Tag: سوشل میڈیا

  • اے آر وائی معطل: صحافتی تنظمیوں کا اظہار مزمت

    اے آر وائی معطل: صحافتی تنظمیوں کا اظہار مزمت

     اسلام آباد: صحافتی تنظیموں نے اے آروائی نیوز کے لائسنس کی معطلی فیصلے کیخلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان کردیا۔

    صحافتی تنظیموں نے اے آروائی نیوزکیخلاف فیصلے کوصحافت پرقدغن قرار دیا، صدرپی ایف یوجے راناعظیم کہتے ہیں ملک بھرمیں احتجاج کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ایسا فیصلہ پہلی بار نہیں کیا گیا اس سے قبل بھی پیمرا ایسے اقدام کرچکا ہے ، ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ حکومتی نمائندوں دوہرا رویہ اپنایا ہوا ہے ۔

    راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدرشکیل احمد نے کہاجمہوری حکومت نے آمریت کی دور تازہ کردی۔

    سینئر صحافی افضل بٹ نے کہا ریاستی جبر کے بجائے چینل دیکھنے یانہ دیکھنے کافیصلہ ناظرین پرچھوڑ دیاجائے۔

    اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پیمرا کا فیصلہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، صحافتی برادری اے آر وائی نیوز کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے ملک بھر کی صحا فی تنظیموں اور پر یس کلبس کے عہدیدادروں نے پیمرا کے فیصلے کیخلاف بھر پور احتجا ج کا اعلان کرتے ہو ئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے ما ضی میں بھی آمروں کیخلاف بھر پور جدو جہد کی ہے اور وہ آج پیمرا کے صحافی دشمن فیصلے کیخلاف بھر پور جدو جہد کا اعلان کر تے ہیں۔

    اے آروائی کی ممکنہ بندش کے خلاف پی ایف یوجے کی کال پر لاہورمیں مظاہرہ بھی کیا گیا  صحافتی قیادت نے اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اے آر وائی نیوز پر پابندی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس گردی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو صحافی برادری ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ شروع کردے گی۔

  • آزادی،انقلاب مارچ سے کیسے نپٹا جائے، سعد رفیق کا سروے

    آزادی،انقلاب مارچ سے کیسے نپٹا جائے، سعد رفیق کا سروے

    کراچی: وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’فیس بک‘پر ایک سروے کے ذریعے عوام سے رائے حاصل کی ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے کس طرح نبرد آزما ہوا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء خواجہ سعد رقین نے اپنے فیس بک پیج پر عوام سے رائے طلب کی ہے کہ آیا حکومت مظاہرین کے ساتھ سکتی کا برتاؤ کرے ، وزیر اعظم نواز شریف استعفیٰ دے دیں یا پھر وزیر اعظم ے استعفے کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے باقی تمام مطالبات تسلیم کرلئے جائیں۔

    مسلم لیگ ن کے زیادہ تر حامیوں نے طاقت کے استومال کے بجائے مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے پر زور دیا ہے۔

    رائےدہندگان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک ِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے ماسوائے وزیر اعظم کے استعفے کے تمام مطالبات پر مذاکرات کئے جائیں ۔

    خواجہ سعد رفیق کی جانب سے کئے گئے اس سروے پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔
    https://www.facebook.com/saad.rafique.Khwaja

  • بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کی جنگ سوشل میڈیا پر جاری

    بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کی جنگ سوشل میڈیا پر جاری

    بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کی سوشل میڈیا سے نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کہ پی ٹی آئی بلاول ہاؤس کی دیوار گرانا چاہتی ہے تاکہ طالبان اسے مار دیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ عوامی ملکیت کا استعمال جاگیردارانہ ذہنیت ہے۔

    پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے سربراہوں کی جنگ سوشل میڈیا پر جاری ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ دہشتگردوں کا جو یار ہے غدار ہے، پیپلز پارٹی کے جیالوں نے تحریک طالبان کا سامنا کیا ہے، جینز پہننے والے منی طالبان سے نہیں گھبراتے۔

    عمران خان نے بلاول ہاوس کے راستوں کی بندش پر تنقید کرتے ہوئے اسے جاگیردارانہ ذہنیت قراردیا، عمران خان نے استفسار کیا ہے کہ کیا پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج پر حملہ جمہوریت ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی عدالتی احکامات پرعملدرآمد کیلئے احتجاج کررہی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید اویس مظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پر امن احتجاج کا راستہ اپنایا ہے، پی ٹی آئی کے احتجاج میں کھلے عام اسلحے کی نمائش کی مذمت کرتے ہیں، سید اویس مظفر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کے روز پی ٹی آئی کا غیر جمہوری احتجاج سازش ہے۔