Tag: سونا

  • سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافی ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور 15 ڈالرکے اضافے کے بعد 2778 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    گزشتہ روز بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 88  ہزار 700 ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 10 گرام کی قیمت2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے تک جا پہنچی تھی۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا، جس کے باعث، خریداروں کے ہوش اُڑ گئے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور 22 ڈالرکے اضافے کے بعد 2763 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    گزشتہ روز پاکستان میں آ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے کا ہوگیا تھا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 315 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار 541 روپے رہی تھی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ایف آئی اے افسر اور ساتھیوں پر اغوا، 18 کروڑ کیش، 300 تولہ سونا چھیننے کے الزامات ثابت

    ایف آئی اے افسر اور ساتھیوں پر اغوا، 18 کروڑ کیش، 300 تولہ سونا چھیننے کے الزامات ثابت

    اسلام اباد: ایف آئی اے افسر اور ساتھیوں پر اغوا اور 18 کروڑ کیش اور 300 تولہ سونا چھیننے کے الزامات ثابت ہو گئے، جس پر ایف آئی اے افسر سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے افسران کی جانب سے تلمبہ پولیس کے ساتھ مل کر ایک کاروباری شخص کے گھر جولائی 2024 میں چھاپا مارا گیا تھا، اور اس دوران 18 کروڑ 53 لاکھ اور 300 تولہ سونا قبضہ میں لیا گیا تھا۔

    اینٹی کرپشن سرکل نے متاثرہ شہری اسد محمود کی مدعیت میں ایف آئی اے کوئٹہ انسپکٹر عنایت اللہ، ملک سہیل، نیاز احمد اور حیدر نقوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ڈی جی ایف آئی اے کے احکام پر افسران کے خلاف خصوصی انکوائری کی گئی تھی، انکوائری رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ایف آئی اے افسران نے تلمبہ پولیس کے ساتھ مل کر کاروباری شخص کے گھر چھاپا مارا تھا، یہ چھاپا جولائی 2024 میں رات کے وقت مارا گیا، کارروائی بغیر کسی خاتون اہلکار کے کی گئی اور نقدی اور زیورات تحویل میں لیے گئے۔

    متن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ تلمبہ نے بھی کارروائی میں برابر کا حصہ لیا، تلمبہ پولیس نے ایک گرفتاری کی اور گاڑی بھی قبضہ میں لی، دوران کارروائی 18 کروڑ 53 لاکھ اور 300 تولہ سونا قبضہ میں لیا گیا۔

    رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، ریلوے حکام کا انکشاف

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے اگلے روز سہیل اور نیاز احمد نے کال کر کے معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ملزمان نے ہمیں ایف سکس اسلام اباد میں پرائیوٹ جگہ پر ملاقات کے لیے بلایا، اور ہم سے 5 کروڑ اور 100 تولہ سونا بطور رشوت مانگا۔

    متن کے مطابق ایف آئی اے افسر سید حیدر نقوی اور عنایت اللہ نے بھی مذاکرات کیے اور ہماری گاڑی واپس کی، ہم نے ملزمان کو مطلوبہ رقم دینے کی پیشکش کی مگر انھوں نے زیادہ کا مطالبہ کیا، مزید مطالبے میں انھوں نے کوئٹہ افسران کو رقم اور ایس ایچ او تلمبہ کے لیے بھی رقم مانگی، مزید مذاکرات کے بعد ملزمان ہمیں 8.75 کروڑ ، تمام سونا اور دیگر قیمتی اشیا دینے پر رضا مند ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں اعلیٰ افسران کے بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    پاکستان میں چار روز کے مسلسل اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکتان میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کمی سے 2 لاکھ 89 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 48 ہزار 113 روپے رہی۔

    عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 2 ڈالرز کی کمی سے 2770 فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

    ملک میں چاندی کی تولہ قیمت بھی 32 روپے کمی کے بعد 3409 روپے ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رواز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 89 ہزار چھ سو روپے پر پہنچ گئی تھی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، خریداروں کے ہوش اُڑ گئے

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، خریداروں کے ہوش اُڑ گئے

    کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا، جس کے باعث، خریداروں کے ہوش اُڑ گئے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4250 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے پر پہنچ گئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 3642 روپے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور 40 ڈالرکے اضافے کے بعد 2751 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر آگئی

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 571 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 2708 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

    اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 372 روپے ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • گھروں میں کام کرنیوالے گینگ نے 80 تولے سونا چرا لیا

    گھروں میں کام کرنیوالے گینگ نے 80 تولے سونا چرا لیا

    گوجرانوالہ میں گھروں میں کام کرنے والے گینگ نے80 تولا سونا چوری کرلیا، اسمارٹ سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن پر گھریلوں ملازمہ کیخلاف 80 تولے سونا چوری کرنے کی شکایت آئی، کیمروں میں ملزمان کو رکشے میں جاتے دیکھا گیا۔

    ترجمان کے مطابق سیف سٹی نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کردیئے ہیں، 3 خواتین اور 2 مردوں کو رکشہ میں فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے گینگ کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں ملیر ماڈل کالونی میں چوری کی ایک نئی واردات میں خواتین کے ساتھ چھوٹے بچوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں چھ جنوری کو کاسمیٹیک کی دکان میں خاتون اور بچی نے چوری کی واردات کی ہے جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    کاسمیٹک کی دکان میں خاتون اور بچی نے موبائل فون اور پرس چوری کیا اور فرار ہوگئیں، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جس میں خاتون اور بچی کو چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سیلز گلرل کو کاسمیٹکس دکھانے کے بہانے دوسری جگہ لے گئی، ملزمہ نے دوسری گاہک خاتون سے بھی نظریں بچا کر واردات کی۔

    کاروں کی چوری میں ملوث ’’معذور‘‘ ملزم کیسے پکڑا گیا؟

    ملزمہ نے شو کیس سے پرس نکالا، بچی نے شیلف سے بیگ اٹھا کر چھپایا، دکان میں واردات کے لیے 4 خواتین رکشہ میں آئی تھیں جو باسانی فرار ہوگئیں، متاثرہ سیلز گرل کے بیگ میں سونے کی چین، انگھوٹی اور نقدی موجود تھی۔

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سینکڑوں کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی بھی سونے کی قدر بڑھ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے سے 2703 ڈالر فی اونس ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں کمی

    سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں کمی

    لاہور: سعودی عرب میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 3739 ریال ہوگئی۔

    فاریکس ڈاٹ پی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود سعودی عرب میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا اور 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 3739 ریال پر آگئی۔

    سعودی عرب میں 10 گرام سونا 3209 ریال میں فروخت ہورہا ہے جبکہ فی اونس سونے کی قیمت 9981 ریال ہے۔

    نوٹ: سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت مسلسل بدلتی رہتی ہے اور اس پوسٹ میں کچھ فرق ہو گا کیونکہ قیمتیں 15 جنوری 2025 کو صبح اپ ڈیٹ کی گئیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کمی کے بعد آج 2900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے ہے۔

  • پاکستان پر قدرت مہربان! لاکھوں تولے سونے کے ذخائر مل گئے

    پاکستان پر قدرت مہربان! لاکھوں تولے سونے کے ذخائر مل گئے

    صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گوچارنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں سونے کے ذخائر مل گئے ہیں۔

    صوبائی وزیر نے بیان میں کہا کہ سروے میں اٹک کے مقام پر سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی ہے اور اندازے کے مطابق 28 لاکھ تولے کے قریب سونے کےذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    وزیر معدنیات نے بتایا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ دی گئی ہے دریائے کابل اور دریائے سندھ کے ملنے کے مقام ذخائر کی رپورٹ ہے جیولوجیکل سروےکےبعد نیسپاک نےبھی تصدیق کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو کل سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دیں گے اور نیلامی سےمتعلق اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی ہےجس کی منظوری کابینہ دےگی۔

    دوسری جانب سونا نکالنے کے لیے مرکری کے استعمال سے خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سونا نکالنے کے لیے مرکری کو جلایا جاتا ہے، لیکن مرکری کے استعمال سے کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہوتا جا رہا ہے۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت

    درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ مرکری کے استعمال پر دنیا بھر میں پابندی عائد ہے، اس لیے عدالت سونے کی کان کنی کے دوران مرکری کے استعمال پر یہاں بھی پابندی عائد کرے۔

    کیس کی سماعت کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا، اور محکمہ معدنیات کے حکام کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار پر مشتمل بینچ نے کی۔