Tag: سونم کپور

  • بنگلہ دیش کے حالات نے سونم کپور کو بھی پریشان کردیا

    بنگلہ دیش کے حالات نے سونم کپور کو بھی پریشان کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کو بھی بنگلہ دیش کے حالات نے پریشان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام اسٹوری میں بنگلہ دیشی عوام سے موجودہ حالات پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    سونم کپور نے بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں سے متعلق پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’یہ انتہائی خوفناک ہے۔‘

    انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ساتھ مل کر بنگلہ دیش کے عوام کے لیے دعا کریں۔‘

    سونم کپور

    واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد جنم لینے والی سول نافرمانی کی تحریک کے نتیجے میں ملک کی سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی حسینہ واجد مستعفی ہوگئی ہیں۔

    حسینہ واجد اپنی بہن کے ہمراہ خصوصی طیارے میں بھارت روانہ ہوگئیں، انہیں مستعفی ہونے سے قبل تقریر بھی ریکارڈ کرانے نہیں دی گئی۔

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے دوران 91 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

  • مادھوری ڈکشٹ پر تنقید  کے تیر برسنے لگے

    مادھوری ڈکشٹ پر تنقید کے تیر برسنے لگے

    بھارت کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی غزہ کے مسلمانوں کے حق میں انسٹا گرام اسٹوری وائرل ہوگئی، تاہم ہندو انتہا پسندوں کے سخت ردعمل کے باعث انہیں پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مظلوم فلسطینوں کے حق میں آواز اٹھائی۔

    اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ’آل آئیز آن رفح‘ (تمام نظریں رفح پر) کا پوسٹر اسٹوری پر شیئر کیا تھا، ان کی یہ پوسٹ شیئر ہونے کے کچھ ہی دیر بعد وائرل ہوگئی۔

    خیال رہے کہ ’آل آئیز آن رفح‘ کے نام سے تصویری مہم میں دنیا بھر سے نامور شخصیات حصہ لے رہی ہیں جو اس تصویر کو اپنے انسٹاگرام یا ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرکے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس مہم میں سونم کپور، کرینہ کپور اور ورن دھون سمیت متعدد بالی وڈ اداکار بھی حصہ لے چکے ہیں۔

    تاہم ہندو انتہا پسندوں کو مادھوری ڈکشٹ کا پوسٹ کرنا ہضم نہ ہوا اور انہوں نے نہ صرف انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہیں یہ پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی تاہم پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر انہیں مزید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)

    ایک صارف نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ لوگوں کے خیال میں پوسٹ کرنا اور ڈیلیٹ کرنا زیادہ افسوسناک عمل ہے‘ ایک صارف نے لکھا کیوں مادھوری میڈم؟ معاف کیجئے گا میں آپ کو ان فالو کر رہا ہوں۔

    خیال رہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ علاقہ قرار دیے جانے والے رفح کے کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 45 فلسطینی زندہ جل کر شہید ہوگئے تھے۔

  • سونم کپور نے انیل کپور کی فٹنس کا راز بتادیا ؟

    سونم کپور نے انیل کپور کی فٹنس کا راز بتادیا ؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار انیل کپور لاجواب اداکاری کرنے کے ساتھ ہمیشہ جوان نظر آنے کے لئے کافی مشہور ہیں۔

    انیل کپور کی صاحبزادی اداکارہ سونم کپور نے ڈاکٹر شیو کے سرین کی کتاب اون یور باڈی: اے ڈاکٹرز لائف سیونگ ٹپس کے اجراء کے موقع پر بات کرتے ہوئے اپنے والد انیل کپور، بونی کپور اور سنجے کپور کے طرز زندگی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    سونم کپور کا انیل کپور کی فٹنس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ شراب نہیں پیتے اور نہ ہی سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

    سونم کپور نے بتایا کہ ان کی والدہ بھی انیل کپور کی صحت سے متعلق کافی حساس ہیں وہ ان کا ہر طرح سے بہت خیال رکھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ انیل کپور نے 23 سال کی عمر میں اُمیش مہرا کی فلم ’ہمارے تمہارے‘ (1979) سے ڈیبیو کیا تھا۔ جبکہ اداکار کو فلم انڈسٹری کا حصہ بنے ہوئے 44 سال سے زیادہ بیت چکے ہیں۔

    انہوں نے پہلی بار ہندی فلم میں مرکزی کردار 1983 میں وہ سات دن میں کیا تھا اس کے بعد انہوں نے یش چوپڑا کے ایکشن فلم مشال (1984) میں کام کیا، جس سے ان کی شہرت میں بڑا اضافہ ہوگیا تھا۔

    انیل کپور کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائد

    انیل کپور چار دہائیوں تک فلموں کا حصہ بنے رہے، اس دوران انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ محبت کا ایک خاص رشتہ بنائے رکھا۔

  • سونم کپور کو فلم کی تشہیر کے دوران کیا سنگین حادثہ پیش آیا؟

    سونم کپور کو فلم کی تشہیر کے دوران کیا سنگین حادثہ پیش آیا؟

    بالی وڈ کی اداکارہ سونم کپور نے بتایا کہ انہیں 15 سال کی عمر میں ایسا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ بال بال بچیں تھی۔

    بھارت کی نامور اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا کہ جب میں 15 سال کی تھیں تو 2016 میں فلم ’نیرجا‘ کی تشہیر میں مصروف تھیں۔

    سونم کپور نے بتایا کہ میں اپنے دوست کنال راول کے لیے فلم کی تشہیر کے لیے کار میں سوار تھیں، تو اچانک کار رک گئی۔ اس لمحے فوراً ہی ہمیں کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا۔

    ’تو میں نے کنال کو کار سے چھلانگ لگانے کو کہا تاہم اسی لمحے کار میں آگ لگی اور کنال کی سائیڈ کا دروازہ جام ہوگیا‘۔

    اداکارہ سونم نے بتایا کہ میں نے  سائیڈ  دروازہ کھولنے میں مدد کی جیسے ہی ہم کار سے اترے کار دھماکے سے پھٹ گئی۔

     سونم کپور کا کہنا تھا کہ میں اور کنال کار پھٹنے سے سیکنڈ قبل ہی اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے تھے اگر ہم وقت پر کار سے چھلانگ نہ لگاتے تو ہماری موت بھی واقع ہوسکتی تھی۔

  • برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی میں کونسی بھارتی اداکارہ شرکت کرینگی؟

    برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی میں کونسی بھارتی اداکارہ شرکت کرینگی؟

    بالی وڈ اداکارہ سونم کپور برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کے موقع پر ہونے والے موسیقی کے پروگرام بھارت کی نمائندگی کرینگی۔

    سونم اس خصوصی تقریب میں فن کا مظاہرہ کرنے والے امریکی گلوکاروں کیٹی پیری اور لیونل رچی جیسے عالمی اسٹارز کے گروپ کا حصہ ہوں گی۔

    عالمی اسٹارز کے اس گروپ کا شیڈول بھی سامنے آیا ہے، سونم کپور برطانوی گلوکار اسٹیو وِن وڈ اور دولت مشترکہ سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں کے خصوصی ورچوئل کنسرٹ شروع ہونے سے پہلے پرفارم کریں گی۔

    رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں سونم کپور کا کہنا تھا کہ اس تقریب کے لیے گانے والے دولت مشترکہ کے خصوصی ورچوئل گروپ کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    یہ کنسرٹ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے نشر کیا جائے گا، کنسرٹ میں برطانوی پاپ بینڈ ٹیک دیٹ، اطالوی گلوکار اینڈریا بوسیلی، ویلز سے تعلق رکھنے والے سنگر برائن ٹیرفل، برطانوی گلوکارہ فرییا رائیڈنگز اور کلاسیکی موسیقار الیکسس فرنچ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    سرکاری طور پر شاہ چارلز سوم کی تاج پوشی اتوار (چھ مئی) کو ہوگی، ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی تقریب میں دو ہزار مہمان شرکت کریں گے جن میں شاہی خاندان کے سرکردہ افراد، مشہور شخصیات، اداکار اور سیاست دان شامل ہیں۔ تقریب کا اہتمام کینٹربری کے آرچ بشپ کریں گے۔

  • سونم کپور کو اپنے ٹویٹ پر لینے کے دینے پڑ گئے

    سونم کپور کو اپنے ٹویٹ پر لینے کے دینے پڑ گئے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بالی ووڈ میں اقربا پروری اور نامور ڈائریکٹرز اور پروڈیوسر کے اسٹارز کے بچوں کو نوازنے پر سخت تنقید کی جارہی ہے، ایسے میں سونم کپور نے فادرز ڈے پر ٹویٹ کے ذریعے ان ساری توپوں کا رخ اپنی طرف کرلیا۔

    معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے، جو خود بھی ایک نامور اداکارہ ہیں، والد کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ میں آج اس مقام پر اپنے والد کی وجہ سے ہوں۔

    سونم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہاں مجھے بہت سی مراعات ملی ہیں کیونکہ میرے والد نے مجھے یہ سب کچھ دینے کے لیے بہت محنت کی ہے، اور مجھے حاصل یہ تمام مراعات اسی کا صلہ اور ان کی خوش قسمتی ہیں۔

    سونم کا یہ ٹویٹ کرنا تھا کہ ٹویٹر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، اس سے قبل بھی بالی ووڈ اسٹارز کے بچوں بشمول شاہ رخ خان کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کہ وہ بغیر کسی محنت کے بالی ووڈ میں اس مقام پر پہنچ گئے جہاں پہنچنے کے لیے محنتی اداکار ساری زندگی جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔

    ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ ایک غریب باپ بھی اپنی اولاد کو سہولیات دینے کے لیے اتنی ہی محنت کرتا ہے، لیکن اس کی اولاد غریب رہتی ہے تو کیا یہ کوئی مکافات عمل ہے؟ کیا آپ کا نہیں خیال کہ آپ کو زندگی کی ساری مراعات اپنے بل بوتے پر حاصل کرنی چاہئیں اپنے والدین کے بل بوتے پر نہیں۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ کے خیال میں کیا مراعات سے محروم لوگوں کو کسی غلطی کے بدلے ایسی زندگی ملتی ہے اور وہ غریب رہتے ہیں؟ مراعات یافتہ ہونا کسی کا پیدائشی حق نہیں ہاں لیکن کچھ لوگوں کو یہ مل جاتی ہیں۔

    ایک اور صارف نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ صدر کی بیٹی ہوتے ہوئے ایک ریستوران میں کام کر رہی ہے، اصل قابل تقلید مثال یہ ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد یہ انکشافات سامنے آئے تھے کہ بالی ووڈ کے بڑے ہدایت کاروں نے انہیں نظر انداز کر رکھا تھا اور ان کی پہلی ترجیح کسی بڑے اسٹار کی بیٹی یا بیٹے کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا تھا، ان حالات سے دلبرداشتہ ہو کر سشانت نے خودکشی کی۔

    اس کے بعد سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے بڑے ہدایت کاروں کو ان کی اقربا پروری پر اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ کئی افراد کو وضاحت پیش کرنی پڑ گئی۔

    اس دوران سوشل میڈیا پر سونم کپور کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا جس میں وہ کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں موجود ہیں اور ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دریافت کیا کہ سشانت سنگھ راجپوت کون ہیں۔

  • سونم کپور کو ویلنٹائن ڈے پر شوہر کی یاد ستانے لگی

    سونم کپور کو ویلنٹائن ڈے پر شوہر کی یاد ستانے لگی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو ویلنٹائن ڈے پر شوہر آنند آہوجا کی یاد ستانے لگی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور اپنے شوہر آنند آہوجا بہت ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بہت مس کررہی ہیں، ان کے شوہر اپنی کاروباری مصروفیات کے سبب ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں۔

    سونم کپور اور آنند آہوجا کی جوڑی بھارت کی خوب صورت ترین جوڑی سمجھی جاتی ہے، سونم اور آنند کی گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر سونم نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

    سونم نے انسٹا گرام پر خوب صورت تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ’ویلنٹائن ڈے مائی لو۔‘

    انہوں نے اپنے شوہر آنند آہوجا سے کہا کہ وہ انہیں بہت یاد کررہی ہیں اور بہت جلد ملاقات ہوگی۔

    واضح رہے کہ لیجنڈ بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی گزشتہ 8 مئی کو سکھ رسم و رواج کے تحت انجام پائی تھی۔

    ان دنوں سونم کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’دی زویا فیکٹر‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں، فلم کے ہدایت کار ابھیشک شرما ہیں جبکہ فلم رواں سال 5 اپریل کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔

  • سونم کپور کا والد کے ساتھ ڈانس۔۔ ۔ فلم کا نیا گانا ریلیز

    سونم کپور کا والد کے ساتھ ڈانس۔۔ ۔ فلم کا نیا گانا ریلیز

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار ہ سونم کپور کی اپنے والد انیل کپور کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سامنے آگئی، یہ دراصل نئی آنے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کا گانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 1992 کی مشہورِ زمانہ ’1942 اے لو اسٹوری‘ فلم کے ایک اور خوبصورت گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی جسے بالکل نئے انداز سے بنایا کیا گیا ہے۔

    فلم کے سیکوئل میں پہلی بار باپ بیٹی انیل کپور، سونم کپور کردار ادا کرتے نظر آئیں گے علاوہ ازیں جوہی چاؤلہ، راج کمار راؤ بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔

    اس فلم کا پہلا ٹیزر گزشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا، جس میں انیل کپور نے اپنی 1994 میں ریلیز ہوئی فلم ’1942 اے لو اسٹوری‘ کی جھلک بھی دکھائی تھی۔

    قبل ازیں اس گانے میں اداکار سنی دیول اور کنگنا رناوت نے پرفارم کیا تھا البتہ اب سونم کپور اپنے والد کے ہمراہ اس ڈانسنگ ٹریک پر جلوے بکھیرتے نظر آئیں گی۔

    ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا میں یہ گانا ’عشق مٹا‘ ہرشدیپ کور اور نؤراج ہنس نے گایا جبکہ روہک کھلی نے اسے کمپوز کیا۔ واضح رہے کہ ویدھو وینود اس فلم کو پرڈیوس کررہے ہیں جو یکم فروری 2019 کو سینیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

  • سونم کپور  فواد خان کے سحر سے باہر نہ نکل سکیں

    سونم کپور فواد خان کے سحر سے باہر نہ نکل سکیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار ہ سونم کپور فواد خان کی دیوانی نکلیں اور انہوں نے اپنی اور پاکستانی اداکار کی جوڑی کو بہترین قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں ہدایت کار کرن جوہر نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’آپ اسکرین پر سب سے زیادہ کس کے ساتھ خوبصورت نظر آتی ہیں؟‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    I also think she looks the best with @fawadkhan81 😂❤

    A post shared by ℬollywood💙 (@bollysfitoor) on

    سونم کپور نے ایک لمحہ سوچے بغیر پاکستانی اداکار فواد خان کا نام لیا اور کرن جوہر سے کہا کہ ’آپ نے انہیں واپس پاکستان بھیج دیا‘۔ پروگرام میں اداکارہ کی بہن اور بھائی بھی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

    قبل ازیں پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد سونم کپور نے فواد خان کو مخاطب کر کے بولا تھا کہ ’آپ ایک اسٹار ہیں‘۔

    یاد رہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان نے بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا جس میں اُن کے مد مقابل سونم کپور تھیں۔ دونوں اداکاروں نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کون پسند ہے؟ خان کی فہرست میں فواد خان کو بھی شامل کرو، ٹوئنکل کھنہ

    یہ بھی پڑھیں: ’اب دیکھنا یہ ہے باکس آفس پر فواد خان کا راج ہوگا یا سلمان خان کا؟‘

    یہ بھی یاد رہے کہ 2014 میں سامنے آنے والی فلم ’خوبصورت‘ کے بعد فواد خان نے کرن جوہر کی فلموں ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں کام کیا تاہم 2016 میں مقبوضہ کشمیر میں واقع فوجی چھاؤنی اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارتی انتہاء پسندوں نے بالی ووڈ ہدایت کاروں کو دھمکی دی تھی کہ وہ آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو موقع نہ دیں۔

    بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے باعث فواد خان اور ماہرہ خان اپنی فلمیں ادھوری چھوڑ پر پاکستان واپس آگئے تھے البتہ آج بھی بالی ووڈ‌انڈسٹری میں‌ دونوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔

  • سونم کپور پاکستان آنے کی خواہش مند

    سونم کپور پاکستان آنے کی خواہش مند

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے پاکستان آنے اور یہاں موجود مداحوں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ وقت گزارا اور اُن کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے۔مداحوں نے اداکارہ سے نجی زندگی، پسند نا پسند، مصروفیات، شادی اور مستقبل و دیگرسوالات کیے۔

    بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے سونم کپور سے سوال کیا کہ ’آپ مسلمانوں سے محبت کرتی ہیں؟‘ اداکارہ نے جواب دیا کہ ’میں تمام مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے محبت کرتی ہوں کیونکہ یہ سبق میرے مذہب نے سکھایا ہے‘۔

    ایک اور صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا آپ پاکستانی مداحوں کو پسند کرتی ہیں؟ سونم کپور نے جواب دیا کہ ’مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے اور پاکستان آنے کا دل بھی چاہتا ہے‘۔

    سونم کے مداح نے لوگوں کو ہر وقت مسکرانے اور خوش رکھنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے جواب دیا کہ ’میں سب سے متاثر ہوجاتی ہو کر خوش رہتی ہوں، اگر آپ کا موڈ ٹھیک ہو تو آپ دوسروں کو خوش رکھ سکتے ہیں‘۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور کی مسلمانوں سے محبت اور پاکستان جانے کی خواہش کے بعد ہندو انتہاء پسند ایک بار پھر اُن کے شدید مخالف ہوگئے، قبل ازیں کشمیری بچی آصفہ کے قتل پر جب اداکارہ نے آواز بلند کی تھی تو شدت پسندوں نے انہیں ہندوؤں سے نفرت کرنے والی شخصیت قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اوربھارتی بزنس مین آنند آہوجا 8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، پاکستانی فنکار ماہرہ خان  نے جوڑے کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا جبکہ دونوں اداکاراؤں نے کانز فیسٹول میں ملاقات بھی کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔