Tag: سوشل میڈیا

  • برطانیہ میں پرتشدد مظاہرے کب اور کیسے شروع ہوئے؟ تازہ ترین صورتحال

    برطانیہ میں پرتشدد مظاہرے کب اور کیسے شروع ہوئے؟ تازہ ترین صورتحال

    برطانیہ کے شمال مغربی علاقے ساؤتھ پورٹ کے ایک ڈانس اسکول میں تین کمسن بچیوں کی ہلاکت کے بعد ملک کے متعدد شہروں میں پرتشدد مظاہروں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں میزبان ماریہ میمن نے ان مظاہروں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے پس پردہ حقائق بیان کیے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس حملے کے بعد 29 جولائی کو باقاعدہ سوشل میڈیا پر متنازع خبریں پھیلائی گئیں کہ حملہ کرنے والا مسلمان شخص تھا جو سیاسی پناہ کا متلاشی تھا، اور سال 2023 میں کشتی کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ پہنچا تھا۔

    اس جھوٹی خبر کے وائرل ہونے کے بعد برطانیہ میں امیگریشن اور مسلم مخالف پرتشدد مظاہروں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    احتجاج شروع ہونے کے اگلے ہی دن ایک ہزار سے زائد لوگوں نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کی تقریب میں شرکت کی جس کے فوری بعد ایک مقامی مدجد کے باہر پرتشدد کارروائیاں کی گئیں، مشتعل افراد نے مسجد اور پولیس اہلکاروں پر اینٹیں، بوتلیں اور دیگر چیزیں پھینکیں۔

    اس کے بعد یہ سلسلہ برطانیہ کے مختلف شہروں تک جا پہنچا اور ہجوم نے مساجد اور پناہ گزینوں کی رہائش گاہوں پر حملے کیے، لائنبری سمیت عمارتوں کو آگ لگا دی اور کئی دکانیں لوٹ لیں۔ہل، لیور پول، برسٹل، مانچسٹر، بلیک پول اور بیلفاسٹ میں بھی پر تشدد مظاہرے شروع ہوگئے۔

    برطانوی پولیس کے مطابق ان پر تشدد کارروائیوں میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ انگلش ڈیفنس لیگ کے حامی ملوث تھے۔ منگل 6 اگست تک 400سے زائد افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں، ان میں 11سال کے بچے بھی شامل ہیں۔

    اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ مظاہروں میں غنڈہ گردی کرنے والے عناصر پچھتائیں گے۔

    برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے پرتشدد مظاہرین کو خبردار کیا کہ انہیں ‘قانون کی پوری طاقت’ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ان حالات میں وہاں موجود مسلمان برادری بہت خوفزدہ ہے ان کا کہنا ہے کہ ایسے حالات ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

    برطانیہ میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز مظاہروں کی اپیل کرنے والوں کیخلاف امن پسند شہری بھی باہر نکلے اور یہ پیغام دیا کہ اس معاشرے میں نسل پرستوں کیلیے کوئی جگہ نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی معروف شخصیات نے اس آگ کو بھڑکانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا، تاہم جب حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کیے گئے تو چند دن میں ہی عدالتوں سے بھی سزاؤں کے فیصلے آنا شروع ہوگئے۔

    اے آر وائی نوز کے نمائندے نے بتایا کہ یہ سب کچھ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا، تاہم اب حالات کافی حد تک قابو میں ہیں اور خوف کی فضا بتدریج کم ہورہی ہے۔

  • سوشل میڈیا پر طالبہ کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا پر طالبہ کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ: سوشل میڈیا پر طالبہ کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزمان مجھےجان سے مارنے اور تصاویر پر وائرل کرنےکی دھمکیاں دیتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے سوشل میڈیا پر طالبہ کو بلیک میل کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ طالبہ نےویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی، طالبہ کی سوشل میڈیاپر2لڑکیوں سےدوستی ہوئی، جنہوں نے دھوکےسے 2لڑکوں سے ملاقات کرادی۔

    جس کے بعد لڑکوں نے دھوکادہی سے طالبہ کی تصاویر اور ویڈیو بنا لیں اور بلیک کرنا شروع کر دیا۔

    لڑکی نے الزام عائد کیا کہ مجھے جان سےمارنےاورتصاویر پر وائرل کرنےکی دھمکیاں دیتے تھے۔

    ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل

    عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل

    فوٹو شوٹنگ کے دوران عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، مذکورہ واقعے کی ویڈیو اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    اداکارہ عائزہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں سیاہ لباس میں سمندر کنارے سیاہ گھوڑے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو غالباً اداکارہ کی نئی فوٹو شوٹ کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان گھوڑے کے ساتھ بے دھیانی میں آگ کے قریب پہنچ جاتی ہیں جیسے اداکارہ کا بازو مشعل کی لکڑی سے ٹکراتا ہے وہ زور سے چیخ کر پیچھے ہٹتی ہیں۔

    اس پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ ’عائزہ خان کے جلنے سے بال بال بچنے کی دوسری قسط، لیکن کم از کم میں نے گھوڑے کو نقصان پہنچنے سے بچالیا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    واضح رہے کہ عائزہ خان سے اس سے قبل ڈرامہ ‘’جانِ جہاں‘ میں بھی وہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی تھیں۔

  • اننت کی بارات: بالی ووڈ ستاروں نے ڈانس سے چار چاند لگا دیئے

    اننت کی بارات: بالی ووڈ ستاروں نے ڈانس سے چار چاند لگا دیئے

    بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ ستاروں نے اپنی موجودگی سے چار چاند لگا دیئے۔

    عالمی میڈیا کی سُرخیوں میں جگہ بنانے والی جوڑی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی بالآخر ہوگئی ہے، گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

    اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جن پر لاکھوں کروڑوں ویوز بھی آرہے ہیں، انہی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو اننت امبانی کی بارات کی بھی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اننت امبانی کی بارات بھی روایتی انداز میں گئی لیکن فرق صرف اتنا تھا کہ اس بارات میں ڈانس کرنے والے لوگ عام نہیں بلکہ بالی ووڈ اسٹارز تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    اننت امبانی کی بارات میں بھارت سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے ڈانس کیا، جس میں شاہ رخ خان، سلمان خان، پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جانس شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    اس کے علاوہ اننت کی بارات میں رنویر سنگھ، اداکارہ ارجن کپور، بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا، کھلاڑی ایشان کشن، مہیندر سنگھ دھونی کو بھی خوب جھومتے ہوئے دیکھا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہے جس میں سے ایک ویڈیو میں لیجنڈ اداکار رجنی کانت کو بھی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، انہوں نے اداکار انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ہمراہ ڈانس کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    ایک ویڈیو میں بالی ووڈ خانز یعنی سلمان خان اور شاہ رخ خان کی بھی ہے دونوں نے مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے ساتھ ڈانس کیا ساتھ ہی نیتا امبانی نے خان کی اکلوتی بیٹی سہانا خان کے ساتھ بھی ڈانس کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by YPB (@yourpoookieboo)

  • ’زیادہ ہمدردی رکھیں اور لوگوں کے ساتھ۔۔۔‘ ہاردک سے طلاق کی افواہوں کے درمیان نتاشا کی ویڈیو وائرل

    ’زیادہ ہمدردی رکھیں اور لوگوں کے ساتھ۔۔۔‘ ہاردک سے طلاق کی افواہوں کے درمیان نتاشا کی ویڈیو وائرل

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، ایسے میں نتاشا نے پوسٹ جاری کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

    سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مداحوں نے دونوں اسٹارز کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر ساری توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

    اب نتاشا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں ہاتھ میں کافی کا کپ پکڑے دیکھا جاسکتا ہے، نتاشا نے کہا کہ ’میں یہاں بیٹھ کر کافی پی رہی ہوں، تو بس اس دوران ایسے ہی خیال آیا کہ ہم رائے قائم کرنے میں کتنی جلدی کرتے ہیں ‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    اداکارہ نے کہا کہ ’اگر ہم کسی ایسے شخص کو دیکھتے ہیں جو اپنے کردار سے ہٹ کر کام کر رہا ہے، تو ہم رک کر مشاہدہ نہیں کرتے اور ہمیں کوئی ہمدردی نہیں ہوتی ہم براہ راست فیصلہ کرنے میں کود پڑتے ہیں‘۔

    نتاشا کا کہنا تھا کہ ’ہم نہیں جانتے کہ کیا ہوا ہے، اس ساری چیز کے پیچھے کیا ہے، ساری کارروائی، ساری صورتحال کیا ہے،  لہذا آئیے کم فیصلہ کن بنیں، زیادہ مشاہدہ کریں، زیادہ ہمدردی رکھیں اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی سے پیش آئیں‘۔

    واضح رہے کہ رواں برس مئی میں نتاشا اور ہاردیک کی طلاق کی خبریں اس وقت زور پکڑنے لگیں جب انسٹاگرام پر نتاشا نے ہاریک کا سر نیم پانڈیا اپنے نام سے ہٹایا، تاہم 2 ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود دونوں نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ نتاشا نے بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا سے 2020 کے دوران لاک ڈاؤن میں ہندو اور مسیحی دونوں رسومات کے تحت شادی کی تھی۔

  • ثانیہ مرزا نے حج کی روح پرور تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

    ثانیہ مرزا نے حج کی روح پرور تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

    بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حج کی روح پرور تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حج سے واپس آںے کے بعد پہلی بار اپنے حج کے سفر اور مقدس مقامات کی زیارتوں سے تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    ثانیہ مرزا نے تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے غلافِ کعبہ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے، دیگر تصاویر و ویڈیوز میں خانہ کعبہ کا دروازہ، کلاک ٹاور، مکہ مکرمہ اور اس کے احاطے کا اوپری نظارہ جہاں سے حجاج نماز اور طواف کرتے نظر آرہے ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے مدینہ میں مسجد نبویؐ کے گزرگا ہوں اور احاطے کے اندر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں ساتھ ہی مدینے میں آذان کے وقت کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa)

    انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’صرف یہ کہوں گی کہ یہ زندگی بھر کا یاد گار اور خاص سفر ہے تو کم ہوگا، یہ میرے لیے جسم و روح کا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے جس کے بارے میں میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی، الحمدُ للہ اور سبحان اللہ ‘۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سابقہ کھلاڑی نے اپنے والد و بہن کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

  • سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے نئے قانون کا اعلان

    سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے نئے قانون کا اعلان

    ابوظہبی میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے نیا قانون متعارف کرادیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ کا اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوں کو مارکیٹنگ کرنے کے لیے لائسنس لینا پڑے گا۔

    نئے قانون کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے لائسنس کی فیس بارہ سو پچاس درہم جبکہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے لائسنس کی فیس پانچ ہزار درہم ہوگی۔

    حکام کا کہنا ہے لائسنس کے بغیر اشتہاری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر جرمانہ عائد ہوگا جبکہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز قانون کی خلاف ورزی پر دس ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

    اس سے قبل ابوظہبی ٹریفک پولیس نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات سڑکوں پر طلبہ کو اتارنے کے لیے جہاں بھی اسکول بسوں کو روکیں گے ان بسوں سے فاصلہ رکھا جائے، جبکہ اس معاملے کی بھرپور نگرانی کی جائے گی۔

    ابوظہبی پولیس کے کیپٹن مرشد علی المرار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طلبہ بس کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تعاون کرنا تمام افراد کا اخلاقی فرض ہے۔

    ابوظہبی پولیس نے سکول بس ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ جس جگہ بھی طلبہ کو اتارنے اور سوار کرانے کے لیے رکیں ’سٹاپ‘ لیور کھول دیں تاکہ بس کے پیچھے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور وں کو آگاہی مل سکے۔

    امریکہ میں روسی اینٹی وائرس سافٹ ویئر کی فروخت پر پابندی

    ابوظہبی پولیس کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ سڑک پر جب اسکول بس پر ’سٹاپ‘ کا سگنل لگا کر کھڑی ہو اس سے پانچ میٹر دور ی اختیار کی جائے۔

  • سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

    سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو راضی کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کافیصلہ کرلیا گیا ، اس سلسلے میں حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو راضی کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی، ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر7 تک دیکھا جاسکے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا اور فائر وال ایپ کےبجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی۔

    ذرائع نے کہا کہ فائر وال پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کرسکےگی ساتھ ہی پروپیگنڈہ پوائنٹس،آئی ڈیزکوبلاک کرنےکی صلاحیت رکھےگی۔

    ذرائع نے مزید بتایا انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پرفائر وال نصب ہوگی، فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت ادا کرے گی اور باقی قیمت انٹرنیت سروس فراہم کرنیوالی والی کمپنیاں اداکریں گی۔

    ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیاں غیرقانونی مواد روکنے کی پابند ہیں، کمپنیاں لائسنس کی شق کے مطابق ایسے مواد کی روک تھام کیلئےاقدامات کی پابند ہیں۔

    وزارت آئی ٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔

  • امریکا سے شرمناک شکست پر انور مقصود کا دلچسپ تبصرہ

    امریکا سے شرمناک شکست پر انور مقصود کا دلچسپ تبصرہ

    کراچی : معروف ادیب انور مقصود نے ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست  کی دلچسپ وجہ بتادی۔

    پاکستان کے لیجنڈری مصنف، طنز و مزاح نگار اور میزبان انور مقصود کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست کی انوکھی وجہ بتائی ہے۔

    پاکستانی ٹیم کو امریکا سے ہار کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، جبکہ شوبز شخصیات بھی پاکستان کی شکست پر دلچسپ ردعمل دیتے نظر آرہے ہیں۔

    انور مقصود کی وائرل ویڈیو میں اُن سے کسی نے پوچھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے میچ ہارنے پر وہ کیا کہیں گے؟ اس سوال کے جواب میں انور مقصود نے کہا کہ پاکستان مجبوری میں امریکا سے میچ ہارا ہے کیونکہ ہمیں آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا ہے جو ابھی تک نہیں ملا۔

    انور مقصود نے کہا ہوسکتا ہے کہ میچ میں شکست کی بھی شرط رکھی گئی ہو  کہ پہلے امریکا سے میچ ہارو پھر پیسے دیں گے ورنہ پاکستان کے ہارنے کی کوئی اور وجہ سمجھ نہیں آتی۔

    انور مقصود نے پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کہ اب جن پاکستانیوں نے 9 جون کے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ آدھی قیمت میں اپنے ٹکٹ بیچیں گے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

  • فیروز خان اور دُعا کے نکاح کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    فیروز خان اور دُعا کے نکاح کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کے معروف اداکارہ فیروز خان کی دعا کے ساتھ دوسرے نکاح کے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کے اداکار فیروز خان کی شادی کی افواہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مایوں کی ایک ویڈیو کے ذریعے پھیلی تاہم پہلے مداحوں کی جانب سے یہ کہا جارہا تھا کہ ہوسکتا ہے یہ فیروز خان کے کسی ڈرامے کا شوٹ ہو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ferozexsaumya (@ferozeluv)

    لیکن بعد میں اداکار فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نوبیاہتا دلہنیا کے ہمراہ تصویر جاری کی جس میں انہوں نے یہ اعلان کیا یہ کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی۔

    فیروز خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔‘

    اب فیروز خان کے نکاح کی نئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کی دوسری اہلیہ کو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فیروز خان کا نکاح چند افراد کی موجودگی میں مسجد میں ہوا اسی ویڈیو میں اُنہیں اپنی دلہنیا دُعا کے ساتھ بیٹھے ہوئے بھی دکھایا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ferozexsaumya (@ferozeluv)

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فیروز خان اور اُن کی دوسری اہلیہ دُعا کو نکاح کے بعد کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی، بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔