Tag: سونم باجوہ

  • سونم باجوہ کی خفیہ شادی سے متعلق انکشاف

    سونم باجوہ کی خفیہ شادی سے متعلق انکشاف

    معروف بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ سے متعلق یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اداکارہ نے گزشتہ تین سالوں سے خفیہ شادی کررکھی ہے۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے 2020 میں عالمی وبا کورونا کے دوران لاک ڈاؤن میں پائلٹ سے شادی کرلی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سونم باجوہ نے رکشیت اگنی ہوتری نامی پائلٹ سے شادی کی اور اُنہوں نے اپنی شادی کو گزشتہ تین سالوں سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

    ’ریڈ اِٹ پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سونم باجوہ نے سال 2020 میں 23 ستمبر کو پائلٹ رکشیت اگنی ہوتری سے شادی کی تھی اس جوڑی کی ایک کمپنی بھی ہیں جس میں یہ دونوں پارٹنرز ہیں۔

    سونم باجوہ کی خفیہ شادی کی خبر نے اُن کے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا ہے، سونم کی خفیہ شادی سے متعلق کی پوسٹ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

    دوسری جانب سونم باجوہ اور اُن کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک خفیہ شادی کی خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

  • احسن خان اور سونم باجوہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    احسن خان اور سونم باجوہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار احسن خان اور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی ویڈیو اور فوٹو شوٹ  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار  احسن خان  اور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی ویڈیو  اور تصاویر وائرل ہے جس میں دونوں فنکار  پاکستان کے ایک مشہور  برانڈ کے لیے اکٹھے کام کرتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

    دونوں فنکار وں نےخوبصورت لباس زیب تن کرکے فیشن میگزین اور پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، کام کے بعد دونوں ممالک کے فنکاروں نے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

    خیال رہے کہ سونم باجوہ  بھارت کی معروف  پنجابی اداکارہ ہیں،  وہ اسے قبل متعدد بار پاکستان آنے  اور  پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

  • ’ آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا‘سونم باجوہ کی مشرقی لباس میں تصاویر وائرل

    ’ آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا‘سونم باجوہ کی مشرقی لباس میں تصاویر وائرل

    بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سونم باجوہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں دیدہ زیب ڈوپٹے کھسوں اور جھمکوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonam Bajwa (@sonambajwa)

    سونم باجوہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں’ کیری آن جٹا 3 پروموشن‘ لکھا، جبکہ ایک اور تصاویر کے کیپشن میں فیض احمد کا شعر لکھا۔

    ’’اور کیا دیکھنے کو باقی ہے
    آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا‘‘

    اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonam Bajwa (@sonambajwa)

    واضح رہے کہ سونم باجوہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 10.4 ملین سے زائد ہے اور اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی سونم باجوہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

  • سونم باجوہ نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی اہم وجہ بتادی

    سونم باجوہ نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی اہم وجہ بتادی

    ممبئی: پنجابی سنیما کی مشہور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے انکشاف کیا ہے بالی وڈ فلم میں ’نازیبا مناظر‘ کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    ایک فلم پروموشن کے دوران سونم باجوہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک بالی وڈ فلم آفر کی گئی جس میں ’نازیبا مناظر‘ تھے تو میں نے اس فلم کو کرنے انکار کردیا کیوں کہ مجھے اپنے پنجابی فینز کی فکر تھی کہ ان کا ردعمل کیسا ہوگا۔

    سونم باجوہ نے کہا کہ میرے پنجابی فینز مجھے بہت پسند کرتے ہیں اور مجھے لگتا تھا کہ ’نازیبا مناظر‘ کی وجہ سے میری فیملی اور مداحوں کو مایوسی ہوگی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب پنجابی فلم کے ناظرین کا ذائقہ بھی تبدیل ہورہا ہے اور یہاں فلموں میں مختلف تجربات کیے جارہے ہیں، ساتھ ہی میرے  والدین بھی اس بات کو قبول کرنے میں کافی حد تک بڑھ گئے ہیں کہ میں اسکرین پر یہ سین کرسکتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر بعض مسائل پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتی ہوں کیونکہ مجھے نہیں پتا کہ میرے بیانات کو  مداحوں کی جانب سے کس طرح قبول کیا جائے گا۔

    تاہم میں نے اپنی گلیمرس سوشل میڈیا پر موجودگی اور ایک گاؤں کی لڑکی کے طور کے درمیان توازن قائم کرنا سیکھ لیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سونم باجوہ نے 2013 میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔