Tag: سولر پلیٹس

  • گیلے کپڑے سے سولر پلیٹس صاف کرتے ہوئے نوجوان جان سے چلا گیا

    گیلے کپڑے سے سولر پلیٹس صاف کرتے ہوئے نوجوان جان سے چلا گیا

    میانوالی : پنجاب کے شہر میانوالی میں گیلے کپڑے سے سولر پلیٹس صاف کرتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میانوالی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گیلے کپڑوں سے سولر پلیٹس صاف کرتے ہوئے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    نوجوان لگائی گئی سولر پلیٹ کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک شدید جھٹکا لگا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    عینی شاہدین کے مطابق اوشاک پینل کو گیلا کپڑا لگا کر صاف کر رہا تھا جبکہ پینل دھوپ میں مکمل چارج ہو چکا تھا اور پانی کے باعث کرنٹ پیدا ہوا، جس نے نوجوان کو کرنٹ لگا ، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔

    خیال رہے بہت سے افراد یہ سمجھتے ہیں کہ سولر پینل سے بجلی خارج نہیں ہوتی، یا وہ کرنٹ نہیں دیتا، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

    مکمل دھوپ میں چارج سولر پلیٹوں میں وولٹیج موجود ہوتا ہے، اور اگر پانی یا گیلا کپڑا لگایا جائے تو کرنٹ لگنے کا قوی امکان ہوتا ہے، جو مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

    سولر پلیٹس کی صفائی کے وقت اہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے، سولر پلیٹس کی صفائی ہمیشہ خشک کپڑے یا خصوصی برش سے کریں اور صفائی سے قبل کنٹرولر یا انورٹر سے کنکشن منقطع کریں۔

  • کراچی سے سولر پلیٹس لیکر اوکاڑہ جانے والا کنٹینر لٹ گیا، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

    کراچی سے سولر پلیٹس لیکر اوکاڑہ جانے والا کنٹینر لٹ گیا، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

    کراچی : کراچی سے سولر پلیٹس لیکر اوکاڑہ جانے والا کنٹینر لٹ گیا تاہم سندھ پولیس نے آئی جی سندھ کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سندھ غلام بنی میمن کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، کراچی سے سولر پلیٹس لیکر اوکاڑہ جانے والا کنٹینر شکارپور میں لٹ گیا تاہم خالی کنٹینر شکار پور ٹال پلازہ کے قریب سے مل گیا لیکن تاجر فوجداری تھانے میں مقدمہ درج کرانے کیلئے رل گیا۔

    تاجر ابرار نے بتایا کہ میں نے 23 تاریخ کو کراچی سے اوکاڑہ کیلئے کنٹینر بھیجا تھا، کنٹینر میں610واٹ کی 720سولر پلیٹیں موجود تھی اور مجموعی طور پر مال کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    تاجر کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز تک میرا ڈرائیوروں سے رابطہ رہا اس کے بعد منقطع ہوگیا، جس کے بعد 26تاریخ کو مجھے اطلاع ملی کہ میرا کنٹینر شکار پور ٹال پلازہ کے قریب لاوارث حالت میں موجود ہے۔

    تاجر نے مزید کہا کہ میرا ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا مال اور میرے دونوں ڈرائیور لاپتا ہیں، شدید گرمی میں تاجر فوجداری تھانے کے باہر تین روز سے موجود مگر ایس ایچ او نے مبینہ طور پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

    سندھ پولیس کے افسر نے چند روز قبل ہی آئی جی سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کو نذر انداز کرتے ہوئے تاجر ابرار کو ایس ایچ او کے احکامات پر سپاہیوں نے تھانے سے باہر نکال دیا۔

    تاجر نے آئی جی سندھ،متعلقہ افسران اور دیگر اداروں سے ایف آئی آر درج کرانے میں مدد کی اپیل کردی۔

  • سولر پلیٹس اور بیٹریاں چرانے والا گینگ گرفتار

    سولر پلیٹس اور بیٹریاں چرانے والا گینگ گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے سولر پلیٹس اور ان کی بیٹریاں چرانے والا گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان کے پاس سے 80 لاکھ روپے کا چوری شدہ سامان برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کر کے سولر پلیٹس اور ان کی بیٹریاں چرانے والا 5 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا ہے کہ ملزمان میں فیضان شفیع، صمد، نعیم، جنید اور فیضان عزیز شامل ہیں۔ ملزمان ہائی روف میں جا رہے تھے جنہیں گشت پر مامور پولیس نے روکا۔

    ایس ایس پی کے مطابق تلاشی کے دوران گاڑی سے 80 لاکھ کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا، برآمد سامان میں سولر سسٹم، ڈیوائس اور 4 ڈرائی بیٹریز شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 2018 سے اب تک کورنگی میں 8 بڑی وارداتیں کر چکے ہیں اور اب تک 104 ڈرائی بیٹریز چوری کر کے فروخت کر چکے ہیں۔ چوری شدہ بیٹریز کی مالیت 8 کروڑ سے زائد ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے تمام بیٹریز الیکٹرونک مارکیٹس میں فروخت کیں۔ ملزمان نے دیگر علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔