ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 86 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 100 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالرکمی سے 2056 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 570 روپے پر مستحکم رہی۔
کراچی: سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 83 ہزار 728 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 2042 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جب کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 400 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 99 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 2025 ڈالر کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 580 روپے پر مستحکم رہی۔
رحیم یارخان: اسکول بازار پل پر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی جس میں 6 مسلح ڈاکوؤں نے سونے کے بیوپاریوں سے سونے سے بھرا بیگ لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے تھانہ سٹی کے علاقے اسکول بازار پل پر 6 مسلح ڈاکو سونے کے بیوپاریوں سے سونے سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا اس حوالے سے بتایا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 تاجر شدید زخمی ہوگئے، زخمی تاجروں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چھینے گئے سونے کی مالیت تقریباً 18 کروڑ روپے سے زائد ہے، ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
کراچی: سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج اچانک ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے، اور سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہو گیا تھا جب کہ منگل کو ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
آج ایک بار پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکمشت 2 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، نئے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔
10 گرام سونا 1714 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہو گیا ہے، 10 گرام 22 قیراط سونا 1 لاکھ 68 ہزار 810 روپے کا ہو گیا ہے، دوسری طرف عالمی بازار میں سونا 23 ڈالر اضافے سے 1988 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 2100 روپے کمی کے بعد آج پھر اضافہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں اضافے کے بعد ملک بھر میں آج سونے کے فی تولہ نرخوں میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 211800 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے181584 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں فی اونس سونا 2 ڈالرز اضافے سے 1960 ڈالرز کا ہوگیا۔
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مزید 2 درہم کمی ہوئی۔
اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایک گرام سونے کی قیمت میں 1.75 سے 2.50 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے کے آخر کے مقابلے میں اس ہفتے کے آخر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت ڈھائی درہم کم ہو کر 237.25 درہم تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 2 درہم کم ہو کر 220 درہم تک آگئی۔
21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت پونے 2 درہم کم ہو کر 213 درہم ہوئی ہے جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا سوا دو درہم کمی کے ساتھ 182.5 درہم ہوگیا۔
زیورات کے ایک شوروم کے مینیجر کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں گولڈ مارکیٹ میں سونے کے زیورات کی طلب میں بہتری آئی ہے، قیمتیں کم ہونے پر لوگوں نے خریداری شروع کی ہے۔ زیورات کی طلب آئندہ ایام میں بڑھنے کی توقع ہے۔
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت مسلسل گھٹ رہی ہے جس کے بعد سونے کی خریداری میں اضافہ ہورہا ہے۔
اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹس میں گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ایک گرام سونے کی قیمت میں ساڑھے گیارہ درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سونے کے نرخ مسلسل 3 ہفتے سے کم ہو رہے ہیں، رواں ہفتے کے آخر تک مختلف قیراط کے سونے کی قیمت میں ڈیڑھ تا 2 درہم کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مجموعی کمی ساڑھے 11 درہم ریکارڈ کی گئی ہے۔
شورومز کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مسلسل تیسرے ہفتے نرخوں میں کمی کے باعث سونے کے زیورات اور سونے کے سکے خریدنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعض لوگ اپنی بچت سونے میں محفوظ کرنے کے لیے سکے خرید رہے ہیں جبکہ متعدد نے سونے کے نرخوں میں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیورات کی خریداری کی۔
سونے کے زیورات بے حد قیمتی اور حفاظت سے رکھنے کے متقاضی ہوتے ہیں، ان زیورات کی چمک میک اپ، پرفیوم اور گرد و غبار کی وجہ سے مدھم بھی پڑ جاتی ہے جس کے لیے ان کی صفائی ضروری ہے۔
تاہم سنار سے سونے کے زیورات دھلوانا ایک درد سری کے ساتھ ساتھ نقصان کا باعث بھی بن جاتا ہے کیونکہ اکثر دھلائی کے بعد ان زیورات کا وزن کم ہوجاتا ہے جسے سنار نیچرل پروسس کا حصہ قرار دیتے ہیں۔
اس دھوکے بازی سے بچنے کے لیے بہتر ہے کہ گھر میں ہی سونے، چاندی، یا ہیرے کے زیورات کو دھو لیا جائے۔
اس کے لیے 2 ٹیبل اسپون سرکہ، 1 ٹی اسپون سوڈا، اور 1 چمچ کپڑے دھونے والا عام ڈٹرجنٹ مکس کریں۔
اس میں زیورات ڈالیں اور آدھے گھنٹے تک بھیگا رہنے دیں۔
آدھے گھنٹے بعد زیورات کو نکالنے کے بعد ان کی آدھی چمک تو ویسے ہی واپس آچکی ہوگی، مزید صفائی کے لیے ٹوتھ برش سے اس کی صفائی بھی کرلیں۔
اس کے بعد ململ کے کپڑے سے اسے صاف کریں اور پنکھے کی ہوا کے نیچے خشک کرلیں۔ خشک ہونے کے بعد واپس زیورات کے ڈبے میں حفاظت سے رکھ دیں اور جب بھی پہننے ہوں آرام سے نکال کر پہن لیجیئے۔