Tag: سوشل میڈیا پر پیغام

  • امرخان کو بھارتی صارفین نے سوشل میڈیا پر کیا کہا اور کس طرح کے پیغامات بھیجے؟

    امرخان کو بھارتی صارفین نے سوشل میڈیا پر کیا کہا اور کس طرح کے پیغامات بھیجے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امرخان نے کہا ہے کہ انھیں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی صارفین کے نامناسب اور گھٹیا حرکات کا سامنا کرنا پڑا۔

    حالیہ انٹریو میں گفتگو کرتے ہوئے امرخان نے بتایا کہ بھارتی صارفین نے انھیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ڈائریکٹ میسیجز بھیجے، انھوں نے کہا کہ میں نہیں بتا سکتی کہ بھارتی شہریوں نے ڈی ایم میں کیسی تصاویر بھیجیں اور کس قدر نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔

    پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کی اشتعال انگریزی چند انتہا پسند افراد پھیلاتے ہیں، اس طرح کے لوگ ایک مخصوص پروپیگنڈے اور ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔

    امرخان کا کہنا تھا کہ اگر میں آپ کو وہ میسیجز دکھا دوں تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کیسے لوگ ہیں، حالانکہ وہ چند ایک ہیں، بھارت کی پوری عوام یقیناً اس طرح کی نہیں ہوگی۔

    بھارتی فلموں کے پوسٹرز اور گانوں سے پاکستانی اداکاروں کے نام اور تصاویر ہٹانے کے حوالے سے امرخان نے کہا کہ ان انتہا پسند افراد کی جانب سے پاکستانی اداکروں کی تصاویر ہٹانا بچکانہ حرکت تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/hania-amir-message-indian-actress-received-threats/

  • ’زندگی اُس وقت تک نہیں چمکے گی جب۔۔۔‘ ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر پیغام

    ’زندگی اُس وقت تک نہیں چمکے گی جب۔۔۔‘ ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر پیغام

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کیا ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بھارتی اسٹائل میں خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیشن میں لکھا کہ زندگی اُس وقت تک نہیں چمکے گی، جب تک آپ خود نہ چاہیں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں جس میں پاکستان کی اداکارہ بھی شامل ہیں۔

    سابق ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا کے ذریعے تصدیق کی کہ بیٹی نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔

    بعدازاں مرزا خاندان نے اس معاملے پر ایک باضابطہ بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ ثانیہ اور شعیب کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔