Tag: سول ایوارڈ

  • سب سے زیادہ سرمایہ بھجوانے والے اوورسیز پاکستانی کو سول ایوارڈ دیا جائیگا، وزیراعظم

    سب سے زیادہ سرمایہ بھجوانے والے اوورسیز پاکستانی کو سول ایوارڈ دیا جائیگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ سرمایہ بھجوانے والے اوورسیز پاکستانی کو سول ایوارڈ دیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطاببق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اوورسیزپاکستانیوں کے امور پر خصوصی اجلاس ہوا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز کیلئے پاکستان میں انکی مہارت کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقع دیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کی وطن کیلئے محبت، قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے سفیر کا کردارادا کرتے ہیں، سمندرپار پاکستانیوں کی ملک کےلئے بڑی خدمات ہیں۔

    سمندرپار پاکستانیوں نے دنیا بھر میں محنت کرکے اپنا اور ملک کیلئے نام کمایا، طب، تعلیم، انجینئرنگ اور کنسلٹنسی میں بطور پروفیشنل محنت کی اور رزق حلال کمایا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکج دیا ہے، اوورسیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے، انھیں مزید سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

    اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں سمندرپار پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کنونشن میں بھرپورشرکت اوورسیز پاکستانیوں کی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

    شہباز شریف کو اوورسیز پاکستانیوں کےلئے اعلان کردہ سہولتوں سے متعلق پیشرفت، حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم، وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    "اوورسیز کنونشن میں نعرے لگے آرمی چیف قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں”

  • وفاقی حکومت کا کورونا ہیلتھ کیئر ورکرز کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا کورونا ہیلتھ کیئر ورکرز کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کورونا ہیلتھ کیئر ورکرز کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ، ہیلتھ ورکرز کو 23 مارچ کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا ہیلتھ کیئر ورکرز کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ہیلتھ ورکرز کو ون ٹائم سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکرز کو 23 مارچ کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا، سول ایوارڈ دینے سے کورونا ہیلتھ ورکرزکی حوصلہ افزائی ہو گی۔

    وزارت صحت نے بتایا کہ صوبوں،آزادکشمیر اور جی بی کے ہیلتھ ورکرز سول ایوارڈز کیلئےنامزد ہوں گے ، اس سلسلے میں وفاقی حکومت صوبوں سے سول ایوارڈ کیلئے نامزدگیاں طلب کرے گی۔

    جس کے بعد ہیلتھ ورکرز سول ایوارڈ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے گی اور صدرمملکت کی منظوری پر نامزد ہیلتھ ورکرز کو سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

  • شہرۂ آفاق ادیب ابنِ صفی کے لیے ستارۂ امتیاز

    شہرۂ آفاق ادیب ابنِ صفی کے لیے ستارۂ امتیاز

    شہرۂ آفاق ناول نگار ابنِ صفی کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز دیا گیا ہے۔ جاسوسی کی دنیا کے مقبول ترین کردار علی عمران کے خالق کو بعد از مرگ یومِ دفاع پر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ایوانِ صدر سمیت صوبوں میں گورنر ہاؤس میں فنونِ لطیفہ سے وابستہ جن شخصیات کو اعزازات دیے گئے ان میں ابنِ صفی شامل کا نام شامل تھا جو 1980 میں انتقال کرگئے تھے۔

    ان کا اصل نام اسرار احمد تھا، جو دنیا بھر میں‌ قلمی نام ابنِ صفی سے پہچانے گئے۔ 1948 میں بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اسرار احمد نے سنجیدگی سے قلم تھاما اور ان کی پہلی کہانی ایک جریدے میں شایع ہوئی جس کے بعد ہر ماہ ایک جاسوسی ناول لکھنے کا آغاز ہوا اور انھوں‌ نے خود کو ابنِ صفی کے نام سے متعارف کروایا اور آج بھی جاسوسی ادب میں یہ نام سرِفہرست اور نہایت معتبر ہے۔

    وہ 1952 میں پاکستان آگئے تھے اور یہاں جاسوسی دنیا کا وہ لازوال اور مقبول ترین کردار سامنے لائے جس نے گویا انھیں شہرت کے ہفت آسمان طے کروا دیے، یہ کردار تھا علی عمران۔

    یہ 1955 کی بات ہے اور اس کے بعد 1957 سے 1960 تک ابنِ صفی کا تخلیقی جوہر عروج پر نظر آیا۔ انھوں نے فریدی اور حمید جیسے جاسوسی کردار متعارف کروائے اور اسی دوران جاسوسی ناولوں شیدا قارئین عمران سیریز کے دیوانے ہوچکے تھے۔

  • صدر مملکت عارف علوی آج 127  افراد کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے

    صدر مملکت عارف علوی آج 127 افراد کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج اے آروائی نیوزکے اینکرارشد شریف سمیت ایک سو ستائیس افراد کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے، 127 افراد میں 18غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں تقسیم سول ایوارڈ کی تقریب آج ہورہی ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اے آروائی نیوزکے اینکرارشد شریف سمیت ایک سو ستائیس افراد کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے

    وفاقی حکومت نے پہلے ہی ایک سو ستائیس ناموں کی فہرست جاری کردی ہے ، جن میں 18غیرملکی بھی شامل ہیں۔

    سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، کرکٹر یاسر شاہ، گلوکار سجاد علی ، عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی، فلم اسٹار بابرہ شریف ، ریماخان ، مہوش حیات، شبیر جان، افتخار ٹھاکر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ اور تاجرعقیل کریم ڈھیڈی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے سول ایوارڈ کے لیے 127 ناموں کی فہرست جاری کردی

    کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے میں شہید پاکستانی ہیرو نعیم کو بھی  ہمت اورحوصلے پرقومی ایوارڈ دیا جائے گا۔

    یاد رہے گزشتہ سال  صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی 141 شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازا تھا۔

    ایوارڈ وصول کرنے  والوں میں کئی بین الاقوامی شخصیات بھی شامل تھیں،  جن میں کیوبا کے آنجہانی صدر فیڈل کاسترو، جاپان کے کیمی ہایڈ، بوسنیا کے حارث سلاجیگ اور کوریا کے ڈاکٹر سونگ جونگ شامل تھے۔

  • پی سی بی کی وسیم اکرم، وقاریونس اور یاسر شاہ کو سول ایوارڈکی نامزدگی پرمبارک باد

    پی سی بی کی وسیم اکرم، وقاریونس اور یاسر شاہ کو سول ایوارڈکی نامزدگی پرمبارک باد

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے  اسٹار کرکٹرز کو سول ایوارڈ کی نامزدگی پر مبارک باد دی ہے.

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تحریر کر دہ خط میں‌ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، بورے والا ایکسپریس وقاریونس اور نام ور لیگ اسپینر یاسرشاہ کوسول ایوارڈکی نامزدگی پرمبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا.

    حکومت پاکستان نے وسیم اکرم اور وقار یونس کوہلال امتیازدینے کا اعلان کیا ہے، جب کہ یاسرشاہ کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا، خیال رہے کہ ہلال امتیاز دوسرا جب کہ ستارہ امتیازتیسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ ہے.

    پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تینوں کھلاڑی سول ایوارڈکی نامزدگی کےمستحق تھے.

    مزید پڑھیں: ہماری نظروں میں وزیر اعظم نوبل امن انعام حاصل کر چکے ہیں: وسیم اکرم

    خیال رہے کہ وسیم اکرم اور وقار یونس ٹو ڈبلیوز کے نام سے معروف تھے، دونوں کی تیز رفتار بولنگ کے بدولت پاکستان نے کئی کامیابیاں اپنے نام کیں.

    وسیم اکرم اور وقار یونس دنوں ہی نے پاکستان کی کپتانی کا اعزاز حاصل کیا. وسیم اکرم پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے صدر بھی ہیں.

  • سعودی ولی عہد کوآج پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزازنشانِ پاکستان دیا جائے گا

    سعودی ولی عہد کوآج پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزازنشانِ پاکستان دیا جائے گا

    اسلام آباد : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے، صدر ڈاکٹرعارف علوی سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقاتیں ہوں گی۔

    ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا اور شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔

    شہزادہ محمد بن سلمان آج سہ پہر3 بجے دورہ مکمل کرکے روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین معزز مہمان کو نورخان ایئربیس سے رخصت کریں گے۔

    سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، اہم معاہدوں‌ پر دستخط

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان اورآرمی چیف نے نورخان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیو کررہے تھے، وہ گاڑی ڈرائیو کرکے وزیراعظم ہاؤس لے کر گئے، وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کو21توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔

    وزہراعظم عمران خان کی جانب سے دیے گئے عشایے میں خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوش ہوں، ہمارے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔

    سعودی ولی عہد نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے مسائل جل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

    پاک سعودی عرب مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب

    واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا ولی عہد بنے کے بعد سعودی عرب کے مشرقی ممالک کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں پاکستان پہلا ملک ہے جہاں انہوں نے دورہ کیا ہے۔