Tag: سونا

  • سونا نکالنے کے لیے مرکری کے استعمال سے کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہونے لگا

    سونا نکالنے کے لیے مرکری کے استعمال سے کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہونے لگا

    پشاور: سونا نکالنے کے لیے مرکری کے استعمال سے خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سونا نکالنے کے لیے مرکری کو جلایا جاتا ہے، لیکن مرکری کے استعمال سے کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہوتا جا رہا ہے۔

    درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ مرکری کے استعمال پر دنیا بھر میں پابندی عائد ہے، اس لیے عدالت سونے کی کان کنی کے دوران مرکری کے استعمال پر یہاں بھی پابندی عائد کرے۔

    کیس کی سماعت کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا، اور محکمہ معدنیات کے حکام کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار پر مشتمل بینچ نے کی۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

    ادھر آج پنجاب کے سابق نگراں وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹک میں 28 لاکھ ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جس کی مالیت 8 سو ارب روپے ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سونا اٹک میں 32 کلومیٹر کی پٹی پر دریافت ہوا ہے، یہ رقم ڈالروں میں 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

    ابراہیم حسن مراد کے مطابق جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے اس انکشاف کی تصدیق کی ہے، اُن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جیولوجیکل سروے نے 127 مقامات سے نمونے اکٹھے کیے تھے۔

  • پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

    کراچی: ملک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی واقع ہوئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 1286 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں 15 ڈالر کی کمی کے بعد 2675 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، مزید سیکڑوں روپے مہنگا ہوگیا

    سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، مزید سیکڑوں روپے مہنگا ہوگیا

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 13 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قدر 2665 ڈالر فی اونس ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    سال 2025 میں سونے کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہے؟ – آڈیو

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • چین اور امریکا کے ذخائر سے زیادہ سونا کس ملک کی خواتین کے پاس ہے؟

    چین اور امریکا کے ذخائر سے زیادہ سونا کس ملک کی خواتین کے پاس ہے؟

    سونا ایک ٹھوس اثاثہ ہے کئی ملک اسے اپنے ذخائر میں شامل کرکے اپنے ملک کو مالی طور پر مستحکم بناتے ہیں کیونکہ سونے کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے، سونا کسی بھی ملک کے دیگر اثاثوں کی قدر میں اتار چڑھاؤ سے وابستہ خطرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

    تاہم آج ہم ایسی ملک کی خواتین کی بات کررہے ہیں جن کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ سونا موجود ہے جو کہ 5 ممالک کے مشترکہ سونے سے بھی زیادہ ہے۔

    ورلڈ گولڈ کونسل(ڈبلیو جی سی) کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی خواتین مجموعی طور پر حیران کن 24 ملین کلو گرام سونے کی مالک ہیں، جس نے امریکا اور چین جیسی بڑی معیشتوں سمیت کئی ممالک کے سونے کے ذخائر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    ڈبلیو جی سی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی خواتین کی ملکیت میں موجود سونا دنیا کے سونے کے کل ذخائر کا تقریباً 11 فیصد ہے جو کہ 24,000 میٹرک ٹن بنتا ہے۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

    ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان سونے کی ملکیت سے متعلق ایک مرکز کے طور پر ابھرا ہے جس کی خواتین کے پاس ہندوستان کے سونے کے کُل ذخائر کا 40 فیصد حصہ موجود ہے۔

    رپورٹس کے مطابق امریکا کے پاس 8,133 ٹن، جرمنی کے پاس 3,362 ٹن، اٹلی کے پاس2,451 ٹن، فرانس کے پاس 2,436 ٹن اور روس کے پاس 2,298 ٹن سونا ہے۔

    ان سب ممالک کا سونا ملا کر بھی اگر دیکھا جائے تو بھارتی خواتین ان ممالک کے مشترکہ سونے سے بھی کئی گنا زیادہ سونے کی ملکیت رکھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ ہندوستان میں سونا بہت زیادہ ثقافتی اور روایتی قدر رکھتا ہے، کسی بھی تہوار یا شادی میں سونا خریدنا اچھا سمجھا جاتا ہے، ہندوستانی خواتین نہ صرف سونے کے زیورات پہننے کو پسند کرتی ہیں بلکہ اس میں سرمایہ کاری بھی کرتی ہیں۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

    پاکستان میں نئے سال کے تیسرے روز مسلسل سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے ہوگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

    بیان کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا، جو اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 568 روپے کا ہوگیا۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں 18 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی قیمت 2645 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    ایف بی آر نے دسمبر 2024 میں 97 فیصد ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کر لیا

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سال 2025 میں سونے کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہے؟ – آڈیو

    سال 2025 میں سونے کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہے؟ – آڈیو

    سال 2024 میں پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اثرات، روپے کی قدر میں کمی، اور درآمدی مسائل نے سونے کی قیمتوں کو متاثر کیا اور سرمایہ کاروں کے لیے سونا ایک محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ رہا۔

    خاص طور پر اقتصادی غیر یقینی کے دوران سال کے اختتام پر سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب رہی۔

    لیکن کیا واقعی سال 2025 میں سونا سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب ہوگا اور قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہے؟ اس بارے میں جاننے کے لئے سنیئے فائزہ شاہ کی اس پوڈ کاسٹ کو۔۔۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت

  • ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

    ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

    کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 800 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق 10گرام سونا 685 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے کا ہوگیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ کی اگر بات کی جائے تو سونا 8 ڈالر کی کمی کے بعد 2614 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے پر برقرار رہی تھی، اور اس میں کوئی ردو بدل دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    گیس کے ذخائر میں بڑی کمی، سوئی سدرن نے خبردار کر دیا

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے پر پہنچ گئی۔

    عالمی صرافہ بازار میں سونا 21 ڈالرز اضافے سے 2622 فی اونس پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3350 روپے پر مستحکم رہی۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2229 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 26 ڈالر کمی سے فی اونس 2621 روپے کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کمی ہوئی تھی جبکہ منگل کے روز سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔