Tag: سولر انرجی

  • پنجاب بھر کی  جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی 43 جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے حتمی پلان وزیراعلیٰ کی منظوری کیلئے پیش کر دیا۔

    محکمہ داخلہ نے این آر ٹی سی کی مدد سے تمام جیلوں کا ابتدائی سروے مکمل کیا، سروے کے دوران جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔

    صوبے کی 43 جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے ، تمام جیلوں کی مکمل شمسی توانائی پرمنتقلی کی لاگت ایک سال کے بلوں سے بھی کم ہے۔

    صوبے کی تمام جیلوں کو 4 ارب 35کروڑ کی لاگت سے شمسی توانائی پر منتقل کیا جا سکتا ہے ، گرین انرجی کے مجوزہ حل پر مرحلہ وار عملدرآمد سے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد کمی آئے گی۔

    شمسی توانائی پر منتقلی سے جیلیں توانائی میں خود کفیل ہوں گی اور خزانے پربوجھ کم ہوگا۔

    محکمہ داخلہ نے جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقلی کا پلان صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کی درخواست کی ہے۔

  • سولر انرجی میں پاکستان کا انقلابی قدم

    سولر انرجی میں پاکستان کا انقلابی قدم

    سولر انرجی میں پاکستان نے انقلابی قدم رکھ دیا اور ملک میں عالمی معیار کی انتہائی جدید سولر انورٹر مینوفیکچرنگ فیکٹری کا آغاز ہو گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فرونس سولر انرجی پاکستان نے ٹیکنالوجی پارٹنر سولکس کے ساتھ مل کر پاکستان کی پہلی انتہائی جدید انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی سولر انورٹر مینوفیکچرنگ فیکٹری کا آغازکر دیا ہے۔

    اس سولر انورٹر مینوفیکچرنگ فیکٹری میں پاکستانی ماہر انجینئرز اور ٹیکنیشنز روانہ کی بنیاد پر جدید سولر انورٹرز تیار کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ لیتھیم بیٹری کی مقامی مینوفیکچرنگ فیکٹری کی بنیاد بھی رکھ دی گئی ہے۔

    مذکورہ فیکٹری رواں ماہ فروری میں ہی جدید لیتھیم بیٹری کی تیاری بھی شروع کر دے گی۔

    اس حوالے سے سی ای او واسق گروپ انور نوید کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی پارٹنر سولکس کے تعاون سے ٹیکنالوجی کی ترقی کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے، یہ قدم ملک کی معیشت اور صارفین کی زندگی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    گزشتہ دنوں افتتاحی تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر مرتضیٰ میمن، ڈائریکٹر سیلز حق نواز اور ٹیکنالوجی پارٹنر ٹائگریان، ڈائریکٹر سیلز سولکس ایشیا اور افریقا اویس عبدالغفار، ڈائریکٹرٹیکینکل سولکس پاکستان نے بھی شرکت کی۔

    https://urdu.arynews.tv/revolutionary-night-solar-panels/

  • سولر انرجی پر چلنے والی وہ گاڑی جو بغیر چارج میلوں کا فاصلہ طے کرے گی

    سولر انرجی پر چلنے والی وہ گاڑی جو بغیر چارج میلوں کا فاصلہ طے کرے گی

    الیکٹرک گاڑیوں پر آج کل بہت کام ہورہا ہے مگر اب ایسی سواریوں کی تیاری بھی کی جارہی ہے جو شمسی توانائی یا سولر انرجی پر چل سکیں گی۔

    اسی طرح ایپٹیرا موٹرز کمپنی کمپنی نے 3 پہیوں والی سولر انرجی گاڑی تیار کی ہے ، جسے استعمال کرنے پر چارج کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

    ایپٹیرا موٹرز کمپنی کے مطابق یہ لانچ ایڈیشن گاڑی سورج کی روشنی سے روزانہ 40 میل کا سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    اس گاڑی کی بناوٹ اسپیس شپ کی طرح ہے، گاڑی کے 34 اسکوائر فٹ حصے پر سولر پینلز نصب ہیں جو ڈرائیونگ کے دوران 700 واٹ بجلی تیار کرتی ہے۔

    ساتھ ہی کمپنی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ گاڑی کئی ہفتوں بلکہ مہینوں تک بجلی سے چارج کیے بغیر چل سکے گی۔

    ایپٹیرا نے کار کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے، لیکن ابھی اس کی پروڈکشن شروع کرنے میں ٹائم لگے لگا، کمپنی کو یقین ہے کہ 2023 کے آخر تک اس کی پروڈکشن شروع ہوجائے گی۔

  • توانائی بحران: حکومت کا سولر انرجی سے متعلق پالیسی لانے پر غور

    توانائی بحران: حکومت کا سولر انرجی سے متعلق پالیسی لانے پر غور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ حکومت جلد سولر انرجی سے متعلق سہولت دینے کے لیے پالیسی لا رہی ہے، سولر پینل پر اس وقت کوئی ڈیوٹی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد سولر انرجی سے متعلق سہولت دینے کے لیے پالیسی لا رہی ہے، سولر کو فوسل فیول کے متبادل کے طور پر لانا چاہتے ہیں۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں ایک سے چار میگا واٹ کے سولر دینے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی تمام عمارتوں کو سولر پر تبدیل کر رہے ہیں، سولر پینل پر اس وقت کوئی ڈیوٹی نہیں ہے۔

  • ریلوے اسٹیشنز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    ریلوے اسٹیشنز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    لاہور: ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، منصوبے سے محکمہ ریلوے کو 15 کروڑ روپے سالانہ بچت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے اخراجات میں کمی کے لیے ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، ریلوے ہیڈ کوارٹر نے اسٹیشنز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 155 ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، منصوبے کے تحت 4 کلو واٹ سے 50 کلو واٹ تک کا سولر سسٹم لگایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق منصوبے سے محکمہ ریلوے کو 15 کروڑ روپے سالانہ بچت ہوگی، منصوبہ تکمیل کے 3 سال کے اندر اپنے اخراجات بھی پورے کر لے گا۔

  • پنجاب حکومت سولر انرجی کا استعمال بڑھانےکی حکمت عملی بنا رہی ہے، میاں اسلم اقبال

    پنجاب حکومت سولر انرجی کا استعمال بڑھانےکی حکمت عملی بنا رہی ہے، میاں اسلم اقبال

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سولر کمپنیوں کو کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا میں جس میں سولرانرجی کے لیے پبلک پرائیویٹ اشتراک کے امکانات کا جائزہ لیا۔

    سولر کمپنیز نے شمسی توانائی کی فراہمی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت سولر انرجی کا استعمال بڑھانے کی حکمت عملی بنا رہی ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ سولر کمپنیاں انڈسٹریل اسٹیٹس کے لیے شمسی توانائی کا قابل عمل پلان دیں، سولر کمپنیوں کو کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    آنے والے چار برس ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہوں گے، میاں اسلم اقبال

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اطلاعات پنجاب میاں‌ اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے، ملک کو مستحکم بنیادیں دینا چاہتے ہیں۔

    میاں‌ اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کہ انشاءاللہ آنے والے چار برس ترقی وخوشحالی کی نوید ثابت ہوں گے اور عام آدمی کی مشکلات کم سے کم کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کام جاری ہے۔

  • جنوبی پنجاب کے 10 ہزار سے زاید اسکول سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    جنوبی پنجاب کے 10 ہزار سے زاید اسکول سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے 10 ہزار 800 اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے دس ہزار سے زاید اسکول شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے، یہ فیصلہ بجلی کے مسائل کے حل کے لیے کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا کام دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں ٹرانسمیشن لائنز موجود نہیں ہیں اس لیے وہاں سولر انرجی فراہم کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ راجن پور، چولستان، تھل اور ڈیرہ غازی خان کے علاقوں میں شمسی توانائی مہیا کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اعلان کیا تھا کہ صوبے کے تمام جامعات کو شمسی توانائی پر لے جانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بھی گزشتہ سال ستمبر میں وزرا کو ہدایت کی تھی کہ آبی وسائل، شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔

    حال ہی میں پنجاب کا بجٹ پاس کیا گیا ہے جس میں صوبے میں تعلیم کے شعبے پر خرچ کرنے کے لیے 382.9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ کُل بجٹ 2300 بلین روپے کا ہے۔