Tag: سونا

  • پاکستان میں سونا اور ڈالر پھر مہنگے ہوگئے

    پاکستان میں سونا اور ڈالر پھر مہنگے ہوگئے

    کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں پانچ سو روپےکا اضافہ، کرنسی مارکیٹس میں ڈالر بیس پیسےمہنگاہوگیا۔

    عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونےکےباعث پاکستان میں بھی سونےکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرمیں فی تولہ سونےکی قیمت پانچ سو روپےبڑھکرسینتالیس ہزار روپے ہوگئی، اسی طرح دس گرام سونے کے دام چار سو اٹھائیس روپے کے اضافےسےچالیس ہزار دو سو اٹھائیس روپے ہوگئے۔

    ادھر سپلائی میں کمی کےباعث کرنسی مارکیٹس میں ڈالرکی قدر پھر بڑھتےدیکھی گئی۔۔انٹر بینک میں ڈالر بیس پیسےمہنگا ہوکر ایک سو ایک روپےاسسی پیسے پر بندہوا جبکہ اُوپن کرنسی مارکیٹ میں عوام کیلئےڈالر ایک سو دو روپےکا ہوگیا۔

  • عالمی منڈی میں سونا نمایاں سستا، پاکستان میں بھی دام گرگئے

    عالمی منڈی میں سونا نمایاں سستا، پاکستان میں بھی دام گرگئے

    کراچی: عالمی منڈی میں فی اُونس سونا اٹھائیس ڈالر سستا، پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت ایک روز میں ساڑھے نو سو روپےگرگئی۔

    گولڈ ڈیلرز کے مطابق عالمی منڈی میں فی اُونس سونے کی قیمت میں اٹھائیس ڈالرکی نمایاں کمی آنےکے بعد جمعےکو پاکستان میں بھی سونے کی قیمت نیچے آگئی۔اور ایک روز میں چوبیس کیرٹ فی تولہ سونےکے دام ساڑھےنو سو روپےگرگئے۔۔اس کمی کے بعد فی تولہ سونےکےنرخ چھیالیس ہزار آٹھ سو پچاس روپے پر آگئے، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت آٹھ سو چودہ روپے کم ہوکر چالیس ہزار ایک سو ستاون روپے ہوگئی۔

  • سونے کی فروخت پرعائد ٹیکس میں دس فیصد اضافہ

    سونے کی فروخت پرعائد ٹیکس میں دس فیصد اضافہ

    کراچی: سونے کی صنعت پرحکومت کی جانب سے ایک کاری ضرب ماردی گئی۔ سو نے کی فروخت پر عائد ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کردیا گیا۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی حصول کیلئے نوٹسز ارسال کردئیے۔

    آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کے مطابق ایف بی آر نے سونا فروخت کرنے والے بیوپاریوں کو سیلز ٹیکس کے نوٹسز ارسال کردئیے ہیں ۔ ان نوٹسز میں سونےکی فروخت پر عائد سیلز ٹیکس میں دس فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔

    ایف بی آر نے نوٹسز میں ایک تولہ سونے پرآٹھ ہزار پانچ سو روپے سیلز ٹیکس عائد کیا جو پہلے صرف آٹھ سو پچاس روپے تھا۔ صرافہ مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے اس اقدام سے سونے کے بیو پاریوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے سے سونا عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے ۔

    اس ضمن میں جیولرز کی تنظیموں نے ایف بی آر اور وزیر خزانہ سے رجوع کرلیا ہے، جیولرز کے مطابق ٹیکس میں اضافے سے دبئی بھارت اور دیگر ممالک سے درآمد اور اسمگل شدہ زیورات کی کھپت بڑھ جائے گی جو کہ محصولات میں کمی کا باعث بنے گی۔

  • نومبر میں سونے کی مصنوعات کی درآمدات میں 87 فیصد اضافہ

    نومبر میں سونے کی مصنوعات کی درآمدات میں 87 فیصد اضافہ

    رواں مالی سال 2013-14ء کے پانچویں مہینے نومبر 2013ء کے دوران سونے کی مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، شماریات ڈویژن کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران 7 کروڑ 48 ہزار ڈالر کی سونے کی مصنوعات کی درآمد ہوئیں ، جس کے مقابلہ میں رواں مالی سال نومبر تک 13 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کی مصنوعات درآمد ہوئیں۔

     

  • فی تولہ سونے کی قیمت چھے سو روپے بڑھکر پچاس ہزار روپے ہوگئی

    فی تولہ سونے کی قیمت چھے سو روپے بڑھکر پچاس ہزار روپے ہوگئی

    سونا مزید سستا ہونے کا انتظار کرنے والوں کیلئے بُری خبر ہے، ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت چھے سو روپے بڑھکر پچاس ہزار روپے ہوگئی۔

    سونے کی قیمتیں کئی روز سے مسلسل بڑھ رہی ہیں تاہم جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت نے چھے سو روپے اضافے کی لمبی چھلانگ لگائی، جس سے ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت پچاس ہزار روپے ہوگئی۔

    اسی طرح دس گرام سونےکےبھاؤ 515 روپے بڑھکر 42857 روپے ہوگئے، گذشتہ دو ہفتوں کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے بڑھ چکی ہے جس کی وجہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں بڑھنا بتائی جاتی ہے، جہاں فی اُونس سونے کے ریٹ 15 ڈالر بڑھکر 1221 ڈالر ہوگئے۔