Tag: سوشل میڈیا پلیٹ فارم

  • صارفین ہوشیار ! پاکستان میں آن لائن فراڈ کا نیا طریقہ آگیا

    صارفین ہوشیار ! پاکستان میں آن لائن فراڈ کا نیا طریقہ آگیا

    پاکستان میں آن لائن فراڈ کا نیا طریقہ آگیا، جس کا نام ‘فشنگ اسکیم’ ہے، تاہم اب کچھ لوگ اس فراڈ سے بچ گئےاور کچھ لوگ اس کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے فراڈ کے نت نئے طریقے آتے جارہے ہیں، کسی انعام کا لالچ دے کریا کسی کمپنی کی پرکشش پیشکش دے کربینک اکاؤنٹس کی تفصیل پوچھی جاتی ہے، کسی ایمرجنسی، یا شادی بیاہ میں رشتہ داریا دوست بن کرپیسے مانگے جاتے ہیں۔

    اب فراڈ کا نیا طریقہ مارکیٹ میں آیا ہے، جسے فشنگ اسکیم کا نام دیا گیا ہے۔

    جس میں ہوتا ہے یہ ہے کہ آپ کو ایک پیغام ملتا ہے، جس میں بتایا جاتا ہے کہ آپ کا ایک کورئیرپارسل ہے لیکن آپ کا ایڈریس نامکمل ہے،مکمل ایڈریس بھیجیں تاکہ پارسل بھیج سکیں۔

    اس طریقے میں پیغام کے ساتھ ہی ایک لنک منسلک ہوتا ہے، جس میں جب آپ جاتے ہیں تو پہلے ایڈریس مانگا جاتا ہے اورپھر دیگر تفصیلات کےعلاوہ اے ٹی ایم یا ڈیبیٹ کارڈ کی تفصیل اوراو ٹی پی مانگا جاتا ہے۔

    جس نے بھی یہ تفصیلات دیں ان کے کارڈ پر یواے ای سے چارسو ریال تک چارج کرنے کی کوشش کی گئی ، کچھ لوگ اس فراڈ سےبچ گئے جب کہ کچھ لوگ اس کا شکار ہوگئے۔

  • ملک میں اے ٹی ایم، ٹیلی کام سروس متاثر ہونے کی خبروں پر پی ٹی اے کا ردعمل

    ملک میں اے ٹی ایم، ٹیلی کام سروس متاثر ہونے کی خبروں پر پی ٹی اے کا ردعمل

    پاکستان میں اے ٹی ایم سروس اور ٹیلی کام سروس متاثر ہونے کی افواہوں پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ردعمل آگیا۔

    پاکستان میں اے ٹی ایم کی ممکنہ بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی جعلی خبروں کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ایل ڈی آئی نیٹ ورکس کو غیر فعال یا بند نہیں کیا گیا ہے۔

    پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں آئی ٹی یا مالیاتی سیکٹر بشمول اے ٹی ایم نیٹ ورکس متاثر ہونے کے ممکنہ طور پر کوئی امکانات نہیں ہیں۔

    جاری بیان میں پی ٹی اے نے یہ بھی واضح کیا کہ میعاد ختم ہونے والے ایل ڈی آئی لائسنسوں کے آپریشنز معطل یا بند نہیں ہیں۔

  • پاکستان میں  ‘ایکس’ کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ؟- پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا

    پاکستان میں ‘ایکس’ کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ؟- پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ کی مکمل بندش کیلئے سفارش کی خبروں پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے اہم بیان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ کی مکمل بندش کیلئے سفارش کی خبروں کے معاملے پر اہم بیان آگیا۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ملک میں خدمات بندش پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کسی قسم کی بات چیت کا آغاز نہیں کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش پر پی ٹی اے کی جانب سے سفارش کی خبرجھوٹ پرمبنی ہے۔

    خیال رہے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو پاکستان میں مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پی ٹی اے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پی ٹی اے انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مکمل بند کرنے کی سفارش کی اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو جواب دے دیا گیا۔

  • سوشل میڈیا پر نابالغ لڑکیوں کو ہدف بنا کر زیادتی کرنیوالا نوجوان پکڑا گیا

    سوشل میڈیا پر نابالغ لڑکیوں کو ہدف بنا کر زیادتی کرنیوالا نوجوان پکڑا گیا

    کم عمر لڑکیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بہلا پھسلا کر عصمت دری کا نشانہ بنانے والے نوجوان کو عدالت نے طویل عرصے کے لیے جیل بھیج دیا۔

    21 سالہ نوجوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ کے ذریعے دو نابالغ لڑکیوں سے دوستی کی تھی۔ بعدازاں اس لڑکے نے نہ صرف لڑکیوں سے زبردستی پیسے لیے بلکہ ان میں سے ایک لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق بھی قائم کیا۔

    کم عمر لڑکی کو جنسی فعل پر مجبور کرنے اور دیگر جرائم کی بنا پر نوجوان کو تقریباً 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    وینٹورا کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے بتایا کہ کونر کارنز نامی مجرم کو 19 مارچ کو 19 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسے 14 سال سے زائد عمر کی لڑکی کی جبری عصمت دری اور دیگر گھناؤنے جرم میں سزا سنائی گئی۔

    کارنز نامی لڑکے نے فروری میں ان الزامات کا اعتراف کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق، نوجوان نے جولائی 2021 میں اسنیپ چیٹ کے ذریعے ایک 16 سالہ لڑکی سے رابطہ کیا اور ان میں بات چیت کا آغاز ہوا۔

    مجرم کو اس وقت معلوم تھا کہ لڑکی نابالغ ہے۔ کرنز نے مبینہ طور پر اسے اپنی جنسی اشتعال انگیز تصاویر بھیجنے پر بھی مجبور کیا اور ان تصاویر کو اپنے فون میں محفوظ کرلیا۔

    کرنز نے پہلے لڑکیوں سے رابطہ کرنے کے لیے جعلی اکاؤنٹ کا استعمال کیا، بعدازاں اس نے متاثرہ لڑکیوں کی اشتعال انگیز تصاویر آن لائن پوسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی۔

    ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق، کرنز کی بلیک میلنگ اور تقاضوں سے مجبور ہو کر ایک لڑکی نے بالآخر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا جس کے بعد وہ پکڑا گیا اور اسے سزا سنائی گئی۔

  • ایلون مسک کا ٹوئٹر صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا اعلان

    ایلون مسک کا ٹوئٹر صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا اعلان

    ایلون مسک نے صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے، ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز کمپیوٹر پر کام کرے گا، اب آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    ایلون مسک کے مطابق ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لیے کالز کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔

    ایلون مسک کو اربوں ڈالر کا خسارہ کیوں ہوا ؟

    تاہم ایلون مسک نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا کہ یہ فیچر کب تک صارفین استعمال کرسکتے ہیں جبکہ اس بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ فیچر صرف بلیو سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا یا تمام صارفین کے لیے۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ہم نے ٹوئٹر/ایکس پر آڈیو اور ویڈیو کال کے بارے میں سنا ہے، کمپنی کے ڈیزائنر اینڈریو نے اس سے قبل جولائی میں اس نئے فیچر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا تھا۔

    یہ نئی تبدیلیاں ایلون مسک کی جانب سے ایکس کو سپر ایپ بنانے کے اقدامات کا حصہ ہیں، ایلون مسک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایکس کو ایسی ایپ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر قسم کی سروس صارف کو دستیاب ہو۔