Tag: سولر پینل

  • سولر لگوانے والے صارفین کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    سولر لگوانے والے صارفین کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    اسلام آباد : بجٹ پیش ہوتے ہی سولر لگوانے والے صارفین کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ، جس کے باعث گرم موسم میں بجلی کے ستائے عوام کی مشکل میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 2025-26 میں سولر پینل پر ٹیکس میں 18 اضافہ کر دیا گیا، جس کے باعث گرم موسم میں بجلی کے ستائے عوام کی مشکل میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    ایک طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ تو دوسری جانب سولر پینل کی قیمتوں میں خاصا اضافہ شہری ہوں یا دکاندار دونوں ہی پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔

    بجٹ 2025-26 میں درآمدی پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کے بعد قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو سولر پینل کی مقامی مارکیٹ کو جھٹکا لگا اور خریداروں پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔

    مزید پڑھیں : سولر پینلز پر ٹیکس لگانا ظلم ہے، پیپلزپارٹی

    بجٹ کا علان ہوتے ہی دکانداروں کی جانب سے سولر پینلز کی قیمتیں بڑھ دی گئی ہیں، 16 سے 17 ہزار روپے والی سولر پینلز 20 ہزار روپے فی پینل فروخت ہورہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سولر  کی قیمت میں 5.5 روپے فی واٹ کا اضافہ ہوا ہے، جس سے نئی شرح 30 روپے فی واٹ کے بجٹ سے پہلے کی شرح کے مقابلے میں 35.5 روپے ہو گئی ہے۔

    اس اقدام سے ایک گھرانے کے لیے سولر سیٹ اپ کی تنصیب کی لاگت بڑھ جائے گی۔

    کاروبار سے منسلک تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے نفاذ سے مقامی صنعت کو بھی دھچکا لگے گا اور شمسی توانائی کے فوائد سےعام شہری محروم ہو سکتے ہیں۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سولر پینل پر ریلیف فراہم کرے تاکہ شہری گرم موسم سے سکھ کا سانس لے سکیں۔

  • زمینداروں نے سولر پینلز والے چھوٹے ڈیمز بنا کر بڑا مسئلہ کیسے حل کیا؟ ویڈیو رپورٹ

    زمینداروں نے سولر پینلز والے چھوٹے ڈیمز بنا کر بڑا مسئلہ کیسے حل کیا؟ ویڈیو رپورٹ

    ویڈیو رپورٹ: جام فرید لاکھو

    حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت نے کسانوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے، نہری پانی کی کمی اور زیر زمین پانی کے ختم ہو جانے سے کاشتکاری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

    پانی کی شدید قلت کے باعث کاشتکاروں نے پانی ذخیرہ کرنے کا انوکھا حل نکال لیا ہے، حیدرآباد کے تعلقہ دیہات میں زمینداروں نے تالاب نما چھوٹے ڈیم بنا لیے ہیں۔

    اس کام میں سندھ حکومت بھی مدد کر رہی ہے، سندھ حکومت کے آن فارم واٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ زراعت کے تحت چھوٹے ڈیم بنانا شروع کر دیے ہیں، تاکہ بارش، نہری و زیرِ زمین پانی کو محفوظ کیا جا سکے، اس پانی کو سولر پینل پر چلنے والی موٹر سے کھیتوں تک پہنچایا جاتا ہے۔


    ویڈیو رپورٹ: باکسر رابعہ کی متاثر کن کہانی


    کاشتکاروں کو چھوٹے چھوٹے ڈیمز سے ریلیف ملا ہے، کہتے ہیں ان تالاب نما ڈیموں سے واٹر کورس، ڈرپ ایریگیشن اور کچن گارڈن سے سبزیوں، کیلے، آم، گندم و دیگر فصلوں کے لیے ضرورت کے مطابق وقت پر پانی میسر ہوگا۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نیا سولر پینل چوری

    کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نیا سولر پینل چوری

    لاہور: سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نئے سولر پینل کی چوری کی واردات ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہیر کے علاقے میں سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس میں چوری ہوئی ہے، چوروں نے فارم ہاؤس کے مرکزی دروازے کا کنڈا توڑا، اور اندر داخل ہو کر سولر اتار کر لے گئے۔

    کامران اکمل کے والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ فارم ہاؤس میں سولر سسٹم کل ہی لگوایا گیا تھا اور آج چوری ہو گیا۔

    تنازعات کا شکار رہنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران فروری 2023 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے، انھوں نے قومی ٹیم کے لیے اپنا آخری میچ 11 اپریل 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا جس میں وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے تھے۔


    سینئرز کو آرام دیں، ہمیں کم از کم 35 سے 40 لڑکوں کا پول بنانا ہوگا، کامران اکمل


    2002 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں ٹیسٹ میچ سے ڈیبیو کرنے والے کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے 53 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی 20 میچز کھیلے، جس میں انھوں نے بالترتیب 2648، 3246 اور 987 رنز بنائے ہیں۔

  • سولر پینل صارفین ہوشیار، کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ ویڈیو رپورٹ

    سولر پینل صارفین ہوشیار، کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ ویڈیو رپورٹ

    ورلڈ اکنامک فورم کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں شمسی توانائی کے لیے چھٹا موزوں ترین ملک ہے، جہاں روزانہ اوسطاً تقریباً 9 گھنٹے سورج کی روشنی موجود رہتی ہے، پاکستان میں بجلی کے کل صارفین کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ کے لگ بھگ ہے، اس میں سے صرف اڑھائی لاکھ سولر کے ذریعے نیٹ میٹرنگ پر ہیں۔

    پاکستان میں سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین کو 18 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، اس فیصلے سے ملک میں ڈھائی لاکھ سولر نیٹ استعمال کرنے والے صارفین متاثر ہوں گے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کا کہنا ہے کہ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے یہ ٹیکس وصول نہ کر کے سرکاری خزانے کو 9.8 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔


    کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خبر


    ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے پاکستان میں سولر انرجی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خبر

    کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خبر

    لاہور : سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ٹیکس کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، جس سے ڈھائی لاکھ سولر نیٹ استعمال کرنے والے متاثر ہوں گے۔

    تفصیلات مطابق وفاقی محتسب برائے انکم ٹیکس پاکستان کے ایک فیصلے کے تحت سولر پینل استعمال کرنے والوں کو 18 فیصد ٹیکس دینا ہوگا تاہم اس فیصلہ سے تقریباً اڑھائی لاکھ نیٹ میٹرنگ صارفین متاثر ہوں گے۔

    وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا ہے کہ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے یہ ٹیکس وصول نہ کر کے سرکاری خزانے کو 9.8 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

    ورلڈ اکنامک فورم کی ایک رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان دنیا میں شمسی توانائی کے لیے چھٹا موزوں ترین ملک ہے، جہاں روزانہ اوسطاً تقریباً نو گھنٹے سورج کی روشنی موجود رہتی ہے،

    پاکستان میں بجلی کے کل صارفین کی تعداد تین کروڑ 70 لاکھ کے لگ بھگ ہے ،اس میں سے صرف اڑھائی لاکھ سولر کے ذریعے نیٹ میٹرنگ پر ہیں۔

    ماہرین وفاقی ٹیکس محتسب کے حالیہ فیصلے کو منفی قرار دے رہے ہیں، جس سے پاکستان میں سولر انرجی کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔

    فری سولر پینل اسکیم کے حوالے سے اہم خبر

  • فری سولر پینل اسکیم کے حوالے سے اہم خبر

    فری سولر پینل اسکیم کے حوالے سے اہم خبر

    لاہور: پنجاب میں فری سولر پینل سکیم کا آغاز ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر پینل انسٹالیشن پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹرپنجاب فری سولر پینل سکیم کا باضابطہ افتتاح کیا، مریم نواز کی جانب سے مختلف نمبرز بتانے پر سولر پینل سکیم کی خود کار ڈیجیٹل قرعہ اندازی ہوئی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مفت سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دی۔

    سیکرٹری انرجی نے اس موقع پر چیف منسٹر پنجاب مفت سولر پینل سکیم سے متعلق وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب مفت سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں 94 ہزار 483 سولر سسٹمز لگائے جائیں گے، صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لئے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا۔

    بریفنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ مفت سولر پینل سکیم کے لئے 8 لاکھ 61 ہزار صارفین نے اپلائی کیا، مفت سولر پینل سکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا، 0.55کلوواٹ کے 47 ہزار 182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47 ہزار 301 سسٹم انسٹال کئے جائیں گے۔

    سیکرٹری انرجی کے مطابق 100یونٹ اور 200یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت میں فراہم کیا جائے گا، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے تصدیق کی جائے گی، فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔

    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا، پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا، مفت سولرپینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔

    فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر میں صوبہ بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہو گی، جولائی کے آخرتک فری سولر پینل سکیم کا پہلا فیز مکمل ہو جائے گا۔

    پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر پینل انسٹالیشن پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کومہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں، ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے۔

    لیپ ٹاپ اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں؟ طلبا اہلیت چیک کریں

  • سولر پینل کی تقسیم ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

    سولر پینل کی تقسیم ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : سندھ میں سولر پینل کی تقسیم سے متعلق بڑا انکشاف ہوا، اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ سے تفصیلات لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں سندھ میں 200 سولر پینلز منظور نظر افراد میں تقسیم کا انکشاف ہوا۔

    چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ سولرپینل ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے منظورنظرافراد میں تقسیم ہو رہے ہیں۔

    کمیٹی نے وزارت اقتصادی امور کو چیف سیکرٹری سندھ سے تفصیلات لینے کی ہدایت کی، سیف اللہ ابڑو نے کہا حکومتی لوگوں میں سولرپینل تقسیم ہورہے ہیں، اگرسندھ تفصیلات فراہم نہیں کرتا تو ڈونرز کو لکھیں بے ضابطی ہورہی ہے۔

    چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے گھر بنانے کے بجائے کسی اور کے گھر بن رہے ہیں، لاڑکانہ کی ایک یونین کونسل میں صرف چیئرمین یونین کونسل کا گھربن رہا ہے، سندھ کا پلاننگ کا محکمہ بتائے آخرایسا کیوں ہورہا ہے۔

    پلاننگ کمیشن سندھ نے تفصیلات اگلے اجلاس میں پیش کرنے یقین دہانی کرادی۔

    سیکرٹری اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیرکیلئےعالمی بینک نے ایک ارب ڈالرقرض دیا ہے، سندھ حکام نے بتایا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے چوبیس کروڑ ڈالرخرچ کیے گئے ہیں۔

  • ملک بھر میں  کتنے شہریوں نے سولر پینل اور نیٹ میٹر لگوائے؟ انکشافات سامنے آگئے

    ملک بھر میں کتنے شہریوں نے سولر پینل اور نیٹ میٹر لگوائے؟ انکشافات سامنے آگئے

    اسلام آباد : ملک بھرمیں مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کا سولر پینل خریدنے کے رحجان میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی اضافی قیمتوں کے باعث ملک بھر میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی گئی، شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کی وجہ سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے یونٹس کی فروخت میں کمی ہو گئی۔

    بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی بجلی کے یونٹس میں فروخت میں کمی کا اثر کیپسٹی چارجز پر بھی پڑے گا۔

    نیپرا کی اسیٹیٹ اف انڈسٹری رپورٹ مالی سال 23 کے اعداوشمار میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔

    رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے شہریوں نے آف گرڈ اور آن گرڈ ریکارڈ تعداد میں سولر پینل نصب کرالئے ہیں، ملک میں سب سے زیادہ سولر پینل اور نیٹ میٹر لگوانے والوں میں لاہور کے صارفین نے مالی سال 2023 میں 19 ہزار سے زائد نیٹ میٹر لگوائے۔

    مفت سولر پینل اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    نیپرا نے بتایا کہ اسلام اباد کے شہری نیٹ میٹرنگ کے حصول میں دوسرے نمبر پر رہے اور صارفین نے مالی سال 2023 میں 14 ہزار 958 نیٹ میٹر لگوائے۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ کے معاملے میں ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی نیٹ میٹرنگ میں تیسرے نمبر رہا، کراچی میں مالی سال 23 میں نیٹ میٹرز کی تعداد صرف 4ہزار 515 رہی۔

    مالی سال 24 میں کراچی میں نیٹ میٹرنگ میں تقریبا پچاس فیصد اضافہ ہوا ، نیٹ میٹر کی تعداد 6 ہزار 300 کے قریب ہے ۔

    نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2023 میں ملک بھر میں 48 ہزار 689 نیٹ میٹر لگائے گئے، کمرشل نیٹ میٹر کی تعداد ملک بھرمیں 4 ہزار 229 اورصنعتی صارفین کی تعداد 2 ہزار 303 ہے جبکہ نیٹ میٹرز لگوانے والوں میں زیادہ تعداد گھریلو صارفین کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں بڑی تعداد میں نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے ڈی ایچ اے ،گلشن اقبال ،محمد علی سوسائٹی ،پی ای سی ایچ ایس ، کلفٹن ،کورنگی ،ایف بی ایریا اور نارتھ کراچی میں نیٹ میٹرنگ کا حصول اب ممکن نہیں رہا۔

    کراچی کے بیشتر علاقوں میں کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی 80 فیصد کیپسیٹی پورا کر چکی ہیں اور نیپرا قوانین کے تحت پی ایم ٹی پر 80 فیصد لوڈ تک نیٹ میٹرز نصب کئے جاسکتے

  • عوام کو کب سے سولر پینل ملنا شروع ہوں گے؟ اہم خبر

    عوام کو کب سے سولر پینل ملنا شروع ہوں گے؟ اہم خبر

    لاہور: نومبر میں عوام کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام کے تحت سولر پینل ملنا شروع ہو جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اسی سال نومبر کے مہینے سے وزیراعلیٰ کے پروگرام کے تحت لوگوں میں سول پینل کی تقسیم شروع ہوجائے گی۔

    پنجاب میں سولرپینل کی مقامی طور پر تیاری کے سلسلے میں بھی چیف منسٹر فنڈ فار سولر پینل پروڈکشن مینوفیکچرنگ کی منظوری دید گئی ہے۔

    اجلاس میں تعلیم، صحت، زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر شعبوں سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے، پنجاب کی 100 تحصیلوں میں 15 اکتوبر تک ستھرا پنجاب کی لانچنگ ہوگی۔

    2 ہفتے میں 100 تحصیلوں میں آؤٹ سورس ماڈل کے تحت صفائی کے عمل کا آغاز ہوگا، ستھرا پنجاب کے دوسرے فیز میں 15 نومبر سے مزید 34 تحصیلوں میں بھی آغاز ہو جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپتالوں میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول کا پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پاکستان کو بھی توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب دیکھنا ہوگا 

    وائلڈ لائف تحفظ کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ جنگلی حیات شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے مزید 9 اضلاع میں دستک سروسز شروع کرنے کی منظوری کی گئی ہے۔

    پنجاب میں پہلی بار کاربن کریڈٹ اسکیم کے اجرا کی منظوری دی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کا پہلا فلم فنڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔

  • بجلی بلوں میں ریلیف کے بجائے سندھ حکومت کونسا جامع پلان بنارہی ہے؟

    بجلی بلوں میں ریلیف کے بجائے سندھ حکومت کونسا جامع پلان بنارہی ہے؟

    وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں 2 ماہ کے ریلیف کے بجائے جامع پلان کی طرف جارہے ہیں۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف مستقل پلان ہے جس سے لوگوں کو فائدہ ہو، پروگرام کے تحت 2 لاکھ سولر پینل تقسیم ہورہے ہیں، 5 لاکھ سولر پینل تقسیم کی اسکیم ایک ماہ بعد شروع ہوجائے گی۔

    ناصر شاہ حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 300 سے زائد یونٹ والوں کو بھی سولر پینل کی فراہمی کی اسکیم بنارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کو سندھ کی عوام و تاجر برادری کی بقا کیلئے اشد ضروری قرار دیا گیا تھا۔

    جاری اعلامیے میں کراچی چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام بھی بجلی کے زائد بلوں سے بہت پریشان ہیں، سندھ کی عوام اور تاجر برادری کیلئے موجودہ نرخوں پر بل بھرنا ناممکن ہے۔

    کراچی چیمبر کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کو بھی بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے، وفاق پنجاب کی طرح سندھ کو بھی بجلی بلوں میں فوری ریلیف کا اعلان کرے۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کیلیے فی یونٹ 14 روپے ریلیف کا اعلان کیا تھا تاہم ماہانہ 200 یونٹ والے صارفین کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلیف سے محض چند فیصد صارفین ہی مستفید ہو سکیں گے، ملک میں صرف 14 فیصد صارفین ماہانہ 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرتے ہیں۔

    پنبجاب کی صوبائی حکومت نے 14 روپے ریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024 کے بلوں میں ہوگا، بشمول ٹیکسز و ڈیوٹیز پنجاب حکومت فی یونٹ بجلی پر 14 روپے ریلیف دے گی۔

    وفاق نے پہلے ہی 3 ماہ کیلیے ماہانہ 200 یونٹ تک ٹیرف میں اضافے سے استثنیٰ دے رکھا ہے، جولائی تا ستمبر کیلیے وفاقی حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک کے ٹیرف پر ریلیف دیا ہے۔