Tag: سول جج

  • سول جج کے گھر ملازمہ پر تشدد کیخلاف ازخود نوٹس لینے کیلئے درخواست دائر

    سول جج کے گھر ملازمہ پر تشدد کیخلاف ازخود نوٹس لینے کیلئے درخواست دائر

    لاہور: سول جج کے گھر ملازمہ پر تشدد کیخلاف ازخود نوٹس لینے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سول جج کے گھر ملازمہ پر تشدد کیخلاف ازخود نوٹس لینے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست سپریم کورٹ کےانسانی حقوق سیل میں مدثرچوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان کےتحت ہرشہری کی عزت اور اس کی جان کو تحفظ حاصل ہے، سول جج کےگھر ملازمہ پر تشدد انسانی وقار اور احترام کےاصولوں کےمنافی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ سول جج کی اہلیہ کے وحشیانہ تشدد سے معصوم بچی موت کےدہانے پر ہے، افسوسناک واقعےکےاصل حقائق سامنے لانے کےلئے ازخود نوٹس لیا جائے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ذمہ دارکیخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے اور معاملہ دبانے پرسول جج کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا جائے۔

  • برطرف کئے گئے سات سول جج اپنے عہدوں پربحال

    برطرف کئے گئے سات سول جج اپنے عہدوں پربحال

    لاہور : برطرف کئے گئے سات سول ججوں کو لاہور ہائی کورٹ نے ان کے عہدے پر بحال کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے برطرف سول ججوں کی اپیلوں کی سماعت کی۔

    ساتوں سول ججوں کو مس کنڈیکٹ کے الزام میں 2014 میں لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے برطرف کیا گیا تھا،۔

    جس کے خلاف اپیل میں سول ججوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انھیں اپنی صفائی کا موقع نہیں دیا گیا اور سنے بغیر ہی برطرف کر دیا گیا۔

    ہائی کورٹ کی تین رکنی کمیٹی نے اپیلوں کی سماعت کے بعد ساتوں سول ججوں کو ان کے عہدوں پر بحال کر دیا ۔

    بحال ہونے والے سول ججوں میں ندیم اصغر ندیم، مظفر حسین، امجد علی، بشری فرید ، ظل ہما، صائمہ آصف اور قمر زمان تارڑ شامل ہیں۔

  • خانیوال: عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل کو اشتہاری قرار دیدیا

    خانیوال: خانیوال میں سول جج نے نجی ٹی وی چینل جیو کے خلاف درج مقدمے میں چینل کے مالک میر شکیل اور دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کے تھانہ سٹی میں جیو کیخلاف درج مقدمے میں سول جج عابد اسلام نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، متنازعہ پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی خانیوال میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ جرائم کی دفعات دو سو اٹھانوے اے اور دو سو پچانوے اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔