Tag: سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا

  • پاکستان میں سوشل میڈیا کو لگام دینے کی تیاری، فائر والز کی تنصیب کیلئے بولیاں طلب

    پاکستان میں سوشل میڈیا کو لگام دینے کی تیاری، فائر والز کی تنصیب کیلئے بولیاں طلب

    اسلام آباد : پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا روکنے کیلئے نیکسٹ جنریشن فائر والز کی تنصیب کیلئے بولیاں طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا روکنے کیلئے فائر وال تنصیب کے معاملے پر پی ٹی اے نےنیکسٹ جنریشن فائر والز کی خریداری کیلئے بولیاں طلب کرلیں۔

    پی ٹی اے نے پیپرا کے ای پیڈ سسٹم کے تحت 26 جولائی تک بولیاں طلب کی ہیں ، فائروال ایڈوانس تھریٹ پری وینشن سروس ،یوآرایل فلٹرنگ اور ایپلی کیشن کنٹرول کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔

    انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پرنیکسٹ جنریشن،ایپلی کیشن فائروالزنصب ہوں گی ، نیکسٹ جنریشن فائروال ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔

    ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے ڈیٹا کی لیئر 7 تحت دیکھا جاسکے گا اور نیسکٹ جنریشن فائروال سے ریئل ٹائم ڈیٹا کی ماننٹرنگ ، یوآرایل فلٹرنگ، ایپلی کیشن کنٹرول اورمالوئیرپروٹیکشن ہوسکے گی۔

    نیکسٹ جنریشن فائروال سائبرسیکورٹی خطرات کیخلاف پیشگی اقدامات کرسکےگی جبکہ ویب ایپلی کیشن فائروال ویب ایپلی کیشنز کا ڈیٹا ماننٹرنگ اور فلٹرنگ کرسکے گی۔

  • ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، پنجاب پولیس نے حقیقت بتادی

    ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، پنجاب پولیس نے حقیقت بتادی

    لاہور : پنجاب پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا، کوٹ لکھپت جیل میں قید ملزمان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرکےشرپسندوں سے جوڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے شرپسندوں کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا ، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ملزمان کو باہر نکال کر زمان پارک سے گرفتاری ڈالی گئی اور سب کے ہاتھوں پر جیل کی مہریں بھی دکھائی گئی۔

    اس حوالے سے پنجاب پولیس نے حقیقت بتاتے ہوئے کہا کوٹ لکھپت جیل میں قید ملزمان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرکے اسے زمان پارک سے پکڑے جانے والے شرپسندوں سے جوڑا گیا، پی ٹی آئی والوں کی جھوٹی ویڈیو ری ٹوئیٹ کی جارہی ہے لیکن سچ یہ ہے کہ ویڈیو میں موجود ایک بھی شخص وہ نہیں، جسے دو روز قبل زمان پاک سے گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں موجود تمام لوگ اپنے نام بھی بتا رہے ہیں ، جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ زمان پارک سے گرفتار ہونے والے ملزمان نہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ وین میں بیٹھے ملزمان کو نو مئی کے ہنگاموں کے دوران گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا، ہنگاموں میں ملوث ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کی وجہ سے ان کے ہاتھوں پر جیل کی مہریں لگی ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی بطور ثبوت موجود ہے۔

    ترجمان نے یہ بھی پیغام دیا کہ عوام کو جھوٹی خبروں کے جھکڑ سے ہمیشہ بچنا ہوگا امید ہے کہ لوگ آئندہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے سے گمراہ نہیں ہوں گے۔

  • آئی جی سندھ کی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف  کارروائی کی سفارشات ارسال

    آئی جی سندھ کی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کی سفارشات ارسال

    کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے اور افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی سفارشات ارسال کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایف آئی اے کو خصوصی خط لکھا ، خط میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے، اخلاق باختہ پوسٹ یا افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارشات ارسال کردیں۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس اور ایف آئی اے باہم اشتراک سے ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کا آغاز کرنے جارہے ہیں، جو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے یا عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے مرتکب ٹھرائے جائیں گے۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے اور لسانیت عصبیت کو فروغ دینے یا دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث اکاوٴنٹس/ سوشل میڈیا صارفین کی باقاعدہ مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ امن وامان کے حوالے سے یا علاقوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ سڑکوں،بازاروں، مارکیٹوں کی بندش یا لسانیت و عصبیت کے حوالے سے کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

    غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ امن وامان کے قیام اور بھائی چارگی کے فروغ جیسے اقدامات میں پولیس سے تعاون کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں۔