Tag: سوشل میڈیا

  • نومسلم کھلاڑی عمرہ ادا کرنے پہنچ گئے،  تصاویر وائرل

    نومسلم کھلاڑی عمرہ ادا کرنے پہنچ گئے، تصاویر وائرل

    ریاض: نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم کے نامور کھلاڑی سونی بل ولیمز اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے انہوں نے حرم کعبہ کے سامنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی معروف ٹیم یونین اسٹار کے کھلاڑی سونی بل ولیمز نے 2009 سے قبل قرآن مجید اور اسلامی تعلیمات پڑھنے کا آغاز کیا اور ان سے متاثر ہوکر مسلمان ہونے کا اعلان کیا۔

    رگبی کے نامور کھلاڑی حال ہی میں عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے، انہوں نے کعبۃ اللہ کے سامنے تصویر بنا کر مداحوں کو عمرہ ادا کرنے کی خوش خبری سنائی۔

    دو روز قبل سونی بل ولیمز نے روضہ مبارک  کی زیارت کی اور اس کی بھی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مسجد نبوی اور روضہ مبارک کی زیارت کا خوبصورت احساس‘۔

    تصویر بشکریہ ٹویٹر

    انہوں نے جنت البقیع قبرستان کی زیارت کی اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک بہت اچھی صبح جب میں نے جنت البقیع کی زیارت کی اور دعا بھی کی، شکریہ ان شیوخ کا جنہوں نے اسلامی تاریخ کے بارے میں آگاہی دی‘۔

    تصویر بشکریہ ٹویٹر

    نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق ولیم نے روانگی سے قبل ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم کوچ سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی شرعی اہمیت سے آگاہ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹریفک حادثات کی روک تھام، پولیس کو بلی سے مدد لینی پڑ گئی، ویڈیو وائرل

    ٹریفک حادثات کی روک تھام، پولیس کو بلی سے مدد لینی پڑ گئی، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارتی شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری اور نظم و نسق سکھانے کےلیے بالاآخر پولیس کو بلی سے ہی مدد لینی پڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی معاشرے میں بعض جانور اتنی تہذیب کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہوتے ہیں کہ اُن کی عادات کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ اگر یہ فعل ہم روزمرہ کی زندگی میں اپنا لیں تو معاشرہ کی بہت سی خرابیاں ٹھیک ہوسکتی ہیں۔

    ممبئی پولیس نے بڑھتے ہوئے حادثات اور ٹریفک جام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کئی بار عوامی سطح پر مہم چلائی تاہم وہ ہر بار بے سود ہی رہی مگر اب محکمہ ٹریفک نے ایک نئے انداز سے عوام میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کی۔

    پڑھیں: حکمرانی کے لیے جانوروں کے درمیان خونخوار لڑائی

    میڈیا اطلاعات کے مطابق سال 2016 کے اعداد و شمار  کے حساب سے  بھارت کی آبادی 1 ارب سے تجاوز کرچکی اس لیے مختلف شہروں میں یومیہ 10 سے زائد ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں۔

    ممبئی پولیس نے مسلسل ناکامی کے بعد شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے بلی کی ویڈیو شیئر کی جو ٹریفک سگنل کی پاسداری کررہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جانوروں سے محبت اور نرمی کا سلوک ۔ اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’بلی سڑک پار کرنے کے لیے زیبرہ کراسنگ کے قریب آئی اور سرخ (لال) بتی کو دیکھتے ہوئے اپنی باری کا انتظار کرنے لگی اور جیسے ہی سبز بتی جلی اور گاڑیاں رکیں تو اُس بے زبان نے سڑک پار کرلی‘۔

    بلی کی ویڈیو شیئر کرنے اور لوگوں کو منفرد انداز میں تہذیب سکھانے پر بھارتی شہری اپنی ہی پولیس پر برس پڑے اور انہوں نے ٹریفک پولیس کو مختلف القابات سے بھی نواز۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • داعش کوبیلچےسےاکھیڑدیا جائے گا‘ امریکی کمانڈر

    داعش کوبیلچےسےاکھیڑدیا جائے گا‘ امریکی کمانڈر

    واشنگٹن : امریکی کمانڈر جون ٹروکسل نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ  ہتھیار ڈال دے نہٰن تو ان کوبیلچےسے اکھیڑدیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کمانڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دہشت گرد تنظیم داعش کوتنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش سوشل میڈیا پر جاری اپنی سرگرمیاں بند کرے۔

    امریکی کمانڈر جون ٹروکسل نے کہا کہ اگر داعش نے اپنی سرگرمیاں بند نہ کیں تو دہشت گرد تنظیم کو اس کے جنگجوؤں سمیت ختم کردیا جائے گا۔

    جون ٹروکسل نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے پاس دو راستے ہیں یا تو وہ امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈال دے یا پھر لڑنے کے لیے تیار ہوجائے۔


    امریکہ افغانستان میں داعش کواسلحہ فراہم کررہا ہے‘ حامد کرزئی


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 8 اکتوبرکو افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اور امریکی فوجی اڈوں سے داعش کو مدد دی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 28 دسمبرکوترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ امریکی اتحادی افواج شام میں داعش اور دہشتگرد گروپوں کی حمایتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • داعش سوشل میڈیا پر فرضی خلافت قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے، یورپی یونین

    داعش سوشل میڈیا پر فرضی خلافت قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے، یورپی یونین

    برسلز : یورپی یونین میں انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر انتہا پسند تنظیم داعش کی سرگرمیوں اور فرضی خلافت قائم کرنے سے پیشگی خبردار کردیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں انسداد دہشت گردی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں یورپی یونین کے انتظامی اداروں کے متعدد ارکان اور سائبر پلیٹ فارمز کے نمائندے شریک ہوئے.

    اجلاس میں شامل سماجی رابطے کی ویب سائیٹس کے ماہرین نے انٹرنیٹ پر دہشت گردانہ مواد شائع کرنے اور انتہا پسند تنظیموں کے مضبوط نیٹ ورک سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا اور انتہا پسند نظریات کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کا جائزہ پیش کیا.

    یورپی کمیشن کے اہم اجلاس میں انٹرنیٹ پر غیر قانونی مواد سے نمٹنے کے لیے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس دوران ماہرین نے انکشاف کیا کہ داعش نے سوشل میڈیا پر اپنی جڑیں مضبوط کر لی ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر خلافت قائم کر لی ہے.

    علاوہ ازیں انٹرنیٹ پر دہشت گردی کا پروپیگنڈہ ، غیر ملکیوں سے متعلق منافرت اور نسل پرستی قانون کی خلاف ورزی جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گلہری کی آزادی بربادی میں‌ تبدیل، جذباتی ویڈیو

    گلہری کی آزادی بربادی میں‌ تبدیل، جذباتی ویڈیو

    کراچی: کسی بھی زخمی جانور یا اُس کے بچے کو گھر لاکر اُس کی پرورش کرنا اور پھر صحت مند ہونے کے بعد اُسے جنگل میں چھوڑنے کا عمل بہت دل افروز ہوتا ہے۔

    امریکا کے ایک شہری جو جنگلی جانوروں کے حقوق کے لیے بھی کوشاں ہیں انہیں سڑک کنارے گلہری کا زخمی بچہ ملا جسے وہ اٹھا کر گھر لے آئے اور مرہم پٹی کر کے اُس کی دیکھ بحال کی۔

    شہری نے 6 ماہ تک گلہری کی دیکھ بحال کی اور جب اُنہیں اس بات کا علم ہوا کہ وہ اب اپنی زندگی گزار سکتا تو وہ اسے چھوڑنے کے لیے جنگل گئے اور اُسے درخت پر چھوڑ دیا۔

    یہ بھی دیکھیں: جنگلی بلی کی طوطے پر حملے کی نایاب ویڈیو

    جانور چاہیے جو بھی ہو جب اُس کی مالک سے انسیت ہوجائے تو جدا ہوتے وقت دونوں افسردہ ہوتے ہیں، ویسے تو گلہری پالتو جانور نہیں مگر زخمی بچے کو مالک سے اتنی انسیت ہوگئی کہ وہ آزاد ہونے کے بعد بھی جانے کے لیے تیار نہیں تھا۔

    جدائی کے جذباتی منظر کی ویڈیو بنائی گئی ، مالک نے جیسے ہی گلہری کو درخت پر چھوڑا اُسے پیار کیا اور خدا حافظ کہتے ہوئے نصیحت کی کہ تم اپنی زندگی گزارنے کے قابل ہوچکی ہو۔

    افسوسناک منظر اُس وقت دیکھا گیا کہ جیسے ہی مالک نے گلہری کو چھوڑا اور اُسے پیار کیا یک دم بلی نے حملہ کیا اور اُسے منہ میں دبا کر بھاگ گئی۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سوشل میڈیا پر مقبول شامی بچے کو’جم‘ کی ممبرشپ مل گئی

    سوشل میڈیا پر مقبول شامی بچے کو’جم‘ کی ممبرشپ مل گئی

    استنبول: جوتے پالش کرنے والا 12 سالہ شامی پناہ گزین مہمت حلت اب بغیر کسی معاوضے کے جنوب مشرقی صوبے میں واقع جم میں  اپنا وزن کم کرسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق موٹاپے کا شکار مہمت حلت کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ ایک جم کے باہر کھڑا اندر کے مناظر کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہا تھا۔

    حمت حلت کی تصویر جب جم کے مالک اینگن دوگان تک پہنچی تو انہوں نے شامی پناہ گزین کوزندگی بھر کے لیے بغیر کسی معاوضے کے جم میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر

    جنوب مشرقی صوبے آدیامان میں واقع جم کے مالک اینگن دوگان نے ایک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب سے میں نے دیکھا ہے کہ سردیوں کی ایک رات سخت ٹھنڈ میں باہر کھڑا ایک شامی پناہ گزین میرے جم کے مناظر کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہا ہے،  تب سے میں اسے تلاش کررہا تھ اور میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اسے میرے جم کا حصہ ہونا چاہیے۔

      شامی پناہ گزین بچے  مہمت کو جب یہ خبر ملی تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا۔ اس موقع پر نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مہمت کا کہنا تھا
    کہ آج میں بہت خوش ہوں، میرا خواب اب سچ ہونے جارہا ہے۔

    اس نے انٹرویو کے دوران جم کے مالک کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں اور ایکسرسائز کی مشینیں استعمال کرتے ہوئے بھی اس کی تصاویر بنائی گئیں جنہیں سوشل میڈیا پر بے پناہ سراہا جارہا ہے۔

    واضع رہے محت حلت 12 سالہ شامی پناہ گزین ہے جو شام میں جاری خانہ جنگی سے متاثر ہوکر ترکی ہجرت کرچکا ہے جہاں وہ اپنے گزر بسر کے لیے لوگوں کے جوتے پالش کرتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بچوں کی آپسی محبت نے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    بچوں کی آپسی محبت نے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    کراچی: ننھے اور معصوم بچوں کی حرکات و سکنات دیکھ کر ہر کسی کو اُن پر بے ساختہ پیار آتا ہے تاہم انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھنے والا تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکا۔

    اگر آپ بچوں سے محبت کرتے ہیں تو اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ وہ کس قدر شرارتیں کرتے ہیں، کوئی بھی جگہ یا مقام ہو چھوٹے بچے اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتے۔

    چھوٹے بچوں کی گھر میں موجودگی کا احساس بہت ہی دلفریب ہوتا ہے اور بالخصوص اگر بچے شرارتیں کرنے والے نہ ہوں تو اُن کی موجودگی کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہوتی۔

    جدید دور کے حساب سے اب والدین بچوں کی شرارتوں یا پھر کسی بھی اچھی عادت کی ویڈیوز ، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جنہیں دیکھ کر یک دم بچوں کی معصومیت پر پیار آتا ہے۔

    فیس بک صارف نے ایسی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی اور اسے اب تک 49 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    ایک منٹ 35 سیکنڈ کی شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  چار بچے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کررہے ہیں اور وہ ایک دوسرے کو گلے بھی لگا رہے ہیں۔

    بچوں کا اس طرح پیار کرنا یقینا والدین کی تربیت کا نتیجہ ہے جسے دیکھنے والے تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • باتھ روم کی صفائی کے دوران پانچ فٹ لمبا سانپ، ویڈیو وائرل

    باتھ روم کی صفائی کے دوران پانچ فٹ لمبا سانپ، ویڈیو وائرل

    ٹیکساس: امریکی ریاست میں باتھ روم کی صفائی کے دوران کموڈ سے پانچ فٹ لمبا خطرناک سانپ برآمد ہوا جسے دیکھ کر گھر والے خود بھی خوفزدہ ہوگئے۔

    سانپ کو دیکھ کر ہر شخص خوف زدہ ہوجاتا ہے اگر کبھی آپ گھر میں داخل ہوں اور اندر بڑا زیریلا سانپ نظر آجائے تو آپ کی کیفیت کیا ہوگی؟ اسی طرح کی صورتحال کا سامنا امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں ولیم نامی شخص روزانہ کی طرح باتھ روم کی صفائی کررہا تھا کہ اسی دوران اُس کی نظر فلیش (کموڈ) پر پڑی تو اُس میں سانپ موجود تھا۔

    یہ دیکھیں: عوامی ٹرین میں سانپ، نوجوان کی بہادری نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    یہ بھی دیکھیں: کمرے سے خطرناک زہریلا سانپ برآمد

    مالک نے فوری طور سانپ پکڑنے والے کو اس تمام تر صورتحال کی اطلاع دی ، ٹریڈک نامی شخص جیسے  ہی گھر میں آیا اُس نے سانپ پکڑنے کی کوشش کی اور مسلسل پانچ منٹ کی جدوجہد کے بعد اُسے کامیابی ملی۔

    ٹریڈک کی اس تمام تر کارروائی کی ویڈیو اہل خانہ نے بنا کر یوٹیوب پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، سانپ جب پھندے میں پھنسا اور باہر نکالا گیا تو اُس کی لمبائی پانچ فٹ تھی اور  یہ زہریلا سانپ تھا۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نماز کے دوران سرفراز کے بیٹے کی شرارت، ویڈیو وائرل

    نماز کے دوران سرفراز کے بیٹے کی شرارت، ویڈیو وائرل

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے صاحبزادے عبداللہ کی دورانِ نماز والد سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 19 نومبر 2015 کو سابق امپائر کی صاحبزادی خوش بخت سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

    سرفراز احمد کے گھر فروری میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: سرفراز! تمھارا بیٹا نرسری میں فرسٹ آئے

    سرفراز نےاپنے بیٹے عبداللہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو انہیں ہرطرف سے مبارک باد کے پیغام موصول ہوئے، قومی ٹیم کسی بھی ملک کا دورہ کرے سرفراز کی اہلیہ  اور بیٹا ساتھ ہوتے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اہلیہ خوش بخت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد نماز پڑھ رہے ہیں اور اس دوران 10 ماہ کا عبداللہ اُن سے چھیڑ چھاڑ کررہا ہے۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال 

  • انٹرنیٹ پر وائر ل ہونے والی دہشت ناک تصویر کی اصل حقیقت

    انٹرنیٹ پر وائر ل ہونے والی دہشت ناک تصویر کی اصل حقیقت

    کراچی: انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی دہشت ناک تصویر اور عجیب الخلقت سمندری مخلوق کی حقیقت سامنے آگئی، جسے جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر کچھ روز قبل ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ عجیب الخلقت مخلوق سمندر میں شکار کے دوران مچھیروں کے ہاتھ لگی۔

    اس ضمن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مچھیروں نے شکار کی غرض سے جو جال سمندر میں پھینکا تھا اُسے جب واپس کھینچا گیا تو اُس میں مچھلیوں کے ساتھ یہ عجیب الخلقت مخلوق بھی موجود تھی۔

    تصویر کو دیکھ کر بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ اس عجیب الخلقت کا چہرہ مگرمچھ کی طرح ہے جبکہ اس کا پیٹ اور ہاتھ بالکل انسانوں سے مماثلث رکھتے ہیں۔

    تصویر کی اصل حقیقت اُس وقت سامنے آئی جب چینی ویب سائٹ نے اس کی تمام تر تفصیلات شائع کیں۔

    ویب سائٹ کے مطابق مصوری اور مجسمہ سازی کے کام میں ماہر نوجوان اس طرح کی پینٹنگز  تیار کرتا ہے، نوجوان نے اب تک انسانوں سے مشابہہ کئی تصاویر تیار کی ہیں۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان مصوری سے عجیب الخلقت مجسمہ تیار کررہا ہے جس کے بعد وہ اسے فروخت بھی کرے گا۔

    اصل حقیقت

    نوجوان مصور کی مہارت کی چین میں مانگ ہے اور لوگ اُس سے مختلف مجسمے بھی بنواتے رہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔