Tag: سوشل میڈیا

  • احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کے ساتھ تقریب کی تصاویر وائرل

    احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کے ساتھ تقریب کی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    احمد علی اکبر پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ میں سے ایک ہیں، ان کی اداکاری کی صلاحیت نے انہیں مداحوں کا پسندیدہ بنا دیا ہے۔ ان کے تمام پراجیکٹس کو ناظرین کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکار اب اپنی ذاتی زندگی میں بھی ایک نیا مرحلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر اداکار احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکار کی شادی کی تقریبات کا آغاز قوالی نائٹ سے ہوا جس میں دلہا اور دلہن اپنے پیاروں میں گرد گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس تقریب میں ان کے بہترین دوست اداکار عثمان خالد بٹ کو بھی اچھا وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    زیرِ گردش پوسٹس کے مطابق اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔

    واضح رہے کہ  کئی دنوں سے جاری اداکار احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق پھیلی خبروں کی تصدیق تو ہو گئی ہے لیکن اداکار یا ان کی ہونے والی اہلیہ کی جانب سے اب تک کوئی تصاویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔

  • اسلامی ملک کا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ

    اسلامی ملک کا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ

    آسٹریلیا کے بعد ایک اسلامی ملک نے بچوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کے کم سن بچوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کے بعد آسٹریلیا کے بعد اب انڈونیشیا نے بھی سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے انڈونیشیا کے وزیر برائے ڈیجیٹل افیئر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق نئی قانون سازی کر رہے ہیں اور اس کے استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کی جا رہی ہے۔

    اس قانون کے تحت کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی ہوگی اور اس قانون کو منظوری کے بعد رواں برس جلد سے جلد لاگو کر دیا جائے گا۔

    تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ بات زیر بحث ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد کیا ہونی چاہیے۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا مسلم آبادی والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، جہاں انٹرنیٹ 79.5 فیصد آبادی کے زیرِ استعمال ہے۔

    سب سے زیادہ سوشل میڈیا استعمال بارہ سال سے کم عمر کے بچوں میں ہے جو یوٹیوب، ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور فیس بک پر ہر وقت سرگرم رہتے ہیں۔

    گزشتہ سال آسٹریلیا کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا کر یہ قدم اٹھانے والا دنیا کا پہلا ملک بنا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/australia-ban-social-media-for-children/

  • سوشل میڈیا پر لوگ چاہتے ہیں اداکارائیں عدم تحفظ کا شکار رہیں، خوشی کپور

    سوشل میڈیا پر لوگ چاہتے ہیں اداکارائیں عدم تحفظ کا شکار رہیں، خوشی کپور

    بالی ووڈ اداکارہ خوشی کپور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ چاہتے ہیں کہ اداکارائیں دوسری اداکاراؤں سے متعلق عدم تحفظ کا شکار رہیں۔

    سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی نئی فلم لویاپا آنے والی ہے جس میں ان کے مقابل عامر خان کے بیٹے جنید خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، بھارتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے لوگ چاہتے ہیں کہ ایک اداکارہ کسی دوسری اداکارہ کے حوالے سے غیرمحفوظ محسوس کرے۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اداکاراؤں کا ایک دوسرے سے مقابلہ کرنا ضروری نہیں ہے، ہر کوئی مختلف چیزوں میں اچھا ہوتا ہے۔

    خوشی کپور نے کہا کہ ہر ایک کی اپنی جگہ ہے، مجھے یقین ہے کہ دوسری اداکارائیں کچھ چیزوں میں مجھ سے کہیں بہتر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میرے پاس بھی کوئی نہ کوئی مہارت موجود ہے۔

    https://youtu.be/qq1ThYGGc8U?si=Jvft1uS2N8iPi9NZ

    انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتنا محفوظ ہونا ہوگا کہ ہم ان چیزوں کے بارے میں نہ سوچیں اور صرف اپنے آپ پر بھروسہ رکھیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری سوشل میڈیا شخصیت میں جو ہوں اس کا ایک بہت چھوٹا حصہ ہے، اسی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کا تاثر بہت مختلف ہے۔

    خوشی کپور نے کہا کہ میں اپنی زندگی اور اپنے لوگوں کے تحفظ کے حوالے سے کافی محتاط ہوں، اور مجھے نہیں لگتا کہ مجھے ہر وقت ہر چیز شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ خوشی کپور کی نئی فلم 7 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے، ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لویاپا میں آشوتوش رانا اور کیکو شاردا کے ساتھ خوشی اور جنید خان نظر آئیں گے۔

  • سہواگ کی 20 سالہ شادی خطرے میں؟ اہم خبر سامنے آگئی

    سہواگ کی 20 سالہ شادی خطرے میں؟ اہم خبر سامنے آگئی

    بھارت کے سابق جارح مزاج بلے باز وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی کی شادی 2004ء میں ہوئی تھی اور ان کے 2 بیٹے ہیں جو کہ 2007ء اور 2010ء میں پیدا ہوئے تھے۔

    فیملی کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں کئی ماہ سے الگ رہ رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے خاموشی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوڑے کے درمیان جلد طلاق ہونے کا امکان ہے، سہواگ کی جانب سے کچھ وقت سے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی گئی تھیں، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر فالو بھی نہیں کیا ہوا۔

    یاد رہے کہ سہواگ بھارت کے لئے 104 ٹیسٹ اور 251 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

    اس سے قبل سہواگ کے بیٹے آریاویر نے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نہ صرف کرکٹ کے میدان میں انٹری دے دی ہے بلکہ والد کی طرح اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار اننگ کھیلی۔

    سہواگ کے بیٹے آریاویر نے حال ہی میں ونو مانکڈ ٹرافی میں دہلی انڈر 19 ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا اور گزشتہ دنوں منی پور کے خلاف میچ میں دھماکا خیز اننگ کھیل کر اپنے شاندار مستقبل کی نوید سنا دی ہے۔

    سہواگ کے بیٹے نے گزشتہ سال بی سی سی آئی انڈر 16 ڈومیسٹک ٹورنامنٹ بھی کھیلا تھا۔ جہاں انہوں نے وجے مرچنٹ ٹرافی 2023 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

  • متنازع پیکا ترمیمی بل 2025  کے اہم نکات آگئے

    متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 کے اہم نکات آگئے

    اسلام آباد : متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 کے اہم نکات آگئے، جس کے تحت تحقیقاتی ایجنسی سوشل میڈیا پرغیر قانونی سرگرمیوں کی تحقیقات کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 کے نکات سامنے آگئے ، ترمیمی بل میں کہا گیا کہ فیک نیوز پھیلانے والے کو 3سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ ہو سکے گا۔

    ترمیمی بل کے تحت فاقی حکومت قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی قائم کرے گی اور تحقیقاتی ایجنسی سوشل میڈیا پرغیر قانونی سرگرمیوں کی تحقیقات کرے گی۔

    ایجنسی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہو گا، تعیناتی 3سال کیلئے ہو گی،اتھارٹی کے افسران ،اہلکاروں کے پاس پولیس افسران کےاختیارات ہوں گے۔

    ترمیمی بل میں مزید کہا گیا کہ نئی تحقیقاری ایجنسی کیساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ تحلیل کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : قومی اسمبلی میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کا متنازع بل منظور کر لیا گیا

    خیال رہے قومی اسمبلی میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کا متنازع بل منظور کر لیا ہے، نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوگی، جو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی سہولت کاری کرے گی۔

    متنازع ترمیمی بل کے مطابق یہ اتھارٹی سوشل میڈیا صارفین کے تحفظ اور حقوق کو یقینی بنائے گی، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن، اس کی منسوخی اور معیارات کی مجاز ہوگی۔

    ترمیمی بل کے مطابق پیکا ایکٹ خلاف ورزی پر اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف تادیبی کارروائی کر سکے گی، اور متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا سے غیر قانونی مواد ہٹانے کی ہدایت کی مجاز ہوگی، اور سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں پر متعلقہ فرد 24 گھنٹے میں درخواست دینے کا پابند ہوگا۔

    کراچی پریس کلب نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (PECA) میں حالیہ ترامیم کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں آزادی اظہار کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ کے پی سی کے صدر فضل جمیلی اور سیکرٹری سہیل ازل خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 19 ہر شہری کے آزادی اظہار کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

    کلب نے خاص طور پر مہذب معاشروں میں آوازوں کو دبانے کی مذمت کی اور حکومت پر زور دیا کہ وہ "کالے قانون” کو فوری طور پر واپس لے۔ جمیلی نے مشورہ دیا کہ آزادی اظہار کو دبانے کے بجائے، حکومت کو مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ کو حقیقی وقت میں درست خبریں رپورٹ کرنے کے لیے بااختیار بنانا چاہیے، اس طرح سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

    کے پی سی کے رہنماؤں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول میڈیا باڈیز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے کسی بھی قانون کو متعارف کرانے یا نافذ کرنے سے پہلے مشورہ کرے۔

  • قومی اسمبلی میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کا متنازع بل منظور کر لیا گیا

    قومی اسمبلی میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کا متنازع بل منظور کر لیا گیا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کا متنازع بل منظور کر لیا گیا۔

    پیکا ایکٹ میں ترمیم کا متنازع بل وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیش کیا تھا، نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوگی، جو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی سہولت کاری کرے گی۔

    متنازع ترمیمی بل کے مطابق یہ اتھارٹی سوشل میڈیا صارفین کے تحفظ اور حقوق کو یقینی بنائے گی، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن، اس کی منسوخی اور معیارات کی مجاز ہوگی۔

    ترمیمی بل کے مطابق پیکا ایکٹ خلاف ورزی پر اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف تادیبی کارروائی کر سکے گی، اور متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا سے غیر قانونی مواد ہٹانے کی ہدایت کی مجاز ہوگی، اور سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں پر متعلقہ فرد 24 گھنٹے میں درخواست دینے کا پابند ہوگا۔

    بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر

    اتھارٹی کل 9 اراکین پر مشتمل ہوگی، سیکریٹری داخلہ، چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین پیمرا کے ایکس آفیشو اراکین ہوں گے، بیچلرز ڈگری ہولڈر، متعلقہ فیلڈ میں 15 سالہ تجربہ کار اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا جا سکے گا، چیئرمین اور 5 اراکین کی تعیناتی 5 سالہ مدت کے لیے جائے گی۔

    حکومت نے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں صحافیوں کو بھی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے، 5 اراکین میں 10 سالہ تجربہ رکھنے والا صحافی، سافٹ ویئر انجینئر بھی شامل ہوں گے، اتھارٹی میں وکیل، سوشل میڈیا پروفیشنل نجی شعبے سے آئی ٹی ایکسپرٹ بھی شامل ہوگا، جب کہ اتھارٹی کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوگا جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی دفتر قائم ہوگا۔

  • مصر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز

    مصر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز

    مصری وزارت داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر’بچوں کو گود لینے‘ اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی طورپر 9 افراد کو اس حوالے سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کے فیس بک پیجز پر اس قسم کا مواد اپ لوڈ ہوا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یتیم بچوں کو گود لینے کے حوالے سوشل میڈیا اکاونٹس پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والے پیجز اصل نہیں۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق لوگوں کو لوٹنے کے لیے ان پیجز کا سہارا لیا گیا جس میں یتیم بچوں کو گود لینے کی ترغیب دی گئی تھی۔

    وزارت داخلہ کے مطابق سوشل میڈیا پر بنائے گئے پیجز کے ایڈمنز کو قانونی ادارے کے حوالے کیا گیا ہے جہاں ان سے جامع انداز میں تحقیقات ہورہی ہیں، تاکہ اصل حقائق معلوم ہوسکیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے فیس بک پر متعدد پیجز وائرل ہو رہے تھے جن میں ایک شیر خوار بچے کو دکھا کر اسے گود لینے کے لیے رقم کا مطالبہ بھی کیا جارہا تھا۔

    ٹک ٹاک پر پابندی، امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا

    مصریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس قسم کی غیرمعقول مہم پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • یاسر حسین اپنے انتقال کی خبر پر آگ بگولہ ہوگئے

    یاسر حسین اپنے انتقال کی خبر پر آگ بگولہ ہوگئے

    پاکستانی اداکار، مصنف اور ہدایتکار یاسر حسین سوشل میڈیا پر اپنے انتقال کی جھوٹی خبر دیکھ کر آگ بگولہ ہوگئے۔

    یاسر حسین پاکستان کی مشہور شخصیت ہیں، انہوں نے اپنی پہلی ہٹ فیچر فلم کراچی سے لاہور کے ذریعے شہرت حاصل کی، انہوں نے کوئل اور ایک تھی لیلیٰ کی ہدایت کاری کی جسے ان کے مداحوں نے سراہاں ہے۔

    حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف نے یاسر حسین کی تصویر کے ساتھ غلط تھمب نیلز  بنا کر پوسٹ کردیا جسے دیکھ کر صارفین سمیت اداکار خود بھی پریشان ہوگئے۔

    یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کے ہی انتقال کی خبر کا اسکرین دیکھا جاسکتا ہے، خبر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اقرا عزیز کے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے۔

    اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور لکھا کہ’یہ خبر جس نے بھی لگائی ہے اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے’۔

  • احد رضا میر کا سجل علی سے متعلق چونکا دینے والا اعتراف، ویڈیو وائرل

    احد رضا میر کا سجل علی سے متعلق چونکا دینے والا اعتراف، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ احد رضا میر کا طویل عرصہ بعد اداکارہ سجل سے متعلق بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اداکار احد رضا میر کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں انہیں اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Quirkisstan (@quirkisstan)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے انٹرویو کے دوران احد رضا میر نے مختلف اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی، اس دوارن انہوں نے  سجل علی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’سجل ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں، جن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا ہے‘۔

    احد رضا میر نے مزید کہا کہ ان کے علاوہ اداکارہ دنانیر مبین اور اداکارہ رمشا خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا ہے یہ سب پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

    واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے، دونوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ پروجیکٹس کیے۔

    واضح رہے کہ احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی سے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، جن سے ان کی طلاق کی خبریں ہیں، تاہم طلاق پر بھی احد رضا میر اور سجل علی نے آج تک کوئی وضاحت جاری نہیں کی، معروف جوڑی کی علیحدگی انکے مداحوں کے لیے تکلیف دہ تھی۔

  • سوشل میڈیا پر مریم نواز کی جعلی تصاویر کس نے شیئر کیں ؟ اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوگئی

    سوشل میڈیا پر مریم نواز کی جعلی تصاویر کس نے شیئر کیں ؟ اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوگئی

    لاہور : سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے والے 20 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی گئی اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر گرفتاریاں جاری ہے۔

    ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ تصاویر شیئر کرنے والے 20  اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کیلئےجوائنٹ انو یسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو جے آئی ٹی کےسربراہ مقرر کیا گیا ہے، جے آئی ٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور، ملتان اور فیصل آباد شامل ہیں.

    مزید پڑھیں : مریم نواز کیخلاف مہم چلانے والا پکڑا گیا

    گذشتہ روز ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر رہنماؤں کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا، ملزم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور یو اے ای صدر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی تھی۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) صدر کے ساتھ تصاویر کو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے، جس پر وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے حکومت کی درخواست پر معاملے کی انکوائری شروع کر رکھی ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے ان کی یو اے ای کے صدر کے ساتھ تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ سے 5 جنوری کو شیئر کی تھی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے تاہم مذکورہ تصویر کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے قابل اعتراض ایڈیٹنگ کر کے وائرل کیا تھا۔