Tag: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس

  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ مرچکے ہیں؟ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ٹرینڈ زیرِگردش

    کیا ڈونلڈ ٹرمپ مرچکے ہیں؟ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ٹرینڈ زیرِگردش

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مرنے کی خبروں کے بعد مختلف میڈیا پلیٹ فارم پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے 30 اگست 2025 کو ہیش ٹیگ #TrumpIsDead نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک وبال مچا دیا ہے، خاص طور پر ایکس پر ٹرمپ کی مرنے کی خبر نے بہت تیزی سے ٹرینڈ کرنا شروع کر دیا ہے۔

    اس خبر کے سامنے آمنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے بارے میں بڑے پیمانے پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں اور ان کے چاہنے والے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    یہ ٹرینڈ وائٹ ہاؤس کے آفیشل لائیو اسٹریم کی ایک غیرمتوقع بندش کے ساتھ شروع ہوا، جس میں ایک پیغام دکھایا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ "ساتھ رہیں، ہم جلد ہی دوبارہ لائیو ہوں گے۔”

    سوشل میڈیا صارفین نے اس کا کچھ اور ہی مطلب نکالا، کوئی لوگوں کو لگا کہ امریکی صدر کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے جس کے بعد ان کے مرنے کی خبروں نے ٹرینڈ کی صورت اختیار کی۔

    تاہم یہ ساری خبریں محض افواہیں تھیں کیوں کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹرمپ کی صحت سے متعلق کوئی تشویشناک خبرسامنے نہیں‌ آئی بلکہ ٹرم کو گالف کھیلتے دیکھا گیا جس کے بعد افواہیں دم توڑ گئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/trump-cancels-india-visit/

  • پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز دوبارہ متاثر

    پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز دوبارہ متاثر

    پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز ایک بار پھر سے متاثر ہوگئی ہیں، صارفین کو اپنے اکائونٹ تک رسائی میں مشکلات ہیں۔

    تفصلات کے مطابق دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کی خدمات دوبارہ سے پاکستان کے طول و عرص میں متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں، ملک کے کئی علاقوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا استعمال کرنے والے صارفین کو دشواری کا سامنا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک ہی دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ

    دو ماہ قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کروایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سیکورٹی خدشات کی بنا پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی۔

    سندھ ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی تھی، جس میں عدالتی حکم کے بعد پی ٹی اے نے جواب جمع کروایا تھا۔

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے تھت کہ ملک اس طرح کی بندش کرکے نہیں چلتا کہیں حالات کو سیاسی اور کہیں اور وجوہات سے کنٹرول کرکے چلایا جا سکتا ہے، انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے کے بجائے ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pta-submits-reply-on-social-media-platform-x-shutdown/

  • سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش سے متعلق اہم دستاویز سامنے آگئیں

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش سے متعلق اہم دستاویز سامنے آگئیں

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کیس کے حوالے سے پی ٹی اے کی جمع کرائی گئی دستاویز سامنے آگئیں۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق یکم جنوری سے 9 اپریل کے دوران ایکس انتظامیہ نے 20 شکایات مسترد کیں، اس کے علاوہ ایکس انتظامیہ نے متنازعہ ٹوئٹس ہٹانے کی استدعا مسترد کی۔

    ایکس انتظامیہ نے جعلی اکاؤنٹس ختم کرنے سے انکار کیا، ایکس انتظامیہ نے جواب میں کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

    پی ٹی اے کی دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ ایکس انتظامیہ نے کہا اگر اکاؤنٹس سے متعلق مزید معلومات ہیں تو فراہم کریں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس کی بندش کےخلاف سماعت ہوئی تھی، چیف جسٹس نے وکیل پی ٹی اے سے استفسار کیا تھا کہ آپ کو ٹوئٹر سے پابندی ہٹانے کا بیان دینے کی کس نےہدایت کی؟

    وکیل پی ٹی اے نے بتایا کہ حلف نامہ جمع کروایا ہے، غلط فہمی کی بنیاد پر ہدایات جاری ہوئیں، اس پر عدالت نے سوال کیا کہ کیا غلط فہمی تھی؟

    وکیل پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ غلطی کاجیسے ہی علم ہوا فوری درخواست جمع کرائی، عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا ایکس کی بندش کےنوٹیفکیشن پرآپ خاموش کیوں رہے؟

    وکیل نے بتایا کہ ہم صرف ایکس کی بحالی کے لیےآئے ہیں تو عدالت کا کہنا تھا کہ آپ سمجھتےہیں نوٹیفکیشن چیلنج کیے بغیر دلائل دے سکتے ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ایکس کی بندش کا نوٹیفکیشن جان بوجھ کر چھپایا گیا۔