Tag: سولجربازار

  • کراچی کے علاقے میں پانچ ماہ سے گیس بندش کا مسئلہ حل

    کراچی کے علاقے میں پانچ ماہ سے گیس بندش کا مسئلہ حل

    کراچی: سولجربازار، ڈولی کھاتہ اور سپارہ والا کمپاؤنڈ میں 5 ماہ سے گیس کی بندش کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سحرو افطار میں گیس کی بندش سے کراچی کے متعدد علاقوں میں شہریوں کو کافی مشکلات ہیں۔ تاہم سولجربازار، ڈولی کھاتہ اور سپارہ والا کمپاؤنڈ میں مہینوں سے بند گیس بحال کردی گئی ہے۔

    ایم کیوایم کے رکن اسمبلی فیصل رفیق سوئی گیس کے عملے کو لےکر مذکورہ علاقے میں پہنچ گئے جہاں رکن اسمبلی نے اپنی نگرانی میں متاثرہ لائن کی تبدیلی کا کام شروع کرایا۔

    سوئی گیس حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ علاقے میں کھدائی کرکے 4 انچ کی نئی گیس لائن ڈالی جارہی ہے۔

    رکن اسمبلی فیصل رفیق کا کہنا تھا کہ لائن کی تبدیلی سےمتاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

  • سنگین وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے تین خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار

    سنگین وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے تین خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : پولیس نے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے تین خطرناک ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجربازار میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کے3ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ اظفرمہیسر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کیخلاف چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطللاع پر کی گئی۔

    گرفتار ملزمان قتل و رہزنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ملزم کمال حسین عرف چاچا10افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    ملزم امتیاز عرف مانا لسانی فسادات اور دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،اس کے علاوہ ملزم شاہد نیگرو نو افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    اظفرمہیسر ک امزید کہنا تھا کہ گرفتارٹارگٹ کلرز سفاک قاتل ہیں۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز نے لسانی فسادات میں لوگوں کوزندہ بھی جلایا، ٹارگٹ کلرز سےاسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔