Tag: سوشل میڈیا پر ٹرینڈز

  • پاکستان کی ایران میں جوابی کارروائی ، سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چل پڑے

    پاکستان کی ایران میں جوابی کارروائی ، سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چل پڑے

    پاکستان کی ایران میں موثر جوابی کارروائی پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چل پڑے، کسی نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیاتو کسی نے لکھا پاک فوج نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے حملے کے بعد پاک فوج نے ایران کو بھر پور جواب دیا، پاکستان کی جوابی کارروائی پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ز چھاگئے اور آئی ایس پی آر کے ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

    پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر پاک فوج سے یکجہتی کا بھرپوراظہار کیا، کسی نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا تو کسی نے لکھا پاک فوج نے بدلہ لے کرآج ہر پاکستانیوں کا سر فخرسے بلند کردیا۔

    کسی نے وڈیو شیئر کردی، تو کسی نے لکھا پاکستان بھرپور جواب دینا جانتا ہے۔

    ایک صارف نے آرمی چیف کی ایک وڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا ونس ہی سیڈ۔ ٹوڈے ہی پرووڈ پاکستان اپنی سلامتی کی قیمت پر کوئی عذر قبول نہیں کرسکتا۔

    ایک اور ایکس یوزور نے ائیر مارشل ظہیر بابر کی تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا قوم کو آپ پر فخر ہے تو دوسرے نے لکھا وطن کے دفاع کے لیے تیار پاک فوج۔

    ایک صارف نے لکھا پاکستان کا ایران کو جواب، میرا تو دل ٹھنڈا ہوگیا۔۔۔۔ پاک فوج زندہ باد۔

    ایک صارف نے دلچسپ وڈیوشیئر کی، جس میں گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے بچوں کو ایران اور ڈرائیور کو پاکستان سے تشبیہ دی گئی۔

    ایک اور صارف نے لکھا اب ایران پاکستان کو میلی آنکھ سےنہیں دیکھے گا۔

    پاکستان پر ایرانی حملے پر ایک صارف نےسوشل میڈیا پر لکھا تھا ۔۔ strike back to IRAN سب سے پہلے پاکستان تو ایک صارف نے کہا Job Done

    پاک فضائیہ کی ایک جامع ویڈیو کو ایک صارف نے کیپشن دیا ہاکس ڈِڈ اِٹ

    یاد رہے پاکستان نے آج ایران کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ایرانی صوبے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انتہائی مربوط فوجی کارروائی کی۔

    انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ۔مرگ بر سرمچار میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے،جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ انتہائی پیچیدہ آپریشن پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان نے جوابی کارروائی میں کسی شہری یا ایرانی تنصیبات کونشانہ نہیں بنایا۔