Tag: سوشل میڈیا

  • سیوریج کے پانی پر سے گزرتے جنازے پر چیف جسٹس کا نوٹس

    سیوریج کے پانی پر سے گزرتے جنازے پر چیف جسٹس کا نوٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کا نوٹس لے لیا جس میں ایک جنازے کو سیوریج کے پانی سے بھری گلی میں سے لے جایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عدالت میں موجود وفاقی اور صوبائی حکام کی توجہ اس تصویر کی طرف دلائی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں ایک جنازے کو ایسی گلی سے لے جایا جارہا ہے جو سیوریج کے گندے پانی سے بھری ہوئی ہے۔

    چیف جسٹس نے عدالت میں موجود میڈیا اور دیگر نمائندگان سے کہا کہ اس علاقے کی نشاندہی کریں کہ یہ کون سا علاقہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گندگی اور غلاظت انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ علاقے کی نشاندہی ہونے کے بعد مذکورہ علاقے کے عوامی نمائندوں اور رکن قومی اسمبلی کو طلب کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس اس سے قبل بھی صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر نوٹس لے کر عوامی نمائندوں کو طلب کر چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دو لاکھ روپے میں خریدی جانے والی چھپکلیوں کی دھوم، تصاویر وائرل

    دو لاکھ روپے میں خریدی جانے والی چھپکلیوں کی دھوم، تصاویر وائرل

    نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں چھپکلیاں پالنے کےشوقین شخص نے  عجیب الخلقت چھپکلیوں کا مہنگا جوڑا خرید کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    چھپکلی کا شمار اُن جانوروں یا حشرات الارض میں ہوتا ہے جنہیں گھروں میں پالنے کا تو تصور ہی نہیں کیا جاسکتا تاہم بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں ایک شخص ایسا ہے جس کے سر پر چھپکلیاں پانے کا شوق سوار ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجو سگر نامی شہری جن کی اندور شہر میں جوس کی دکان ہے انہوں نے کموڈو ڈریگن (بڑی چھپکلیوں) کا جوڑا دو لاکھ روپے ادا کر کے خریدا اور سب کو حیران کردیا۔

    چھپکلیوں کے جوڑے کا چرچا اس قدر ہوا کہ لوگ دور دراز علاقوں سے اسے دیکھنے آنے لگے اور ان کی بہت سی تصاویر بنائیں۔ دکان کے مالک نے بتایا کہ انہوں نے جوڑا شوق پورا کرنے کے لیے منگوایا تاہم جب سے دونوں کموڈو ڈریگن کو نمائش کے لیے رکھا حیران کُن طور پر اُن کی دکان پر گاہگوں کا رش لگ گیا اور وہ ساتھ ساتھ جوس بھی خرید کر پی رہے ہیں۔

    مالک نے ایک چھپکلی کو اٹھا کر اپنے گاندھے پر بیٹھایا اور کہا کہ یہ دیکھنے میں بہت خطرناک لگ رہی ہیں مگر دراصل ایسا نہیں ہے، یہ ہم سے ناراض نہیں ہوتیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ گاجر، شاول اور دیگر سبزیاں کھاتی ہیں اور بعض اوقات انہیں غذا کے لیے کیڑے مکوڑے بھی دینے پڑتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عجیب الخلقت چھپکلیوں کی تصاویر وائرل ہوئیں تو لوگ ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے، ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈریگن آرام سے گھوم پھر رہے ہیں اور لوگ انہیں پیار بھی کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خاتون کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش، پولیس اہلکار نے کیچ کرلیا، ویڈیو وائرل

    خاتون کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش، پولیس اہلکار نے کیچ کرلیا، ویڈیو وائرل

    بیجنگ: شمالی چین میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار نے عمارت سے چھلانگ لگانے والی خاتون کو  کیچ کر کے خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔

    چینی میڈیا کے مطابق ملک کے شمالی علاقے میں رات کے وقت پولیس معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ انہیں ایک گھر سے شور شرابے کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر گاڑی روک لی۔

    پولیس افسر کے مطابق ہم چیخ پکار کی آوازیں سُن کر سمجھے کہ شاید کو ئی شخص کسی کو قتل کرنے کی کوشش کررہا ہے، اہلکاروں نے مذکورہ مقام پر اتر کر پوزیشنیں سنبھالیں تاہم اس دوران عجیب واقعہ رونما ہوا۔

    ڈیوٹی افسر کا کہنا ہے کہ جس کھڑی سے خاتون اور مرد کے چیخنے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں ہم سب نے اُس طرف نظریں جمائی ہوئیں تھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اسی دوران ایک خاتون کھڑکی میں آئیں اور انہوں نے زور سے چلاتے ہوئے بلڈنگ کے پہلے فلور سے کود کر خودکشی کی کوشش کی، تاہم پولیس انہیں اہلکار نے آگے بڑھ کر کیچ کیا اور خاتون کی زندگی کو محفوظ بنایا۔

    مزید پڑھیں: تیسری منزل سے گرنے والے بچے کو دلیر پولیس اہلکارنے مہارت سے کیچ کرلیا

    چونکہ خاتون نے زیادہ اونچائی سے چھلانگ نہیں لگائی تھی اس لیے پولیس اہلکار اور لڑکی کو شدید چوٹیں نہیں آئیں، جائے وقوعہ پر ایمبولینس طلب کر کے دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ڈاکٹرز نے فوری طور پر دونوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے کچھ ٹیسٹ کرائے جس کی رپورٹس کی روشنی میں انہیں ادویات فراہم کی گئیں اور کچھ دیر کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

    ویڈیو دیکھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پولو کا انوکھا ٹورنامنٹ، ویڈیو دیکھیں

    پولو کا انوکھا ٹورنامنٹ، ویڈیو دیکھیں

    بنکاک: پولو کھیل کا نام سن کر آپ کے دماغ میں یقیناً تصویر بنے گی کہ سر سبز میدان میں کھلاڑی سبق رفتار گھوڑوں پر بیٹھے اپنی مہارت سے گیند کو گول میں پھینکنے کی کوشش کررہے ہوں گے۔

    مگر اس بار کھیل کو بہت الگ طریقے سے پیش کیا گیا، تھائی لینڈ میں انوکھا چار روزہ پولو ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں کھلاڑی میدان میں گھوڑوں پر نہیں بلکہ ہاتھیوں پر بیٹھ کر آئے تھے۔

    پولو کو عام طور پر بادشاہوں کا کھیل تصور کیا جاتا ہے کیونکہ پرانے دور میں شہنشاہ اور وزیر سبق رفتار گھوڑے لے کر میدان میں آتے تھے اور ہاتھوں میں ایک ہاکی نما لکڑی لیے گیند کا تعاقب بھی کرتے تھے۔

    اس کھیل کے لیے منتخب ہونے والے گھوڑے اعلیٰ نسل کے ہوتے ہیں جو دوڑنے کے حوالے سے خاصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، جس ٹیم کے پاس جتنا باصلاحیت کھلاڑی اور گھوڑا موجود ہوتا ہے وہی اس میں کامیابی حاصل کرتی ہے۔

    تھائی لینڈ میں صدیوں بعد پولو کے کھیل کو جدید اور انوکھے انداز میں پیش کیا گیا جہاں میدان میں گھوڑوں کے بجائے ہاتھی تھے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ان پر بیٹھے گیند کا تعاقب کررہے تھے۔ ہاتھی گھوڑے کے مقابلے میں سست جانور ہے اس لیے منتظمین نے انوکھے ٹورنامنٹ کے لیے بنایا جانے والے کا فاصلہ بھی خاصہ کم کردیا تھا۔

    ویڈیو دیکھیں

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چار روزہ ٹورنامنٹ کو کنگز کپ کا نام دیا گیا تھا، اس ایونٹ میں 30 سے زائد ہاتھی میدان میں اترے اور انہوں نے کھیل میں حصہ لیا، ٹورنامنٹ سے حاصل ہونے والی رقم ہاتھیوں کے تحفظظ پر خرچ کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سنگاپور: ہائی وے پر پراسرار مخلوق، ویڈیو وائرل

    سنگاپور: ہائی وے پر پراسرار مخلوق، ویڈیو وائرل

    سنگا پور: پراسرار مخلوق کی موجودگی کے بارے میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سب خیالی باتیں ہیں تاہم ہمارے ارد گرد ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو ان کو سچا ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔

    ذرا تصور کریں کہ رات کی تاریکی میں آپ ہائی وے پر  اسپیڈ میں گاڑی چلا رہے ہوں اور سامنے  اچانک پراسرار مخلوق جسے عام فہم میں جن یا بھوت کہتے ہیں وہ آجائے تو کیا ہوگا؟ اس بات کو نہ ماننے کے باوجود آپ تھوڑی دیر کے لیے خوفزدہ ضرور ہوں گے۔

    عصر حاضر میں  ایسی سائنسی ایجادات سامنے آئیں جو ناقابلِ فہم ہیں، جیسے کہ کیمروں میں بعض اوقات ایسے مناظر عکس بند ہوجاتے ہیں جن میں پراسرار مخلوق موجود ہوتی ہے، اس طرح کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آچکی ہیں جنہیں دیکھ کر ہی تھوڑی دیر کے لیے انسان خوفزدہ ہوجاتا ہے۔

    سال نو کا ناقابلِ یقین واقعہ سنگا پور میں پیش آیا کہ جب ہائی وے پر گاڑی ڈرائیو کرنے کے دوران فٹ پاتھ پر کھڑی پراسرار مخلوق پر ڈرائیور کی نظر پڑی، لگژری گاڑی میں لگے کیمرے نے اس سارے منظر کو محفوظ کرلیا۔

    مزید پڑھیں: سائنسدانوں نے خلا ئی مخلوق کی زندگی کا ثبوت ڈھونڈ لیا

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق یہ واقعہ تین مارچ کو اُس وقت پیش آیا کہ جب سنگا پور کے علاقے میں گاڑی چلانے والے شخص نے جیسے ہی ریل مال کو عبور کیا تو ابکت تیمھا روڈ پر  پہنچا، ہائی وے پر ڈرائیور مقررہ رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا۔

    ڈرائیور ایرک کا کہنا ہے کہ اُس نے گھر واپس آکر جب گاڑی میں لگے کیمرے کی ریکارڈنگ اچانک دیکھنے شروع کی تو وہ اسے دیکھ کر حیران رہ گیا کیونکہ وہ جس جگہ سے گزرا وہاں فٹ پاتھ پر ایک پراسرار مخلوق موجود تھی۔

    ویڈیو دیکھیں

    مذکورہ شخص کا دعویٰ ہے کہ کئی بار ویڈیو دیکھنے کے بعد اُسے یہ پراسرار مخلوق نظر آئے جس پر اُس نے ٹریفک اہلکاروں سے بات کی اور ریکارڈنگ محکمے کو پیش کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس آئرلینڈ میں 1828 میں قائم ہونے والے اسکول کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں جنات کی موجودگی ہے تاہم یہ بات انتظامیہ ماننے کے لیے تیار نہیں تھی۔

    بعد ازاں اسکول کے اسٹاف ممبر نے جب احاطے میں لگے کیمرے کی ریکارڈنگ چیک کی تو وہ خوف زدہ ہوکر کیونکہ اس میں ایسی کچھ حرکات نظر آئیں جو غیر فطری تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • رمیز راجہ کی گائیکی اور ڈینی مورسن کے بھنگڑے کا چرچا، ویڈیو وائرل

    رمیز راجہ کی گائیکی اور ڈینی مورسن کے بھنگڑے کا چرچا، ویڈیو وائرل

    دبئی: انٹرنیشنل میچز اور پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے معروف پاکستانی کرکٹ رمیز راجہ اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی ڈینی مورسن نے اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیت دکھائی تو لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا آغاز 22 فروری کو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، شائقین کرکٹ سارا سال اپنی پسندیدہ ٹیم اور کھلاڑی کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے۔

    پی ایس ایل کی پرنور افتتاحی تقریب میں صوفی کلام پڑھنے والی گلوکارہ عابدہ پروین نے شاندار پرفارمنس سے ایسا سماں باندھا کہ پاکستانی اور غیر ملکی بھی اُن کے سروں پر جھومتے نظر آئے جبکہ علی ظفر کی فضاء میں ہونے والی پرفارمنس بھی شاندار تھی۔

    پاکستان سپر لیگ کے 23 شاندار میچز ہوچکے ہیں، 6 ٹیمیں ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے جان مار رہی ہیں تو کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے معروف کرکٹرز بھی اپنے اندر چھپی صلاحتیں سامنے لارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل میچزکا مفت ٹکٹ نہیں ملے گا‘ نجم سیٹھی کا مفت مشورہ

    ایک روز قبل شائقین کرکٹ اُس وقت بھی حیران ہوئے تھے کہ جب انہوں نے رمیز راجہ کے ہمراہ عالمی کرکٹرز کو پاکستان کے قومی لباس زیب تن کیے دیکھا تھا۔

    دنیا بھر میں کمنٹری سے مشہور ہونے والے پاکستان کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ نے اُس وقت مداحوں کو حیران کیا جب وہ مائیک تھامے گراؤنڈ میں آئے اور دو گانے گنگنائے۔

    ویڈیو دیکھیں

    علاوہ ازیں گزشتہ روز ڈینی مورسن اور مائیکل سلیٹر نے اسٹیڈیم میں پنجاب گانے پر شاندار بھنگڑا ڈال کر سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر کمنٹری کے ساتھ خوب انجوائے بھی کرتے ہیں کبھی وہ عام عوام کے ساتھ بیٹھ جاتے ہیں تو کبھی پچ پر لیٹ کر اپنا تبصرہ پیش کررہے ہوتے ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری میں‌ چھ ٹیمیں‌ مدمقابل ہیں، ٹرافی حاصل کرنے کے لیے کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے مابین مقابلے جاری ہیں۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تھیں تاہم تیسرے سیزن میں ایک ملتان سلطان کی چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا۔ دریں اثناء پہلے دو سیزن میں ٹوٹل 24 میچز منعقد کیے گئے تھے تاہم تیسرے میں مقابلوں کی تعداد بڑھا کر 34 کی گئی۔

    ابتدائی دو سیزن کے میچ دبئی میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا تاہم سیزن تھری کے کوالیفائنگ راؤند لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریںمذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسجد الحرام کی یہ خوبصورت ترین ویڈیو دل تھام کر دیکھیں

    مسجد الحرام کی یہ خوبصورت ترین ویڈیو دل تھام کر دیکھیں

    مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام کو نہ صرف اہم ترین مذہبی مقام کی حیثیت حاصل ہے بلکہ یہ فن تعمیر اور انجینئرنگ کا بھی شاہکار نمونہ ہے۔

    آپ نے اب تک مسجد الحرام کی بے شمار خوبصورت تصاویر دیکھی ہوں گی لیکن آج جو ویڈیو ہم آپ کو دکھانے جارہے ہیں وہ آپ کی سانسیں روک دے گی۔

    ڈرون کیمرے سے ریکارڈ کی گئی یہ ویڈیو بلندی سے مسجد الحرام کو عکس بند کرتی ہے اس کے بعد یہ مزید بلندی سے خانہ کعبہ کا منظر بھی پیش کرتی ہے۔

    تو پھر اپنے دل کو تھام لیجیئے اور یہ حیران کن اور خوبصورت ویڈیو دیکھیں۔

     

    ویڈیو بشکریہ: ٹوئٹر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • استاد کی انوکھی تصویر نے افریقی اسکول کے بچوں کی قسمت بدل دی

    استاد کی انوکھی تصویر نے افریقی اسکول کے بچوں کی قسمت بدل دی

    مغربی افریقی ملک گھانا میں ایک استاد نے کمپیوٹر کی عدم فراہمی کے باعث بلیک بورڈ کو ہی کمپیوٹر بنا دیا۔ سیاہ تختے پر کمپیوٹر کے پروگرامز کی تصویر کشی نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی بلکہ غریب بچوں کی زندگی بدلنے کا سبب بھی بن گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چند تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے بلیک بورڈ پر کمپیوٹر کا پروگرام ایم ایس ورڈ بنا رکھا ہے اور اس کے ذریعے غریب بچوں کو جدید تعلیم سے روشناس کروانے کی کوشش کررہا ہے۔

    ابتدا میں لوگوں کو علم نہ ہوسکا کہ یہ تصویر کہاں کی ہے، تاہم اس استاد کی اپنے شعبے سے مخلصی اور دیانت داری کو بے حد سراہا گیا۔

    جلد ہی لوگوں کو علم ہوگیا کہ یہ تصویر گھانا کے ایک اسکول کی ہے۔ تصویر میں موجود استاد کا نام اوورا ہوتش ہے جو اس طریقے سے تعلیم دینے سے نہایت لطف اندوز ہوتا ہے۔

    اوورا کا کہنا ہے کہ وہ اکثر و بیشتر اپنے طالب علموں کے ساتھ مختلف تصاویر شیئر کرتا رہتا ہے تاہم اسے نہیں پتہ تھا کہ اس کی یہ تصویر اتنی مشہور ہوجائے گی۔

    ایک معمول کی طرح شیئر کی جانے والی یہ تصویر گھانا کے اس پسماندہ علاقے کے اسکول کے بچوں کی قسمت بدلنے کا سبب بن گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کسی نے مائیکرو سافٹ افریقہ کی توجہ بھی اس طرف دلائی جس کے بعد مائیکرو سافٹ افریقہ نے مذکورہ استاد کو ڈیوائس اور اسکول کے لیے دیگر سہولیات کا اعلان کردیا۔

    مائیکرو سافٹ افریقہ کا کہنا تھا کہ ایسے اساتذہ کی مدد کرنا ان کی خدمات کا مرکزی حصہ ہے جو اپنے طلبا کو جدید تعلیم سے روشناس کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    انہوں نے استاد کو اپنے جدید پروگرامز میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ وہ مزید بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرسکیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عام سا نظر آنے والا کروڑ پتی شخص

    عام سا نظر آنے والا کروڑ پتی شخص

    ممبئی: معروف شخصیات کی انٹرنیٹ پر بعض اوقات ایسی تصاویر سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے اسی طرح گزشتہ دنوں ایک بالی ووڈ اداکار کی تصویر وائرل ہوئی جنہیں دیکھ کر پہچاننا ناممکن نظر آتا ہے۔

    انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباً تمام ہی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر موجود ہیں تاکہ اپنے مداحوں سے   وقتاً فوقتاً رابطے میں رہ سکیں۔

    بالی ووڈ اداکار ہوں یا پھر کوئی بھی معروف شخصیت اپنی روز مرہ کے معمول اور دیگر نئی چیزوں کو سوشل میڈٰیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں جنہیں مداح بہت پسند بھی کرتے ہیں اور بعض اوقات تو یہ عام سی تصاویر وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

    مذکورہ تصویر جب انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو کوئی اسے پہچان نہ سکا البتہ اس الجھن کو اداکار ہریتھک روشن نے خود ہی دور کردیا، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ روپ انہوں نے نئی فلم کے لیے دھارا ہے۔

    واضح رہے کہ ہریتھک روشن ریاضی کے ماہر آنند کمار کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’سپر30‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر جے پور شہر کی ہے جہاں ایک اسکول کے باہر منظر عکس بند کیا جارہا تھا۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سائیکل پر بیٹھ کر اسکول کے باہر پاپڑ فروخت کررہے ہیں، اس کے علاوہ وہ اسکول کا بستہ کاندھے پر لٹکائے بھی نظر آرہے ہیں جبکہ تیسری تصویر میں وہ چبوترے پر ایک لڑکی کے ہمراہ بیٹھے ہیں۔

    دلچسپ امر یہ ہے کہ فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کے لیے تقریباً 15 ہزار سے زائد طالبات کے آیڈیشن کیے گئے تاہم ابھی تک کسی کو نامزد نہیں کیا گیا، بھارتی میڈیا سے ملنے والی متضاد اطلاعات کے مطابق سیف علی خان نے اپنی صاحبزادی سارہ علی کو رول دینے کے لیے ڈائریکٹر کار ویکاس بہل سے منت سماجت بھی کی تھی۔

    خیال رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف ریاضی دان آنند کمار  کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا تھا جو غریب طلبہ کی ہر سطح پر مدد کرتے تھے، انہوں نے 30 نادر طالب علموں کو اسکول میں داخلہ دلوایا اور پڑھائی میں اُن کی مدد بھی کی تھی جس کے بعد انہوں نے امتیازی نمبروں سے امتحان پاس کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پریانکا کی جزیرے پر سیر و تفریح، تصاویر وائرل

    پریانکا کی جزیرے پر سیر و تفریح، تصاویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جزیرے پر سیر و تفریح کے لیے پہنچیں اور انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ہالی ووڈ شو ’کوانٹیکو 3‘ کے لیے امریکا میں موجود ہیں انہوں نے گزشتہ ہفتے طویل مصروفیات کے بعد فراغت کا وقت ملتے ہی جزیرے کا رخ کیا۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ چھٹیاں گزارنے کے لیے خوبصورت مقام پر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا سن 2000 میں عالمی حسینہ قرار پائی تھیں جس کے بعد انہیں دنیا بھر میں پذیرائی ملی اور انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔

    اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تو انہیں ہالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر نے اُن سے رابطہ کیا اور وہ گزشتہ برس ’ہاؤس آف کارڈ‘ میں رابن ورتھ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں تھیں۔

    مزید پڑھیں: 12 سال کی عمر میں شادی کرنا چاہتی تھی، پریانکا کا اعتراف

    پریانکا نے فلم میں اپنا کردار احسن طریقے سے نبھایا جس کے باعث مداحوں نے نہ صرف اسے پسند کیا بلکہ باکس آفس پر بھی فلم نے کامیابی کے جھنڈے لہرائے تھے۔

    خیال رہے کہ برطانوی جریدے فوربز میگزین میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر جبکہ جرمنی سے شائع ہونے والی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں اُن کا درجہ 97ویں نمبر آیا تھا۔

    بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا یونیسیف کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں وہ دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام سرگرم ہیں اور چند روز قبل شام سے اردن ہجرت کرنے والے مہاجرین کے کیمپس میں متاثرہ بچوں سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔