Tag: سونامی وارننگ جاری

  • انڈونیشیا میں 7 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

    جکارتا: انڈونیشیا کے شمالی صوبے مالوکو جزیرے میں 7.0 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، جبکہ سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

    خبر ایجنسی کے مطابق آنے والے زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی ہے، پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا کہ زلزلے کے مرکز کے 300 کلومیٹر کے اندر واقع ساحلوں پر خطرناک سونامی کی لہریں آسکتی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے ملائیشیا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں تاہم اب تک زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ 21 نومبر کو انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا کے مغربی ج صوبے میں 5.6 شدت کے زلزلے سے 602 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    26 دسمبر 2004 کو اسماٹرا کے قریب ایک بڑے زلزلے نے بحر ہند میں سونامی کو جنم دیا جس میں سری لنکا، بھارت اور تھائی لینڈ تک 230,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کردی گئی

    انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کردی گئی

    جکارتہ: انڈونیشیا میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سلویسی آئی لینڈ کے مشرقی ساحل کے قریب آیا جس کی گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے جس کے بعد اہل علاقہ کی نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں بھی انڈونیشیا میں شدید زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس سے عمارتیں لرز اُٹھیں تھیں اور شہری خوف میں مبتلا ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں

    زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 تھی، جبکہ سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اور دنیا بھر تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ برس اگست میں انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 347 ہوگئی تھی جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سینکڑوں افراد بھی ہوئے تھے۔