Tag: سوشل میڈیا

  • خاتون کی عمر جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں‌ گے

    خاتون کی عمر جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں‌ گے

    جکارتہ: کیا آپ یقین کرسکتے ہیں کہ انڈونیشیاء کے دارالحکومت سے تعلق رکھنے والی خاتون کی عمر پچاس سال ہے مگر لوگ انہیں نوجوان سمجھتے ہیں اور عمر پر یقین نہیں کرتے، سوشل میڈیا پر اُن کے مداحوں کی تعداد کسی بھی معروف شخصیت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیاء کی پچاس سالہ خاتون پُسپا دیوی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے، لوگ اُن کی اصل عمر سننے کے باوجود یقین نہیں کررہے اور انہیں بیٹے کی دوست قرار دے رہے ہیں۔

    پُشپا دیوی نے سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر اپنی آئی ڈیز بنا رکھی ہیں جہاں وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں صرف یوٹیوب پر خوبرو خاتون کو ڈھائی لاکھ سے زائد لوگ فالو کررہے ہیں۔

    انڈونیشیاء کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے اپنے نوجوان نظر آنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ خوش رہتی ہیں اور بیٹے، شوہر کے ساتھ اچھے روابط رکھتی ہوں، نہ جانے کیوں لوگ میری عمر پر یقین نہیں کرتے جبکہ حقیقتاً میں زندگی کی 50 بہاریں دیکھ چکی ہوں۔

    جاذبِ نظر خاتون کے اس وقت کسی بھی انڈونیشیاء کے فنکار سے زیادہ فالورز ہیں۔

    پُشپا دیوی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہے جس کے لیے وہ روزانہ کی بنیاد پر سوئمنگ اور جم جاتی ہیں جبکہ کھانے پینے میں بھی بہت خیال رکھتی ہیں۔

    شوہر کے ہمراہ


    بیٹوں‌ کے ہمراہ

    MOMMY’S PRAY for SONS @hadigenetics @dennishadi @alexdanielhadi ~ edisi OCTOBER 2017 . Tuhan yg Maha Baik… Terimakasih dan Puji syukur atas penyertaan dan berkatMu yg selalu mengalir menyertai keluargaku, terutama kepada anak anakku (Dennis dan Daniel)… . Senang, bangga dan bahagia sekali melihat anak anakku sehat, rukun, bahagia dan makin maju usaha healthy cateringnya @hadikitchen_id … . Setelah berhasil dg baik di jakarta, mulai tgl 2 oktober17 Hadi Kitchen mulai memperluas coverage nya di daerah Tangerang dan sekitarnya dg membuka Hadi Kitchen di Serpong… . Semoga bisnis anak anakku terus semakin mantap melaju karena berkatMu yg selalu mengalir dan menyertainya tidak berkesudahan . Setiap saat dan selalu, Mama berdoa semoga Tuhan selalu menyertai, memberkati anak anakku di setiap langkahnya, usaha dan karyanya, shg selalu sukses dan bahagia . Tuhan…terimakasih juga atas perlindungan, kesehatan, keselamatan serta berkatMu kpd kami sekeluarga. Semoga Tuhan senantiasa menyertai kami, sekarang, selalu dan sepanjang masa . Demi nama Bapa, dan Putra, dan Roh Kudus..Amin . #MommysPrayForSons #EdisiOctober #HadiGenetics #DennisHadi #DanielHadi #HadiKitchen #HadiFamily #MamaHadi #MamaHadiAtFifty #ProudMommy #MamaHadiDiary #01October2017

    A post shared by Puspa Dewi (@puspadewihc) on

    "Blessed Beyond Measure” . #blessed #MamaHadi #MamaHadiAtFifty #photo01oct2017

    A post shared by Puspa Dewi (@puspadewihc) on

    سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پُشپا مختلف ایڈونچرز میں بھی بڑھ چڑ کر حصہ لیتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • معصوم کسان کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

    معصوم کسان کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

    کراچی: جدید دور میں بوڑھے کسان نے انتہائی مہارت کے ساتھ لیموں کی چھاٹی کر کے سب کو حیران کردیا۔

    جدید سائنسی میں ہر چیز کا حساب کتاب کرنے کے لیے مشینیں موجود ہیں تاہم دنیا میں کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں ٹیکنالوجی ابھی تک نہیں پہنچ سکی یاپھر غربت کی وجہ سے وہاں کے لوگ نئی ایجادات سے فائدہ نہیں اٹھا پارہے۔

    کاشت کاری کرنے والے کسان اپنی فصل سے اچھی آمد حاصل کرنے کے لیے (پھل،سبزی) کو تین حصوں میں تقسیم کرتے ہیں، سب سے اچھی ، درمیانی اور نچلی چیزوں کو علیحدہ علیحدہ داموں مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔

    عام طور پر کسان افرادی قوت سے بچنے کے لیے کاشت کاری اور فصل کی چھاٹی کے دوران مشینوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام اور منافع کمایا جاسکے۔

    دنیا میں کچھ کسان ایسے بھی ہیں جو معاشی تنگ دستی کا شکار ہیں اور وہ یہ جدید مشینیں نہیں خرید پاتے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیموں کی چھاٹی کے لیے کسان نے کتنی مہارت کا کام کیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالٹی میں لیموں موجود ہیں اور ایک تختے پر کچھ ڈنڈے جن کے نیچے تین برتن ہیں، کسان بالٹی سے لیموں اٹھا کر ان ڈنڈوں پر رکھتا ہے اور پھر وہ سائز کے حساب سے متعلقہ برتن میں گر جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کو لوگوں نے بہت سراہا اور کسان کی ذہانت کو بھی داد دی۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • واٹس ایپ گروپ چھوڑنے  پر خاتون کی لمبی تمہید، سوشل میڈیا پر مقبول

    واٹس ایپ گروپ چھوڑنے پر خاتون کی لمبی تمہید، سوشل میڈیا پر مقبول

    اہل خانہ اور حلقہ احباب سے رابطہ رکھنا ویسے تو مشکل کام نہیں تھا تاہم سائنسی ترقی نے اسے اور آسان بنا دیا ہے، واٹس ایپ کا فیملی گروپ چھوڑنا بہت مشکل کام ہے مگر خاتون صارف نے گروپ چھوڑنے کے چلینج کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے ایک لمبی تمہید تحریر کر ڈالی۔

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں رابطہ کار کی ایجادات نے اہل خانہ سے رابطے رکھنا بہت آسان کردیا ہے کیونکہ اب کسی کی خیریت دریافت کرنے کے لیے مہینوں یا ہفتوں خط کا انتظار نہیں کرنا پڑتا بلکہ کوئی بھی شخص دنیا میں کہیں بھی ہو اُسے با آسانی پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔

    ٹیلی فون کے بعد موبائل کی ایجاد نے رابطہ کار کے کام کو آسان بنایا تاہم سائنسی دنیا میں ہر روز آنے والے نئے انقلاب نے اسے مزید تقویت بخشی، اسمارٹ فون آنے کے بعد رابطے بحال رکھنے کےلیے میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے بڑا کردار ادا کیا۔

    واٹس ایپ پر رابطے بحال رکھنے کے لیے گروپس تشکیل دیے جاتے ہیں، دفاتر یا خاندان کے لوگ تمام افراد کو ایک ساتھ رکھنے کے لیے گروپ تشکیل دیتے ہیں تاہم سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ خاندان کے گروپ کو چھوڑنا کسی بھی صارف کے لیے سب سے مشکل ترین کام ہوتا ہے۔

    اگر کوئی صارف گھر والوں کا تشکیل کردہ گروپ چھوڑ دے تو اُس سے کئی سوالات کیے جاتے ہیں اسی وجہ سے اکثر لوگ فیملی گروپ کو خاموشی (سائلنٹ) پر لگا کر رکھتے ہیں۔

    ناماہ نامی صارف نے گھر کا گروپ چھوڑنے سے قبل ایک تفصیلی نوٹ تحریر کیا جس میں انہوں نے گروپ چھوڑنے کی وجوہات تحریر کیں، انہوں ممبران سے معافی مانگتے ہوئے تحریر کیا کہ میں یہاں شیئر ہونے والی جعلی خبروں سے عاجز ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر کسی کے پاس اپنی حدود کا اختیار موجود ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے سوچا کہ اس گروپ کو چھوڑ کر چلی جاؤں۔ ناماہ نے ٹوئٹر پر اپنا واٹس ایپ نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے فیملی گروپ چھوڑ کر بڑی کامیابی حاصل کی۔

    خاتون کی جانب سے پیش کی جانے والی وجوہات کو صارفین نے بہت پسند کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پالتو جانوروں کی وہ تصاویر جو آپ کو حیران اور ہنسے پر مجبور کردیں

    پالتو جانوروں کی وہ تصاویر جو آپ کو حیران اور ہنسے پر مجبور کردیں

    کراچی: گھروں میں جانور پالنے کا شوق رکھنے والے افراد کو اکثر دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سوشل میڈیا پر اسی طرح کی چند تصاویر شیئر ہوئیں جنہیں دیکھ کر لوگوں کی بے ساختہ ہنسی نکل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گھروں میں جانور پالنے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں، کچھ لوگ گھر کی رونق کو بڑھانے کے لیے انہیں پالتے ہیں اور کچھ آفات کو ٹالنے کے لیے انہیں گھروں میں رکھتے ہیں۔

    گھروں میں پلنے والے جانوروں میں سے کچھ کو بہت زیادہ توجہ جبکہ کچھ کم پرواہ درکار ہوتی ہے تاہم دونوں ہی اقسام کے پالتو جانور بعض اوقات ایسی حرکتیں کرتے ہیں جو آپ کو غصے کے ساتھ ہنسنے پر بھی مجبور کردیتی ہیں۔

    آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں چند پالتو جانوروں کی تصاویر جن کی کوئی خاص حرکت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوئی اور وہ دیکھ کر آپ اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے۔

    بطخ جو اپنی تیراکی کا شوق پورا کرنے کے لیے کم پانی میں بیٹھی ہے

    ویسے تو مگرمچھ گائیں کو شکار بنانے میں دیر نہیں لگاتے مگر اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گائے خراما خراما مگرمچھوں کی موجودگی میں ٹہل رہی ہے۔

    بلی کو جہاں موقع ملتا ہے وہیں اپنے ڈیرے ڈال لیتی ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی سیڑھیوں پر سو رہی ہے اور قریب سے گزرنے والوں کو خوف زدہ کررہی ہے۔

    گھر والوں سے مانوس کتا کبھی کبھی زیادہ پیار آنے پر ایسی حرکتیں کرتا ہے۔

    یہ جگہ ہرن کے آرام کی تو نہیں البتہ اُس نے کتوں کے ساتھ آرام کرنے کو غنیمت جانا

    شرارتی بکرا ان ہی پتھروں پر چڑھا جس پر چڑھنے کی ممانعت کا بورڈ لگایا گیا

    کتے عموماً بلی کو نقصان پہنچاتے ہیں مگر اس بلی نے موقع غنیمت جان کر سارے کتوں کو چلینج دے ڈالا

    بلی اور چوہے کی دشمنی ازلی ہے اس لیے چوہا نظر آنے پر بلی اُسے شکار بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے مگر تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہے کے بچے بلی کے سر پر چڑھ کر بیٹھے ہیں۔

    مزید دلچسپ ویڈیوز دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • نقصان سے چند سیکنڈ قبل لی گئی زبردست تصاویر

    نقصان سے چند سیکنڈ قبل لی گئی زبردست تصاویر

    کراچی: فوٹو گرافی ایک ایسا جنون ہے کہ اس میں مبتلاء شخص ہر اہم موقع کی تصویر اپنے کیمرے میں محفوظ کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنے فن کی مہارت دکھا کر لوگوں سے داد وصول کر سکے۔

    گلے میں کیمرہ لٹکائے خوب سے خوبصورت مناظر کی تلاش کرنے والے فوٹوگرافر کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ قدرتی مناظر کی حرکت کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلے تاہم یہ کام بہت مشکل ہے۔

    اچھی تصویر بنانے کے لیے ایک لمحہ ضائع کرنا بھی نقصان دہ ہوتا ہے اس لیے فوٹو گرافر کو چاک و چوبند اور ہر وقت حاضر رہنا ہوتا ہے، دنیا بھر میں اس پیشے سے وابستہ افراد اچھی تصاویر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے لوگوں کو کراہ ارض کی خوبصورتی اور قدرت کے انمول حسن دکھانا چاہتے ہیں۔

    فوٹو گرافر حضرات کو اکثر مختلف صورتحال کا سامنا رہتاہے کیونکہ وہ ہر سیکنڈ کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں، ہم آپ کو دکھائیں گے وہ دلچسپ تصاویر جو نقصان سے چند سیکنڈ پہلے لی گئی۔

    تصاویر دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹیکنالوجی کا انوکھا استعمال، پاکستانی خاتون کی ویڈیو وائرل

    ٹیکنالوجی کا انوکھا استعمال، پاکستانی خاتون کی ویڈیو وائرل

    کراچی: ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستانیوں سے زیادہ بہتر انداز میں شاید کوئی نہیں کرسکتا جس کا اندازہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے کیاجاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے سائنس دان انسان کی زندگی آسان بنانے کے لیے نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں، چند سال قبل ماہرین سے پیدل چلنے کی محنت سے بچنے کے لیے اسکیٹ شوز متعارف کروائے تاہم اس میں جدت کرکے چند برس قبل ہوور بورڈ تخلیق کیا گیا۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول کریں

    ہوورڈ بورڈ نامی ٹیکنالوجی جدید الیکٹریکل بورڈ ہے، اس بورڈ پر دو بٹن دیے گئے ہیں جو آگے اور پیچھے کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ دو پیہے بھی لگائے گئے ہیں، چونکہ اس بورڈ کو کھڑے ہوکر چلایا جاتا ہے اس لیے ماہرین نے بناوٹ کے وقت خصوصی طور پر بلینس کا بھی خیال رکھا ہے۔

    دنیا بھر میں ہوورڈ آمد ورفت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم پاکستانی خاتون نے اس ٹیکنالوجی کو انوکھے انداز میں استعمال کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

    پاکستانی خاتون الیکٹریکل بورڈ پر بیٹھیں اور انہوں نے ہاتھ میں جھاڑوو پکڑ کر صحن کی صفائی شروع کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوورڈ کی مدد سے گھنٹوں کا کام منٹوں میں ہوگیا۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کمرے سے خطرناک زہریلا سانپ برآمد

    کمرے سے خطرناک زہریلا سانپ برآمد

    برسبین: آسڑیلوی جوڑے کے کمرے سے خطرناک زہریلا سانپ برآمد ہوا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سانپ دیکھ کر ہر شخص خوف زدہ ہوجاتا ہے اگر کبھی آپ کمرے میں داخل ہوں اور اندر بڑا زیریلا سانپ نظر آجائے تو آپ کی کیفیت کیا ہو گی۔

    اسی طرح کی صورتحال کا سامنا آسٹریلوی جوڑے کو ایک نجی ہوٹل میں کرنا پڑا، چھٹیاں گزانے کے لیے نجی ہوٹل میں قیام پذیر تھے کہ رات کے وقت انہوں نے کمرے میں سانپ کی موجودگی کا احساس ہوا۔

    کمرے کی لائٹ کھلنے کے بعد جس سانپ کا احساس اس جوڑے کو ہورہا تھا وہ اب ان کے سامنے بیڈ کے بالکل نیچے موجود تھا، جس کے بعد دونوں میاں بیوی کے اوسان خطاء ہوگئے۔

    مرد نے ہمت کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے سانپ پکڑنے والے ماہرین کو طلب کیا اور کمرے سے بڑے سانپ کو کامیابی سے پکڑ لیا گیا۔

    سانپ پکڑنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کے زہریلے ترین سانپوں میں سے ایک ہے جس کی نسل ایشیائی ممالک میں پائی جاتی ہے، یہ انسانوں کو ویسے نقصان نہیں پہنچاتا تاہم تنگ کرنے پر کاٹ لیتے ہے اور اس کا زہر تیزی سے سرایت کرتا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

  • لڑکے سیلفی لیتے رہے ‘ دوست ڈوب گیا

    لڑکے سیلفی لیتے رہے ‘ دوست ڈوب گیا

    بنگلور: بھارت کے ضلع راماناگڑہ کے علاقے کنک پورہ میں نیشنل کالج کا طالب علم تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا‘ اس کے دوست اس دوران سیلفی بنانے میں مصروف رہے۔

    تفصیلات کے مطابق جے نگر کے نیشنل کالج کا 17 سالہ طالب علم وشواس جی ‘ کالج کے این سی سی گروپ کے طلبہ کے ساتھ پکنک پر گیا تھا‘ جہاںسب طالب علم ایک تالاب میں نہا رہے تھے۔

    وشواس کے والدین اور رشتے داروں نے میت کالج کے سامنے رکھ کر واقعے کا ذمہ دار کالج کے این سی سی یونٹ کے انچارج پروفیسر گرش اور شرتھ کو ٹھہرایا ہے کہ ’ا نہوں نے طالب علموں کا خیال نہیں رکھا اور غفلت برتی‘۔ کالج کی انتظامیہ کی جانب سے اس یقین دہانی کے بعد کہ اگر تحقیقات میں کالج کا عملہ قصور وار پایا گیا تو ان کے خلاف بالضرور کارروائی ہوگی۔

    پولیس کے مطابق ڈوب کر ہلاک ہونے والے طالب علم کا باپ گوندا راجو ایک غریب رکشہ ڈرائیورہے اور یہ لوگ ہنومانتھ نگر میں رہتے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لڑکا 300 سال قدیم کلیانی میں ڈوب کر ہلاک ہوا ہے۔

    این سی سی کے ایک اور طالب علم سمانتھ کے مطابق کے مطابق نہانے کے بعد وہ گندن جینیا مندر کی جانب روانہ ہوئے اور انہوں نے محسوس ہی نہیں کیا کہ وشواس ان کے ساتھ نہیں ہے۔ اتنے میں ایک لڑکے نے اپنی سیلفی تصاویر میں دیکھا کہ پیچھے کوئی ڈوب رہا ہے‘ اس نے این سی سی یونٹ کے سربراہ پروفیسر گرش کو اطلاع دی۔

    پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ پروفیسر گرش موقع پر موجودتھے تاہم کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فیکلٹی ممبر طلبہ کے اس گروپ کے ساتھ موجود نہیں تھا‘ ۔ گروپ میں موجود تمام طلبہ اس وقت شدید صدمے میں ہیں جس کے سبب پولیس نے ان کے بیانات نہیں لیے ہیں تاہم ان کے نام پتے نوٹ کرلیے گئے ہیں اور انہیں بعد میں آکر بیان نوٹ کرانا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • دکھ یہ ہے کہ والد کو انصاف نہیں ملا‘ فاطمہ بھٹو

    دکھ یہ ہے کہ والد کو انصاف نہیں ملا‘ فاطمہ بھٹو

    کراچی: میرمرتضیٰ بھٹو کی21 ویں برسی کے موقع پر ا ن کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے انسٹا گرام پر اپنے والد کی تصویر کے ہمراہ پیغام شیئر کیا ہے‘ کہتی ہیں کہ دکھ یہ ہے کہ انصاف نہیں ملا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضیٰ بھٹو کی21 ویں برسی آج بروز بدھ کو منائی جا رہی ہے‘ وہ 42سال کی عمر میں20 ستمبر1996 کو کراچی میں اپنے گھر کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔

    برسی کے سلسلہ میں مرحوم کی بیوہ غنویٰ بھٹواور پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے زیر اہتمام لاڑکانہ سمیت ملک بھر میں تعزیتی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی اور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیاجائے گا۔

    میرمرتضی بھٹو‘ کچھ یادیں کچھ باتیں*

    سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پیغام میں فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ ’’ اکیس سال قبل میرے والد کو ہمارے گھر کے سامنے قتل کیا گیا۔ ہمیں ان کی عدم موجودگی کا صدمہ اٹھائے اکیس سال گزر گئے اور ساتھ ہی یہ ہمیں یہ دکھ بھی سہنا پڑا کہ انہیں اور ان کے ساتھ قتل ہونے والے ساتھیوں کو انصاف نہیں ملا۔ لیکن ان تمام عرصے میں‘ میں جب بھی ان کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرے تصور میں ان کا ہنسات مسکراتا چہرہ ہی آتا ہے‘‘۔

    پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم ذو الفقار علی بھٹو کے بڑےبیٹے میر مرتضی بھٹو 18ستمبر 1954کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی پھر ہارورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے کم عمری ہی میں سیاست کے میدان میں آگئے ۔

    ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے خاتمے اور جنرل ضیاء الحق کی آمریت کے دوران مير مرتضی ٰ بھٹو جلا وطن رہ کر اپنے والد کی رہائی اور پھانسی کی سزا رکوانےکے لیے کوششیں کرتے رہے۔ ان پر الذو الفقار نامی تنظیم بنانےاور 1981 ميں پشاور سے کابل جانے والے پی آئی اے کے طیارے کو ہائی جیک کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔

    میر مرتضی بھٹو کو 20ستمبر 1996 کو کراچی میں ایک جلسے سے شرکت کے بعد ستر کلفٹن واپسی پر گھر کے قریب ہی مورچہ بند پولیس اہلکاروں نے ان کے چھ ساتھیوں سمیت گولیوں سے چھلنی کردیا اوروہ خالق حقیقی سے جاملے۔ انہیں لاڑکانہ میں گڑھی خدا بخش کے آبائی قبرستان میں ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے احاطے میں دفن کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خودکشی پر مجبور کرنے والے بلیو وہیل سے نمٹنے کے لیے فیس بک میدان میں

    خودکشی پر مجبور کرنے والے بلیو وہیل سے نمٹنے کے لیے فیس بک میدان میں

    نئی دہلی: انٹرنیٹ پر تیزی سے مشہور ہونے والے بدنام زمانہ اسمارٹ فون گیم بلیو وہیل کے خطرات کی روک تھام کے لیے فیس بک نے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بھارت میں موجود آفس کا کہنا ہے کہ وہ بلیو وہیل گیم کی جانب سے دیے جانے والے خطرناک چیلنجز سے صارفین کو روکنے کے لیے خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے سے محفوظ رکھنے کے طریقوں کو فیس بک پر فروغ دیں گے۔

    اس مقصد کے لیے فیس بک ان ہیش ٹیگز اور مختلف فیس بک گروپس کو استعمال کرے گا جن میں لوگوں کو خود کو نقصان پہنچانے کی ترغیب دی جارہی ہو۔

    ان کے مطابق وہ فیس بک سے ایسا مواد ہٹانے پر بھی کام کر رہے ہیں جس میں خود کو یا کسی دوسرے کو نقصان پہنچانے کے خیالات کا اظہار یا فروغ کیا جارہا ہو۔

    مزید پڑھیں: فیس بک کا جعلی خبروں کے صفحات کی بندش کا فیصلہ

    فیس بک نے یہ کام ایک روز قبل سے شروع کیا ہے جب 10 ستمبر کو دنیا بھر میں خودکشی سے تحفظ کا عالمی دن منایا جارہا تھا۔

    فیس بک کے مطابق ان نئے اقدامات کے ذریعے نہ صرف لوگ خود بھی خودکش خیالات سے محفوظ رہ سکیں گے بلکہ اگر وہ اپنے کسی دوست یا عزیز کو اس قسم کی صورتحال سے دو چار دیکھیں گے تو فوری طور پر اس کی بھی مدد کرسکیں گے۔

    یاد رہے کہ انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہونے والا گیم بلیو وہیل نہایت خطرناک چیلنجز پر مبنی ہے جس کی شروعات ہی صارف کو بلیڈ سے اپنی کلائی پر وہیل کی تصویر بنانے کی ہدایت سے ہوتی ہے۔

    یہ گیم صارف سے اس کی قابل اعتراض تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کو کہتا ہے۔ 50 چیلنجز پر مبنی اس کھیل کا آخری چیلنج خودکشی کرنا ہے۔

    دنیا بھر میں اب تک درجنوں افراد اس کھیل کو کھیلنے کے باعث موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔

    اس کھیل کا تخلیق کار 22 سالہ روسی نوجوان فلپ ہے جو فی الحال پولیس کی حراست میں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔