Tag: سوشل میڈیا

  • واٹس ایپ کے ڈیلیٹ شدہ پیغام کیسے پڑھے جاسکتے ہیں؟

    واٹس ایپ کے ڈیلیٹ شدہ پیغام کیسے پڑھے جاسکتے ہیں؟

    واٹس ایپ نے اپنے ایک ارب سے زائد صارفین کی مشکل کو آسان کرنے کے لیے گذشتہ سال تمام افراد اور گروپس سے پیغام حذف کرنے کی سہولت دی تھی جو کارگر ثابت نہیں ہورہی۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے گذشتہ سال صارفین کے لیے نئی خصوصیت متعارف کروائی گئی جس کے ذریعے صارف غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو سب کے پاس سے ڈیلیٹ کرسکتا ہے، لیکن یہ خصوصیت بے اثر ثابت ہورہی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اس نئی خصوصیت کے بے اثر ہونے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ واٹس ایپ پر صارف کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کا اگر کی کسی دوسرے صارف نے حوالہ دیا ہے تو اس پیغام کو واٹس ایپ سے حذف کرنے کے باوجود بھی اس پیغام کو دیکھا اور پڑھاجاسکتا ہے۔

    گذشتہ سال واٹس ایپ نے ایک اپنے ایک ارب سے زائد صارفین کو یہ سہولت دی تھی کہ کسی بھی قسم کا پیغام کسی غلط شخص یا گروپ میں چلا جائے تو اسے تمام لوگوں کے پاس سے ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

    لیکن واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے غلط پیغامات کو صرف سات منٹ کے اندر اندر ہی حذف کیا جاسکتا ہے، سات منٹ بعد یہ خصوصیت کام نہیں کرتی۔

    البتہ اگر واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغام کو وصول کنندہ نے حوالے طور پر استعمال کیا ہے ‘ جسے ’’ْQoute‘ کہاجاتا ہے اور بھیجنے والے نے اپنا پیغام کو ڈیلیٹ کردیا ہے ‘ تب بھی جس شخص یا گروپ کو پیغام بھیجا گیا ہے ان افراد کے واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے کے باوجودوہ پیغام دیکھا جاسکتا ہے۔

    دلچسپی کی بات یہ کہ واٹس ایپ نے اس بات ذکر ہی نہیں کیا کہ جن پیغامات کا حوالہ دیا گیا ہو ان پیغامات کو کس طرح ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں محققین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ پر ڈیلیٹ کیے جانے والے پیغامات کو اینڈرائیڈ نوٹی فکیشن ہسٹری سے دوبارہ دریافت کیا جاسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ماہرہ کراچی کے ساحل پر، نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ماہرہ کراچی کے ساحل پر، نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنے صاحبزادے اذلان کے ہمراہ شہر قائد میں ساحل سمندر پر تفریح کے لیے گئیں اور خوب لطف اندوز ہوئیں اُن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ دنوں اپنی مصروفیات کو ترک کر کے سب سے اچھے دوست (صاحبزادے) ازلان کے ہمراہ کراچی میں واقع فرینچ بیچ گئیں۔

    ماہرہ نے صاحبزادے کے ساتھ گھڑ سواری کی اور سیر و تفریح سے لطف اندوز بھی ہوئیں، اس دوران اُن کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جو بہت وائرل ہوئیں اور مداح اداکارہ کا نیا انداز دیکھ حیران رہ گئے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے بطور معاون اداکار کیا جس کے بعد انہیں فواد خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنا کا موقع ملا یہی ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بننا۔

    مزید پڑھیں: ماہرہ نے بیٹے کے ہمراہ خوشیاں منائیں

    ڈرامے میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں نے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو نہ صرف ملک میں منوایا بلکہ بالی ووڈ ہدایت کار بھی انہیں اپنی فلموں میں کام دینے پر راضی ہوئے جس کے بعد فواد اور ماہرہ نے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی قدم رکھا۔

    ماہرہ خان کی گزشتہ برس بھارتی اداکار کے ہمراہ نازیبا تصاویر بھی سامنے آئیں جس کے بعد انہیں ہر طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اداکارہ نے خصوصا پاکستانیوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مداحوں سے معذرت بھی کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اداکارہ ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں تھیں، انہوں نے 4 درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

    خیال رہے کہ ماہرہ خان نے گزشتہ برس فلم ’رئیس‘ سے اپنے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز کیا، اس فلم میں انہوں کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی کے باعث ماہرہ اپنی شوٹنگ مکمل کر کے جلد وطن لوٹیں اور پرموشن کے وقت بھی ٹیم کا حصہ بھی نہ بن سکیں تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ بھارت گوگل سرچ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل

    فلم رئیس کے ڈائریکٹر نے گزشتہ برس اعتراف کیا کہ ’بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ زیادتی کی وہ اداکارہ تھی مگر سب نے اُسے  دشمن سمجھا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نشے میں‌ دھت بندر نے تباہی مچادی، ویڈیو وائرل

    نشے میں‌ دھت بندر نے تباہی مچادی، ویڈیو وائرل

    بنگلور: گلی میں گھومتے بندر نے بار میں داخل ہوکر شراب پی اور نشہ غالب آنے پر اپنے ہوش و حواس کھو  کر خوب تباہی مچائی۔

    ہندوستان ٹائمز کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کے مطابق بنگلور کی گلی میں گھومتا ایک بندر گزشتہ رات شراب خانے (بار) میں داخل ہوا اور اُس نے بوتل گرا کر خوب شراب پی۔

    بندر نے شراب نوشی تو کرلی مگر جب اُس پر خمار طاری ہوا تو اُس نے خوب غل غپاڑہ کیا اور لوگوں پر غصہ بھی نکالا، بار سے باہر نکل کر بندر گلی میں بیٹھ گیا اور خوب سیر ہوکر پھل کھائے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی جنگل میں بندروں کے ساتھ رہنے والی لڑکی

    یہ بھی پڑھیں: بھارت: 12 بندر ہارٹ اٹیک سے ہلاک

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایک شخص نے اُس کو کیلا دینے کی کوشش کی تو بندر نے غصہ کیا اور اُسے پنجا بھی مارا، آخر میں شراب کے نشے میں چور بندر فٹ پاتھ پر سوئے نوجوان کے پاس آیا اور اُس سے لپٹ کر سوگیا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں بندروں کی بڑی تعداد سڑکوں پر گشت کرتی نظر آتی ہے، اکثر اوقات بندروں کی لڑائی اس قدر شدید ہوتی ہے کہ مقامی باشندوں کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔

    ویڈیو دیکھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • انوشکا کی خوفناک پری، بچے ہرگز نہ دیکھیں

    انوشکا کی خوفناک پری، بچے ہرگز نہ دیکھیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی نئی فلم ’پری‘ کا تیسرا خوفناک ٹیزر سامنے آگیا جسے دیکھنے والے خوف زدہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں بنائی جانے والی اولین ڈراؤنی فلم ’پری‘  کی پہلی جھلک کے بعد ان کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    قبل ازیں انوشکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی فلم پری کی پہلی جھلک پوسٹر اور ٹیزر کی صورت میں جاری کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا زخمی چہرے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

    ویسے تو فلم کو پری کا نام دیا گیا ہے مگر ساتھ میں یہ بھی بتایا گیا ہے دراصل یہ کوئی پری کی کہانی نہیں بلکہ اس میں انوشکا خوفناک بھوت کے کردار میں نظر آئیں گی۔

    قبل ازیں جاری کیا گیا ٹریزر 30 سیکنڈ پر مبنی تھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھوں پیروں میں بیڑیوں کے ساتھ وہ ٹی وی پر کارٹون دیکھ رہی ہیں اور اسی دوران اچانک اُن کے پیروں کی انگلیوں کے ناخن بڑے ہونے شروع ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: انوشکا بھوت بن گئیں، پہلی جھلک سامنے آگئی

    چودہ فروری کے روز پری کی تیسری ہولناک ویڈیو سامنے آئی، ویروشکا نے فلم کی ایک اور جھلک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ  کیا یہ آپ اس کے ویلنٹائن بنیں گے۔؟

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما اور اداکار پرم براتا چتر جی صوفے پر بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے ہیں کہ اچانک اداکارہ ہیرو کی طرف دیکھ کر انہیں پرپوز کرتی ہیں۔

    اسی دوران جب وہ پرم براتا کی طرف دیکھتی ہیں تو سامنے سے زخمی چہرے والی مافوق فطرت مخلوق انوشکا کو دیکھ کر ہنستی ہے اور جواب بھی دیتی ہے مگر حیران کُن بات یہ ہے کہ وہ زخمی چہرے والی لڑکی ہیرو کو نظر نہیں آتی۔

    ویڈیو دیکھیں

    انوشکا کے ذاتی پروڈکشن ہاؤس میں تیار کی جانے والی پری کی شوٹنگ کا آغاز 7 ماہ قبل ہوا تھا، فلم رواں سال مارچ میں صرف 2 سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

    یہ بھی دیکھیں: ٹی وی دیکھتے ہوئے انوشکا کے ناخن خود بہ خود بڑھنے لگے، ہولناک منظر

    واضح رہے کہ انوشکا شرما پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے اس سے قبل بھی 2 فلمیں ’این ایچ 10‘ اور ’فلوری‘ ریلیز کی جاچکی ہیں جن کی کہانیاں بالکل منفرد تھیں اور انہوں نے ناظرین کو متاثر بھی کیا تھا۔ خیال رہے کہ ویروشکا کی شوبز مصرفیات آجکل بہت زیادہ ہیں کیونکہ وہ بیک وقت تین فلموں زیرو، سوئی دھاگہ اور پری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایشوریا کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ایشوریا کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، فنی خان میں سابق ملکہ حسینہ کی تصویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن آنے والے فلمی ڈرامے ’فنی خان‘ میں جلوہ گر ہورہی ہیں، اُن کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

    کری ارج انٹرنینمنٹ کی جانب سے ایشوریا کی پہلی جھلک ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس کے ساتھ لکھا گیا کہ ’فینی اسٹار کی چمکتی ہوئی اداکارہ جو دیواس نہیں ایشوریا ہیں‘۔

    فنی خان میں ابھیشیک کی اہلیہ کے ساتھ، انیل کپور، راج کمار راؤ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اس کی پروڈکشن کے فرائض راکیش اوم پرکاش انجام دے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ایشوریا میری والدہ ہیں، 29 سالہ دعوے دار بیٹا سامنے آگیا

    یہ بھی پڑھیں: ایشوریا سے متعلق کالج دوست کے دلچسپ انکشافات

    انیل کپور کا کہنا ہے کہ فنی خان ایک میوزیکل ڈرامہ فلم ہے جس میں ایشوریا رائے خوبصورت خاتون کا رول ادا کررہی ہیں۔ فلم رواں سال 15 جون کو ریلیز ہوگی۔

    واضح رہے کہ ایشوریا کے مداحوں کو طویل عرصے سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اسکرین پر دیکھنے کا انتظار تھا جو پہلی جھلک آنے کے بعد ختم تو ہوگیا مگر اُن کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • درخت کے تنے میں چھپا خوبصورت الو

    درخت کے تنے میں چھپا خوبصورت الو

    نئی دہلی: درخت کی کے تنے میں چھپ کر بیٹھے اور باہر کی دنیا کا نظار کرنے والے خوف زدہ الو کی تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف فوٹو گرافر تفریح کے لیے کیمرہ ہاتھ میں لیے ہوٹل کے کمرے سے باہر نکلے تو اُن کی نظر ایک درخت کے تنے پر پڑی جو سفید تھی مگر اس میں دو زرد رنگ کے دائرے نظر آرہے تھے۔

    فوٹو گرافی ایسا فن ہے جس کو منوانے کے لیے تصاویر بنانے کے شوقین افراد اپنے کیمرے میں اچھے سے اچھے منظر کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ دنیا اُن کی صلاحیتوں کی معترف ہوسکے۔

    تئیس سالہ فوٹو گرافر نے منظر دیکھتے ہی فوری طور پر کیمرہ ہاتھ میں تھاما اور خوبصورت منظر کو عکس بند کیا مگر جب انہوں نے تصویر کو غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ ایک جانور درخت کے تنے میں چھپ کر باہر کی دنیا کا نظارہ کررہا ہے۔

    اکشے ناریان کا کہنا ہے کہ جب میں نے تصویر دیکھی تو اس منظر کو اور قریب سے عکس بند کرنے کی کوشش کی تاکہ خوبصورت آنکھیں اور معصوم سے جانور کو کیمرے میں محفوظ کرسکوں۔

    اُن کا کہنا ہے کہ کچھ دیر تصاویر بنانے کے بعد میں نے درخت کی جانب پیش قدمی کی اور آخر کار اُس الو تک پہنچ گیا جو اس کے تنے میں چھپا بیٹھا تھا۔

    مزید پڑھیں: جاپان کے ریستوران الوؤں کی قتل گاہیں

    فوٹو گرافر نے جب تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو انہیں مداحوں نے بہت پسند کیا اور اکشے کے فن کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کنگ خان انوشکا اور کترینہ کے ڈرائیور بن گئے، تصویر وائرل

    کنگ خان انوشکا اور کترینہ کے ڈرائیور بن گئے، تصویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈاداکار شاہ رخ خان سائیکل رکشے پر ساتھی اداکارؤں انوشکا شرما اور کترینہ کیف کو بیٹھاکر گلیوں مصرف شاہراہ پر نکل پڑے،  مداحوں نے کنگ خان کی تصویر بہت پسند کی۔

    تفصیلات کے مطابق اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ سے تھوڑی سی فراغت ملی تو جمعے کے روز کنگ خان نے تفریح کرنے کا ارادہ کیا اور ساتھی اداکارؤں کو سائیکل رکشے میں بیٹھا کر مصروف شاہراہ پر نکل پڑے۔

    شاہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی یہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’لڑکیوں نے مجھے سائیکل رکشہ چلانے کا مشورہ دیا جو کہ بہت اچھا تجربہ رہا‘۔

    کنگ خان نے تصویر شیئر کی تو فلم زیرو کے ہدایت کار آنند ایل رائے نے جواب دیا کہ ’اچھے لوگ خوشیاں خود فراہم کرتے ہیں کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہوتے ہیں‘۔

    بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دو لوگوں کے ساتھ یہ بہت زبردست سواری تھی‘۔

    یوں تو بالی ووڈ اداکاروں کا سائیکل پر سفر کرنا کوئی نئی بات نہیں تاہم یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی معروف اداکار اپنے ساتھ 2 خواتین اداکارؤں کو بیٹھا کر شہر کی معروف ترین شاہراہ پر بغیر سیکیورٹی کے نکلا ہو۔

    مزید پڑھیں: شاہ رخ خان ’زیرو‘ کے ہیرو، ٹریلر جاری

    واضح رہے کہ کنگ خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    فلم ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے کنگ خان کے مداحوں کو رواں سال کے دوسرے دن ہی سرپرائز دیا، انہوں نے ’زیرو‘ کا پوسٹر جاری کیا جس میں شاہ رخ خان چھوٹے قد والے شخص (بونے) کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    آنند رائے ایل نے فلم کا جو پوسٹر شیئر کیا اُس میں درج ہے کہ ’21 دسمبر سے آپ کے پیچھے‘۔ فلم ڈائریکٹر نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’زیرو کا پہلا پوسٹر سامنے آگیا جس میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی کام کررہی ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی وی دیکھتے ہوئے انوشکا کے ناخن خود بہ خود بڑھنے لگے، ہولناک منظر

    فلم میں شاہ رخ خان کو جسمانی معذور دکھایا گیا ہے مگر وہ پرلطف زندگی گزار رہے ہیں، گوری خان کی پروڈکشن میں بنائے جانے والی فلم 21 دسمبر 2018 کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    ٹریلر دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سپر مون کی جعلی ویڈیو فیس بک پر وائرل

    سپر مون کی جعلی ویڈیو فیس بک پر وائرل

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کی جانے والی سپر مون کی ایک لائیو ویڈیو نے ڈیڑھ کروڑ افراد کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی مگر بعد ازاں یہ ویڈیو جعلی نکلی۔

    ای بز نامی فیس بک صفحے کی جانب سے جاری کی جانے والی براہ راست ویڈیو میں سپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ دکھایا گیا تھا۔

    یہ ویڈیو دراصل کئی برس پہلے یونان میں کھینچی گئی ایک تصویر تھی جس میں ہوا کی مصنوعی آوازیں شامل کر کے اسے ویڈیو کی شکل میں پیش کیا گیا۔

    فیس بک پر سپر مون سرچ کرنے کے بعد مذکورہ جعلی ویڈیو سب سے پہلے آرہی تھی۔ اس جعلی ویڈیو کو 1 کروڑ 60 ساٹھ لاکھ افراد نے دیکھا۔

    تاہم جلد ہی لوگوں کو اندازہ ہوگیا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔ ایک شخص نے کمنٹ کیا، ’میں حیران ہوں کہ گزشتہ 3 گھنٹے سے چاند ایک ہی پوزیشن اور ایک ہی مقام پر موجود ہے‘۔

    حقیقت سامنے آنے پر فیس بک نے بھی ایکشن لیتے ہوئے اس ویڈیو کو ہٹا دیا۔

    مزید پڑھیں: ڈیڑھ سو سال بعد نیلے اور سرخ چاند کا نظارہ

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تصویر ایک فوٹو گرافر کرس کوٹسی پولس نے کھینچی تھی۔ رابطہ کرنے پر مذکورہ فوٹو گرافر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی تصاویر کو کئی جگہ بغیر اجازت استعمال کیا جاچکا ہے تاہم تصویر کے ساتھ اس قسم کی جعل سازی اس نے پہلی بار دیکھی ہے۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی اہم موقع پر فیس بک پر کوئی جعلی ویڈیو وائرل ہوئی ہو۔ گزشتہ برس امریکا میں آنے والے طوفان ارما کے موقع پر بھی طوفان کی ایسی ہی ایک جعلی ویڈیو جاری کی گئی تھی جو کئی ماہ پرانی تھی۔

    مذکورہ ویڈیو کو 60 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اہلیہ کو برا کہنے پر باکسر عامر خان اشتعال میں آگئے، ویڈیو دیکھیں

    اہلیہ کو برا کہنے پر باکسر عامر خان اشتعال میں آگئے، ویڈیو دیکھیں

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرنے پر کینڈین باکسر فل لوگریکو کو سبق سکھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن میں عالمی شہریت یافتہ باکسرز نئی فائٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے بیٹھے تو اسی دوران لوگریکو نے عامر خان کی اہلیہ اور اُن کی نجی زندگی کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کیے۔

    کینیڈین باکسر نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی حالیہ علیحدگی اور اُن کی اہلیہ کے دوسرے باکسر کے تعلقات پر نازیبا تبصرہ کیا جس پر عامر خان پہلے تو مسکراتے رہے اور پھر جب غصہ برداشت سے باہر ہوا تو انہوں نے شدید ردعمل دیا۔

    مزید پڑھیں: باکسر عامر خان نے شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ

    عامر خان نے پریس کانفرنس کے لیے لگائی جانے والی ٹیبل پر سے پانی کا بھرا ہوا گلاس اٹھایا اور برطانوی باکسر کے منہ پر پانی پھینک کر مکے برسانے شروع کردیے تاہم اسی دوران کچھ لوگوں نے بیچ بچاؤ کروا کے معاملہ رفع دفع کروایا۔

    ویڈیو دیکھیں

    برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں باکسرز کے درمیان 21 اپریل کو گرینڈ فائٹ ہوگی، یہ مقابلہ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ عامر خان 2 سال بعد رنگ میں نظر آئیں گے اور اُن کا پہلا ٹاکرا کینیڈین باکسر سے ہی ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان تعلقات میں اس قدر کشیدگی آگئی تھی کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا تھا مگر برطانیہ واپسی پر باکسر نے ایک بار پھر اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ساتھ زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: باکسر عامرخان بیٹی کی تصویر دیکھ کر بے چین ، ویڈیو ڈالنے پر معذرت

    فریال کو طلاق دینے کے بعد باکسر عامر خان کی سوشل میڈیا اسٹار کے ساتھ ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ، جس میں گاڑی میں وہ اپنی نئی دوست کے ساتھ بیٹھے ہیں اور کہہ رہے ہیں اپنی دوست کے ساتھ مزے میں ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طویل القامت شخص اور 2 فٹ کی خاتون اہرام مصر پہنچ گئے، تصاویر وائرل

    طویل القامت شخص اور 2 فٹ کی خاتون اہرام مصر پہنچ گئے، تصاویر وائرل

    قائرہ: مصری حکومت کی دعوت پر دنیا کے طویل القامت شخص اور پست قامت والی خاتون نے اہرام مصر کا دورہ کیا اور لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کی حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے دنیا بھر سے مختلف شخصیات کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کے لیے مدعو کیا ہے تاکہ دنیا کی توجہ مصر میں موجود عجوبات کی طرف مبذول کروائی جاسکے۔

    حکومت کی دعوت پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ایوارڈ یافتہ طویل القامت شخص اور سب سے چھوٹے قد والی خاتون مصر پہنچے اور انہوں نے اہرام مصر سمیت متعدد تاریخی مقامات کی سیر کی اور تاریخی مقامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

    دنیا کے طویل القامت شخص کا نام کوسن اور عمر 34 سال  اور قد 8 فٹ ایک انچ ہے جبکہ ایمج نامی خاتون کی عمر 24 سال جبکہ اُن کا قد 2 فٹ 6 انچ ہے۔

    دنوں شخصیات کو ایک ساتھ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور انہوں نے خوب تصاویر بنوائیں، اہرام مصر کی سیر کے بعد دونوں نے پریس کانفرنس کی اور مصر کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    کوسن سوٹ میں ملبوث تھے جبکہ دنیا کی سب سے چھوٹے قد والی خاتون نے فراک زیب تن کی ہوئی تھی، سیر کے دوران دونوں کی تصاویر بنائی گئیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔