Tag: سونا برآمد

  • کافی مشین سے کروڑوں روپے کا سونا برآمد

    کافی مشین سے کروڑوں روپے کا سونا برآمد

    بھارتی ریاست لکھنؤ میں کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 55 لاکھ بھارتی روپے کا سونا دو مسافروں کے پاس سے برآمد کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے دو بڑے مختلف کیسز رپورٹ کیے جو لکھنؤ کے ایئرپورٹ پر پیش آئے۔

    کسٹمز حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز لکھنؤ ایئرپورٹ پر صبح 5 بجے کروڑوں روپے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ پہلے کیس میں ایک مسافر دبئی سے سونا کافی کی مشین میں چھپا کر منتقل کرنے کی کوشش کررہا تھا، جسے اسکیننگ کے دوران شک کی بنیاد پر چیک کیا گیا تو اس میں سے 3.49 کلو گرام سونا برآمد کرلیا گیا۔

    کسٹم حکام کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دوسرا مسافر 554 گرام سونا اپنی بڑی آنت میں چھپا کر شارجہ سے لکھنؤ لے کر آیا تھا جو اسکیننگ کے دوران دھرلیا گیا۔

    جاپان میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں مسافروں سے برآمد کئے گئے کُل سونے کی قیمت بھارتی مالیت میں ڈھائی کروڑ روپے بنتی ہے۔

  • نیب کا چھاپہ: ارب پتی پولیس کانسٹیبل باپ سمیت گرفتار

    نیب کا چھاپہ: ارب پتی پولیس کانسٹیبل باپ سمیت گرفتار

    حیدرآباد : کرپشن میں ملوث ارب پتی باپ بیٹا حیدرآباد سے گرفتار ہوگئے۔ نیب نے لطیف آباد میں حاضر سروس پولیس کانسٹیبل کے گھر پر چھاپہ مار کر پاکستانی اورغیر ملکی کرنسی کی صورت میں کروڑوں روپے برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں چھاپہ مار کر دو ملزمان باپ بیٹے کو حراست میں لے لیا، حُلیے سے انتہائی سادہ نظر آنے والے  دونوں ملزمان کوئی عام چور نہیں بلکہ ارب پتی پولیس والے ہیں۔

    نیب نے  پولیس کانسٹیبل کے گھر چھاپہ مارا تو جیسے خزانے کے انبار لگ گئے، نیب کے مطابق حاضرسروس پولیس کانسٹیبل عارف اوربرطرف والد محمد یوسف کو گرفتار کرلیا گیا۔

    گھر سے کروڑوں روپے ، بیش قیمت گاڑیان اور جائیداد کے کاغذات برآمد ہوئے ترجمان نیب کے مطابق گھراوردفاتر سے اڑتیس لاکھ روپے کیش بارہ لاکھ کے پرائز بانڈ، دو کروڑ کی ایرانی کرنسی، سعودی ریال اور یو اے ای درہم بر آمد ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ انتالیس تولے سونا، دس مختلف ماڈلز کی گاڑیاں، بیس بینک اکاؤنٹس کے دستاویزات شادی ہالز اور مختلف پلاٹس کے کاغذات بھی ملے ہیں۔

    نیب کے مطابق ملزم محمد یوسف کو کرپشن کے الزام پر پولیس سے برطرف کیا گیا تھا جبکہ  ملزم کا ببیٹا عارف اس وقت بھی محکمہ پولیس میں کانسٹیبل تعینات ہے۔