Tag: سونا

  • سونے سے 200 فی صد منافع، ہر کاروبار پر سبقت مل گئی

    سونے سے 200 فی صد منافع، ہر کاروبار پر سبقت مل گئی

    پاکستان میں سونے میں کی گئی سرمایہ کاری نے اتنا حیران کن منافع حاصل کیا ہے کہ شیئر مارکیٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 6 برسوں میں سونے نے سرمایہ کاری کے معاملے میں شیئر مارکیٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، مئی 2019 میں سونے کی قیمت تقریباً 30 ہزار روپے فی 10 گرام تھی، لیکن جون 2025 میں اس کی قیمت ایک لاکھ روپے فی 10 گرام سے بھی تجاوز کر گئی۔

    چھ سال میں سونے نے 200 فی صد سے زیادہ منافع دے کر شیئر مارکیٹ پر بھی سبقت حاصل کر لی، جب کہ اسی دوران نِفٹی-50 نے تقریباً 120 فی صد کا منافع دیا۔

    سونے کی ان مسلسل اور بے پناہ بڑھتی قیمتوں کی وجہ کیا ہے؟


    ماہرین نے چند اہم عوامل کی نشان دہی کی ہے، جن میں یہ شامل ہیں:

    عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورت حال، مہنگائی میں مسلسل اضافہ، مرکزی بینکوں کی جانب سے شرحِ سود میں نرمی، اور سرمایہ کاروں کا سونے کی طرف بڑھتا رجحان۔

    عالمگیر کرونا وبا، روس یوکرین جنگ اور حالیہ عالمی تجارتی کشیدگیوں نے بھی سونے کی قیمت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

    تاہم، سونے نے گزشتہ چند برسوں میں مسلسل مثبت منافع دیا ہے، 2016 میں 11.35 فی صد، 2017 میں 5.11 فی صد، 2018 میں 7.91 فی صد، 2019 میں 23.79 فی صد، 2020 میں 27.97 فی صد، 2022 میں 13.19 فی صد، 2023 میں 15.37 فی صد، 2024 میں 20.61 فی صد اور 2025 میں اب تک 30.40 فی صد کا منافع ریکارڈ کیا گیا ہے۔


    چاندی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ


    ان اعداد و شمار ظاہر ہوتا ہے کہ سونے نے نِفٹی اور سینسیکس سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونا روایتی طور پر ایک ’محفوظ سرمایہ کاری‘ مانا جاتا ہے، خاص طور پر جب معیشت غیر مستحکم ہو۔ یہی وجہ ہے کہ جب دیگر اثاثے گراوٹ کا شکار ہوتے ہیں تو سرمایہ کار سونے کی طرف رخ کرتے ہیں۔

    موجودہ دور میں جب مہنگائی بڑھ رہی ہے اور عالمی سطح پر مالیاتی پالیسیوں میں نرمی نظر آ رہی ہے، تو سونے کی مانگ اور قیمت دونوں بڑھتی جا رہی ہیں۔ کیا سونے کی قیمتیں آئندہ بھی بڑھتی رہیں گی؟ اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ سونے نے سال کی پہلی ششماہی میں زبردست ریٹرن دیا ہے لیکن دوسری ششماہی میں بھی اس کی کارکردگی مضبوط رہنے کی امید ہے۔

    ماہرین کے مطابق امریکا اور دیگر ممالک کے مرکزی بینکوں کی شرح سود میں کمی اس اضافے کی وجہ ہو سکتی ہے، تاہم کچھ ماہرین یہ بھی مانتے ہیں کہ اتنی تیزی کے بعد قیمتوں میں وقتی کمی بھی آ سکتی ہے، جس سے درمیانی مدت والے سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوگا۔

  • پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

    کراچی(16 جولائی 2025): آج ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 3000 روپے کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 2572 روپے کمی سے سونا 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 3335 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے رہی تھی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

     سال 2025 میں پاکستان میں سونے کے نرخ میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

    کراچی (14 جولائی 2025) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 1371روپے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 384 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر اضافے سے 3372 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح پر، قیمت میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونا غریب کی پہنچ سے کوسوں دور ہوگیا، آج بھی کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونا 3200 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 2744 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا، جہاں سونا 32 ڈالر اضافے سے 3324 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کم ہوکر 3 لاکھ 51 ہزار روپے 500 روپے ہوگئی تھی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونا 1335روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 56 ہزار روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 1144 روپے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے کے بعد 3343 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

    گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا تھا، مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار665 روپے کی سطح پر آگئی تھی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 237 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 068 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    ماہانہ 1 لاکھ سے 3 لاکھ تک تنخواہ والوں کو کتنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟ اہم خبر

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟

    ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟

    آج کاروباری روز کے دوران سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 330 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی قیمت بڑھ گئی۔

    مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار665 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 237 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 068 روپے کی سطح پر آگئی۔

    فی تولہ چاندی کی قیمت 26روپے کی کمی سے 3ہزار 764روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کی کمی سے 3 ہزار 227 روپے کی سطح پر آگئی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے سے 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے ہو گئی ہے، جب کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالرز اضافے سے 3345 فی اونس ہو گئی ہے۔


    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت


    خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • گھر میں 1 کروڑ روپے، 80 تولہ سونے کی چوری میں سابق ڈرائیور ملوث نکلا

    گھر میں 1 کروڑ روپے، 80 تولہ سونے کی چوری میں سابق ڈرائیور ملوث نکلا

    لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں ایک گھر میں 1 کروڑ روپے، اور 80 تولہ سونے کی چوری کی واردات ہوئی ہے، جس میں گھر کا سابق ڈرائیور ملوث نکلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بقر عید کے دنوں میں ماڈل ٹاؤن میں ایک گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی تھی، جس میں چور نے ایک کروڑ روپے اور 80 تولہ سونا چرا لیا تھا، پولیس نے ملزم کو اوکاڑہ سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

    ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کی تھی، جس کے سبب ملزم پکڑ میں آ گیا، ملزم شاہزیب ایک سال قبل واردات والے گھر میں ڈرائیور تھا۔

    ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق عید کے روز متاثرہ فیملی اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی، گھر والوں کی غیر موجودگی میں ملزم نے واردات کی اور فرار ہو گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو گھر کی ریکی کرتے دیکھا گیا۔


    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کر دیا گیا


    ترجمان پولیس کے مطابق ملزم شاہزیب سے 6 لاکھ 47 ہزار نقدی، سونا، موبائل فون و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا تھا، اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

    ادھر لاہور میں قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر ایک دکان دار کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، لوہاری گیٹ پولیس تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ ملزم نے دکاندار کے آئس کریم والے فریج میں گوشت رکھنے پر اصرار کیا تھا، لیکن دکاندار کے منع کرنے پر ملزم نے بیٹوں کے ہمراہ تشدد کیا، ایس پی سٹی کے مطابق مرکزی ملزم وحید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • سونا نہ ملا، موت مل گئی، 5 نوجوانوں کا عبرت ناک واقعہ

    سونا نہ ملا، موت مل گئی، 5 نوجوانوں کا عبرت ناک واقعہ

    سونے کی تلاش میں پانچ نوجوان صحرائی علاقے میں گئے انہیں سونا تو نہ مل سکا مگر وہ جان سے ہاتھ دھو کر ابدی نیند سو گئے۔

    یہ افسوسناک واقعہ مصر کی جنوبی کمشنر اسوان میں پیش آیا جہاں غیر قانونی طور پر سونے کی تلاش میں صحرائی علاقے میں جانے والے پانچ افراد موت کے منہ میں جا پہنچے۔

    العربیہ کے مطابق پانچ نوجوان صحرائی علاقے میں سونا تلاش کرنے کے لیے گھروں سے نکلے مگر کئی دن گزرنے کے باوجود ان کی کوئی اطلاع نہ ملنے پر اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کی اور ریسکیو ٹیمیں بھی ان کی تلاش میں نکلیں۔

    بالآخر پانچ دن کی تلاش کے بعد مذکورہ نوجوانوں کی لاشیں مل گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان سونا تلاش کرنے میں تو ناکام رہے لیکن واپسی پر وہ راستہ بھی بھول گئے جس کے باعث صحرا میں بھٹک کر بھوک اور ییاس سے ہلاک ہو گئے۔

    مصری حکام نے لوگوں کوخبردار کیا کہ وہ ایسی مہم جوئی نہ کریں جس سے ان کی زندگیوں کو خطرہ ہو۔

  • آج سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد چاندی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    آج سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد چاندی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    پاکستان بھر میں چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج 10 گرامی چاندی کی قیمت 2,922 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,405 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 2,922 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,405 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/gold-rates-in-pakistan-19-may-2025/