Tag: سونامی

  • نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سونامی وارننگ جاری

    نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سونامی وارننگ جاری

    کینبرا: بحر الکاہل میں زلزلے کے باعث نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی، عوام کو ساحلی پٹی پر جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بحر الکاہل میں آئے زلزلے کے باعث جنوبی نصف کرہ کے مشرقی ممالک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے حکام نے اپنے شہریوں پر زور زیا ہے کہ وہ شمالی علاقوں میں ساحلی پٹی پر جانے سے گریز کریں۔

    بحر الکاہل میں لائلٹی آئلینڈز میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد جنوبی بحر الکاہل میں صورتحال تشویشناک دکھائی دیتی ہے، نیوزی لینڈ کے نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ لوگ سمندر کا رخ نہ کریں۔

    ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ساحلی علاقوں سے سونامی کی بلند اور طاقت ور لہریں ٹکرانے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے میٹرولوجی بیورو کی جانب سے بھی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے، امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے بتایا ہے کہ سونامی کا خطرہ امریکن سموا، ویناؤتو، فجی اور نیوزی لینڈ کے لیے بھی موجود ہے۔

    بیورو کے مطابق سمندر میں زلزلے کے باعث لہریں ایک میٹر تک بلند ہورہی ہیں۔

  • بحرِ ہند: سونامی کی لہریں کتنی دیر میں کراچی تک پہنچ سکتی ہیں؟

    بحرِ ہند: سونامی کی لہریں کتنی دیر میں کراچی تک پہنچ سکتی ہیں؟

    دنیا بھر میں موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں نے زمین اور اس پر سانس لیتی ہر نوع کی مخلوق کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں ماحول کے لیے خطرہ اور آلودگی بڑھ رہی ہے۔

    2018 کے گلوبل کلائمٹ رسک انڈيکس ميں پاکستان کو ان ممالک کی فہرست ميں شامل کیا گیا تھا جو موسمی تبديليوں سے سب سے زيادہ متاثر ہوں گے۔ جغرافيائی لحاظ سے پاکستان جس خطے میں واقع ہے، اس میں ماہرین کی پيش گوئيوں کے مطابق درجۂ حرارت ميں اضافے کی رفتار سب سے زيادہ رہے گی۔

    2018 کے ایک جائزے کے مطابق پاکستان میں‌ دو دہائیوں کے دوران موسمی تبديليوں کی وجہ سے طوفان، سيلاب اور ديگر قدرتی آفات کی وجہ سے جانی اور مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔

    اگر بات کریں‌ کراچی کی تو 1945 ميں اس شہر نے سونامی کا سامنا کیا تھا۔ عالمی اداروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کبھی بحرِ ہند ميں بڑا زلزلہ آیا تو سونامی کی لہريں صرف ايک سے ڈيڑھ گھٹنے ميں کراچی کے ساحل تک پہنچ سکتی ہيں جو پورے شہر کو لے ڈوبيں گی۔

    ماہرین کے مطابق پاکستان بھر ميں کبھی چار لاکھ ہيکٹر زمين پر مينگرو کے جنگلات تھے جو گھٹ کر ستر ہزار ہيکٹر تک محدود ہو گئے ہیں۔ مينگرو کے درخت سونامی جيسی قدرتی آفات میں دفاع کا کام کرتے ہيں۔
    عالمی حدت اور موسمی تغیرات کی وجہ سے پاکستان میں زراعت بھی متاثر ہے۔ مختلف فصلوں کی پیداوار پر منفی اثرات کے باعث خدشہ ہے کہ آئندہ برسوں میں پاکستان کو غذائی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

  • امریکی سفارت خانے نے ’10 بلین ٹری سونامی‘ میں شرکت کے لیے کون سا درخت لگایا؟

    امریکی سفارت خانے نے ’10 بلین ٹری سونامی‘ میں شرکت کے لیے کون سا درخت لگایا؟

    کراچی: امریکی سفارت خانے نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے ’دس ارب درختوں کی سونامی‘ میں شرکت کر کے ایک اہم درخت لگایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امریکی سفارت خانہ بھی پاکستان کی شجر کاری کی مہم دس ارب درختوں کی سونامی میں شریک ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سفارت خانے میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق امریکی سفارت خانے میں درخت لگانے کی تقریب میں سفارت خانے اور وزارتِ ماحولیات کے حکام نے شرکت کی۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور امریکی سفیر پال جونز نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کے قریب سوہانجنا (مورینگا) کا ایک درخت لگایا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اگلے 4سال میں 10ارب درخت لگ گئے تو پاکستان کاموسم تبدیل ہوجائےگا، وزیراعظم

    امریکی سفیر پال جونز کا کہنا تھا کہ سفارت خانے نے کمپاوٴنڈ کی تعمیر کے وقت 520 درختوں کو بچایا تھا، اور 513 نئے درخت لگائے تھے، اس کے علاوہ کمپاؤنڈ میں 2800 جھاڑیاں بھی اگائی گئی تھیں۔

    خیال رہے کہ سوہانجنا ایک اہم ترین جنوبی ایشیائی درخت ہے، صحت کے لیے جس کے فوائد بے مثال ہیں، اسے جادوئی خصوصیات کا درخت بھی کہا جاتا ہے، یہ منرلز اور وٹامنز سے بھرپور ہے، دیگر کئی امراض کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی مہم کی شان دار کام یابی کے بعد آیندہ پانچ برسوں میں دس ارب درخت لگانے کے پروگرام کا بھی اعلان کر دیا تھا۔

  • کیا آپ نے برفانی سونامی کے بارے میں سنا ہے؟

    کیا آپ نے برفانی سونامی کے بارے میں سنا ہے؟

    ہماری زمین پر موجود برفانی علاقے اپنے علیحدہ جغرافیائی عوامل اور مظاہر رکھتے ہیں جو کم ہی دنیا کی سامنے آتے ہیں۔ ان ہی میں اسے ایک برف کا سونامی بھی ہے۔

    ہم نے اب تک سونامی کے بارے میں سنا ہے جو نہایت خوفناک قسم کا سیلاب ہے، یہ اپنی راہ میں آنے والی ہر شے کو بہا کر لے جاتا ہے اور میلوں تک تباہی و بربادی کی داستان چھوڑ دیتا ہے۔

    برفانی سونامی بھی کچھ ایسی ہی خصوصیات رکھتا ہے تاہم یہ کم رونما ہوتا ہے اور اس کے آگے بڑھنے کا دائرہ کار بھی کم ہوتا ہے۔

    برف کا سونامی اس وقت آسکتا ہے جب تیز ہوائیں چل رہی ہوں یا برفانی سمندر کے کرنٹ میں تبدیلی پیدا ہو۔ اس وقت سمندر پر موجود برف کے بڑے بڑے تودے تیزی سے ساحل کی طرف آنے لگتے ہیں۔

    برف تیزی سے زمین سے ٹکراتی ہے اور آگے بڑھتی چلی جاتی ہے، اس دوران اس کا دباؤ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ یہ سونامی اپنے راستے میں آنے والی چیزوں کو باآسانی تباہ کرسکتا ہے۔

    یہ سونامی ساحل پر برف کی 12 میٹر تک بلند دیواریں کھڑی کرسکتا ہے۔ برف کا یہ سونامی عموماً سخت سردی کے دوران آسکتا ہے جب تیز ہوائیں یا معمول سے زیادہ برف باری موسم کی شدت میں اضافہ کردیں۔

    برفانی سمندر کے علاوہ یہ ان علاقوں میں بھی رونما ہوسکتا ہے جہاں موسم سرما کے دوران شدید برف باری ہوتی ہو اور دریا اور سمندر برف بن جاتے ہوں۔

    زیر نظر ویڈیوز رواں برس موسم سرما کی ہیں جب یہ انوکھا منظر برفانی علاقوں کے شہریوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

  • حکومت نئے بجٹ میں بھی نچلے طبقے پر بوجھ نہیں پڑنے دے گی: حفیظ شیخ

    حکومت نئے بجٹ میں بھی نچلے طبقے پر بوجھ نہیں پڑنے دے گی: حفیظ شیخ

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے رواں مالی سال کی اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نئے بجٹ میں بھی نچلے طبقے پر بوجھ نہیں پڑنے دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ نے کہا کہ اب معاشی حالات ایسے نہیں کہ اداروں کو ماضی کے انداز میں چلایا جائے، خسارے میں جانے والے ادارے ملکی خزانے پر 300 ارب روپے کا بوجھ ڈال رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ ٹیکس دینا ہی نہیں چاہتا جو کہ ایک بڑا مسئلہ ہے، موجودہ حکومت کے معاشی اقدامات کے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے، مہنگائی کی صورت میں حکومت وقت کو ہی سب سے بڑی مشکل درپیش ہوتی ہے۔

    حفیظ شیخ نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود حکومت نے غریب طبقے پر بوجھ نہیں ڈالا، حکومت نئے بجٹ میں بھی نچلے طبقے پر بوجھ نہیں پڑنے دے گی، حکومت نے پس ماندہ طبقے کے معاشی تحفظ کے لیے خصوصی سماجی پروگرام ترتیب دیے ہیں اور اس کے لیے خصوصی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔

    حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے معیشت کا اچھا برا دونوں بتا دیا گیا ہے، آیندہ سال سود پر 3 ہزار ارب خرچہ ہوگا، صوبوں کو دینے کے بعد وفاق کا ہاتھ خالی ہوگا، ٹیکسوں کے بغیر کام نہیں چلے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومتی ترجمانوں کا اجلاس: بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے پر غور

    انھوں نے کہا کہ ملک کے زائد آمدن والے طبقے کو معاشی استحکام کے لیے حکومت کا ہاتھ بٹانا ہوگا، کفایت شعاری کی مہم پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ معاشی صورتِ حال کو بہتر کرنے کے لیے سب سے پہلے درآمدات پر کنٹرول کرنا ہوگا، اس لیے درآمدات پر ڈیوٹی میں اضافہ کیا جا رہا ہے، معاشی خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومت نے بیرون ملک سے 9.2 ارب ڈالر کی معاونت لی، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بھی 6 ارب ڈالر سے زائد کا پیکیج لیا جا رہا ہے، تاہم غیر ملکی معاونت سے ملک کو خوش حال نہیں بنایا جا سکتا، اپنے اداروں کو مستحکم کرنا ہوگا۔

    انھوں نے رواں مالی سال کی اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران اقتصادی ترقی کی شرح 3.29 فی صد رہی، زرعی شعبے کی شرح نمو 0.85 فی صد رہی، صنعتی شعبے کی شرح ترقی 1.4 فی صد جب کہ خدمات کی شرح نمو 4.7 فی صد رہی۔

  • سونامی والوں نے پہلے ایک صوبے کو ڈبویا، اب پورے ملک کو ڈبو رہے ہیں: خواجہ آصف

    سونامی والوں نے پہلے ایک صوبے کو ڈبویا، اب پورے ملک کو ڈبو رہے ہیں: خواجہ آصف

    پشاور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سونامی والوں نے پہلے ایک صوبے کو ڈبویا، اب پورے ملک کو ڈبو رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ یہاں آتے ہوئے راستے میں بی آرٹی اور 5 ارب درختوں کا سوچ رہے تھے، یہاں آ کر دیکھا تو نہ بی آرٹی مکمل تھا اور نہ 5 ارب درخت موجود تھے۔

    انھوں نے کہا کہ 21 سال پہلے پاکستان کو نوازشریف نے ایٹمی قوت بنایا، عالمی دباؤ کے باوجود اربوں ڈالر ٹھکرا کر ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا.

    انھوں نے حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آئی ایم ایف چلے گئے، لیکن خودکشی نہیں کی، نواز شریف پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے قائد کو سزاووٹ کوعزت دینے پر دی جارہی ہے.

    مزید پڑھیں: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا جیل میں بیٹھا ہے، مریم نواز

    خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں بند کیا، لیکن عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے، نواز شریف نے فاٹا کےعوام کو شناخت دی.

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان نے لازوال قربانیاں دیں، کے پی اور سابق فاٹا نے بھی دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دیں، شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے.

  • زلزلے کا پیغام سمجھی جانے والی مچھلی ساحل پر آگئی، شہری خوفزدہ

    زلزلے کا پیغام سمجھی جانے والی مچھلی ساحل پر آگئی، شہری خوفزدہ

    جاپان میں ایک نایاب مچھلی کو دیکھے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر اس خوف کا اظہار کیا جارہا ہے کہ جلد جاپان میں خوفناک سونامی اور زلزلہ آنے والا ہے۔

    اورفش نامی یہ مچھلی حال ہی میں جاپان کے شہر ٹویاما کے ساحل پر ایک مچھیرے کے جال میں پھنسی۔ رواں سیزن میں یہ ساتویں اورفش مچھلی ہے جو منظر عام پر آئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    #フィールド 昨日、新湊の定置網でリュウグウノツカイが捕獲されました‼️ サイズは394.8cmで、魚津水族館の記録では4番目の大きさです😁 綺麗な個体なので、 2/2(土)と2/3(日)の2日間限定で展示予定です! 展示中はリュウグウノツカイに触ることができるので、どんな触り心地か確かめてみよう✨ #うおすいレア生物 #リュウグウノツカイ #触ると指が銀色になる#タッチOK #幻の魚 #oarfish #deepsea #nature #beautiful #魚 #珍魚 #さかな #魚津水族館公式 #魚津水族館 #水族館 #富山 #uozuaquarium #aquarium #uozuaquariumofficial #限定 #レア #新湊#新湊漁協

    A post shared by 魚津水族館 公式 (@uozuaquarium_official) on

    اس سے قبل بھی ساڑھے 10 فٹ کی ایک مردہ اورفش بہہ کر ساحل پر آگئی تھی۔ یہ مچھلی سرمئی جلد اور سرخ گلپھڑوں کی حامل ہوتی ہے اور یہ سمندر میں 200 سے 1 ہزار میٹر کی گہرائی میں رہتی ہے۔

    جاپان میں اس مچھلی کو سمندری خدا کے محل سے آنے والا پیغام سمجھا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ زمین کی سطح پر اس وقت آتی ہے جب سمندر میں زلزلہ آتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    #うおすいレア生物 #またまた❗️ #リュウグウノツカイ 昨日、魚津市経田の海岸でリュウグウノツカイが打ち上げられているのが発見されました❗️全長は323cm。 富山湾では今年度5例目です。 あいにく今回発見されたものは 鳥につつかれ損傷が激しかったので、解剖などを行い研究用にしました。 前回獲れたリュウグウノツカイは 2/2(土)と2/3(日)の2日間限定で展示しますよ⤴⤴ 全長394.8cm。 今回はタッチOK🙆‍♂️ 深海魚ファンは見逃せませんよね〜🙌🙌 #幻の魚 #oarfish #deepsea #nature #beautiful #魚 #珍魚 #さかな #魚津水族館公式 #魚津水族館 #水族館 #富山 #uozuaquarium #aquarium #uozuaquariumofficial #限定 #レア #魚津 #経田 #背ビレ腹ビレ美しい #花魁

    A post shared by 魚津水族館 公式 (@uozuaquarium_official) on

    دوسری جانب ماہرین بھی اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنسی طور پر اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ مچھلی کسی طرح زلزلوں کی نشاندہی کرتی ہے، تاہم اس امکان کو 100 فیصد رد نہیں کیا جاسکتا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مچھلی کے اچانک نمودار ہونے کی وجہ گلوبل وارمنگ ہے یا کچھ اور، وہ فی الحال یہ جاننے سے قاصر ہیں۔

    اس مچھلی کو تباہی کا پیغام اس وقت سے سمجھا جانے لگا جب سنہ 2011 میں فوکوشیما کا زلزلہ اور اس کے بعد سونامی آیا۔ اس تباہ کن آفت میں 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

    اس زلزلے سے کچھ دن قبل بھی درجنوں مردہ اورفش بہہ کر ساحلوں پر آگئی تھیں۔

    بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک قریب ترین توجیہہ یہ پیش کی جاسکتی ہے کہ شاید زلزلے سے قبل زمین کی تہہ میں کچھ تبدیلیاں آتی ہوں جس سے سمندر میں کسی قسم کا کرنٹ پیدا ہوتا ہو جو سمندری حیات کو پانی سے باہر اچھال دیتا ہو۔

    تاہم کچھ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس مچھلی کے نمودار ہونے کی سادہ ترین توجیہہ صرف یہ ہے کہ یہ اپنی خوراک کا پیچھا کرتی ہوئی مچھیروں کے جال میں پھنس جاتی ہے۔

  • فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 6.9 شدت کا زلزلہ

    فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 6.9 شدت کا زلزلہ

    منیلا: فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں فلپائن اورانڈونیشیا کے ساحلی علاقوں کے لیے وارننگ جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کئ مطابق فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز فلپائن سے 84 کلومیٹر جنوب مشرق میں 59 کلو میٹر زیرزمین تھا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم فلپائن اور انڈونیشیا میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

    فلپائن: جنوبی علاقے میں 6.2 شدت کا زلزلہ، ایمرجنسی نافذ

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں فلپائن کے جنوب میں واقع منڈاناؤ جزیرے سمیت دیگرعلاقے زلزلے کی شدت سے لرز اٹھے تھے، 6.2 شدت کے زلزلے کے بعد ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ فلپائن کا علاقہ کراہ ارض میں اُس مقام پر واقع ہیں جہاں دنیا بھر میں آنے والے 90 فیصد زلزلوں کا مرکز پایا جاتا ہے، امریکی سائنسدانوں کے مطابق 1990 سے 2016 آنے والے تمام بڑے زلزلوں کا مرکز یہی بیلٹ تھا۔

  • انڈونیشیا میں سونامی سے 429 افراد ہلاک

    انڈونیشیا میں سونامی سے 429 افراد ہلاک

    جکارتہ: انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 429 تک پہنچ گئی جبکہ 1600 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے آبنائے سنڈا میں سونامی کی لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 429 افراد ہلاک اور 1600 زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں سے موصول ہونے والی ابتک کی اطلاعات کے مطابق 150 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ کراکاٹوامیں آتش فشانی کے باعث سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

    انڈونیشیا کے صدر جوکوویددو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور لوگوں سے صبر کرنے کو کہا ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے انڈونیشیا میں سونامی سے متاثر ہونے والے افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں انڈونیشیا کے ساتھ ہیں۔

    انڈونیشیا میں زلزلے اور سیلاب کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک


    اس سے قبل رواں سال اکتوبرمیں انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں زلزلے کے باعث اٹھنے والے سمندری طوفان کی زد میں آکر 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10، 10 فٹ اونچی لہروں نے شہر میں ایسی تباہی مچائی جس کے باعث شہر میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوئیں۔

    انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 347 ہوگئی


    یاد رہے کہ رواں سال اگست میں انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں 347 ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اوردنیا بھر کے تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

  • وزیرِ اعظم کا انڈونیشیا کے صدر کو فون، سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس

    وزیرِ اعظم کا انڈونیشیا کے صدر کو فون، سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس مصیبت کو دل سے محسوس کر سکتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”اللہ نے چاہا تو انڈونیشیا کے عوام ان مشکلات پر قابو پا لیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عمران خان” author_job=”وزیرِ اعظم پاکستان”][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم نے انڈونیشین صدر جوکو ودودو سے کہا ’انڈونیشیا کے عوام پر آنے والی قدرتی آفت کو دل سے محسوس کر سکتے ہیں۔‘

    وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ انڈونیشیا کے عوام کے لیے آزمائش کی گھڑی ہے، اللہ نے چاہا تو انڈونیشیا کے عوام ان مشکلات پر قابو پا لیں گے۔

    اس موقع پر وزیرِ اعظم نے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بھی بات کی، کہا پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات تاریخی ہیں۔ انھوں نے انڈونیشیا سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  انڈونیشیا میں سونامی سے 281 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ روز آتش فشاں پھٹنے کے باعث سمندر میں سونامی کی لہریں پیدا ہونے سے انڈونیشیا میں زبردست تباہی پھیلی، صبح کے وقت آبنائے سنڈا کے ساحل سے سونامی کے ٹکرانے سے جزیرۂ کراکاٹوا کو شدید نقصان پہنچا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 281 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔