Tag: سولہ ملزمان گرفتار

  • کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں،سولہ ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں،سولہ ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے سولہ ملزمان کو حراست میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق سعودآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور سمیت پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی.

    دوسری جانب کھوکھراپار پولیس نے چھاپہ مار کر دو اسٹریٹ کریمنلز سمیت تین ملزمان گرفتار کر لیے، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران غلام نبی عرف رسول نامی مجرم بھی پکڑا گیا، جبکہ پریڈی پولیس نے صدر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.

    ادھر رینجرز نے لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب سرچ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا.

  • فائرنگ : پولیس اہلکاراورخاتون ہلاک، مختلف علاقوں سے سولہ ملزمان گرفتار

    فائرنگ : پولیس اہلکاراورخاتون ہلاک، مختلف علاقوں سے سولہ ملزمان گرفتار

    کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ رینجرز نے مختلف علاقوں سے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ شاہ فیصل کالونی سے ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ملیر ، گلشن سکندر آباد، اورنگی ٹاؤن اور ظفر ٹاؤن میں کارروائی کرکے سولہ ملزمان کو گرفتار کیا جن میں کالعدم تنظیم کے کارندے اور بھتہ خور شامل ہیں ۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں فائرنگ سے تئیس سالہ شگفتہ جاں بحق ہوگئی۔ بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پچاس سالہ پولیس اہلکار سید حسن شاہ پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔

    حیدری مارکیٹ میں واقع سنار کی دکا ن سے ڈاکو لاکھو ں روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    سی ٹی ڈی پولیس نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر مشہود انصاری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی، ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔