Tag: سونا

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، سونا کی قیمت بلند سطح پرپہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس وقت ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 60 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے، 10 گرام سونا 2144 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 80 روپے کا ہوگیا ہے،

    عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بلندی کی جانب گامنز ہے جو کہ 50 ڈالرز کے اضافے سے فی اونس 2950 ڈالرز کی سطح پرآگئی ہے۔

    خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    سونے کو صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی ہے۔

  • دبئی سے جوتوں میں چھپا کر لایا گیا ڈیڑھ کلو سونا ایئرپورٹ پر پکڑا گیا

    دبئی سے جوتوں میں چھپا کر لایا گیا ڈیڑھ کلو سونا ایئرپورٹ پر پکڑا گیا

    حیدرآباد: بھارت میں شمس آباد ایئر پورٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران ایک شخص کی تلاشی لی گئی اس دوران اس کے بیگ اور جوتوں سے ڈیڑھ کلو سونا برآمد کیا گیا، جسے وہ دبئی سے چھپا کر لایا تھا۔

    دبئی سے حیدرآباد آنے والے طیارے کے ایک مسافر کی شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس کی ٹیم نے تلاشی لی۔

    خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران مسافر کے جوتوں اور کمر سے لگے ہوئے بیگ کی اسکیننگ کی گئی، اس دوران تقریباً ڈیڑ کلو سونا برآمد کرلیا گیا۔

    ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس کی ٹیم نے اس شخص کو حراست میں لیتے ہوئے جوتوں اور بیگ میں چھپائے گئے سونے کو ضبط کرلیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ضبط کردہ سونا 1,390 گرام تھا جس کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ روپے ہے۔

  • سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

    سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

    کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق اس وقت 10 گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے کا ہوگیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2393 ڈالر فی اونس کا ہوگی، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔

    خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    سونے کو صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی ہے۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی بعد آج بھی صرافہ مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 335 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 27 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2415 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

     پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونا آج مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    سونا آج مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی بعد آج بھی صرافہ مارکیٹ میں قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2390 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

     پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت (arynews.tv)

  • 3 کروڑ کا سونا اسمگل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    3 کروڑ کا سونا اسمگل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    بھارتی شہر حیدرآباد میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے عہدیداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ مالیت کا سونا ضبط کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضبط کیے گئے سونے کی مارکیٹ میں قیمت 2.9 کروڑ روپے تک ہوگی۔

    حکام کے مطابق سونا کولکتہ سے حیدرآباد ایک بس میں لے جانے کے دوران پکڑا گیا، سونے کا وزن چار کلو گرام تک ہے۔ حکام نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

    سونا اسمگلنگ کے دوران دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن سے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا گیا ہے۔

    کرپٹو کرنسی کے نام پر 9 کروڑ 68 لاکھ روپے کی ٹھگی

    دونوں افراد کپڑوں میں سونا سمگلنگ کرتے تھے۔ کل 3,982.25 گرام سونا ضبط کرلیا گیا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی

    پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200روپے کی کمی واقع ہوگئی۔

    پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار300 روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7ہزار733 روپے ہوگیا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 2329 ڈالر فی اونس ہے۔

    پٹرول کتنا سستا ہو رہا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

    دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2349 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونا سستا ہو گیا، قیمت میں زبردست کمی

    سونا سستا ہو گیا، قیمت میں زبردست کمی

    کراچی: سونا مزید سستا ہو گیا، مسلسل بڑھتی قیمتوں کو بریک لگنے کے بعد اب سونے کی قیمت میں زبردست کمی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کو ریورس گیر لگ گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی بڑی کمی آئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6687 روپے کی بڑی کمی آئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے کا ہو گیا ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ امریکی بینک نے پیش گوئی کر دی

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 2 ہزار 650 روپے ہو گئی ہے۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 72 ڈالر کی بڑی کمی سے 2309 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سونا 2 لاکھ 46 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 11 ہزار 334 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2364 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔

    دوسری جانب تاجروں نے 2024 عید سیل سیزن گزشتہ سال سے بھی ذیادہ مایوس کُن قرار دے دیا۔

    چئیرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ عیدسیزن بری طرح فلاپ ہو گیا، خریداری 40 فیصد تک محدود رہی مارکیٹوں میں ملکی تاریخ کی بدترین مندی نے تاجروں کے ہوش اڑا دیئے۔

    افغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا

    عتیق میر نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں بمشکل سوا کروڑ افراد عید پر نئے کپڑے خرید سکے، اعصاب شکن مہنگائی سے خریداروں کی قوتِ خرید شدید متاثر ہوئی، بازاروں میں چہل پہل، گہما گہمی اور رونقوں کے باوجود حسبِ روایت خریداری نہ ہوسکی۔

  • سونا مزید سینکڑوں روپے مہنگا ہوگیا

    سونا مزید سینکڑوں روپے مہنگا ہوگیا

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج دوسرے روز بھی 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے ہے۔

    10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 871 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 67 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 570 روپے پر مستحکم ہے۔