Tag: سوشل میڈیا

  • ترک بھی ’آفریں آفریں‘کے مداح ہوگئے

    ترک بھی ’آفریں آفریں‘کے مداح ہوگئے

    آپ کو کوک اسٹوڈیو کا گانا ’آفریں آفریں‘ تو ضرور یاد ہوگا جس نے نو آموز گلوکارہ مومنہ مستحسن کو بے پناہ شہرت دلا دی۔ اس گانے کو جہاں بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی وہیں اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

    تاہم اس گانے کی مقبولیت صرف پاکستان یا بھارت تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ ترکی کے افراد بھی اس گانے سے متاثر نظر آئے۔

    حال ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو گردش کرتی نظر آرہی ہے جس میں ترکی سے تعلق رکھنے والے دو افراد یہ گانا گاتے نظر آرہے ہیں۔

    اجنبی زبان ہونے کے باوجود ان افراد نے نہایت صحیح تلفظات کے ساتھ یہ گانا گایا۔

    لیکن اس ویڈیو کے مشہور ہونے کی ایک وجہ اور بھی ہے۔

    وہ یہ ہے کہ ویڈیو میں موجود ایک شخص معروف پاکستانی اداکار فواد خان سے بے حد مشابہہ ہے۔

    fawad-khan

    لوگوں نے اسے ترک فواد خان قرار دیا ہے۔

    Eymirde bisiklet keyf 🙂

    A post shared by Hakan Eser (@hakaneser1) on

    Konferansa doğru 🙂 #kkü

    A post shared by Hakan Eser (@hakaneser1) on

    اس شخص کی فواد خان سے مشابہت اور ان دونوں کی آواز کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

  • سوشل میڈیا آپ کو تنہا کررہا ہے

    سوشل میڈیا آپ کو تنہا کررہا ہے

    امریکی ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر، فیس بک اور پنٹریسٹ جیسی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی وجہ ہے زیادہ تعداد میں لوگ تنہائی محسوس کررہے ہیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ایک دن میں دو گھنٹے سے زیادہ سوشل میڈیا کے استعمال سے ایک فرد میں سماج سے الگ تھلگ ہونے کے امکانات دگنے ہوسکتے ہیں۔

    امریکا آنے والوں کوسوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پاس ورڈ دینا ہوگا

    سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادسےمتعلق مقدمہ درج

     رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوسرے افراد کی زندگیوں کے خیالی تصور سے حسد کے جذبات پیدا ہوسکتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف پٹسبرگ کے شعبہ طعبیات کی پروفیسر اور رپورٹ کی معاون مصنف الزبتھ ملر کا کہنا ہے کہ ’یہ تحقیق انسٹاگرام، سنیپ چیٹ اور ٹمبلر استعمال کرنے والوں سے متعلق ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ پہلے کیا آتا ہے، سوشل میڈیا کا استعمال یا پہلے سے ہی موجود تنہائی کا رجحان۔‘

    ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ممکن ہے کہ نوجوان جو ابتدائی طور پر معاشرے میں تنہا محسوس کرتے ہیں انھوں نے سوشل میڈیا کا رخ اختیار کیا ہو ۔ یا یہ ان کا سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے وہ حقیقی دنیا میں تنہائی محسوس کرنے لگ گئے ہوں۔‘

    اس رپورٹ کے مطابق ایک فرد جتنا زیادہ وقت آن لائن صرف کرتا ہے اتنا ہی کم وقت وہ حقیقی دنیا میں میل جول کرتا ہے۔

    سوشل میڈیا کے استعمال سے بے دخل کیے جانے کے جذبات بھی بڑھ سکتے ہیں، جیسا کہ کسی تقریب میں دوستوں کی تصویر دیکھنا جہاں آپ کو مدعو نہ کیا گیا ہو۔

  • سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادسےمتعلق مقدمہ درج

    سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادسےمتعلق مقدمہ درج

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف درج کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نےگستاخانہ پیجز چلانے والوں کےخلاف ایف آئی آر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کےحکم کےبعددرج کی۔

    گستاخانہ پیجزچلانے والوں کےخلاف مقدمہ انسپکٹرارشادابڑوکی مدعیت میں تھانہ رمنامیں درج ہوا جس میں 295اے اور سی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

    police

    خیال رہےکہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کو حکم دیاتھاکہ وہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد بلاک کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: سوشل میڈیا سے تمام گستاخانہ مواد آج ہی بلاک کیا جائے ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی

    چیف جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا تھاکہ اب تک آپ نے کوئی کارروائی کی ہے، معاملہ بہت حساس ہے جلد از جلد اس کو حل کیا جائے،اس معاملے پر آج ہی ایکشن لیں اور گستاخانہ مواد آج ہی بلاک کریں۔

    مزید پڑھیں:ملک کا سب سے بڑامسئلہ توہین رسالت ہے، وزیراعظم کو بلانا پڑا تو بلائیں گے،جسٹس شوکت عزیزصدیقی

    واضح رہےکہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کامعاملہ وزیر اعظم تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔جسٹس شوکت عزیزصدیقی نےکہا کہ ملک کا سب سے بڑامسئلہ توہین رسالت کا ہے،ایکشن نہ ہوا تو وزیراعظم کو طلب کریں گے۔

  • افسران سے پریشان  ایک اور بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل

    افسران سے پریشان ایک اور بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارتی فوجی اپنے افسران کے برے سلوک سے پریشان ہیں، بھارت کی فوج نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی حقیقت لوگوں تک پہنچائی.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی سرحدوں پر کھڑی افواج اپنے ملک کے تحفظ کی ذمے داری کے ساتھ ساتھ افسران کے نارواسلوک سے پریشان ہیں،انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار مزید ایک اورویڈیو کے ذریعے سے کیا ہے.

    ویڈیو میں بھارتی فوجی کا کہنا ہے کہ معمولی غلطیوں پرسخت سزائیں دی جاتی ہیں، سزا کے طورپرافسروں کےگھریلوکام پرمجبورکیا جاتا ہے.

    یاد رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں‌ ہے،کچھ دن قبل بھی اس قسم کی صورتحال وقتاً فوقتاً رونما ہوتی رہی ہے، موجودہ صورتحال سے یوں لگتا ہے کہ جیسے یہ سلسلہ رکنے والا نہیں‌ ہے.

    مزید پڑھیں: بھارتی فوجی نے ویڈیو جاری کرکے اپنی فوج کو بے نقاب کردیا

    اس سلسلے کا آغاز رواں سال  ہوا، جب بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادریادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کیا تھا.

    مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام دینے والا بھارتی فوجی لاپتہ ہوگیا

    بعد ازاں سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں اپنی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا بھارتی فوجی لاپتہ ہوگیا۔

    مزید پڑھیں:ں بھارتی آرمی چیف نے فوجیوں کے لیے سوشل میڈیا کوممنوع قرار دے دیا

    جس کے بعد بھارتی آرمی چیف جنرل بپن نےاپنے جوانوں کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جس کو کوئی شکایت ہے وہ سوشل میڈیا کے بجائے براہ راست بات کریں ۔

    مزید پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں بے اثر بھارتی فوجیوں نے شکایت سامنے لانے کا انداز بدل لیا

    یہی نہیں‌ اس کے بعد بھارتی فوجیوں نے آرمی چیف بپن راوت کی سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کے حکم پر احتجاج کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، سکھ فوجیوں کے گروپ نے گانے کی صورت میں شکایت کی ویڈیو سوشل میڈیا پرڈال دی۔

    مزید پڑھیں:افسرکی بدسلوکی کے شکاربھارتی فوجی نےخودکشی کرلی

    ابھی حال ہی میں‌ ایک بھارتی فوج کے افسرکی بدسلوکی کا نشانہ بننے والے اہلکارنے خودکشی کرلی تھی، اہلکارنے ویڈیو کے ذریعے سینئرافسرکی بدسلوکی کی شکایت کی تھی۔

  • بگ شو کے وزن میں نمایاں کمی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    بگ شو کے وزن میں نمایاں کمی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ڈبلیو ڈبلیو ای کے بھاری بھرکم ریسلر بگ شو کی نئی تصاویر نے اُن کے مداحوں کو حیرانی میں مبتلاء کردیا کیونکہ وہ اپنے وزن میں نمایاں کمی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بھاری بھرکم 500 پاؤنڈ سے زیادہ وزنی ریسلر کچھ عرصے سے منظر عام پر غائب تھے تاہم وہ اب نئے روپ کے ساتھ منظر عام پر آگئے ہیں۔

    پرانی تصویر کی ایک جھلک

    big-show-1

    ڈبلیو ڈبلیو ای سے بات کرتے ہوئے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ فیصلہ بہت مشکل تھا مگر اپنے آپ سے کیے جانے والے عہد کو بھی پورا کرنا تھا۔

    ‪With my trainer Dodd. We’re training for ‘Mania — hope you are too, @Shaq. #CountingTheWeeks

    A post shared by The Big Show (@wwethebigshow) on

    بگ شو کے مطابق انہوں نے اپنے ٹرینر ڈوڈ رومیروکی مدد سے اپنے وزن کم کیا اور اس دوران انہوں نے سخت ورزش کے ساتھ ساتھ سوئمنگ اور سائکلنگ بھی کی تاکہ وزن میں نمایاں کمی آسکے۔

    Hey @Shaq…glad your training!! Because so am I! #GiantAbs #WrestleMania

    A post shared by The Big Show (@wwethebigshow) on

    معروف ریسلر نے کھانے پینے کی اشیاء میں احتیاط کے ساتھ وزن میں 60 پاؤنڈ تک کمی کی کرنے میں کامیاب رہے، بگ شو نے وزن کم کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ہر گز ٹریپل ایچ اور جون سینا کو دیکھ کر نہیں کیا گیا تاہم یہ کچھ علیحدہ دکھنا میرا ہی فیصلہ تھا۔

    @Shaq! Karaoke? Doughnuts? You better get serious. All roads lead to #WrestleMania. The only giant!

    A post shared by The Big Show (@wwethebigshow) on

  • کنگ فو کی ماہر 94 سالہ خاتون کی سوشل میڈیا پردھوم

    کنگ فو کی ماہر 94 سالہ خاتون کی سوشل میڈیا پردھوم

    ژی جیانگ : چین کی ایک باہمت 94 سالہ خاتون نے اپنی بڑھتی ہوئی عمر کو بھی شوق کے آڑے آنے نہ دیا، وہ آج بھی باقاعدگی سے روزانہ کنگ فو کی مشق کرتی ہیں، ان کی کنگ فو کی مہارت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    کنگ فو میں مہارت کے لیے کوئی عمر مقرر نہیں کی جا سکتی، ژی جیانگ کے دیہی علاقے میں شور شرابے سے دور اپنے گھر میں رہنے والی 94 سالہ زہانگ ہیکسیان کے نزدیک ایسا کچھ نہیں۔

    وہ آج بھی روزانہ کنگ فو کی مشق کرتی ہیں، مذکورہ خاتون نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر بے حد مقبولیت حاصل کی ہے۔

    اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں کنگ فو کے ماہر کی حیثیت سے اس وقت کے بدمعاشوں کو قابو کیا اور اب جبکہ ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے تو خود کو چاق و چوبند رکھنے کے لیے کنگ فو کا استعمال کرتی ہوں۔

    kung-fu-021

    تاہم 94 سالہ زہانگ ہیکسیان کو خدشہ ہے کہ اب کنگ فو کی روایت دم توڑتی جا رہی ہے۔ وہ اپنے پوتے پوتیوں کو بھی ورزش کرنے کی ہدایت دیتی رہتی ہیں۔

    kung-fu-022

    علاوہ ازیں وہ اس عمر میں بھی  روزانہ کھانا بنانے کے لیے جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر بھی لاتی ہیں، ان کے بیٹے فینگ چوانین کا کہنا ہے کہ والدہ اپنا روز مرہ کا ہر کام بخوبی انجام دیتی ہیں وہ اپنا خیال خود رکھتی ہیں انہیں ہماری ضرورت پیش نہیں آتی۔

  • مادھوری کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مادھوری کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ اور خوبصورت دکھنے والی ڈانس کوئن مادھوری ڈکشٹ کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماضی میں بالی ووڈ انڈسٹری پر اپنے حسن اور اداکاری کے باعث راج کرنے والی اداکارہ ما دھوری کسی تعارف کی محتاج نہیں تاہم اب اُن کی ڈھلتی عمر مداحوں کے سامنے واضح ہوتی جارہی ہے۔

    mahaduri-1

    تیتس سال قبل 1984 میں بالی ووڈ انڈسٹری کا سفر شروع کرنے والی اداکارہ نے فلم ابودھ سے فنی کیریئر کا آغاز کیا تاہم ’’تیزاب‘‘ میں اُن کی اداکاری نے توجہ حاصل کی اور وہ تیزی سے کامیابیاں حاصل کرتی چلی گئیں۔

    mahaduri-2

    مادھوری نے فلم دنیا میں کامیابیاں سمیٹی اور ہر دور کے نامور اداکار کے ساتھ فلم میں اپنی اداکاری اور ڈانس کے جوہر دکھائے، بعد ازاں وہ 1999 میں فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد امریکا منتقل ہوئیں تاہم معاشی حالات نے انہیں 2011 میں دوبارہ شوبز میں قدم رکھنے پر مجبور کیا۔

    مادھوری بغیر میک اپ

    mahaduri-3

    بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کے بعد مادھوری خاطر خواہ کامیاں سمیٹنے میں ناکام دکھائی دیں تاہم اب وہ انڈسٹری میں آنے والوں کو ڈانس سکھاتی ہیں اور مختلف شوز میں میزبان کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    mahaduri-4

    خوبصورت دکھنے والی حسین اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں انہیں نہ صرف پہچاننا مشکل ہے بلکہ اس میں ڈھلتی عمر بھی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔

    mahaduri-5

  • لمز یونیورسٹی کی طالبہ ماہ نور بشیر نے سوشل میڈیا صارفین کو رُلا دیا

    لمز یونیورسٹی کی طالبہ ماہ نور بشیر نے سوشل میڈیا صارفین کو رُلا دیا

    لاہور : لمز یونیورسٹی کی طالبہ ماہ نور بشیر کینسر سے جنگ جیت کر بھی ہار گئیں۔

    لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی ایک 21 سالہ طالبہ جو اب ہم میں نہیں، ماہ نور کی ایک پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو غمگین کردیا ، ماہ نور تصویر سوشل میڈیا پر دکھ اور افسوس بھرے پیغامات کے ساتھ شئیر کی جا رہی ہے اور دوستوں نے سوشل میڈیا صارفین سے ماہ نور کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل ہے۔

    shabir-post-1

    لمز یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ ماہ نور بشیر کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔

    گذشتہ ماہ ماہ نور نے اپنے فیس بُک پر ایک اسٹیٹس بھی لکھا جس نے کافی دلوں کو چُھو لیا، ماہ نور کا کہنا تھا کہ “21 سال کی عمر میں مجھے اپنے امتحانات کے رزلٹ کا فکر ہونا چاہیے مگر مجھے اپنی میڈیکل رپورٹس کی فکر کرنا پڑ رہا ہے، اچھی یونیورسٹیز کی جگہ اچھے کینسر کلینک ڈھونڈنے پڑ رہے ہیں ، مجھے اپنے والدین کو ہسپتال لیجانا چاہیے مگر انہیں مجھے ہسپتال لیجانا پڑ رہا ہے۔

    shabir-post-2

    ماہ نور کے کلاس فیلوز اور دیگر دوست احباب سمیت ماہ نوت کو جاننے والوں نے بھی ماہ نور کی موت پر شدید غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹس پر ماہ نور کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات اور ماہ نور کی دلکش شخصیت سے متعلق پوسٹ کیں۔

    ماہ نور کے اہل خانہ اور قریبی رفقا کا کہنا ہے کہ ماہ نور ایک بہادر لڑکی تھی جس نے کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کیا۔

  • سوشل میڈیا پرپی آئی اے کی خاتون پائلٹ کے چرچے

    سوشل میڈیا پرپی آئی اے کی خاتون پائلٹ کے چرچے

    کراچی: پاکستان کی قومی ایئر لائن کی خوبرو خاتون پائلٹ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پرہلچل مچادی ہے‘ لوگ ایک جانب ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں وہیں جہاز میں تصاویر لینے کے عمل کوتنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔

    سوشل میڈیا ابلاغ کا انتہائی تیز ترین ذریعہ ہے اور یہاں کوئی بھی شخص راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ سکتا ہے جس کی واضح مثال گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سے شہرت اور کامیابی کی بلندیاں حاصل کرنے والے ارشد خان المعروف چائے والا ہیں‘ جو کہ کچھ ہی دنوں میں اسلام آباد کے ایک ڈھابے سے اٹھ کر گلیمر کی دنیا میں پہنچ گئے۔

    flying-officer-post-1

    اب پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین ایک اورخاتون کی تصویر پر اپنے تاثرات کا اظہار کررہے ہیں جن کا نام ہما لیاقت ہے اور وہ پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے میں فرسٹ آفیسریعنی اسسٹنٹ پائلٹ کے فرائض انجام دیتی ہیں۔

    چائے والا کے بعد رکشہ والا بھی میدان میں

    flying-officer-post-4

    سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں اور جہاں ایک جانب لوگ ان کی خوبصورتی اور باوقار شخصیت کو سراہ رہے ہیں وہیں کچھ لوگ جہاز میں تصاویر لینے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

    flying-officer-post-3

    ہما پی آئی اے کی ایئربس 320 پر فرسٹ آفیسر کے فرائض انجام دیتی ہیں۔ا ن کے شوہر امریکہ میں مقیم ہیں جبکہ وہ خود اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے سبب کراچی کے پالپا ہاؤس میں مقیم ہیں۔ ان کے کولیگز کے مطابق خوبصوررت ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک ذہین خاتون بھی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جس فلائٹ میں تصاویر لی گئی ہیں اس وقت جہاز گراؤنڈ پر موجود تھا اور اس قسم کی تصاویر لینے میں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ مذکورہ اسسٹنٹ پائلٹ کی پہلی پرواز تھی۔


  • جنید جمشید کے صاحبزادوں نے نعت خوانی کا باقاعدہ آغازکردیا

    جنید جمشید کے صاحبزادوں نے نعت خوانی کا باقاعدہ آغازکردیا

    کراچی : معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید شہید کے صاحبزادوں نے نعت پڑھ کر اپنے والد کی یاد تازہ کردی، مذکورہ نعت آئندہ چند دنوں میں سوشل میڈیا پر جاری کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ حویلیاں میں شہید ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کو بھلایا تو نہیں جاسکتا لیکن ان کی نعتوں کو پڑھ کران کے مداح ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    جنید جمشید شہید کے بیٹوں نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اوران کا مشن آگے بڑھاتے ہوئے نعت خوانی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

    jamshed-son-1

    اس سلسلے میں تیمورجمشید اوربابر جمشید نے کراچی کے ایک اسٹوڈیو میں نعت کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں پریکٹس کی،اس حوالے سے ویڈیوسوشل میڈیا پر جاری کی گئی  جس پر ہزاروں افراد نے اپنی پسندیدگی کا اظہارکیا۔بابرجنید اور تیمورجنید جس نعت کی ریکارڈنگ کروا رہے ہیں اس کی ویڈیو آپ بھی ملاحطہ کریں۔

    jamshed-son-2

    جنید جمشید کی مشہور زمانہ نعت محمد کا روزہ قریب آرہا ہے کی طرز پر پڑھی گئی یہ نعت قارئین کو بہت پسند آئے گی، اس نعت کے شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی ہیں جبکہ اس کی ریکارڈنگ رضوان زیدی اپنے اسٹوڈیو میں کر رہے ہیں،

    jamshed-son