Tag: سونا قیمت

  • سونے کی فی تولہ قیمت مزید ہزاروں روپے بڑھ گئی

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونا بھی 1886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 13 ہزار 477 روپے کا ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر اضافے سے 2404 ڈالر ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

  • ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 600 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 514روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کا ہوگیا۔

    دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 5ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2355 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

    واضح رہے کہ 6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار  پھر سینکڑوں کا  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 704  روپے کا ہو گیا ہے۔

     دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 2311 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے کے اضافے 2 ہزار 650 روپے ہو گئی۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت زبردست اضافہ دیکھا گیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2290 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

    جبکہ پاکستانی صرافہ مارکیٹ میں 24 قراط سونے کی قیمت میں 1800 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے جبکہ بائیس قراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد  10 گرام سونا 2 لاکھ 4 ہزار 818 روپے پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 10 روپے کا اضافہ 2 ہزار 610 روپے ہو گئی۔

  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4200 کمی کے بعد 2 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونا 3600 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 95 ہزار 645 روپے کا مل رہا ہے۔

    عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 40 ڈالر کم ہوکر 2185 ڈالر فی اونس ہے جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 2 ہزار 580 روپے ہوگئی۔

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار  پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونا بھی 86 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 100  روپے کا ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالرکمی سے 2056 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی  کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 570 روپے پر مستحکم رہی۔

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی : عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ 1029 روپے کمی سے ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے جبکہ 22 قراط 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 66 ہزار 452 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب سونے کی قیمت ایک ہزار 997 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 13 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

  • سعودی عرب : سونے کی قیمت میں کمی

    سعودی عرب : سونے کی قیمت میں کمی

    جدہ : سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق 24 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 231.90 ریال رہی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونا 212.86 ریال میں فروخت کیا گیا جبکہ 21 قیراط کے فی گرام نرخ 202.91 ریال رہے۔

    جمعرات کی شب 203.68 ریال میں فروخت کیا گیا۔ گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط والے ایک گرام سونے کے نرخ 173.92 رہے جبکہ 8 گرام والی سونے کی گنی 1947.93 ریال میں فروخت کی گئی اور پانچ گرام سبیکہ 1205.86 ریال میں فروخت ہوا۔ْ

    اس کے علاوہ 10 گرام والے سبیکے کے قیمت 2383.89 ریال رہی۔ ہول سیل مارکیٹ میں ایک کلوگرام کے نرخ 2 لاکھ 33 ہزار 519 ریال ریکارڈ کیے گئے۔

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    کراچی : ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ کی قیمتوں میں کمی قرار دی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے ہیں۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے ساتھ 1940 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد کمی

    سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد کمی

    کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی معمولی کمی دیکھی گئی ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فی تولہ قیمت میں سو روپے کمی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
    ایک سو روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار800 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالرز کمی سے 1962 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

    عالمی منڈی میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی معمولی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 91 ہزار 15 روپے رہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے اضافہ ہوا تھا۔