Tag: سونا

  • سونے کے بھاؤ میں آج پھر بڑا اضافہ

    سونے کے بھاؤ میں آج پھر بڑا اضافہ

    کراچی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 7800 روپے اضافے سے3 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 6687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 76 ڈالر اضافے سے 3316 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ترک دلہن نے کروڑوں مالیت کا سونا اہل غزہ کیلئے عطیہ کردیا

    ترک دلہن نے کروڑوں مالیت کا سونا اہل غزہ کیلئے عطیہ کردیا

    ترک دلہن جس کا تعلق ترکی کے صوبے باتمان سے بتایا جارہا ہے، دوسروں کے لیے مثال قائم کرتے ہوئے اپنے ولیمے پر ملنے والا کروڑوں مالیت کا سونا غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے عطیہ کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق ترک دلہن کی جانب سے اہل غزہ کے لئے عطیہ کئے گئے سونے کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

    دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کو ایک نیک مقصد کی شروعات بنانا چاہتی ہیں تاکہ غزہ کے مظلوم عوام کی زیادہ سے زیادہ مدد ہوسکے۔

    دلہن نے اُمید ظاہر کرتے کہا کہ ان کا یہ اقدام دوسروں کے لیے بھی جذبہ ہمدردی اور یکجہتی کی تحریک بنے گا، خصوصاً ان حالات میں جب ”اسرائیلی” جارحیت کی وجہ سے فلسطینی عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

    دوسری جانب اشتعال انگیز بیانات دینے والے انتہا پسند اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے غزہ سے نکلنے کے بعد ہی اسرائیل جنگ بند کرے گا۔

    اسرائیلی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ صرف اس وقت روکے گا جب ملک شام کو ”منتشر”کر دیا جائے گا، حزب اللہ کو ”بدترین0 شکست”دی جائے گی، ایران سے اس کا جوہری پروگرام چھین لیا جائے گا اور غزہ کے لاکھوں فلسطینی پٹی سے نکل جائیں گے اور اسرائیلی قیدیوں کو واپس کر دیا جائے گا۔

    ٹائمز آف اسرائیل نے اسموٹریچ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پالیسی منصوبوں کے بارے میں ہم آپس میں بحث کرتے رہیں گے، بھرتی کے مسائل کے بارے میں، شناخت کے مسائل کے بارے میں اور اقتصادی مسائل کے بارے میں اور دشمن کی تباہی کے بارے میں۔۔۔۔ اس پر کوئی تنازعہ نہیں ہو سکتا۔

    اسرائیلی فوج کا غزہ میں ظلم جاری، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

    انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کے پاس اس موقع پر کھلنے والی کھڑکی سے محروم ہونے کا اختیار نہیں ہے۔

  • پاکستان میں سونا سستا ہو گیا

    پاکستان میں سونا سستا ہو گیا

    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ملک میں بھی سونا سستا ہو رہا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتہ کے پہلے روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    آج عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 3289 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔ عالمی سطح پر قیمت میں اس گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

    اسی تناسب سے 10 گرام سونا بھی 1368 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے کا ہو گیا ہے۔

    چاندی کی فی تولہ قیمت پاکستان میں مستحکم رہی اور 3497 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ سونے کی قیمت نے پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا تھا اور فی تولہ قیمت 3 لاکھ 63 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔

    سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    جب وزیراعظم بے نظیر بھٹو اچانک ایدھی سینٹر پہنچیں 

  • سونا بیچنا اب بہت آسان

    سونا بیچنا اب بہت آسان

    شنگھائی: چین نے انتہائی انوکھا قدم اٹھا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے، شنگھائی کے شاپنگ مال میں سونا خریدنے والی اے ٹی ایم مشین نصب کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شنگھائی کے شاپنگ مال میں سونا خریدنے والی اے ٹی ایم نصب کر دی گئی ہے، گولڈ اے ٹی ایم سونے کو پگھلا کر ریئل ٹائم ریٹ پر پیسے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیتی ہے۔

    گولڈ اے ٹی ایم

    امریکا اور چین کی تجارتی جنگ کے باعث سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کے سبب شنگھائی کے شہری گولڈ اے ٹی ایم کا رخ کر رہے ہیں۔

    امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھونچال، چین نے کتنا سونا خرید لیا؟

    سونے کی اے ٹی ایم چین کے کنگ ہڈ گروپ کی طرف سے تیار کی گئی ہے، اس نئے آئیڈیا کے ذریعے سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، جو فوری ادائیگی کی وجہ سے زیورات اور سونا بیچنے کے خواہش مند مقامی لوگوں کو راغب کر رہی ہے۔

    اس اے ٹی ایم میں سونا 1,200 ڈگری سیلسیس پر پگھلایا جاتا ہے، اس نے روایتی زیورات کی دکانوں کا ایک فوری متبادل پیش کر دیا ہے، یہ مشین سب سے پہلے سونے کے وزن کی پیمائش کرتے ہے، اور پھر شنگھائی گولڈ ایکسچینج کے لائیو ریٹ کی بنیاد پر ادائیگی کا حساب لگاتی ہے، اور ایک چھوٹی سی سروس فیس منہا کر کے رقم منتقل کر دیتی ہے۔

  • امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھونچال، چین نے کتنا سونا خرید لیا؟

    امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھونچال، چین نے کتنا سونا خرید لیا؟

    امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھی بھونچال آ گیا ہے، چین سمت دنیا کے بڑے ملکوں نے سونے کے ذخائر میں اضافہ کرنا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے مارچ کے مہینے میں انٹرنیشنل مارکیٹ سے 2.8 ٹن سونا خریدا ہے، چین رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 12.8 ٹن سونے کی خریداری کر چکا ہے۔

    انڈیا نے بھی اپنے ذخائر میں 3 ٹن سے زائد سونے کا اضافہ کر لیا ہے، امریکا، یو اے ای، ترکیہ، ایران، سعودی عرب اور انڈونیشیا نے بھی انٹرنیشنل مارکیٹ سے سونے کی بڑی خریداری کی ہے۔

    چین اور امریکا کے ذخائر سے زیادہ سونا کس ملک کی خواتین کے پاس ہے؟

    اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں عروج پر ہیں، گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 8100 روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 کا ہو گیا ہے۔

    10 گرام سونا 6944 روپے مہنگا ہونے سے اس کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہو گئی ہے، جب کہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 69 ڈالر مہنگا ہونے پر اس کی قیمت 3395 ڈالر ہو گئی ہے۔

  • سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    بین الاقوامی مارکیٹ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 6944 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 69 ڈالر اضافے سے 3395 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    اسٹیل انڈسٹری کو روزانہ کروڑوں کا نقصان، تاجروں‌ کی پورٹ پر ڈیمریج چارجز معاف کرنے کی اپیل

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    کراچی: ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد آج پھر سے فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

    10 گرام سونا 514 روپے اضافے کیساتھ 2 لاکھ 90 ہزار 980 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر اضافے کے ساتھ 3224 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت:

    واضح رہے کہ گولڈ خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں تاریخی اضافہ ، نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں تاریخی اضافہ ، نیا ریکارڈ قائم

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک دن میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 3 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر جاری ٹیرف جنگ نے سونے کی قیمت کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ،جس کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح آگئی۔

    آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے کے بہت بڑے اضافے سے 3 لاکھ 38 ہزار 800 روہے تاریخی اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    دس گرام سونے کی قیمت 8573 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 100 ڈالرز کے ریکارڈ اضافے کے بعد 3218 فی اونس کی تاریخی سطح پر آگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3234 روپے پر مستحکم رہی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی اور ٹیرف وار کے باعث سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور سرمایہ کار سونے کو محفوظ پناہ گاہ سمجھ کر خرید رہے ہیں۔

    مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ جغرافیائی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ اور دیگر خطرناک اثاثوں سے نکل کر قیمتی دھاتوں کی طرف رخ کر رہے ہیں، جس نے سونے کی قیمت کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    رابعہ نے’غیرت مند’ رشتے داروں کے ہاتھوں اپنے کیےکا ‘ خمیازہ’ بھگت لیا

  • سونے کی قیمت میں اضافے نے عوام کے ہوش اڑادیے

    سونے کی قیمت میں اضافے نے عوام کے ہوش اڑادیے

    پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج جمعرات کے روز فی تولہ سونا 7800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 28 ہزار 800 کا ہوگیا۔

    اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت 6688 روپے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 893 پر پہنچ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر اضافے سے 3118 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، خریداروں کے ہوش اُڑ گئے

    سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، خریداروں کے ہوش اُڑ گئے

    کراچی: آج بھی کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1620 روپے مزید بڑھ گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 25 ہزار روپے کا ہوگیا۔

    10 گرام سونے کی قیمت میں 1389 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر اضافے سے 3084 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    اوپن مارکیٹ میں نئے کرنسی نوٹوں کے ریٹ کتنے ہیں؟

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔