Tag: سول ایوی ایشن پنشنرز

  • سول ایوی ایشن کے پنشنرز کے لیے اہم خبر

    سول ایوی ایشن کے پنشنرز کے لیے اہم خبر

    کراچی: سول ایوی ایشن کی انتظامیہ اور پنشنرز کے درمیان پنشن اضافے پر مذاکرات ناکام ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اضافے کے معاملے پر آج جمعرات کو ڈائریکٹر ایچ آر عابد شیخ کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا، سی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی میں جاری 2 گھنٹے طویل اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس سی اے اے شعبہ فنانس، ایچ آر اور تین رکنی پنشنرز وفد کے درمیان ہوا، جس میں 4 سال سے پنشن اضافے کے فارمولے پر سی اے اے انتظامیہ اور پنشنرز میں ڈیڈلاک برقرار رہا، اور مذاکرات ناکام ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے انتظامیہ کی کمیٹی نے 17 فی صد سے زیادہ پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا کہہ دیا، تاہم سی اے اے ریٹائرڈ ملازمین کمیٹی نے 35 فی صد اضافے سے کم بات مانتے سے انکار کر دیا۔

    اجلاس کے دوران سی اے اے انتظامیہ اور پنشنرز وفد کے درمیان تند تیز جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، پنشنرز وفد نے سی اے اے انتظامیہ کمیٹی کو جواب دیا کہ وہ اپنا حق مانگ رہے ہیں بھیک نہیں، 4 سال سے پنشن میں اضافہ نہیں ہوا، معاملہ حل کرنے کی بجائے الجھا دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنشن اضافے پر یہ مذاکراتی اجلاس سیکریٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر بلایا گیا تھا۔