Tag: سونا مہنگا

  • پاکستان میں  سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت ہزاروں روپے بڑھ گئی

    پاکستان میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت ہزاروں روپے بڑھ گئی

    کراچی : پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا اور فی تولہ قیمت فی تولہ کی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار ایک سو پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ کی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار ایک سو پر پہنچ گئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 944 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار13 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا سے 3356 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے سے 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے ہو گئی ہے، جب کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالرز اضافے سے 3345 فی اونس ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

    کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 4800 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی اور بین القوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، آج سونا فی تولہ 4800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہو گیا۔

    10 گرام سونا 4115 روہے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 62 ہزار 602 روہے کا ہو گیا ہے، عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 47 ڈالرز اضافے سے 2916 فی اونس کی سطح پر آ گیا، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 45 روہے اضافے سے 3315 روہے ہو گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سینکڑوں کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی بھی سونے کی قدر بڑھ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے سے 2703 ڈالر فی اونس ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بلندی کی نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔

    پاکستان میں سونا آج بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، ملک میں فی تولے قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافی ریکارڈ کیا گیا اور سونا 900 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گیا۔

    10 گرام سونا 772 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے پر پہنچ گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 2721 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

    گولڈ ریٹ: پاکستان میں آج سونے کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • اسرائیل میں سونا اور پیٹرل مہنگا ہو گیا

    اسرائیل میں سونا اور پیٹرل مہنگا ہو گیا

    ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کی بارش کے بعد جب ایک طرف تل ابیب دھماکوں اور سائرن کی بھیانک آوازوں سے گونجنے لگا تھا، وہاں اس نے معیشت کو بھی دھچکا پہنچا دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی رات ایران کے میزائل حملے کے بعد اسرائیل میں سونے اور تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے، نہ صرف اسرائیل بلکہ عالمی منڈیوں میں سونے، تیل اور محفوظ سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہونے والی کرنسیوں جیسے کہ جاپانی ین اور سوئس فرانک کی قیمتوں میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے بعد سے دسمبر کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 1.86 ڈالر یا 2.59 فی صد بڑھ کر 73.56 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

    نومبر میں ترسیل کے لیے یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر بھی 1.66 ڈالر یا 2.44 فی صد بڑھ کر 69.83 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔ جغرافیائی کشیدگی کے باعث سونے کی قیمت بھی ایک فی صد سے زیادہ بڑھ کر 2662 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

    امریکی بانڈز کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، جس میں 10 سالہ امریکی ٹریژری بانڈز کے تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دوسری طرف اسٹاک ایکسچینج پر بھی منفی اثر مرتب ہوا ہے، ٹریڈنگ کے دوران ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 1.4 فی صد کی کمی کے بعد تین ہفتوں میں اپنی سب سے بڑی روزانہ کی کمی درج کی، سی بی او ای انڈیکس، جو وال اسٹریٹ پر اتار چڑھاؤ کی پیمائش کرتا ہے، بھی ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    کیا آپ جانتے ہیں سمندری طوفان نے امریکا کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا

    یورپی اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے یورپی اسٹاک میں کمی دیکھنے میں آئی، یورپی اسٹاکس 600 انڈیکس 0.4 فی صد نیچے بند ہوا۔

    جن کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا، ان میں ہیوی انرجی کمپنیاں (1.3 فی صد اضافہ)، جرمن دفاعی کمپنی ’رین میٹل‘ (5.1 فی صد) اور سویڈش کمپنی ایس اے بی (3.5 فی صد اضافہ) شامل ہیں۔

  • سونا مہنگا ہونے کے بعد بیرون ملک سے سونا درآمد کرنے کے حوالے سے بڑی خبر

    سونا مہنگا ہونے کے بعد بیرون ملک سے سونا درآمد کرنے کے حوالے سے بڑی خبر

    کراچی: سونا مہنگا ہونے کے بعد ایک اور بری خبر ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سونے کی درآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سرکاری دستاویز کے مطابق سونے کی درآمدات میں سالانہ 41.64 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اگست میں پاکستانی امپورٹرز نے صرف 22 کلو سونا درآمد کیا جس کا درآمدی بل 17 لاکھ 42 ہزار ڈالر رہا۔

    گزشتہ مالی سال اگست میں 47 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا، جس کا درآمدی بل 29 لاکھ 85 ہزار ڈالر تھا، جولائی کی نسبت اگست میں سونا 10 کلو کم درآمد کیا گیا۔

    جولائی میں 32 کلو سونے کا درآمدی بل 21 لاکھ 96 ہزار ڈالر سے زائد تھا، رواں مالی سال پہلے 2 ماہ میں سونے کی درآمدات میں 20.78 فی صد کمی آئی ہے، جولائی اور اگست کے دوران 54 کلو سونا درآمد کیا گیا۔

    رواں مالی سال 2 ماہ میں سونے کا درآمدی بل 39 لاکھ 38 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 77 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا۔

  • سونا آج مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    سونا آج مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی بعد آج بھی صرافہ مارکیٹ میں قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2000 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 100 روپے ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 22 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2503 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی بعد صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 800 روپے ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کے 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 735 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 22 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 413 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 920 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

     پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2400 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار  700 روپے ہو گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 76 روپے ہو گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ عالمی بازار  میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے بلند ترین سطح  2352 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔