Tag: سونا سستا

  • ملک میں فی تولہ سونا آج کتنا سستا ہوا؟

    کراچی: سونا سستا ہو گیا، بڑھتی قیمتوں کو بریک لگنے کے بعد اب سونے کی قیمت میں معمولی کمی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کو ریورس گیر لگ گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی آئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی بڑی کمی آئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کا ہو گیا ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2324 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

    گزشتہ چند روز سے ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور اس کی قیمت آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 3086 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 70 ڈالرز کی نمایاں کمی سے 2292 فی اونس ہوگئی ہے۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج کتنی کمی ہوئی؟

    کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 343 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہو کر 2332 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 2 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

  • پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار  روپے کا ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہو کر دو لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوچکی ہے۔

    عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہوکر 2348 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 700 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔

  • پاکستان میں سونا آج بھی سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونا آج بھی سستا ہوگیا

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر دو لاکھ 05 ہزار 75 روپے ہوچکی ہے۔

    عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 2312 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی۔

  • پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہو کر دو لاکھ 66 ہزار 19 روپے ہوچکی ہے۔

    عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2308 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2308 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونا سستا ہو گیا، قیمت میں زبردست کمی

    سونا سستا ہو گیا، قیمت میں زبردست کمی

    کراچی: سونا مزید سستا ہو گیا، مسلسل بڑھتی قیمتوں کو بریک لگنے کے بعد اب سونے کی قیمت میں زبردست کمی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کو ریورس گیر لگ گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی بڑی کمی آئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6687 روپے کی بڑی کمی آئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے کا ہو گیا ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ امریکی بینک نے پیش گوئی کر دی

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 2 ہزار 650 روپے ہو گئی ہے۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 72 ڈالر کی بڑی کمی سے 2309 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • سونا سستا ہونے کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    سونا سستا ہونے کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    کراچی: عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ کم ہو گئے ہیں، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت پانچ سو روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 18000 روپے ہو گئی ہے، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 900 روہے ہو گئی ہے۔

    عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالرز کمی سے 2055 فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ میں اضافہ ہو گیا تھا، ملک میں فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • سعودی عرب اور یو اے ای میں سونا سستا ہوگیا

    سعودی عرب اور یو اے ای میں سونا سستا ہوگیا

    جدہ / دبئی : سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ متحدہ عرب امارات میں 55 درہم فی دس گرام کی ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 4 دسمبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 5.50 درہم کی غیرمعمولی کمی سے تاریخ کی بلند ترین سطح 251.25 درہم سے 245.75 درہم پر آگئی، جس کے بعد نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئے۔

    متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 55 درہم کی کمی کے بعد ریکارڈ 2ہزار 512.50 درہم سے 2457.50 درہم ہوگئے۔

    سعودی عرب

    دوسری جانب سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تواصل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 217.57 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ اتوار کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 218.69 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

    24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 248.65 ریال، 22 قیراط ایک گرام 227.93 اور 18 قیراط 186.49ریال رہی ہے۔

    مملکت میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,088.70 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,188.16 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,387.08 ریال اور ایک کلوگرام سونا 233,422.01 ریال میں دستیاب رہا جبکہ ایک کلو گرام سونا 250,395.07 ریال میں دستیاب رہا۔

  • سونا سستا ہو گیا، قیمت میں یکمشت بڑی کمی

    سونا سستا ہو گیا، قیمت میں یکمشت بڑی کمی

    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 25 ڈالر کمی کے بعد 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1817 ڈالر فی اونس ہو گئی، آج ایشیائی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 9 ہزار 100 روپے کمی ہوئی۔

    فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار روپے سے کم ہو کر ایک لاکھ 92 ہزار روپے پر آ گیا ہے۔

    دو ستمبر سے اب تک فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 50 ہزار روپے کی کمی ہو چکی ہے، چوبیس قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 64 ہزار600 روپے، جب کہ بائیس قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

    سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ پاکستان میں روپے کی قدر اور امریکا اور یورپ میں شرح سود میں مسلسل اضافہ بتایا جا رہا ہے۔