Tag: سوشل میڈیا

  • جرمنی: سعدیہ امام کی تصاویر وائرل

    جرمنی: سعدیہ امام کی تصاویر وائرل

    برلن: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سعدیہ امام اپنے شوہر عدنان حیدر اور بچے کے ہمراہ جرمنی میں چھٹیاں منانے کے لیے موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 27 اکتوبر 1979 کو پیدا ہونے والی سعدیہ امام نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میں اور تم‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    اپنی جاندار اداکاری سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں جگہ بنانے والی سعدیہ امام نے پاکستانی نژاد جرمن شہری عدنان حیدر  سے 2012 میں شادی کی جس کے بعد اُن کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی۔

    ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ نے بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

    یہ بھی دیکھیں: عروہ اور ماورا کی تصاویر سوشل پر مقبول

    سعدیہ امام اپنے شوہر  اور بیٹی کے ہمراہ جرمنی میں سیروتفریح کررہی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے ایک بار پھر اداکارہ کو مداحوں سے قریب کردیا۔

    مزید تصاویر کے لیے اسکرول کریں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عوامی ٹرین میں سانپ، نوجوان کی بہادری نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    عوامی ٹرین میں سانپ، نوجوان کی بہادری نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    جکارتہ: اگر کسی شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم  ہوجائے تو وہ اُس مقام سے ہٹ جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ اُسے یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ اگر سانپ نے ڈس لیا تو جان بھی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سانپ دیکھ کر ہر شخص خوف زدہ ہوجاتا ہے اگر کبھی بس یا ٹرین میں سفر کے دوران آپ کے قریب 3 سے 4 فٹ لمبا سانپ موجود ہو تو آپ کی کیفیت کیا ہوگی؟۔

    سانپ بڑا ہو یا معمولی اسے خوف کی علامت ہی سمجھا جاتا ہے تاہم انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے اپنی بہادری سے سب کو متاثر کردیا۔

    یہ بھی دیکھیں: کمرے سے خطرناک زہریلا سانپ برآمد

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق مذکورہ ٹرین جکارتہ سے بوگور کے علاقے کی طرف جارہی تھی کہ اچانک ڈبے میں سانپ کی موجودگی کا شور سنائی دیا جس کے بعد ریل کو ہنگامی اقدامات کے تحت فوری طور پر روکا گیا۔

    انتظامیہ کے مقرر ہ لوگوں نے چھت سے لپٹے سانپ کو اتارنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے اسی دوران ایک نوجوان نے ہمت کی اور سب کو حیران کردیا۔

    اسے بھی دیکھیں: بہادر نوجوان نے اژدھا پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے چابق دستی سے سانپ کو  دُم سے پکڑا اور ساتھ ہی اُسے زمین پر زور سے پٹخہ جس کے بعد وہ مرگیا اور پھر سانپ کو ریل کے ڈبے سے باہر پھینک دیا گیا۔

    نوٹ: اگر کبھی آپ کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو براہ کرم اس طرح کے اقدام سے گریز کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پریانکا کا نیا انداز مداحوں میں مقبول

    پریانکا کا نیا انداز مداحوں میں مقبول

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے نئے ہیئر اسٹائل (بالوں کے انداز) کی تصاویر شیئر کی جو بے حد مقبول ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ امریکی شو ’کوانٹیکو 3‘ کی تیاری میں مصروف ہیں اور انہوں نے اس کی ریکارڈنگ کے دوران اپنے نئے انداز کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

    پریانکا کی جانب سے تصاویر شیئر ہونے کے بعد مداحوں کو اب اس شو کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    کوانٹیکو شو کی شوٹنگ نیویارک میں جاری ہے جس کی تصاویر باجی راؤ مستانی کی اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

    واضح رہے کہ برطانوی جریدے فوربز میگزین میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر جبکہ جرمنی سے شائع ہونے والی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں اُن کا درجہ 97ویں نمبر آیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا چلتی گاڑی سے گر گئیں، ویڈیو وائرل

    یاد رہے کہ پریانکا نے گزشتہ برس ہالی ووڈ فلم ہاؤس آف کارڈ میں رابن ورتھ کے ساتھ مرکزی کردار عمدہ طریقے سے نبھایا تھا، جسے مداحوں نے بہت پسند کیا اور فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے لہرائے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا شامی جنگ سے متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے سرگرم

    بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا یونیسیف کی خیر سگالی سفیر ہیں وہ دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام سرگرم ہیں اور چند روز قبل شام سے اردن ہجرت کرنے والے مہاجرین کے کیمپس میں متاثرہ بچوں سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دبئی ہائی وے سرخ رنگ میں رنگ گیا، ویڈیوز وائرل

    دبئی ہائی وے سرخ رنگ میں رنگ گیا، ویڈیوز وائرل

    ابوظہبی: دبئی حکومت نے شیخ زائد روڈ پر سرخ رنگ کی پٹیاں سڑک پر نصب کردیں، نیشنل ہائی وے پر ہونے والی اچانک تبدیلی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیخ زائد روڈ کے سرخ رنگ کی پٹیاں نصب ہونے کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور ہر شخص اس کی وجہ تلاش کرنے لگا۔

    سرخ رنگ کی پٹیاں شیخ زائد روڈ اور دبئی مرینہ کے درمیانی ٹکڑے میں نصب کی گئیں ہیں۔

    نیشنل ہائی وے پر نصب کی جانے والی یہ پٹیاں جاذب نظر تو نہیں کیونکہ یہ آنکھوں کے لیے کافی پریشان کن ہیں مگر انتظامیہ نے سڑک کو اسی رنگ سے کیوں رنگا؟

    سڑک کے رنگ کو تبدیل کرنے کی وجہ کچھ اس طرح سامنے آئی کہ یہ اقدام حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے تاکہ نیشنل ہائی وے پر چلنے والی گاڑیاں تیز رفتاری یا سست روی سے نہ چلیں اور مقررہ حدِ رفتار میں گاڑیاں چلائیں تاکہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھا جاسکے۔

    ویڈیوز دیکھیں

    مزید پڑھیں: دبئی: نماز کے لیے گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرنے پر پابندی

    قبل ازیں دبئی حکومت کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر حادثات کی روک تھام کے لیے سڑک پر گاڑی کھڑی کرکے نماز پڑھنے پر بھی پابندی کا فیصلہ سامنے آچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • موٹروے پولیس نے زخمی کتے کی جان بچالی

    موٹروے پولیس نے زخمی کتے کی جان بچالی

    حیدرآباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے اتھارٹی کے افسران نے زخمی کتے کو طبی امداد فراہم کرکے بے زبان جانور کی جان بچالی

    تفصیلات کے مطابق حیدرآبادسے ملحقہ سندھ کے ضلع مٹیاری کے ہائی وے پر موٹروے پولیس کے دو افسران کومعمول کی گشت کے دوران ایک لاوارث کتا سڑک کنارے زخمی حالت میں ملا جس کا کوئی پرسانِ حال نہیں تھا۔

    جان بچانے کے بارے میں 7 غلط تصورات*

    گشت پر معمور افسران ندیم خان اور طارق مسعود کے مطابق کتا کسی گاڑی سے ہٹ ہونے کے بعد سبب شدید زخمی تھا ‘ اس کی ٹانگ بری طرح متاثر ہو چکی تھی اور وہ حرکت کرنے سے قاصرتھا ۔

    Humanity

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے اس بے زبان کو بھی تکلیف کے عالم میں بے یارومدد گار نہیں چھوڑا اور ہر ممکنہ طبی امداد دینے کے بعد مزید دیکھ بھال کے لیے مقامی نوجوان کے حوالے کر دیا۔

    اس واقعے کے حوالے سے مذکورہ بالا افسران کا کہناہےکہ ہائی وے پر زخمی ہونے والے کسی جانور کو طبی امداد فرہم کرنا یقیناً ہمارےسرکاری فرائض میں شامل نہیں ہے لیکن مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا دین ہمیں جانوروں پر بھی رحم کھانے کا حکم دیتا ہے اور انسانیت کے ناطے بھی یہ ہمارا فرض بنتا تھا کہ ہم مصیبت میں مبتلااس بے زبان کی مدد کریں ۔

    تصاویر: عابد علی بھٹی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایران و عراق کا ہولناک زلزلہ براہ راست نشریات میں ریکارڈ

    ایران و عراق کا ہولناک زلزلہ براہ راست نشریات میں ریکارڈ

    تہران / بغداد: ایران اور عراق کے سرحدی علاقے میں آنے والے 7.4 شدت کے ہولناک زلزلہ میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 450 سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں آنے والے 7.4 شدت کے زلزلے سے مذکورہ علاقہ ہولناک تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ پلک جھپکتے میں عمارتیں اور گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ سڑکیں، اسپتال، پل، بجلی اور مواصلات کا نظام تباہ ہوگیا۔

    زلزلے سے متعلق کئی تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر کی گئیں جن میں زلزلے اور عمارتوں کو مسمار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ایران و عراق میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 450 ہوگئی

    خطے میں آنے والے زلزلے کے دوران ’رودا ٹیلی ویژن‘ پر براہ راست انٹریو جاری تھا، اسٹوڈیو میں بیٹھے اینکر نے مہمان سے جیسے ہی سوال کیا تو اس دوران شدید زلزلہ آیا جسے مہمان نے محسوس کیا اور اُن پر خوف طاری ہوگیا۔

    زلزلہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اسے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیا گیا جبکہ زلزلے کے جھٹکے شام، کویت، بحرین، قطر، سعودی عرب، اردن، لبنان اسرائیل اور ترکی میں بھی محسوس کیے گئے۔

    غیر ملکی ماہرین نے اس زلزلے کو سن 2017 کا ہولناک ترین زلزلہ قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران میں متعدد مرتبہ زلزلے آئے۔ سنہ 2003 میں ایران میں خوفناک زلزلے سے 31 ہزار افراد، سن 2005 میں 600 افراد اور سن 2012 میں 300 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کیا میں نے کم جانگ ان کو ’چھوٹا اور موٹا‘ کہا؟

    کیا میں نے کم جانگ ان کو ’چھوٹا اور موٹا‘ کہا؟

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ کے درمیان زبانی جنگ جاری ہے‘ ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے انہیں کبھی ’چھوٹا اور موٹا‘ نہیں کہا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں امریکی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے انہیں ’بوڑھا کہنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    امریکی صدر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ’ کم جانگ مجھے ’بوڑھا ‘کہہ کر کیسے میری بے عزتی کرسکتے ہیں ،کیا میں نے کبھی انہیں چھوٹا اور موٹا کہا ہے‘۔

    Trump

    ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ’ انہوں نے کم جانگ کا دوست بننے کی بہت کوشش کی ‘ امید ہے ایک دن آئے گا جب ہم دوست بن جائیں گے ‘۔

    پاگل بڈھے کو نکالو ورنہ تباہی کے لیے تیار ہوجاؤ*

    یاد رہے کہ چار روز قبل شمالی کوریا کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ کو ’پاگل بوڑھا‘قرار دیا تھا، شمالی کوریا نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاگل بوڑھے شخص‘کو صدارت سے ہٹایا جائے ورنہ واشنگٹن تباہی کے لیے تیار ہو جائے۔

    کم جانگ ان نے یہ بھی کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے دنیا ایک عجیب و غریب صورت حال سے گزر رہی ہے، امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر برطرف کر کے شمالی کوریا کے خلاف پالیسی ترک کرے اور تباہی کی دلدل میں پھنسنے سے بچے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں اور اس سلسلے میں چین اور روس کے صدر سے اہم ملاقاتیں کرچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جادوگر کی خفیہ تراکیب بتانے والا دوست، ایک منٹ کی ویڈیو وائرل

    جادوگر کی خفیہ تراکیب بتانے والا دوست، ایک منٹ کی ویڈیو وائرل

    جادو گر (میجیشن) کا فن دیکھ کر شاید ہی کوئی ایسا شخص کو جو داد نہیں دیتا ہو کیونکہ وہ اپنی ماہرت سے ہماری نظروں کو ایسا دھوکا دیتا ہے جسے پکڑنا ممکن نہیں بلکہ بہت مشکل کام ہوتا ہے۔

    انٹرنیٹ پر جادو کرنے والے لوگوں کی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جنہیں دیکھ کر ہماری عقل دنگ رہ جاتی ہے اور انہیں بغور دیکھنے کے بعد بھی کوئی شخص اس میں چھپے راز کو تلاش نہیں کر سکتا۔

    دوستوں کے گروپ میں کئی ایسے شرارتی لڑکے بھی موجود ہوتے ہیں جو اپنے دوست کی ہر حرکت کو یا خامی کو سب کے سامنے بیان کرتے نظر آتے ہیں مگر اُن کی اس عادت کا مقصد ہرگز تضحیک نہیں ہوتا۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے جائیں

    اسی طرح کا ایک دوست جادوگر کا بھی بن گیا جو صارفین سے داد لینے کے لیے اپنے جادوگری کے فن کی ویڈیو کی صورت میں ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا چاہ رہا تھا مگر اُس کے ساتھ بیٹھے دوست نے تمام رازوں سے پردہ ہٹا دیا۔

    یہ بھی ویڈیو دیکھیں: انسانی شکل والی بلی کی انٹرنیٹ پر دھوم، ویڈیو وائرل

     انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ (میجیشن) دوست جو جادو دکھا کر داد وصول کرنا چاہتا ہے اُس کا ساتھی ہر خفیہ ترکیب کو سامنے کے سامنے لے آتا ہے۔

    انتہائی سنجیدہ مگر دلچسپ ویڈیو میں دکھائے جانے والے جادو ویسے تو کئی بار آپ نے دیکھے ہوں گے مگر اُن کے لیے کیا تراکیب استعمال کی جاتی ہیں یہ مکمل ویڈیو دیکھنے کے بعد اچھی طرح سے سمجھ آجائے گا۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بہادر نوجوان نے اژدھا پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

    بہادر نوجوان نے اژدھا پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

    زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں تاہم ہمارے ارد گرد کچھ ایسے بہادر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

    اگر کسی شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم  ہوجائے تو وہ اُس مقام سے ہٹ جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ یہ خوف ہوتا ہے کہ اگر سانپ نے ڈس لیا تو جان جانے کا خدشہ ہے ہاں اور  اگر کسی کو اژدھے کی موجودگی کا علم ہوجائے تو پھر اُس جگہ سے کئی فٹ کی دوری پر جانا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔

    سانپ بڑا ہو یا معمولی اسے خوف کی علامت ہی سمجھا جاتا ہے تاہم بھارتی ریاست کیرالہ کے نوجوان نے بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے دیوہیکل اژدھا پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان نے بنا خوف و خطر زمین پر موجود اژدھے کو ہاتھوں میں اٹھایا، صارفین ویڈیو دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے۔

    ویڈیو دیکھیں

    نوٹ: ویڈیو دیکھنے والے لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے اس طرز کے اقدامات سے گریز کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انسٹا گرام پوسٹ پر دبئی پولیس کا حیرت انگیز اقدام

    انسٹا گرام پوسٹ پر دبئی پولیس کا حیرت انگیز اقدام

    دبئی پولیس نے انسٹا گرام پر موصول ہوئے پیغام پر حیرت انگیز کارروائی کرتے 17 سالہ لڑکی کو اس کے اپنے ہی گھر سے بازیاب کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کو 17 سالہ لڑکی کا پیغام ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر موصول ہوا کہ ا س کے والدین نے اسے دو دن کے لیےکمرےمیں بند کیا ہوا ہے اور اسے اسکول بھی نہیں جانے دیا جارہا۔

    اس پیغام کے موصول ہوتے ہی دبئی پولیس حرکت میں آگئی اور انسٹا گرام کے پیغام کے ذریعے لڑکی کی تلاش شرو ع کردی۔

    دبئی کے انسانی حقوق ڈیویژن کے زیرِ اہتما م قائم ڈیپارٹمنٹ آف چائلڈ اینڈ ویمن پروٹیکشن کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل سعید راشد الہیلی کے مطابق جب انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام موصول ہوا تو یہ ایک مشکل مہم تھی۔

    فوراً ہی ایک ٹیم حرکت میں آئی اور انسٹا گرام آئی ڈی کی مدد سے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔ کافی تلاش کے بعد بالاخر لڑکی کے گھر کا پتا حاصل کرلیا گیا اور ٹیم اسے بازیاب کرانے کے لیے روانہ ہوئی۔

    سوشل میڈیا پرایک پوسٹ اورہزاروں رشتے آگئے*

    لڑکی والدہ اپنے دروازے پر پولیس دیکھ کر حیران رہ گئیں ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ لڑکی کو سزا دینے کے لیے اس کے کمرے میں اسے بند کیا گیا ہے‘ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ماں باپ کو بتائے بغیر ریسٹورینٹ چلی گئی تھی اور اس دن اسکول سے بھی غیر حاضر رہی‘ لڑکی کی ماں نے پولیس کو بتایا۔

    ڈائریکٹر سعید کےمطابق لڑکی کےوالدین نے اپنے اس عمل کی توجیح پیش کی کہ انہوں نے لڑکی کو اصول وضوابط کی پاسداری سکھانے کے لیے اس کے کمرے میں بند کیا ‘ لڑ کی کے والد کے مطابق کمرے تک محدود کرنے کے سوا انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

    معاملے کی نزاکت کو سمجھے ہوئے لڑکی اور اس کے والدین کے ساتھ علیحدہ سیشنز کیے گئے جن میں لڑکی کو نصیحت کی گئی کہ وہ اپنے ماں باپ کے احکامات کی پابندی کرے ‘ دوسری جانب لڑکی کے والدین سے تحریری ضمانت لی گئی کہ وہ آئندہ اس قسم کی کوئی حرکت نہیں کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔