Tag: سونا

  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

    سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

    کراچی: مہنگائی کے جن نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ کی تقریب کے لیے سونے کی خریداری عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت 150روپے اضافے کے بعد 89450 روپے ہوگئی۔

    جبکہ 10 گرام سونا 128 روپے اضافے کے بعد 76678 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر بڑھ کر1557 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی تمام صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا البتہ امریکا، ایران کشیدگی کے بعد تو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے تھے جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونا تاریخی کے مہنگے ترین ریٹ پر پہنچ گیا تھا۔

  • سونا پھر مہنگا ہوگیا

    سونا پھر مہنگا ہوگیا

    کراچی: مہنگائی کے جن نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ کی تقریب کے لیے سونے کی خریداری عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

    فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوکر 89300 روپے کا ہوگیا۔

    10گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے سے 76560 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 01 ڈالر بڑھ کر 1547 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی کے بعد 89200 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔

  • سونے کی قیمت میں مزید کمی

    سونے کی قیمت میں مزید کمی

    کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی کے بعد 89200 روپے فی تولہ ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان برقرار ہے اور ایران امریکا کشیدگی کم ہونے بعد سونے اور آئل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے دام گھٹ گئے، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی کے بعد 89200 روپے فی تولہ ہو گئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی واقع ہوئی اور اس گراوٹ کے بعد 10 گرام سونا 76474 روپے کا ہو گیا۔

    واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 5ڈالر کمی کے بعد 1546 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

  • سونے اور خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

    سونے اور خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

    نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ کے خطاب کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے اور خام تیل کی قیمتیں کم ہونے لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی قوم سے خطاب کے بعد سونے اور خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کمی سے 1560 ڈالر فی اونس کا ہو گیا جب کہ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت میں 3.86 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    اس کمی کے بعد عالمی بازار میں کروڈ آئل 2.42 ڈالر سستا ہوکر 60.28 ڈالر فی بیرل تک گر گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: میزائل استعمال نہیں کرنا چاہتے، ایران جوہری منصوبے سے دستبردار ہوجائے، ٹرمپ

    ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے، ایس اینڈپی 500 انڈیکس 16.50پوائنٹس اضافے سے 3253 کی سطح پر جب کہ امریکی ڈاو جانز 30 انڈیکس 145 پوائنٹس اضافے سے 28726 پر پہنچ گیا۔

    واضح رہے کہ ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی بلین مارکیٹ میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔

  • سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈز توڑ دیے

    سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈز توڑ دیے

    کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعدملک کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں مزید بڑھ گئیں جس سے سونا پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں ہفتہ وار کلوزنگ کے دوران سونا 3 ڈالر اضافہ کے بعد 1552 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا، جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے اضافہ ہوگیا، اس اضافے سے مقامی مارکیٹوں میں سونا 90500 فی تولہ کی سطح پر آگیا جو کہ ملکی تاریخ میں سونے کی بلند ترین قیمت ہے۔

    چیئرمین آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن محمدارشد کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 77590 روپے کا ہوگیا۔

    چیئرمین آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید تیزی دیکھی جاسکتی ہے۔

  • خاتون کے ہاتھ میں سونا دیکھ کر اندازہ لگا لیتا ہوں اصلی ہے یا نقلی: گرفتار رکشا ڈرائیور

    خاتون کے ہاتھ میں سونا دیکھ کر اندازہ لگا لیتا ہوں اصلی ہے یا نقلی: گرفتار رکشا ڈرائیور

    کراچی: شہر قائد میں رکشا ڈرائیوروں کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلے میں فرئیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار رکشا ڈرائیور نے سنسنی خیز انکشافات کیے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں وارداتیں کرنے والے رکشا ڈرائیور وقاص کو فرئیر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، گرفتاری کے بعد ملزم وقاص نے اعترافی بیان دیا، اس نے کہا کہ خاتون کے ہاتھ میں سونا دیکھ کر اندازہ لگا لیتا تھا کہ اصلی ہے یا نقلی۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دہلی کالونی میں خاتون پر تشدد کر کے چوڑیاں بھی اتروائی تھیں، ملزم وقاص نے بتایا کہ ایک واردات کے 5 ہزار سے 10 ہزار ملا کرتے تھے، زیادہ تر وارداتیں ڈیفنس، کلفٹن اور گزری میں کیں، سڑک پر خواتین کو دیکھ کر اندازہ لگایا کرتے تھے کس کے پاس مال زیادہ ہوگا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 3 رکنی رکشا ڈرائیور گینگ نے دہلی کالونی میں خواتین سے بد سلوکی بھی کی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، جن میں سے ایک وقاص اور دوسرا دلدار خان ہے جب کہ  گینگ میں شامل مرکزی ملزم ریاض تاحال فرار ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلرز کے سنسنی خیز انکشافات

    ایس ایس پی شیراز نزیر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے خاتون سے چھینی ہوئی سونے کی دو چوڑیاں اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے برسوں پرانے ملازم ہیں۔ ملزم اسداللہ انقلابی کا کہنا ہے کہ وارداتوں کے لیے دکان حاصل کر رکھی تھی، بکرا پیڑی، پرندہ مارکیٹ کا ہفتہ شریف آباد تھانے و سیکٹر پر دیتا تھا، عباسی شہید اسپتال میں میں نوکری دی گئی، 3 افراد کو ہوٹل سے اغوا کر کے لیاقت آباد کی دکان میں رکھا۔

    گرفتار ٹارگٹ کلر عدنان جانو نے بتایا کہ قتل کے لیے اغوا کیے گئے افراد کی رکھوالی میری ذمہ داری تھی، مجھے پارٹی کی طرف سے واٹر بورڈ میں ملازمت دی گئی۔

  • مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

    مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

    کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت مستحکم رہنے کے باوجود صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی واقع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 1510 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہی۔ قیمت مستحکم رہنے کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے دام گھٹ گئے۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 300 اور 204 روپے کمی ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی کے بازاروں میں آج بتاریخ 5 نومبر کو سونے کی فی تولہ خریدو فروخت 87 ہزار 500 روپے جب کہ 10 گرام 204 روپے کی کمی کے بعد 75ہزار17روپےکی سطح پر ہوئی۔

    یاد رہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 25 اکتوبر کو ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1507 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی اُس کے بعد سے قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا تھا۔

  • مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1000روپے سستا

    مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1000روپے سستا

    کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا1000روپے سستا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 38ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا1000روپے سستا ہوگیا۔

    آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں38ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1543ڈالر سے گھٹ کر1505ڈالر ہوگئی۔

    آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت1000روپے اور10گرام قیمت میں857روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے: عبدالرزاق داﺅد

    جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت89000روپے سے گھٹ کر88000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت76303روپے سے گھٹ کر75446روپے ہوگئی۔

    جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1100.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت943.00روپے پر مستحکم رہی۔

  • ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

    ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے سستا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالر کا اضافہ ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا 200روپے سستا ہوگیا۔

    آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1520ڈالر سے بڑھ کر1524ڈالر ہوگئی۔

    آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    سونا پھر مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت88800روپے سے گھٹ کر88600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت76132 روپے سے گھٹ کر75960روپے ہوگئی۔

    پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1130.00روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت968.80روپے پر مستحکم رہی۔

  • نیند کو بہتر بنانے کا آسان حل

    نیند کو بہتر بنانے کا آسان حل

    بے خوابی اور نیند کی کمی نہ صرف بہت سے مسائل کا سبب بن سکتی ہے بلکہ طبی طور پر بھی بے حد نقصان پہنچاتی ہے۔

    نیند کو بہتر کرنے کے لیے ماہرین کی طرف سے بے شمار تجاویز پیش کی جاتی ہیں، حال ہی میں ماہرین نے اچھی نیند کا سبب بننے والے ایک اور سبب کی طرف اشارہ کیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کا معیار بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اس میں باقاعدگی لائی جائے، ان کے مطابق رات سونے اور اٹھنے کا ایک وقت مقرر کیا جائے اور اس پر پابندی سے عمل کیا جائے۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ وقت مخصوص رکھا جائے اور چاہے ویک اینڈ ہو یا ہفتے کا کوئی اور دن، اس شیڈول پر عمل کیا جائے۔ باقاعدگی ایک ایسی کنجی ہے جو نیند کو بہتر بنا سکتی ہے۔

    ماہرین نے ایک اور وجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سوتے ہوئے کمرے کا درجہ حرات سرد رکھنا چاہیئے۔ اگر سونے کے لیے ایک گرم، اور ایک سرد کمرے کا انتخاب کیا جائے تو گرم کمرے کی نسبت سرد کمرے میں جلدی اور پرسکون نیند آئے گی۔

    حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ کم سونے والوں کی زندگی مختصر ہوجاتی ہے جبکہ جو افراد جتنا زیادہ سوتے ہیں ان کی عمر میں اتنا ہی اضافہ ہوتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق نیند کی کمی ہمارے ڈی این اے کے دھاگوں کو بھی خراب کرسکتی ہے۔