Tag: سوشل میڈیا

  • سوشل میڈیا پر مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

    سوشل میڈیا پر مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

    وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے کیحلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر سیل فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد منور کیخلاف مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے، ملزم شہزاد منور نے ایکس پر مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کیں۔

    سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیارمل گیا

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا مہم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    یاد رہے کہ مریم نواز کے معاون خصوصی نے ان کی یو اے ای کے صدر کے ساتھ تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ سے 5 جنوری کو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ تصویر کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے قابل اعتراض ایڈیٹنگ کر کے وائرل کیا تھا۔

  • سوشل میڈیا پر اشتہارات کیسے لگائے جاتے ہیں؟ جانیے

    سوشل میڈیا پر اشتہارات کیسے لگائے جاتے ہیں؟ جانیے

    موجودہ دور کے ڈیجیٹل منظر نامے میں سوشل میڈیا پر اشتہارت لگانا کسی بھی کامیاب مارکیٹنگ کی حکمت عملی کا ایک اہم جزو ہے۔

    فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر لاکھوں صارفین کے ساتھ میٹا کے پلیٹ فارمز کاروباری اداروں کو بڑے پیمانے پر سامعین تک رسائی کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

    لیکن بعض اوقات اختیارات اور سیٹنگز میں گڑ بڑ کی وجہ سے مؤثر اشتہاری مہمات کو کامیابی سے پورا کرنا خاص طور پر ان افراد کے لیے مشکل ہو سکتا ہے جو سوشل میڈیا اشتہارات کے شعبے میں نئے ہیں۔ ان کیلیے ’میٹا ایڈز مینیجر‘ بہت کام کا ٹول ہے۔

    سوشل میڈیا

    مذکورہ مضمون میں ’میٹا ایڈز مینیجر‘ سے متعلق ہدایات اور اس کو اتستعمال کرنے جت حوالے بیان کیا گیا ہے۔

    یہ طاقتور ٹول سوشل میڈیا پر اشتہارات کی تخلیق کے عمل کو بہت آسان بناتا ہے، جس سے آپ اپنے خریداروں تک درستگی اور سہولت کے ساتھ پہنچ سکتے ہیں۔

    اس مضمون میں ہم آپ کو مرحلہ وار رہنمائی فراہم کریں گے کہ میٹا ایڈز مینیجر کا آغاز کیسے کریں اور اپنی پہلی اشتہاری مہم کیسے متعارف کریں۔

    میٹا ایڈز مینیجر استعمال کرنے کے لیے 6 مرحلہ وار ہدایات

    مرحلہ 1: میٹا ایڈز مینیجر تک رسائی حاصل کریں

    میٹا بزنس سوٹ کی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ اب ٹولز” سیکشن پر جائیں اور وہاں دستیاب ٹولز کی فہرست میں سے "اے ڈی ایس منیجر ” (ایڈز مینیجر) پر کلک کریں۔

    مرحلہ 2: نئی اشتہاری مہم تخلیق کریں

    (کمپینز) والے ٹیب پر کلک کریں اور پھر "Create New Campaign” (نئی مہم تخلیق کریں) پر کلک کریں۔

    اپنی مہم کا مقصد منتخب کریں (جیسے کہ Awareness, Consideration, Conversions)۔مہم کا بجٹ اور شیڈول سیٹ کریں۔
    "نیکسٹ” (اگلا) پر کلک کریں۔

    مرحلہ 3: اشتہار کی جگہ کا انتخاب کریں

    پہلے یہ طے کریں کہ آپ اپنے اشتہارات کہاں اور کس ایپ پر دکھانا چاہتے ہیں (جیسے کہ فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ وغیرہ)۔ اس کے بعد مخصوص ایڈ پلیسمنٹس منتخب کریں (جیسے نیوز فیڈ، اسٹوریز، ریلز)۔
    "نیکسٹ”پر کلک کریں۔

    مرحلہ 4 : اپنے خریداروں کو ہدف بنائیں

    اپنے ہدف کے مطابق صارفین منتخب کریں جن میں ڈیمو گرافکس، دلچسپیاں اور پیسہ شامل ہوں۔
    "Audience Insights”ٹول کا استعمال کریں تاکہ اپنے ٹارگٹ کو مزید بہتر بنا سکیں۔
    "نیکسٹ” پر کلک کریں۔

    مرحلہ 5 : ویڈیو یا تصویر کی صورت میں اشتہار کی تیاری

    اپنے اشتہار کی تصاویر یا ویڈیوز اپلوڈ کریں۔ اشتہار کا متن (ہیڈ لائن، ٹیکسٹ، کال ٹو ایکشن) درج کریں۔

    "Ad Creative” ٹولز کا استعمال کریں تاکہ اپنے اشتہار کی شکل و صورت کو حسب ضرورت بنایا جا سکے۔ پھر "نیکسٹ” پر کلک کریں۔

    مرحلہ 6 : جائزہ اور تصدیق

    اب اس آخری مرحلے پر اپنی اشتہاری مہم کی سیٹنگز کا بغور جائزہ لیں۔ اپنے بجٹ اور اشتہاری مواد کی تصدیق کریں۔ اس کے بعد "Confirm”(تصدیق کریں) پر کلک کرکے اپنی اشتہاری مہم کو باقاعدہ متعارف کرادیں۔

  • سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا، آئی جی اسلام آباد نے 11 ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے

    سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا، آئی جی اسلام آباد نے 11 ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر آئی جی اسلام آباد نے 11 ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی جانب سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطاالرحمان، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ، محمد علی ملک، شاہ زیب ورک، موسیٰ ورک، اکرام کٹھانہ، تقویم صدیق اور محمد نعمان افضل کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 24 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے، نوٹس کے مطابق ان ملزمان نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا۔

    وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لیے ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی ہے، یہ جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    کوئی ڈیل نہیں، مذاکرات 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کر رہے ہیں، شیخ وقاص

    ذرائع کے مطابق مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔

  • پارلیمانی سیکریٹری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ  X کو بلاک کرنے کا اعتراف

    پارلیمانی سیکریٹری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ X کو بلاک کرنے کا اعتراف

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکریٹری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X کو بلاک کرنے کا اعتراف کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیک نیوز کے پھیلاؤ پر آسیہ نازتنولی نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا، جس پر پارلیمانی سیکریٹری نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں پر 86 ہزار سمز بلاک کی گئیں ہیں، انھوں نے کہا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کو بھی بلاک کیا گیا ہے۔

    پارلیمانی سیکریٹری ساجد مہدی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ میں ترمیم بہت جلد کی جائے گی، فیک نیوز روک تھام کے لیے کام جاری ہے، وزیر اعظم نے ٹاسک فورس قائم کی ہے۔

    ساجد مہدی نے کہا ’’ہم نے ایکس کے ساتھ ساتھ وی پی این پر پابندی لگائی ہوئی ہے، بین الاقوامی دنیا ہم سے بہت آگے ہے، وہاں فیک نیوز کو اتنی اہمیت ہی نہیں دی جاتی، بین الاقوامی دنیا میں تو اظہار آزادی رائے کی بھی بہت آزادی ہے۔

    پارلیمانی سیکریٹری نے کہا اس معاملے کو ہم بحث کے لیے یونیورسٹیز، کالجز اور اسکولوں تک لے گئے ہیں تاکہ آگاہی ہو سکے، فیک نیوز روکنے کے لیے کہیں بھی اتنی پابندی نہیں جتنا ہم نے چیک رکھا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فیک نیوز جب فلوٹ ہوتی ہے تب ہی اسے روکا جاتا ہے، پوری دنیا میں فیک نیوز کو ہونے سے پہلے تو روکا نہیں جا سکتا۔

  • سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں  کے خلاف پوسٹ کرنے پر پی ٹی آئی  کے یو سی چیئرمین گرفتار

    سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ کرنے پر پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمین گرفتار

    حیدر آباد : سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ کرنے پر پی ٹی آئی یوسی چیئرمین کو گرفتار کرلیا گیا ، یوسی چیئرمین کے خلاف سائبرکرائم کا مقدمہ درج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سماجی ویب سائٹ پر ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ کرنے پر یو سی چیئرمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    شاہ لطیف ٹاؤن یو سی ایک سو پندرہ کے چیئرمین شکیب قائمخانی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا، شکیب قائمخانی مسلسل سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پوسٹ کر رہا تھا۔

    یوسی چیئرمین کے خلاف سائبرکرائم کا مقدمہ درج ہے، گرفتار یوسی چیئرمین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل سوشل میڈیا پر ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گیے تھے، جس کے بعد تعداد 39 ہوگئی تھی۔

    خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے اور خوف پھیلانے سے نمٹنے کے لیے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے پیکا ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں قید اور جرمانے سمیت سزائیں دی جائیں گی۔

    رپورٹس کے مطابق پاکستان میں قومی اداروں یا افراد کو نشانہ بنانے یا خوف پھیلانے والا کوئی بھی مواد ہٹا دیا جائے گا۔

    ایک مسودہ تجویز میں ایک ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جس کے پاس سوشل میڈیا مواد کو بلاک یا ہٹانے کا اختیار ہوگا۔

    پیکا میں نئی ​​ترمیم کے مطابق، ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں یا افراد کو نشانہ بنانے والے مواد کو ہٹانے کے احکامات جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔ یہ ریاست پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے والے مواد کو ہٹانے کا بھی ذمہ دار ہوگا۔

  • سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات پر مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج

    سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات پر مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج

    سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور اشتعال انگیز جھوٹے بیانات دینے کے باعث 7 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف جھوٹے بیانات دینے والے مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، ملزمان ریاست مخالف پروپیگنڈا اور جھوٹا بیانیہ پھیلارہے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزمان واٹس ایپس، ایکس پر پروپیگنڈا پھیلارہے تھے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان میں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان اور دیگر  شامل، گزشتہ روز 12 ملزمان پر مقدمات درج کیےگئے تھے جن کی شناخت کر لی گئی۔

  • سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آگیا، 12 ایف آئی آر درج

    سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آگیا، 12 ایف آئی آر درج

    اسلام آباد : سوشل میڈیا پرہتک آمیزاوراشتعال انگیز بیانوں پر12 ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، شرپسندوں کا تعلق کراچی، سانگھڑ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اورسوات سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کرنے والوں کیخلاف قانون بھی حرکت میں آگیا اور حکومت اور ریاستی اداروں کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات پر بارہ ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، شرپسندوں کا تعلق کراچی، سانگھڑ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اورسوات سے ہے۔

    ملزمان ہتک آمیز، بغاوت پر اکسانے اور ریاستی اُمور میں خلل ڈالنے کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    اسی طرح کے دیگر شرپسند عناصر کیخلاف بھی سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    خیال رہے اسلام آباد میں فائنل احتجاج کے بعد ریاست اور سکیورٹی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم شروع کی گئی تھی۔

  • سوشل میڈیا نے طالبہ کی جان لے لی

    سوشل میڈیا نے طالبہ کی جان لے لی

    ہمارے معاشرے میں سوشل میڈیا کا منفی استعمال اتنا عام ہو گیا ہے کہ اس کے باعث انسانی جانیں داؤ پر لگنے لگی ہیں ایک طالبہ نے خودکشی کر لی۔

    یہ افسوسناک واقعہ سندھ کے ایک چھوٹے شہر ٹنڈو آدم میں پیش آیا جہاں 13 سال طالبہ نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کیے جانے کے بعد خودکشی کر لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 13 سالہ عروج کی کمرے میں پھندہ لگی لاش ملی ہے اور اس نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹمارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب متوفی طالبہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ محلے کا ایک اوباش نوجوان عمران کھوسو ان کی بیٹی کو بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم نے میری بیٹی کائنات کو کہا کہ تمہاری بہن کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہے۔

    والدہ کا کہنا تھا کہ اس بلیک میلنگ سے دلبرداشتہ ہو کر ان کی بیٹی عروج نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    غم سے نڈھال والدہ اور دیگر ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ بلیک میل کرنے والے ملزم عمران کھوسو کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/bride-shot-dead-while-making-video/

  • بھارت میں سوشل میڈیا صارفین کیخلاف سخت قانون سازی کا فیصلہ

    بھارت میں سوشل میڈیا صارفین کیخلاف سخت قانون سازی کا فیصلہ

    نئی دہلی : بھارت میں سوشل میڈیا پر فحش اور قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے والوں کیخلاف سخت قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تفرقہ انگیز اور جھوٹی خبروں کے متعلق پوسٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، کیونکہ یہ طرز عمل ہماری جمہوریت اور معاشرے کے حق میں بہتر نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لوک سبھا میں ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسے مواد پوسٹ کرنے پر پابندی لگائی جانی چاہیے جو ہندوستانی ثقافت و تہذیب سے میل نہیں کھاتے۔ اس حوالے سے سخت قوانین بنائے جائیں گے۔

    سوشل میڈیا

    ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر ہم اپوزیشن سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں، پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی بھی قانون سازی کے معاملے پر غور کرے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں اس قسم کے مواد کی اشاعت پر ایڈیٹوریل چیک موجود تھے، لیکن سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے آنے کے بعد یہ نظام کمزور ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھارت میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے اختیارات فوج کے سپرد کردیے گئے تھے،

    بھارتی میڈیا کے مطابق افسر آئی ٹی ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پر بھارتی فوج سے متعلق غیر قانونی مواد پر نوٹس بھیج سکتا ہے، اعلیٰ افسر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایسا مواد ہٹانے کی درخواست بھی بھیج سکتا ہے۔

    علاوہ ازیں رواں سال کے آغاز میں سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی کے حوالے سے حکومت پاکستان نے بھی اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کر رہی ہے، انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے رویے پر مزید پالیسی گائیڈ لائنز متعارف کرائی جائیں گی۔

    اپنے ایک بیان میں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی اظہار رائے کی آزادی کے حامی ہیں، ڈیجیٹل رائٹس اور قابل اعتراض مواد کے معاملے میں جلد بہتری آئے گی۔

  • ایشوریا کی ابھیشیک سے شادی، سلمان خان کا کیا ردعمل تھا؟

    ایشوریا کی ابھیشیک سے شادی، سلمان خان کا کیا ردعمل تھا؟

    کئی ماہ سے بھارتی میڈیا پر بالی ووڈ جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا اور یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن اس حوالے سے کسی کا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

    اسی دوران سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جو کہ پرانی ہے، ویڈیو بھارتی پروگرام ‘آپ کی عدالت’ کی ہے جس میں سلمان خان بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔

    اس شو میں میزبان نے سلمان خان سے ماضی میں ان کے ایشوریا رائے سے تعلقات سے متعلق سوالات کیے اور ابھیشیک سے شادی ہونے پر ان کا ردعمل پوچھا تھا۔

    ایشوریا رائے بچن کی ابھیشیک کے ساتھ شادی کے سوال پر سلمان خان اپنی دلی خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے، انہوں نے ابھیشیک کی تعریف کی اور انہیں ایک ’عظیم آدمی‘ کہا۔

    بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ایشوریا کی شادی ابھیشیک بچن سے ہوئی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ابھیشیک ایک عظیم آدمی ہے، ایشوریا کی شادی ایک بڑی فیملی میں ہوئی ہے اور سب بہت خوشی سے رہ رہے ہیں، یہ بہترین چیز ہے جو کہ کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ چاہے گا۔

    سلمان خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ یہ نہیں چاہے گا کہ جب آپ کی دوستی ختم ہوجائے تو وہ انسان آپ کے بغیر رہ نہ سکے، بلکہ وہ چاہے گا کہ سابقہ گرل فرینڈ یا دوست بہت خوش رہے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں فلم کرنے کے بعد بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی سلمان خان اور ایشوریا رائے میں گہری دوستی تھی جبکہ ان کی بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی۔