Tag: سوشل میڈیا

  • انوشکا کی نئی تصویر لیک، سوشل میڈیا پر وائرل

    انوشکا کی نئی تصویر لیک، سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی نئی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں وہ مشرقی لباس زیب تن کیے سڑک پر سے گز رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں شادی کی جس کے بعد وہ ہنی مون منانے کے لیے یورپ روانہ ہوئیں اور رواں دسمبر کے اختتام پر بھارت واپس لوٹیں۔

    نوبیاہتا جوڑے نے وطن واپس پہنچ کر شادی کی اعزازی تقاریب منعقد کیں جن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت معروف سیاسی و شوبز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

    شادی کے بعد اب دونوں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنی پروفیشنل لائف میں واپس آگئے، کپتان کھیل کے میدان میں اترے تو انوشکا کی شوبز مصروفیات شروع ہوگئیں۔

    دیکھیں: انوشکا بھوت بن گئیں، پہلی جھلک سامنے آگئی

    گزشتہ دنوں انوشکا کی نئی فلم ’پری‘ کا ٹریلر جاری ہوا تاہم وہ آج کل نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں علاوہ ازیں بالی ووڈ ادکارہ ایک اور فلم میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

    یہ بھی دیکھیں: انوشکا اسکول دور میں کیسی نظر آتی تھیں؟ تصویر وائرل

    بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر دراصل اُن کی نئی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی  جس میں وہ نیلے رنگ کی ساڑھی پہنے کسی سڑک پر سے گزر رہی ہیں۔

    ایک روز قبل ادارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ہاتھ میں سوئی دھاگہ لیے بیٹھی کپڑے پر کڑائی کرنے کی کوشش کررہی تھیں۔

    بالی ووڈ خبروں کے مطابق یش راج پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے فلم سوئی دھاگہ بنائی جارہی ہے جس میں انوشکا اور ورون دھون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، یہ فلم مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی جاری ہے۔

    ورون دھون کا کہنا ہے کہ ’انہیں بہت خوشی ہے کہ گاندھی سے لے کر مودی تک ہر بھارتی وزیراعظم نے بھارت میں ہی بنے کپڑے استعمال کیے جن پر ہاتھ سے کڑائی کی جاتی ہے‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رنویر سنگھ کا کارنامہ: وزن میں حیرت انگیز کمی، تصاویر وائرل

    رنویر سنگھ کا کارنامہ: وزن میں حیرت انگیز کمی، تصاویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کے لیے ایک بار پھر خود کو جسمانی طور پر تبدیل کرتے ہوئے وزن حیران کُن حد تک کم کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے نوجوان اداکار رنویر سنگھ کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جو کوئی بھی کردار بہت خوبصورتی کے ساتھ نبھا سکتے ہیں۔

    رنویر سنگھ نے بھارت کی متنازع ترین فلم پدماوت میں بادشاہ علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کیا جس کے لیے انہیں اپنے وزن میں اضافہ کرنا پڑا تھا تاہم اب بالی ووڈ اداکار نے گلی بوائے کے لیے وزن حیران کُن حد تک کم کرڈالا۔

    مزید پڑھیں: مسٹر پرفیکٹ کا کارنامہ، نئی فلم کے لیے وزن میں حیرت انگیز کمی

    بالی ووڈ اداکار عامر خان کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ پہلے انہوں نے فلم دنگل میں پہلوان کا کردار ادا کرنے کے لیے پہلے تو اپنے وزن میں 98 کلو گرام تک اضافہ کیا تھا تاہم اس کے دوسرے حصے جس میں مسٹر پرفیکٹ نے جوان شخص کا کردار ادا کیا اُس میں اپنا وزن 25 کلو سے بھی کم کیا تھا۔

    اب اداکار ہدایت کارہ زویا اختر کی فلم گلی بوائے میں ایک ایسے شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جو غربت کی چکی کے نیچے اپنی زندگی بسر کرتا ہے اور غریبوں کے مسائل کو اپنے نغموں کے ذریعے اٹھاتا ہے۔

    فلمی کردار کے لیے  اچھے طریقے سے ادا کرنے کے لیے رنویر نے اپنے آپ کو جسمانی طور پر تبدیل کرتے ہوئے وزن میں 20 کلوگرام تک کمی کرلی، اداکار کی تصاویر دیکھ کر پہلے تو مداح انہیں پہنچانے نہیں اور پھر اُن سے وزن کم کرنے کی تراکیب بھی پوچھ ڈالیں۔

    یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم !! عالیہ بھٹ نے خوشخبری سنادی، رنویرکے ساتھ تصاویر وائرل

    اداکار کا کہنا ہے کہ ’میں نے سخت محنت ، ورزش اور کھانے پینے میں احتیاط کی ساتھ ہی روزانہ تقریبا 5 گھنٹے چہل قدمی کی جس کے بعد مثبت نتائج سامنے آئے‘۔

    واضح رہے کہ فلم پدماوت میں بادشاہ علاؤ الدین خلجی کا کردار نبھانے کے چکر میں رنویر سنگھ ذہنی مریض بن گئے تھے جس کے بعد انہوں نے ماہر نفسیات سے اپنا باقاعدہ معائنہ بھی کروایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بوجھو تو جانیں، سب سے پہلے کون سا باکس بھرے گا؟

    بوجھو تو جانیں، سب سے پہلے کون سا باکس بھرے گا؟

    کراچی: ذہین افراد کے لیے ایک نئی پہیلی سامنے آئی ہے کہ نل سے ٹپکنے والے پانی سے پہلے کون سا گلاس (باکس) بھرے گا مگر یہ بھی بتایا کیا گیا ہے کہ 99 فیصد لوگوں کا اندازہ غلط ثابت ہوا،اگر آپ ذہین ہیں تو اس کا درست جواب تلاش کریں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کی ذہانت کو چانچنے کے لیے نت نئی پہلیوں کے سامنے آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں یہ مختلف اوقات میں لوگوں کی دماغی صلاحیت کو دیکھنے کےلیے پوچھی جاتی ہیں۔

    مختلف لوگوں کی جانب سے پوچھی جانے والی پہلیوں کے درست جواب تلاش کرنے میں صارفین بہت دلچسپی ظاہر کرتے ہوتے ہوئے اپنی ذہانت کا لوہا منوانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    درست جواب دیکھنے کے لیے نیچے جائیں

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کا جواب بظاہر تو بہت آسان دکھائی دیتے ہیں مگر جب انہیں حل کرنے کے لیے بیٹھا جائے تو صارفین سرپکڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

    پزل کے ذریعے پوچھی جانے والی پہلیوں کو حل کرنا بہت آسان ہوتا مگر بعض اوقات صارفین انہیں حل کرتے وقت الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں اور وہ کسی صورت بھی درست جواب تلاش نہیں کرپاتے۔

    تلاش کریں: ذہانت کا امتحان، تصویر میں چھپا فرق تلاش کریں

    انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی تصویری پہیلی میں نل میں سے پانی ٹپکتا دکھائی دے رہا ہے اور نیچے  7 گلاس (باکس) موجود ہیں جن کی طرف راستے جارہے ہیں۔

    صارفین سے پوچھا گیا ہے کہ ’پہلے کون سا گلاس بھرے گا؟‘۔

    تصویر شیئر کرنے والے کا دعویٰ ہے کہ 99 فیصد لوگوں نے اس کا غلط جواب دیا۔ اگر آپ ذہین ہیں تو درست جواب تلاش کرکے دکھائیں۔

    یقینی طور پر آپ بھی تصویر یکھنے کے بعد درست جواب تلاش کرنے کے لیے راستے دیکھ رہے ہوں گے اور خیال ہوگا کہ فلاں نمبر پہلے بھر جائے گا۔

    ایک بار پھر تصویر کو غور سے دیکھیں

    انٹرنیٹ پر پوچھی جانے والی پہیلی نے صارفین کو اس قدر متاثر کیا کہ وہ خود تو اس کا جواب تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دوستوں کو بھی بھیج رہے ہیں تاکہ کسی صورت ٹھیک نتیجے پر پہنچ سکیں۔

    ایک اور چیلنج : قمیص میں کتنے سوراخ ہیں؟

    آپ کی امیدوں کے برعکس پہیلی کا حیران کُن جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    جی ہاں ! جو لوگ یہ گماں کررہے تھے کہ باکس نمبر 4 پہلے بھر جائے گا وہ غلط تھے کیوں کہ پانی کا راستہ بند ہے اسی طرح 5 اور 6 میں بھی یہی معاملہ ہے۔

    درست جواب

    باکس نمبر 4 ، 5 ، 6 کا تو معلوم ہوگیا تو کیا آپ سوچ رہے ہیں 7 نمبر بھر جائے گا، ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

    پہیلی کا درست جواب یہ ہے کہ پانی کسی میں بھی جمع نہیں ہوسکے گا کیونکہ اوپر دیے گئے بکس کے ارد گرد نیچے کے راستے دیے گئے ہیں جبکہ نیچے جس باکس کو ممکنہ طور پر پہلے بھرنا ہے وہ کھلا ہوا ہے۔

    جی ہاں!! باکس نمبر تین ہی وہ واحد گلاس ہے جو بھرسکتا ہے

    کیا آپ خود سے درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ پوسٹ کے نیچے کمنٹس کر کے بتائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • زینب کے قاتل کو پھانسی دو، سوشل میڈیا پرعوام اورفنکاروں کا مطالبہ

    زینب کے قاتل کو پھانسی دو، سوشل میڈیا پرعوام اورفنکاروں کا مطالبہ

    کراچی : زینب کا قاتل پکڑا گیا، درندے کو سخت سے سخت سزا دینے کیلئے کراچی سے خیبر تک عوام ہم آواز ہوگئے، سوشل میڈیا پربھی عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اداکاروں، فنکاروں اور گلوکاروں نے بھی زینب کے قاتل کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر شہریوں اور فنکاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں زینب کو انصاف دو، قاتل کو سرعام پھانسی دو کے مطالبات کیے جارہے ہیں، زینب مرڈر کیس دن بھر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر رہا۔

    سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا تھا کہ قاتل درندے کو ایسی سزا دینا ہوگی کہ آئندہ کوئی کسی زینب کے ساتھ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہ سکے، کسی نے ملزم کو چوک پر لٹکانے تو کسی نے سرعام سنگسار کیے جانے کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

    عوام کی بڑی تعداد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے حکم کے بعد قاتل کو 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے گرفتار کرلیا گیا۔

    اداکارہ ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے، اداکار احسن خان نے کہا کہ عمران جیسے تمام ملزمان کو پھانسی دی جائے۔

    گلوکار شہزاد رائے نے کہا کہ قاتل کو عبرت کی مثال بنادیا جائے، اے آر وائی نیوز کی میزبان صنم بلوچ کا کہنا تھا کہ زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دی جائے جبکہ اداکارفیصل قریشی نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو سرعام لٹکایا جائے۔

    اس کے علاوہ درجنوں لوگوں نے ٹوئٹ کیا کہ ملزم کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے، سوشل میڈیا پر لوگوں نے قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • معذور بھائی اور گھر والوں کی مدد کرنے والی 9 سالہ بلند حوصلہ بچی، ویڈیو وائرل

    معذور بھائی اور گھر والوں کی مدد کرنے والی 9 سالہ بلند حوصلہ بچی، ویڈیو وائرل

    بیجنگ: چین کے جنوب مغربی علاقے میں 9 سالہ بچی نے بھائی کی خاطر قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، زوہو ڈنگشوانگ روزانہ اپنے معذور بھائی کو پیٹھ پر بیٹھا کر اسکول لے جاتی اور ہر موقع پر اُس کی مدد کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں یہ بات مشہور ہے کہ بھائی بہنوں کے کام آتے ہیں اور وہ اپنی ہمشیرہ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے مگر چین کے جنوب مغربی علاقے میں ایک ایسی بچی ہے جس نے اعلیٰ مثال قائم کردی۔

    باہمت زوہو غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور اُس کا اکلوتا بھائی معذور بھی ہے، غربت کی چکی میں پسنے والے اس خاندان کے سربراہان یعنی والدین نے لڑکے ڈنگ فو کی معذوری کو دیکھتے ہوئے اُسے اسکول نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

    نو سالہ ڈشوانگ جو فارغ اوقات میں والدہ کے ساتھ خانہ داری کے امور سرانجام دیتی ہے وہ اپنے والدین کے آگے ڈٹ گئی اور اُس نے کھل کر فیصلے کی مخالفت کی، یہ اُس وقت کی بات ہے جب زوہو کے بھائی کی عمر صرف 4 برس تھی۔

    زوہو نے والدین کو یقین دہانی کروائی کہ تعلیم کے حصول کے دوران جو بھی پریشانیاں یا مسائل درپیش آئیں گے وہ اُسے حل کرے گی، چاہیے اسکول لے جانے یا وہاں کام کرنے کا ہی معاملہ کیوں نہ ہو۔

    والدین بیٹی کی ضد پر رضا مند ہوئے جس کے بعد زوہو نے اپنی روزمرہ زندگی میں یہ بات شامل کرلی کہ وہ کسی بھی موسم میں تمام تر سختیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بھائی کو پیٹ پر لاد کر اسکول لے جاتی ہے اور چھٹی کے بعد اُسے ایسے ہی گھر لاتی ہے۔

    باہمت بچی کا کہنا ہے کہ ’میں اپنے بھائی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتی اور ہمیشہ اس کی بڑی بہن بن کر مسائل کا مقابلہ کروں گی تاکہ اُسے اپنی معذوری کا احساس نہ ہو اور وہ دوسروں کو محتاج بھی نہ بنے‘۔

    دونوں بہن بھائی ایک ہی اسکول ہم جماعت ہیں، وہ روزانہ 500 میٹر پیدل راستہ طے کر کے اسکول پہنچتے ہیں اور اپنے بہترین مستقبل کو مزید روشن بنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں، زوہو گھر واپس آکر ہوم ورک کروانے میں بھی بھائی کی مدد کرتی ہے۔

    والدین کے مطابق اُن کی بچی روزانہ صبح گھر کے کام، گھوڑوں کے اصطبل کو صاف کرنا، کھانا پکانے اور گھر کی کفالت کرنے کے امور بھی سرانجام دیتی ہے۔

    اسکول انتظامیہ کے مطابق زوہو اور اُس کے بھائی کا شمار اسکول کے بہترین طلباء میں ہوتا ہے ساتھ ہی دونوں بہت سنجیدگی اور دلچسپی کے ساتھ تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منواتے ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پوپ فرانسس کی گاڑی کو حادثہ، مذہبی پیشوا نے لوگوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    پوپ فرانسس کی گاڑی کو حادثہ، مذہبی پیشوا نے لوگوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    سنتیاگو: مسیحی مذہب کے روحانی پیشوا کا شمار اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو سخت سیکیورٹی میں سفر کرتے ہیں ایسے ہی سفر کے دوران چلی میں اُن کی گاڑی اہلکار سے ٹکرائی تو پوپ فرانسس کے ردعمل نے دنیا کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس جنوبی امریکا کے علاقے کے دورے پر ہیں، چلی آمد کے موقع پر عیسائیوں کے روحانی پیشوا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس کے تحت حکومت نے انہیں سخت سیکیورٹی فراہم کی۔

    مسیح افراد کو دیدار کروانے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پوپ فرانسس ایک بگی میں سوار تھے اور اُن کے ارد گرد سیکیورٹی پروٹوکول موجود تھا، عقیدت مند سڑک کی ایک طرف اپنے روحانی پیشوا کو دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

    مزید پڑھیں: دنیا ایٹمی جنگ سے صرف ایک قدم پیچھے ہے ، پوپ فرانسس کی وارننگ

    غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوپ فرانسس کی گاڑی سڑک پر تعینات پولیس اہلکار سے ٹکرائی جس کے بعد وہ دونوں زمین پر گر گئے۔

    پوپ فرانس کو جب حادثے کا احساس ہوا تو انہوں نے فوراً گاڑی رکوائی پھر نیچے اتر کر اہلکار کے پاس پہنچ گئے اور پھر اُس کی خیریت دریافت کی، ہنگامی اقدامات کے تحت پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ گھوڑے کو بھی مرہم پٹی کی گئی۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • روسی صدر کا سخت سردی میں برفیلے پانی میں‌ غوطہ، ویڈیو وائرل

    روسی صدر کا سخت سردی میں برفیلے پانی میں‌ غوطہ، ویڈیو وائرل

    ماسکو: روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے منفی 6 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں ٹھنڈے  پانی میں غوطہ لگا کر سب کو حیران کردیا۔

    سردی میں برفیلے پانی میں غوطہ لگانے کا سوچ کر ہی کپکپی طاری ہوجاتی ہے مگر مسیح مذہب سے تعلق رکھنے والی افراد ہر سال یہ تہوار مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

    روس کے 66 سالہ صدر پیوٹن نے اپنی سب سے بڑی خواہش پوری کرنے کی منت مانگتے ہوئے عیسائیوں کی مذہبی تقریب آرتھو ڈوکس ادا کی اور منفی 6 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں ٹھنڈے پانی میں اتر گئے۔

    ولادی میر پیوٹن سرکاری پروٹوکول میں رسم ادا کرنے کے لیے پہنچے تو اُن کے ساتھ میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے اور انہوں نے سردی سے محٖفوظ رہنے کے لیے جیکٹ بھی پہن رکھی تھی، مذہبی رسم ادا کرنے کے دوران روسی صدر کی تصویر لی گئیں جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئیں۔

    انٹرنیٹ صارفین نے جب روسی صدر کی تصاویر دیکھیں تو اپنے اپنے اندازے کے مطابق برفیلے پانی میں غوطہ لگانے کی وجہ بیان کرنے لگے مگر روسی میڈیا نے اس کی وجہ بھی بیان کردی۔

    واضح رہے کہ روس میں ہر سال جنوری کے مہینے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچ جاتا ہے، دو روز قبل روسی کے نواحی علاقے میں سخت سردی پڑی تھی جس کے بعد درجہ حرارت منفی 68 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انوشکا اسکول دور میں کیسی نظر آتی تھیں؟ تصویر وائرل

    انوشکا اسکول دور میں کیسی نظر آتی تھیں؟ تصویر وائرل

    ممبئی: شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک نظر آتی ہیں تاکہ وہ اپنی حالیہ اور مستقبل کی تصاویر شیئر کریں۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز شخصیات کی جانب سے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    تصویر دیکھنے کے لیے اسکرول کریں

    کسی بھی اداکار یا معروف شخصیت کی سوشل میڈیا پوسٹ کو مداح اس انداز سے سرہاتے ہیں کہ بعض اوقات وہ چیز یا تصویر وائرل ہوجاتی ہیں کروڑوں لوگ اس تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: انوشکا بھوت بن گئیں، پہلی جھلک سامنے آگئی

    آج ہم بات کررہے ہیں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی جنہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔ ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد انوشکا کو ویروشکا کی صورت میں نیا نام بھی ملا۔

    انوشکا شرما اور بھارتی کپتان شادی کی چھٹیاں گزارنے کے بعد دوبارہ عملی میدان میں آگئے، کوہلی ساؤتھ افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے میدان میں اترے تو انوشکا نے بھی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

    سوشل میڈیا پر انوشکا کے اسکول ادوار کی تصویر زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے راکھی باندھ رہی ہیں۔

    مداحوں نے بالی ووڈ اداکارہ کی تصویر دیکھی تو اُس کے جواب میں حسین ، حوبصورت اور اچھی لگ رہی ہیں جیسے کمنٹس کیے اور کئی صارفین نے اسے شیئر بھی کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • والد کے انتقال کی وجہ تشدد نہیں طبعی ہے، صاحبزادی حسن عارف

    والد کے انتقال کی وجہ تشدد نہیں طبعی ہے، صاحبزادی حسن عارف

    کراچی : ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفرعارف کی صاحبزادی شہرازادے عارف نے کہا ہے کہ میرے والد کی موت طبی تھی جسے کچھ لوگ اپنے مفادات کی خاطر تشدد اور قتل کا رنگ دے رہے ہیں.

    اس بات کا انکشاف انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں‌ کیا، شہرزادے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اُن کے والد کی تصاویر فوٹو شاپ کا نتیجہ نہیں ہے.

    حسن ظفر عارف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ والد کی تشدد زدہ جسم کی تصاویر کچھ عناصر نے خود سے کمپیوٹرکے ذریعے ترمیم کر کے بنائیں اور پھر اسے عام کردیا تاکہ شکوک شبہات پیدا ہوں.

    انہوں نے کہا کہ تشدد زدہ جسم کی جعلی تصاویر شیئر کر کے ایک گروہ اپنی مذموم مقاصد کی تسکین چاہتا ہے اور سادہ سے طبی معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے.


     اسی سے متعلق : ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسرحسن ظفرکی لاش برآمد


    حسن ظفر عارف کی صاحبزادی نے وضاحت کی کہ میرے والد دل کے مرض میں مبتلا تھے اور اُن کا انتقال بھی حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا ہے جس کے کافی شواہد موجود ہیں.

    انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تصاویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمومی طور پر میں گھریلو باتیں سوشل میڈیا پر نہیں کرتی تاہم اس تکلیف دہ مرحلے کی وضاحت کرنا ضروری سمجھا.

    حسن ظفرعارف کی صاحبزادی نے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی منفی خبروں پر کان نہ دھریں اور امید کرتی ہوں کہ میری وضاحت کے بات یہ بحث ختم ہو جائے گی.


    علم کا ظفرِ موج … پروفیسر حسن ظفرعارف …. ابتدا سے اختتام تک


    خیال رہے 14 جنوری 2018 کو ایم کیو ایم لندن کے رہنما اور شہر کراچی کے معروف ریٹائرڈ پرفیسر حسن ظفر عارف ابراہیم حیدری کے ایک گوٹھ میں اپنی گاڑی کی عقبی نشست پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

    ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ موت کی وجہ طبعی ہے کیوں کہ حسن عارف کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے تاہم حتمی بات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی کہی جا سکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پدماوتی تنازع حل ہوتے ہی دپیکا کا دبنگ انداز، تصاویر وائرل

    پدماوتی تنازع حل ہوتے ہی دپیکا کا دبنگ انداز، تصاویر وائرل

    ممبئی: بھارت کی متنازع ترین فلم پدماوت میں رانی کا کردار ادا کرنے والی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون پولیس افسر بن کر سڑکوں پر نکل آئیں، اداکارہ کے نئے انداز کو مداحوں نے خوب سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی متنازع ترین فلم جس کا نام تبدیل کر کے اب پدماوت رکھ دیا گیا ہے میں رانی پدمنی کا کردار ادا کرنے والی ڈمپل گرل پولیس یونیفارم زیب تن کر کے دبنگ انداز میں ممبئی کی گلیوں میں نکل آئیں۔

    واضح رہے کہ راجپوت برادری کے انتہاء پسندوں نے فلم پدماوت کی تشہیر کو روکنے کے لیے عدالت اور سینسر بورڈ میں درخواست دائر کی تھی ساتھ ہی انہوں نے فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی  کے سر کی قیمت اور اداکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

    مزید پڑھیں: پدماوت کا ٹریلر جاری، فلم کے انتباہ نے تنازعے کی وجہ بتادی

    بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے ’پدماوتی‘ کا نام تبدیل کرکے ’پدماوت‘ رکھنے کا حکم جاری کیا اور ساتھ ہی فلم کے کچھ مناظر کو حذف کیے جانے کے بعد یو اے سرٹیفیکٹ سے بھی کلیئر قرار دیا اور اسے 25 جنوری کو ریلیز کرنے کی مشروط اجازت بھی دی مگر ساتھ میں یہ بھی پابندی عائد کی کہ کچھ ریاستوں میں فلم ریلیز کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ فلم پدوماتی کو ریلیز سے پہلے ہی راجپوت برادری کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا جس کے باعث بھارت کی کئی ریاستوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور کئی راجپوت رہنماؤں نے فلمساز اور ہیروئن دپیکا کے خلاف انتقامی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے دپیکا کی ناک کاٹنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فلم کی ریلیز روک دی گئی تھی ۔

    یہ بھی پڑھیں: پدماوتی کی ریلیز سے قبل ایک شخص موت کی بھینٹ‌ چڑ گیا

    متنازع فلم کو بھارتی سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکشن کی جانب سے اجازت ملنے کے دو روز بعد ہی دپیکا پڈوکون پولیس کی وردی زیب تن کیے دبنگ انداز میں سڑک پر نکلیں اور موبائل پر بیٹھ کر اپنا تصاویر بھی بنوائیں۔

    اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کچھ صارفین نے اسے دپیکا کی جانب سے انتہاء پسندوں کو قرارا جواب کرار دے رہے تھے کہ حقیقت سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا ایک اشتہار کے لیے کام کررہی ہیں جس میں وہ پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی، حقیقت سامنے آنے کے بعد مداحوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے انداز کو خوب سراہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔