Tag: سوشل میڈیا پر چرچا

  • مہنگی بجلی کی شکایت علامہ اقبال تک پہنچ گئی ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    مہنگی بجلی کی شکایت علامہ اقبال تک پہنچ گئی ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    مہنگی بجلی کی شکایت علامہ اقبال تک پہنچ گئی، پنجاب پولیس اہلکار کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ، جس میں وہ مجسمے سے شکایت کرتے کہہ رہا ہے کہ مہربانی کرو،بل جمع کرادو۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی کا سوشل میڈیا پر بھی چرچا ہو رہا ہے ، کوئی علامہ اقبال کے مجسمے سے شکوہ کر رہا ہے تو کسی نے بل میں ایک ٹیکس کی بھی نشاندہی کی، جس کا کوئی نام نہیں۔

    مہنگی بجلی پر عوام کا غصہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، ساتھ ہی حکومت اور بجلی کمپنیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    ٹوئٹر پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں پنجاب پولیس کے اہلکار کو علامہ اقبال کے مجسمے سے بجلی کے بلوں میں اضافے کا شکوہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پنجاب پولیس اہلکار مجسمے سے کہتا ہے مہربانی کرو، بل جمع کرادو۔

    سینئر صحافی طلعت حسین نے ایک وڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک شخص بجلی بل میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکس گنوارہا ہے، قلم سے مارک کرتے کرتے صارف نے ایک ایسے ٹیکس کی بھی نشاہدہی کی جس کا کوئی نام نہیں، لیکن آگے لکھا ہوا ہے مزید ٹیکس۔

    ایک صارف نے سولر سسٹم پر ایک گھر چلانے کی لاگت پندرہ لاکھ بتائی ، پھرکچھ فوائد گنوائے اور آخر میں نقصان بتانے بیٹھا تو سر ہی چکرا گیا۔

    صارف نے یہی بس نہیں کی، طنز کرتے کہا سولر سسٹم پر اتنا خرچہ کرنے سے بہتر ہے پانچ لاکھ دیکر اپنے بیٹے کو واپڈا میں ملازم لگوا دوں، تنخواہ کے ساتھ بجلی بھی مفت ملے گی۔

    خیال رہے بجلی کے بھاری بھر کم بلوں پر عوام کے غصے نے شدت اختیار کرلی ہے، شہر شہر احتجاج اور ریلیاں نکالی جارہی ہے۔

  • پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر سوشل میڈیا پر چرچا

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر سوشل میڈیا پر چرچا

    لاہور: چھ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر ملک بھرکی عوام اور قومی کرکٹر خوش ہیں، سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ زمبابوے ٹیم پاکستانیوں کی مہمان نوازی بھولے نہ بھولا پائے گی۔

    زمبابوے ٹیم کی پاکستان آمد پر پاکستانی کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار ٹوئٹ کرکے کیا، کسی نے ٹیم کو خوش آمدید کہا تو کسی نے زمبابوے ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔

    پاکستان ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان اظہر علی نے ٹوئٹ میں زمبابوے ٹیم کو خوش آمدید کہا۔

    یونس خان نے ملک میں چھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خوش آئند قرار دیا۔   آل راونڈر شعیب مالک نے زمبابوے ٹیم کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔  

    وکٹ کیپر کامران اکمل نے ٹوئٹ میں زمبابوے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مہمان ٹیم پاکستانیوں کی میزبانی سے محظوظ ہوگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوے کی آمد پر پی سی بی اور حکومت پاکستان مبارکباد کی مستحق ہیں۔

    فاسٹ بالر جنید خان نے زمبابوے ٹیم کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

     

    طویل عرصے بعد پاکستان میں ہونے والی کرکٹ کی گھما گھمی پر دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔