Tag: سونم کپور

  • مجھےمیرے والد نےاٹھارہ سال کی عمر میں الگ کردیا،سونم کپور

    مجھےمیرے والد نےاٹھارہ سال کی عمر میں الگ کردیا،سونم کپور

    ممبئی : بالی ووڈ حسینہ اور معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیرئیر میں کامیابی حاصل کرنے کے اپنے والد کا سہار انہیں لیا،بلکہ ان کے والد نے ان کو اٹھارہ سال کی عمر میں علیحدہ کردیا تھا.

    بالی ووڈ پرکشش اداکارہ سونم کپور کے مطابق ان کے والد نامور اداکار انیل کپور نے انہیں پروفیشنل زندگی میں خود سے فیصلے کرنے کے لیے اٹھارہ سال کی عمر میں علیحدہ کردیا تھا.

    پڑھیں :       فواد کو اپنے گھر کا حصہ سمجھتی ہوں، سونم کپور

     بالی ووڈ حسینہ نے بتایا کہ اٹھارہ سال کے بعد سے مجھے خود ذمہ داری لینا پڑی اور میرے لیے یہ ایک اچھا تجربہ تھا جس میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا.

    SONAM KAPOOR POST 2

    سونم کپو ر کے مطابق ان کے والد نے ان سے کہا کہ میں تمہارے لیے کبھی کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہوں گا،میں یہ بتا سکتا ہوں کہ کیا غلط اور کیا صحیح ہے لیکن آخر میں اپنا فیصلہ تمہیں خود کرنا ہوگا‘.

    پڑھیں :         سونم کپور بالی ووڈ پر راج کرنے کی خواہاں

     بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’میں خود کو بہت حد تک اپنے والد سے منسوب کرسکتی ہوں،لیکن اپنے کیرئیر میں لینے والا ہر فیصلہ، ہر غلطی اور ہر فتح میری اپنی ہے‘۔

    یاد رہے کہ سونم کپور نے بالی ووڈ اندسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز 22 سال کی عمر میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’سانوریا‘ کے ساتھ کیا تھا،اس فلم میں سونم کپور کے ہمراہ رنبیر کپور مرکزی کاسٹ میں شامل تھے،فلم ’سانوریا‘ باکس آفس پر توبری طرح فلاپ ہوئی لیکن اس ناکامی سےاداکارہ کے کیرئیر پر کوئی فرق نہیں پڑا، سونم کپور کی آخری ریلیز فلم ’نیرجا‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی،اس فلم میں سونم کی اداکاری کو بھی کافی سراہا گیا تھا.

    SONAM KAPOOR POST 1

    واضح رہے سونم کپور 9 جون 1985 کو بھارت کے شہر مہاراشٹر میں پیدا ہوئی، انہوں نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز فلم ساوریا سے کیا، سونم کپور اب تک کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں وہ پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ خوبصورت فلم میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

  • فواد کو اپنے گھر کا حصہ سمجھتی ہوں، سونم کپور

    فواد کو اپنے گھر کا حصہ سمجھتی ہوں، سونم کپور

    بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم خوبصورت میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور انھیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھتی ہیں۔

    چند روز قبل بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے پاکستانی اداکاروں فواد خان اور ماہرہ خان کو دھمکی کی دی گئی تھی، علاوہ ازیں شیو سینا کے رہنماﺅں کے طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ پاکستانی فنکاروں کو مہاراشٹرا کی سرزمیں پر کسی صورت اپنے کام کی تشھیر کی اجازت نہیں دیں گے۔

    سونم کا کہنا تھا کہ انکے بہت سے بہترین دوستوں کا تعلق پاکستا ن ہے تو کیا اب وہ محض چند لوگوں کی باتوں پر ان سے دوستی ختم کردیں ؟ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کو دو ٹکڑے برٹش سرکار نے کیااس میں دونوں ملکوں کی عوام کا کیا قصور ہے؟۔

    Sonam Kapoor

    سونم کپور کا کہنا تھا کہ صرف مذہب ذات یا نسل کی بنیاد پر انسانیت کو پیچھے نہیں چھوڑا جا سکتا۔ واضح رہے اداکارہ کی پریم رتن دھن پایو 12نومبر کو ملک بھرکے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    سورج بر جاتیا کی پریم رتن دھن پایو کے نمایاں ستاروں میں سلمان خان ، سونم کپور، انوپم کھیر، نیل نتن مکیش، ارمان کھولی اور سورا بھاسکر کے نام شامل ہیں۔

  • فواد خان ایک باصلاحیت اداکار ہیں، سونم کپور

    فواد خان ایک باصلاحیت اداکار ہیں، سونم کپور

    بالی ووڈ کی اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ فواد خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان  بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جس کا اندازہ انہیں فواد کے ساتھ فلم ’’خوبصورت‘‘ میں کام کرکے اور گھر پران کے ساتھ بات چیت میں ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فواد خان کم گو اورشرمیلے نظرآتے ہیں اور ان کے مداح بھی انہیں اسی قسم کے کرداروں میں پسند کرتے ہیں لیکن درحقیقت عام زندگی میں وہ بڑے زندہ دل اورپرمزاح ہیں۔

    واضح رہے کہ فواد خان نے سونم کپورکے ساتھ فلم ’’خوبصورت ‘‘ میں کام کیا تھا جو پاکستانی اداکارکی بالی ووڈ میں پہلی فلم بھی تھی۔

  • فرانس میں 68ویں کانز فلم فیسٹیول کا شاندار انعقاد

    فرانس میں 68ویں کانز فلم فیسٹیول کا شاندار انعقاد

    کانز : فرانس کےشہرکانزمیں دنیا بھر سے ستاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔رنگا رنگ فیسٹول میں ہالی وڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کا شاندار پریمئیر ہوا۔

    کانز فلم فیسٹول میں جھلمل ستاروں کی رنگارنگ شام سجی ۔جو ہالی ووڈ کی انیمیٹڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کے نام ہوئی۔ ارسٹھ ویں کانز فیسٹول میں انیمٹیڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کاپریمئیر منعقد ہوا۔جہاں فلم کے ستاروں نے دھماکے دار انٹری دی۔

    مذکورہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سخت محنت کے باوجود اپنے مقصد میں نا کام ہو جاتی ہے،ناکامی اس کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔

    تجسس اور رنگوں سے سجی فلم انیس جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔اسٹائل اور فیشن سے سجی شام میں بالی ووڈ ستارے بھی فل ایکشن میں  نظر آئے، فیشن گرل سونم کپور نے بھی ریڈ کارپٹ پراپنے جلوے بکھیرے۔

  • اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص

    اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص

    نئی دہلی: ہندوستانی اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راجکوٹ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران سونم کپور کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں قریبی ہسپتال لے جا یا گیا مگر جہاں ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی۔

    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سونم کے خون کے ٹیسٹ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ان کی ٹرینر میں بھی یہ بیماری پائی گئی۔

    جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں ڈاکٹرز نے ان میں سوائن فلو کی تصدیق کر دی۔

    سوائن فلو کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں بیماری ٹھیک نہ ہونے تک کام کرنے سے روک دیا ہے۔

    واضح رہے کہ سونم کپورکو ہداتیکار سورج برجاتیا کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کی شوٹنگ کے دوران سانس کی تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ سونم کپور شوگر کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

  • سونم کپور سانس کی تکلیف کا شکار

    سونم کپور سانس کی تکلیف کا شکار

    ممبئی: شوگر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ ادکارہ سونم کپور کو ایک اور خطرناک بیماری کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ سونم کپور نے اسپتال سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں بیمار ہونے سے نفرت ہے۔

    واضح رہے کہ سونم کپورکو ہداتیکار سورج برجاتیا کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کی شوٹنگ کے دوران سانس کی تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ سونم کپور شوگر کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

  • سونم کپور بالی ووڈ پر راج کرنے کی خواہاں

    سونم کپور بالی ووڈ پر راج کرنے کی خواہاں

    ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ سونم کپور نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں طویل عرصے تک بالی ووڈ پر راج کرنا چاہتی ہوں۔

    انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ میری فلم بہت جلد ریلیز ہو رہی ہے اور میں اس فلم کی کامیابی کیلئے بہت پُرامید ہوں۔

    انہوں نے بالی ووڈ میں کم کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اس انڈسٹری میں طویل عرصے تک راج کرنا چاہتی ہوں، اسی وجہ سے کم کام کرتی ہوں۔