Tag: سوشل میڈیا

  • فیس بک کا زیادہ استعمال بچوں کو بدتمیز کردیتا ہے، تحقیق

    فیس بک کا زیادہ استعمال بچوں کو بدتمیز کردیتا ہے، تحقیق

    لندن: ایسکس یونیورسٹی کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ زیادہ استعمال کرنے والی بچے جسمانی حالت سے غیر مطمئن اور والدین سے بدتمیزی کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی یونیورسٹی کے تعاون سے ملک کے 40 ہزار گھرانوں کا سروے کیا گیا جس میں ٹوئیٹر اور فیس بک استعمال کرنے والے 10 سے 15 سال تک کے بچوں کا موازانہ کیا گیا۔جس میں یہ بات سامنے آئی کہ دن میں 3 گھنٹے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے بچوں اپنی ظاہری حیثیت اور جسمانی کیفیت سے خوش تھے جبکہ 82 فیصد استعمال نہ کرنے والے بچے اپنی صحت اور ذہنی کیفیت سے مطمئن نظر آئے۔

    علاوہ ازیں سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزانہ کئی گھنٹوں فیس بک اور ٹوئیٹر استعمال کرنے والے بچوں میں عدم برداشت بڑھ جاتی ہے۔ جس کے باعث وہ اپنے والدین سے بحث و تکرار کرتے ہیں ۔ سروے کے دوران 44 فیصد بچوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین سے ہفتے میں ایک بار الجھتے ہیں جب کے فیس بک استعمال نہ کرنے والے بچے خامی دیکھنے میں نہیں آئی جن کی شرح تقریباً 20 فیصد کے قریب ہے۔

    سروے میں ایک اہم بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے والے 90 فیصد بچوں کی تعداد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند نظر آئی جبکہ سماجی رابطوں سے دور رہنے والے 80 فیصد بچوں نے اعلیٰ تعلیم کی خواہش کا کوئی اظہار نہیں کیا۔

  • وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ فٹبال کے بھی فین نکلے

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ فٹبال کے بھی فین نکلے

    کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی فٹبال کےفین نکلے، وزیر کھیل مہر بخش کے ساتھ فٹبال کھیلی اور دو گول بھی کر ڈالے۔

    سندھ کے نئے سائیں کرکٹ کے بعد فٹبال کے بھی مداح نکلے، سپرفٹ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ یوم دفاع کے موقع پر میدان میں اتر آئے اور بلدیہ اسٹیڈیم میں فٹبال کے جوہر دکھائے۔

    مُراد علی شاہ کا عوامی انداز،  کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بلدیہ اسٹیڈیم میں جاری فٹبال میچ میں صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر بھی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ تھے، دونوں وزیروں نے خوب فٹبال کھیلی اور گول بھی اسکور کیے، وزیر اعلی سندھ نے شاندار مووز بنائے اور دو گول اسکور کیے۔

    وزیرکھیل مہر بخش صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے، تاہم دونوں ٹیموں میں مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔


    WATCH: match b/w CM Sindh, Sports Minister… by arynews

     

  • پریٹی زنٹا کے رشتہ ازواج کی تصاویر پہلی بار منظر عام

    پریٹی زنٹا کے رشتہ ازواج کی تصاویر پہلی بار منظر عام

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا طویل عرصے تک امریکی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد رواں برس ماہ فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں تھیں ۔

    اداکارہ پریتی زنٹا کی شادی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کے ساتھ امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک نجی تقریب میں انجام پائی، اداکارہ کی شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستو ں نے شرکت کی تھی جبکہ شادی کی تصاویر کو خفیہ رکھا گیا تھا ۔

    شادی کی تصاویر کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی میں لی جانے والی تصویروں کو چیریٹی کے لیے نیلام کریں گی، ان كا كہنا تھا كہ ان تصاوير كی نيلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی امداد کے مقاصد كے لئے استعمال كی جائے گی جب کہ حاصل كردہ رقم غريب بچوں كی تعليم اوربوڑھے افراد كے مراكز ميں صرف كرے گی۔

    تاہم شادی کے کئی ماہ بعد بالی ووڈ اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آگئیں ہیں ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریٹی زنٹا شادی کا روایتی جوڑا زیب تن کئے ہوئے اپنے خاوند کے ساتھ کھڑی ہیں، جبکہ ان کے شوہر جین گڈ انف بھی بھارتی ثقافتی جوڑا شیروانی میں نظر آریے ہیں ۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کا حکم دے دیا

    لاہور: پنجاب کے خادم اعلٰی شہباز شریف سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید سے تنگ آگئے، حکومت مخالف مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا کا معاملہ زیر غور آیا تو خادم اعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پر برہم دکھائی دیے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کو سائبر کرائم کے تحت سوشل میڈیا پر صوبائی حکومت کے خلاف مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔

    اجلاس میں پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹوں کی بھرمار ہوچکی ہے، انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت کا امیج متاثر کیا جارہا ہے۔

    اجلاس کے فیصلوں کے بعد آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کردیں۔

  • مُراد علی شاہ کا عوامی انداز،  کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    مُراد علی شاہ کا عوامی انداز، کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: نئے سائیں سُپر سائیں نکلے سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ مُراد علی شاہ گلی میں عام لڑکوں کی طرح کرکٹ بھی کھیلتے ہیں، یہ راز سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو نے کھولا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ نے نئے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی عوامی انداز کی طرح گلی میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ عام شخص کی طرح کسی گلی میں بیٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں، نئے شاہ نے نہ صرف اپنی فٹنس کا ثبوت دیا بلکہ اچھے اسٹروک بھی کھیلتے نظر آئے۔


    CM Sindh Syed Murad Ali Shah playing cricket in… by arynews

    مُراد علی شاہ کا یہ منفردانداز نیا نہیں اس سے پہلے بھی انہوں نے ایک عام سے ہوٹل میں بیٹھ کرچائے پراٹھا کھایا اور عوام میں گھل مل گئے تھے ۔

    حیدر آباد میں سیکیورٹی افسر نے بزرگ جیالے کو ان سے دور کیا تو بھرے مجمے میں سیکیورٹی افسر کو دھکا دے کر جھاڑ پلا دی تھی ۔

  • اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی متنازع تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

    اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی متنازع تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

    ماضی کی مشہور ترین دلکش اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی تازہ ترین تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

    J POST 1

    جھانوی کی تصاویر مقبول ہونے اہم وجہ یہ بھی ہے کہ تصاویر میں وہ اپنے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کے ساتھ ایک پارٹی میں بوس کنار کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں، اطلاعات کے مطابق شیکھر پہاڑیا اداکار ویر پہاڑیا کے بھائی ہیں۔

    J POST 3

    J POST 2

    ان دنوں سوشل میڈیا پر کئی بالی ووڈ ستاروں کے بچے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادے اریان خان اور ابراہم علی خان ، بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی نندا اور سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کی متنازع تصاویر کے بعد جھانوی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔

    J POST 6

    J POST 10

    چند روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان اور سی دیوی کی صاحبزادی جھانوی امریکی ریاست کیلیفورنیا کے آرٹس ،پرائیویٹ فلم اسکول میں داخلہ لیں گے۔

    J POST 8

    آریان فلم میکنگ کا کورس کریں گے جبکہ جھانوی کپور اداکاری کا کورس کر کے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کریں گی۔

    J POST 7

    J POST 5

    J POST 11

    J POST 12

  • عمران خان نے سوشل میڈیا پر میدان مار لیا

    عمران خان نے سوشل میڈیا پر میدان مار لیا

    کراچی: عمران خان نے سوشل میڈیا پر میدان مار لیا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ٹوئٹر پر چالیس لاکھ فالوورز کے ساتھ پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول ترین سیاست دان بن گئے۔

    سوشل میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے جو لوگوں کو اظہار رائے ، تبادلہ خیال ، پیغام تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کی مقبولیت میں دن بہ دن تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اب سوشل میڈیا کی دوڑ میں سیاستدان بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

    کپتان نے سوشل میڈیا کا میدان مار لیا جبکہ پاکستان کے تمام سیاستدان پیچھے رہ گئے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چالیس لاکھ فالوورز کے ساتھ مقبول ترین سیاستدان بن گئے۔

    01

    پاکستانی تمام سیاستدانوں میں عمران خان ٹاپ پوزیشن پر ہیں جبکہ ان کے حریف وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اکیس لاکھ فالورز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    02

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر بیس لاکھ اور شہباز شریف سترہ لاکھ فالورز کیساتھ مقبول سیاستدانوں کی فہرست میں آتے ہیں۔

    03

    پاکستان پیلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چودہ لاکھ فالورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

    04

     

  • سماجی ویب سائٹ پر پاک بھارت مقابلہ میچ سے پہلے ہی شروع

    سماجی ویب سائٹ پر پاک بھارت مقابلہ میچ سے پہلے ہی شروع

    کراچی : سوشل میڈیا بھی پاک بھارت میچ کے رنگ میں رنگ گیا،سماجی ویب سائٹ پر پاک بھارت مقابلہ میچ سے پہلے ہی شروع ہوگیا، وہیں گوگل نے بھی رنگ بدل لیا۔

    ٹوئٹر فیس بک پر ہی نہیں گوگل پر بھی پاک بھارت میچ کا رنگ چڑ گیا، آج کے میچ پر گوگل نے اپنی انجن پر پاک بھارت بیٹ لگا کر شائقین کے دل جیت لئے۔

    بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے اور اس ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ یعنی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جارہا ہے، دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد عوام کولتہ کے ایڈن گارںز میں ہونے والے اس مقابلے کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

    کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کی اس عالمی جنگ کے سب سے بڑا مقابلے نے جہاں کروڑوں افراد کے دل گرما دیئے ہیں، سماجی ویب سائٹ پر پاک بھارت مقابلہ میچ سے پہلے ہی شروع ہوگیا۔

  • سوشل میڈیا پر رینجرزکیخلاف پیغامات سے کوئی تعلق نہیں، الطاف حسین

    سوشل میڈیا پر رینجرزکیخلاف پیغامات سے کوئی تعلق نہیں، الطاف حسین

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے  کہا ہے کہ ایم کیوایم میں کوئی عسکری ونگ نہیں ہے، کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ایم کیوایم کا نام استعمال کرکے سازش کررہے ہیں، اگر چند افراد نےقانون ہاتھ میں لیا تو یہ ان کا ذاتی فعل تھا، پارٹی کی پالیسی ہرگز نہیں۔

    قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم جمہوری ، لبرل، ترقی پسند خیالات اور عدم تشدد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، انکا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ بعض عناصر سوشل میڈیا پر خود کو ایم کیوایم کا ظاہر کرکے پولیس اور رینجرزاہلکاروں سے محاذ آرائی کے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

    الطاف حسین نے ایم کیوایم کےذمہ داران اور کارکنوں ایک بار پھرسختی سے یاد دہانی کرائی ہےکہ وہ امن پسند ی کادرس کوہرگز نہ بھولیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم، قانون نافذ کرنیوالے کسی بھی ادارے سے محاذ آرائی نہیں چاہتی بلکہ اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کیخلاف آئین وقانون کےدائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے۔

    الطاف حسین نےکہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر رینجرز، پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے محاذآرائی کا درس دے رہے ہیں، ان کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے اسے ایم کیو ایم کو بدنام کرنیکی سازش قرار دیا۔

    انکا کہنا تھا کہ ایسےعناصر کا متحدہ سے کوئی تعلق نہیں اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

  • فلم "جلیبی” کی ٹیم کی سوشل میڈیا بلاگرزکے اعزاز میں تقریب

    فلم "جلیبی” کی ٹیم کی سوشل میڈیا بلاگرزکے اعزاز میں تقریب

    کراچی:  اے آروائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ”جلیبی“کی ٹیم نے کراچی میں سوشل میڈیا بلاگرز کے ساتھ ایک تقریب کا اہتمام کیا،جس میں فلم کی پوری کاسٹ موجود تھی۔

    سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے بلاگرز کی بڑی تعداد نے فلم جلیبی کے بارے میں سوالات کیلئے اے آروائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال ، محمد جرجیس سیجا، اور فلم کے ڈائریکٹر یاسر جسوال نے بھی شرکت کی ۔

    عہد یداران نے فلم کے بارے میں سوشل میڈیا سے وابستہ شخصیات کے سوالات کے جواب دیئے ۔ فلم جلیبی کے ہیرو، ہیروئن اور دیگر اداکاروں نے فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ فلم جلیبی 20 مارچ کو ملک بھر کے سینما ہالز میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔