Tag: سونالی باندرے

  • کینسر کا علاج بیماری سے زیادہ تکلیف دہ ہے، سونالی بیندرے

    کینسر کا علاج بیماری سے زیادہ تکلیف دہ ہے، سونالی بیندرے

    ممبئی: کینسر کو شکست دینے والی بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے کہا ہے کہ سرطان کی بیماری سے زیادہ اُس کا علاج خطرناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس کینسر کی خطرناک بیماری کو شکست دینے والی بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’جب مجھے اپنی بیماری کا معلوم ہوا تو بہت زیادہ پریشانی ہوئی اور ایسا محسوس ہوا کہ زندگی ختم ہوگئی مگر مجھے دوستوں اور عزیزں نے شکست تسلیم نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ میرا کینسر کو شکست دینا اور دوبارہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹنا کسی معجزے سے کم نہیں کیونکہ دورانِ علاج جو تکالیف اور درد برداشت کیا اُسے بیان نہیں کرسکتی۔

    مزید پڑھیں: سونالی بیندرے روبہ صحت، بھارت واپسی

    سونالی کا کہنا تھا کہ ’ابتدائی ایام میں بیماری کی تشخیص بہت مشکل مگر ضروری ہے، خاص طور پر کینسر کی بیماری جتنی بھیانک ہے اس کا علاج بھی اُتنا ہی تکلیف دہ ہے، اگر پہلے یا دوسرے مرحلے میں بھی معلوم ہوجائے تو علاج پر پیسے کم خرچ اور مریض کو تکلیف بھی کم ہی ہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹنے کے بعد سونالی نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے بیماری کی وجہ سے اپنے قیمتی بالوں کی قربانی دی مگر یہ اُن کے لیے سود مند ثابت ہوئی۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ جب سر منڈوایا تو دوستوں اور خاوند نے مشورہ دیا کہ انہیں اپنے ہی پاس رکھ لوں کیونکہ وہ بہت اچھے تھے اور میرے دوست بھی اُن سے بہت زیادہ لگاؤ رکھتے تھے۔

  • کینسر سے نبردآزما سونالی باندرے نے کتابوں سے دوستی کر لی

    کینسر سے نبردآزما سونالی باندرے نے کتابوں سے دوستی کر لی

    ممبئی: کینسر سے نبردآزما معروف بھارتی اداکارہ سونالی باندرے نے کتابوں سے دوستی کر لی.

    تفصیلات کے مطابق کینسر کی بیماری سے لڑتی باہمت سونالی باندرے نے مطالعے کو روزمرہ معمولات کا حصہ بنا لیا ہے.

    واضح رہے کہ کیسنر کی تشخیص کے بعد اداکارہ اپنے لمبے بال کٹوا لیے تھے. تازہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی سر کے بالوں سے پوری طرح محروم ہوچکی ہیں، البتہ ان کی مسکراہٹ قائم ہے.

    اداکارہ نے ٹویٹر پر مریضوں‌ کے مخصوص لباس میں‌ ایک تصویر جاری کی، جس میں‌ انھوں نے ایک کتاب تھام رکھی ہے.

    اداکارہ نے لکھا، آج "ریڈ اے بک ڈے” ہے، جس کی مناسبت سے انھوں نے معروف امریکی ادیب امور ٹولز کا ناول "اے جینٹل مین ان ماسکو” منتخب کیا ہے.

    مزید پڑھیں: کینسر سے لڑنے والی اداکارہ سونالی بیندرے کی طبیعت بہتر ہونے لگی، شوہر کی تصدیق

    انھوں نے لکھا کہ یہ تاریخی فکشن ہے، جس کا محور روس ہے، بہ ظاہر یہ بہت دل چسپ معلوم ہوتا ہے اور میں اسے شروع کرنے کے لیے پرجوش ہوں.

    یاد رہے کہ سونالی باندرے کینسر کے خلاف دلیرانہ جدوجہد کی علامت بن گئی ہیں اور ان کے اقدامات کو زندگی کے تمام شعبوں‌سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے سراہا جاتا ہے.

  • بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے کینسر میں مبتلا

    بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے کینسر میں مبتلا

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی باندرے نے اپنے مداحوں کے لیے افسوسناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کینسر میں مبتلا ہیں اور ہمت اور حوصلے سے اس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ مختصر عرصے قبل ہی بالی ووڈ کے نہایت باصلاحیت فنکار عرفان خان کے بھی کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا تھا اور اس انکشاف نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصویر کے ساتھ پوسٹ میں سونالی نے لکھا کہ کینسر نے بہت خاموشی سے ان پر حملہ کیا۔

    Sometimes, when you least expect it, life throws you a curveball. I have recently been diagnosed with a high grade cancer that has metastised, which we frankly did not see coming. A niggling pain led to some tests, which led to this unexpected diagnosis. My family and close friends have rallied around me, providing the best support system that anyone can ask for. I am very blessed and thankful for each of them. There is no better way to tackle this, than to take swift and immediate action. And so, as advised by my doctors, I am currently undergoing a course of treatment in New York. We remain optimistic and I am determined to fight every step of the way. What has helped has been the immense outpouring of love and support I’ve received over the past few days, for which I am very grateful. I’m taking this battle head on, knowing I have the strength of my family and friends behind me.

    A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre) on

    اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا، ’مجھے حال ہی میں ہائی گریڈ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس میں جسم کے عضلات صحیح کام نہیں کرتے جبکہ یہ کینسر جسم میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے‘۔

    سونالی نے کہا کہ جسم میں ہونے والے درد کے بعد کچھ ٹیسٹ کروائے گئے جن میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ان کے گھر والے اور قریبی دوست ان کے ساتھ موجود ہیں، اور وہ نہایت حوصلہ مندی سے اس مرض کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

    سونالی نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس وقت اس موذی مرض کے علاج کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ سونالی باندرے نے ہم ساتھ ساتھ ہیں، سرفروش اور دل جلے سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ آخری بار وہ پردہ اسکرین پر ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی دوبارہ میں نظر آئی تھیں جو سنہ 2013 میں ریلیز ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ہر وقت کچھ نیا کرنے کی جستجو رہتی ہے، سونالی باندرے

    ہر وقت کچھ نیا کرنے کی جستجو رہتی ہے، سونالی باندرے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونالی بندرے نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی منصوبہ بندی کے تحت کچھ نہیں کیا ، اداکاری کا سوچا بھی نہیں تھا ، ہروقت کچھ نیا کرنے کی جستجو رہتی ہے ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ہمیشہ سے جیلنجز بے حد پسند رہے ہیں،اداکاری کے بارے کبھی سوچابھی نہیں تھا،جب اداکاری کے شعبے سے منسلک ہوئیں تو اسے چیلنج سمجھ کر قبول کیا ۔

    اداکارہ نے کہا کہ کچھ عرصہ سٹیج پر بھی فن کا مظاہرہ کیا تھا تاہم وہ اس سے مطمئن نہ ہوسکیں اور کنارہ کشی اختیار کر لی۔ سونالی نے کہا کہ ہر وقت کچھ نیا کرنے کی جستجو رہتی ہے۔