Tag: سول جج کی اہلیہ

  • کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس : سول جج کی اہلیہ  پر فردِ جرم عائد

    کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس : سول جج کی اہلیہ پر فردِ جرم عائد

    لاہور : کمسن ملازمہ رضوانہ تشددکیس میں سول جج کی اہلیہ صومیہ عاصم پر فرد جرم عائدکردی گئی تاہم ملزمہ نے صحت جرم سے انکارکردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کم سن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت سول جج اسلام آباد عمر شبیر نے کی، ملازمہ رضوانہ کی والدہ اور ملزمہ صومیہ عاصم وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔

    سماعت میں سول جج کی اہلیہ صومیہ عاصم پر فرد جرم عائدکردی گئی، عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی، جس پر صومیہ عاصم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا، کیس کی سماعت بیس مارچ تک ملتوی کر دی۔

    یاد رہے کہ 24 جولائی 2023 کو رضوانہ پر تشدد ہونے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس پر انسانی حقوق کے رہنماؤں سمیت حکام نے رضوانہ کے لئے آواز بلند کی تھی۔

    رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے، وہ اسلام آباد میں سول جج کے گھر ملازمت کرتی تھی، بچی کی والدہ نے کہا تھا کہ اس پر سول جج کی اہلیہ نے تشدد کیا، تشدد سے بچی بری طرح زخمی ہوئی تھی۔

  • رضوانہ تشدد کیس : سول جج کی اہلیہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

    رضوانہ تشدد کیس : سول جج کی اہلیہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : سیشن عدالت نے رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔

    سیشن عدالت نے سومیا عاصم کے ایک لاکھ روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی اور ملزمہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    ملزمہ سومیا عاصم نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سول جج کی اہلیہ ملازمہ تشدد کیس کے سلسلے میں شامل تفتیش ہوئی تھیں، ملزمہ جج کی اہلیہ سومیہ عاصم نے خصوصی ٹیم کے سامنے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    جج کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بچی ہمارے گھر پر ملازمہ نہیں تھی اور نہ کام کرتی تھی، بچی کی امداد کے طورپر اس کے والدین کو اب تک 60 ہزار روپے بھیجے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملزمہ سومیہ عاصم کا کہنا تھا کہ پیسے شوہر سول جج عاصم حفیظ کے موبائل سے آن لائن بھیجے تھے، بچی پر کوئی تشدد نہیں کیا اسے اسکن الرجی تھی، بچی کے سر پر چوٹ کیسے لگی ہمیں نہیں معلوم۔

  • گھریلو ملازمہ تشدد کیس : سول جج کی اہلیہ کو ضمانت مل گئی

    گھریلو ملازمہ تشدد کیس : سول جج کی اہلیہ کو ضمانت مل گئی

    اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ کی عبوری ضمانت سات اگست تک کیلئے منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں گھریلوملازمہ رضوانہ پرتشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد سماعت نےدرخواست ضمانت پرسماعت کی عدالت نے وکلا کو ملزمہ کا شناختی کارڈ لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ لائیں تاکہ میں ان کی پہچان کر سکوں کہ یہ سومیہ عاصم ہی ہیں۔

    بعد ازاں سیشن عدالت نے مرکزی ملزم سومیہ عاصم کی 7اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

    ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر عابدہ سجاد نے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی۔