Tag: سونامی

  • پاکستان تحریک انصاف آج جہلم میں پنڈال سجائے گی

    پاکستان تحریک انصاف آج جہلم میں پنڈال سجائے گی

    جہلم :تحریک انصاف کا سونامی آج جہلم سے ٹکرائے گا، پی ٹی آئی جلسے کیلئے پنڈال سج گیا، تحریک انصاف ایک کےبعدایک شہر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ساہیوال کےبعد سونامی آج جہلم سےٹکرائےگا۔جہاں سید ضمیرحسین جعفری اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

    کپتان کیلئے بیس فٹ چوڑا اور اسی فٹ لمبا اسٹیج بنایا گیا ہے۔ شرکاء کے داخلے کیلئے اسٹیڈیم کی دیواریں توڑ کر راستہ بنایاگیا ہے۔ چھ دروازوں میں سے ایک دروازہ وی آئی پیز اور ایک خواتین کیلئے مختص ہوگا۔جلسہ گاہ میں بیس ہزار سےزائدکرسیاں لگائی گئیں ہیں۔

    اسٹیڈیم میں اسی ہزار لوگوں کی گنجائش ہے۔جلسے کے منتظم ظفر ڈار کاکہناہے بزرگ شہریوں کیلئے پنڈال میں خصوصی طور پر نشستیں رکھی گئیں ہیں، جہلم کےشہری بھی کپتان کو ویلکم کہنے کے لئے بےچین ہیں ۔

    جلسے کی تشہیر کیلئے جی ٹی روڈ اور مرکزی شاہراہوں کو قد آور ہورڈنگز اور خیر مقدمی بینرز سے سجا یا گیا ہے۔سیکورٹی کیلئےساڑھے آٹھ سوپولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

    تبدیلی کے پروانوں کو کپتان کا انداز پنڈال میں کھینچ لایا ہے۔بابا کیا بچے کیا جوان سب کے سب پھر سے جمع ہونگے کیونکہ کپتان آج جہلم میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے،بچے بوڑھے اور جوان سب ہی پر جوش ہیں،

    بچوں نے چہروں پر بلا اور پی ٹی آئی کا پرچم بنوایا اور گو نواز گو کے نعرے بھی بھی لکھوائے۔ کپتان کااندازخواتین کو بھی گھروں سےکھینچ لایا۔ٹوپیاں ۔بیجز اور پارٹی بینڈز بیچنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی۔

    عمران خان کے سونامی کے لیے  فل پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔کپتان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کارکنان بچے بڑے اور خواتین سب ہی بے قرارہیں۔

  • تحریک انصاف نے کئی جلسے منسوخ کردیئے

    تحریک انصاف نے کئی جلسے منسوخ کردیئے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد ،قصور اور منڈی بہاؤالدین کے جلسے منسوخ کردئیے، نئی تاریخوں کا اعلان تیس نومبر کو کیا جائے گا۔

    تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نجی مصروفیت کے باعث فیصل آباد ،قصور اور منڈی بہاؤالدین کے جلسے منسوخ کردئیے گئے ہیں، جو اب دسمبر کے مہینے میں ہوں گے۔ جلسوں کی نئی تاریخ کا اعلان عمران خان تیس نومبر کے جلسے میں کرینگے۔ ان کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں انیس کی بجائے تئیس نومبر کو پنڈال سجے گا۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ نومبر کو ساہیوال اور سولہ نومبر کو جہلم جلسہ ہوگا۔

  • تحریک انصاف آج رحیم یار خان میں جلسہ کرے گی

    تحریک انصاف آج رحیم یار خان میں جلسہ کرے گی

    رحیم یارخان: تحریک انصاف کے سونامی نے رحیم یار خان کا رُخ کرلیا ہے۔ خواجہ فرید گراونڈ میں جلسے کی تیاریاں  جاری ہیں۔

    تفصیلات کے تحریک انصاف آج رحیم یار خان میں جلسہ کرنے جارہی ہے جس کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ تحریک انصاف کے سونامی کا رحیم یار خان کی جانب رُخ ہوگیا ہے اور خواجہ فرید گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کی جارہہی ہیں جبکہ کارکنان پُر جوش ہیں، کپتان آج خطاب میں سیاسی حریفوں کو پھرللکاریں گے۔

    گزشتہ شب عمران خان تقریر کے دوران ایک بار پھر نوازشریف پر برس پڑے،عمران خان کہتے ہے کہ نوازشریف کو کرپٹ کہنا گالی نہیں سچ ہے، وہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور نوازشریف ذاتی مفاد کیلئے شہباز شریف کو چین ساتھ لے کر گیا ہے۔