اسلام آباد : سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی گئی ، جس کے تحت پروموشن کیلئے کسی افسر کا کیس صرف دو مرتبہ زیر غور آسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی، اس حوالے سے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے نیا ایس آر او جاری کر دیا۔
گریڈ 22 میں پروموشن کیلئے کسی افسر کا کیس صرف دو مرتبہ زیر غور آسکتا ہے تاہم 2مرتبہ کیس زیرغور آنے پر پروموشن نہ ملی تودوبارہ کیس زیر غورنہیں آئے گا۔
کسی بھی سروس گروپ کا افسر پھر اپنے پچھلے گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہوگا۔
گزٹ آف پاکستان میں رولز کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، ان پالیسی تبدیلیوں کا مقصد بیوروکریسی کے اندر ترقیوں کو ہموار کرنا اور سینئر سرکاری ملازمین کے لیے زیادہ منظم اور شفاف عمل کو یقینی بنانا ہے۔
نئی ترامیم کا اطلاق اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے حالیہ فیصلوں پر ہوتا ہے۔