Tag: سونو سود

  • سونو سود کا وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ردعمل

    سونو سود کا وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ردعمل

    بالی ووڈ اداکار سونو سود نے اپنے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر خاموشی توڑ دی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار سونو سود نے لکھا کہ ہمیں یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا پلیت فارمز پر گردش کرنے والی خبریں انتہائی سنسنی خیز ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ معاملات کو صحیح کرنے کے لیے ہمیں معزز عدالت کی جانب سے کسی تیسرے فریق سے متعلق معاملے میں بطور گواہ طلب کیا گیا جس سے ہماری کوئی وابستگی نہیں۔

    اداکار نے کہا کہ ہمارے وکلا 10 فروری کو بیان دیں گے جو اس معاملے میں ہماری عدم شمولیت کو واضح کرتا ہے، ہم نہ تو برانڈ ایمبسیڈر ہیں اور نہ کسی بھی طرح سے وابستہ ہیں، یہ افسوسناک ہے کہ مشہور شخصیات نرم ہدف بن جاتے ہیں، ہم اس معاملے میں سخت کارروائی کریں گے۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر لدھیانہ کی عدالت نے مبینہ فراڈ کیس میں 51 سالہ اداکار سونو سود کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کیس میں لودھیانہ سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل راجیش کھنہ نے 10 لاکھ روپے  کے فراڈ کا مقدمہ دائر کیا اور الزام لگایا کہ مرکزی ملزم موہت شکلا نے اسے جعلی سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا۔

    لدھیانہ کی عدالت نے اوشیوارا پولیس اسٹیشن، اندھیری ویسٹ، ممبئی کے آفیسر انچارج کو سونو سود کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت نے سونو سود کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور کیس کی اگلی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

  • سونو سود کا سلمان خان کی فلم دبنگ سے متعلق اہم انکشاف

    سونو سود کا سلمان خان کی فلم دبنگ سے متعلق اہم انکشاف

    ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار و سماجی کارکن سونو سود نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے فلم دبنگ میں ”منی بدنام“ گانا ان سے چرالیا تھا، کیونکہ اس گانے میں انہیں کام کرنا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم دبنگ 2010 کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک کے طور پر سامنے آئی تھی، جس نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

    فلم میں سلمان خان کے مخالف چھیدی سنگھ کا کردار ادا کرنے والے اداکار سونو سود نے پہلے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر فلم کی پیشکش ٹھکرا دی لیکن بعد میں کردار اور مناظر کے بارے میں کچھ شرائط کے ساتھ کام کرنے کے لئے حامی بھرلی تھی۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں، اداکار نے یہ بتایا کہ کس طرح سلمان عرف چلبل پانڈے نے ان سے ان کا آئٹم سانگ ”منی بدنام“ چرالیا تھا۔ اس گانے میں ملائکہ اروڑہ نے اداکاری کی تھی۔ تاہم سونو نے کہا کہ سلمان خان نے گانے میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

    اس سے قبل بالی وڈ کے معروف اداکار و سماجی کارکن سونو سود نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس وقت سونو کو ان کی ایکشن فلم ’فتح‘ میں پرفارمنس کیلیے سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کئی سال پہلے سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ میں منفی کردار سے دیکھنے والوں کو متاثر کیا تھا جبکہ شاہ رخ خان کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں بھی اپنی مزاحیہ اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

    سونو نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے پر بات چیت کی۔

    سب سے پہلے انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں بتایا کہ ان کے ساتھ کام کر کے وہ کافی لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سُپر اسٹار کے ساتھ کام کرنا اس لیے زیادہ دلچسپ تھا کیونکہ ہم نے ایک ساتھ بہت سفر کیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہماری چارٹرڈ فلائٹ تھی اور ہم تقریباً پانچ سے چھ افراد تھے اس لیے ہم نے ساتھ سفر کیا اور خوف لطف اندوز ہوئے، ہم نے بہت وقت ایک ساتھ گزارا ہے۔

    لاس اینجلس آگ، آسکر ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کی تقریب پھر ملتوی

    سلمان خان کے بارے میں سونو سود کی رائے تھی کہ وہ اپنے جذبات کو ظاہر کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے لیکن اگر وہ کسی کو پسند کرتے ہیں تو وہ انہیں دل سے پیار کرتے ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سامنے والے شخص کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اس کی کتنی فکر کرتے ہیں۔

  • بالی ووڈ اسٹار کی بنگلہ دیش میں پھنسے بھارتیوں کی مدد کرنے کی اپیل

    بالی ووڈ اسٹار کی بنگلہ دیش میں پھنسے بھارتیوں کی مدد کرنے کی اپیل

    بھارتی اداکار نے بنگلہ دیش میں جاری ہنگاموں کے بعد ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پڑوسی ملک سے نکلنے میں بھارتیوں کی مدد کریں۔

    بالی ووڈ اداکار سونو سود جو اپنی سوشل سرگرمیوں کی وجہ سے معروف ہیں انھوں نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں بھارتی خاتون کی ویڈیو شیئر کی گئی، اس ویڈیو خاتون نے اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش میں کئی بھارتیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔

    خاتون نے ویڈیو میں بھارت واپس آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، سونو سود نے اپنی ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیں بنگلہ دیش سے اپنے تمام ہم وطن بھارتیوں کو واپس لانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے، تاکہ انہیں یہاں بہتر زندگی میسر آسکے۔‘

    سونو سود کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ صرف ہماری حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے جو اپنی پوری کوشش کر رہی ہے بلکہ یہ ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے‘، آخر میں انھوں نے بھارتی پرچم کی ایموجی بھی بنائی۔

    خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبا کے شدید احتجاج کے بعد شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے اور وہ بھارت فرار ہوچکی ہیں۔

    اس سے قبل بھارتی اداکارہ سونم کپور نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں بنگلہ دیشی عوام سے موجودہ حالات پر ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

    سونم کپور نے بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں سے متعلق پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’یہ انتہائی خوفناک ہے، میرے ساتھ مل کر بنگلہ دیش کے عوام کے لیے دعا کریں۔‘

  • سونو سود پاکستانی مداح سے مل کر جذباتی ہوگئے

    سونو سود پاکستانی مداح سے مل کر جذباتی ہوگئے

    استبنول: بھارتی اداکار سونو سود کی ترکی کے شہر استنبول میں ایک پاکستانی مداح سے ملاقات ہوئی، اس دوران بھارتی اداکار جذباتی ہوگئے۔

    سونو سود نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ ترکی میں ان کی ملاقات ایک فرشتے سے ہوئی ہے۔

    بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں مداح کا نام یاد نہیں رہا لیکن اس پاکستانی مداح نے انہیں دیکھتے ہی گلے لگایا اور زبردستی بیس پونڈ کا ایک نوٹ انہیں دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)

    سونو سود نے بتایا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے مداح کا کہنا تھا کہ ’میرے بیٹے، تم غریبوں کیلئے بہت شاندار کام کررہے ہو، یہ میری طرف سے ایک چھوٹی سے شرکت ہے‘۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی مداح سے بہت متاثر ہوئے اور ان کے نزدیک یہ بیس بونڈ لاکھوں ڈالروں سے زیادہ بیش قیمت ہیں۔

    وہ اپنی زلفوں سے۔۔۔۔۔۔مومنہ اقبال کی ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ سونو سود اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ویلفیئر کاموں کیلئے بھی بہت معروف ہیں اور ہر قسم کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

  • کھابی لامی کی جوس کے گلاس کے ساتھ ایک اور مزاحیہ ویڈیو

    کھابی لامی کی جوس کے گلاس کے ساتھ ایک اور مزاحیہ ویڈیو

    معروف مزاحیہ ٹک ٹاکر کھابی لامی کی بھارتی اداکار سونو سود کے دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    افریقی ملک سینیگال سے تعلق اور اٹلی کی شہریت رکھنے والے سیاہ فام ٹک ٹاکر کھابی لامی اپنی خاموش ویڈیوز کے ذریعے صرف 2 سال کے اندر دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔

    22 سالہ کھابی ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 14 کروڑ سے بھی زائد ہے۔

    حال ہی میں کھابی لامی بھارت پہنچے جہاں ان کی بالی ووڈ اداکار سونو سود سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں نے ایک دلچسپ ویڈیو بھی بنائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونو کھابی کے گلاس میں جوس انڈیل رہے ہیں، اس کے بعد تھوڑا سا جوس بچنے پر وہ اسے اپنے گلاس میں ڈال لیتے ہیں۔

    کھابی ان کا گلاس دیکھ کر اس کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں جس پر سونو انہیں منع کرتے ہیں، کھابی دوبارہ یہی کوشش کرتے ہیں۔

    دوسری بار جب سونو انہیں روکتے ہیں تو کھابی غصے سے ان کے گلاس میں موجود اسٹرا اٹھاتے ہیں اور اپنے گلاس میں ڈالتے ہیں، جس پر سونو کھسیانے ہوجاتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Khaby Lame (@khaby00)

    کھابی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

  • سونو سود نے پریانکا کو چائے اسٹال کے لیے جگہ دلا دی

    سونو سود نے پریانکا کو چائے اسٹال کے لیے جگہ دلا دی

    پٹنہ: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سماجی کاموں کے لیے مشہور سونو سود نے ایک گریجویٹ لڑکی پریانکا گپتا کو چائے اسٹال کے لیے جگہ دلا کر بڑی مشکل حل کر دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے شہر پٹنہ میں چائے کا اسٹال چلانے والی پریانکا گپتا اس وقت سخت مشکل میں گرفتار ہو گئی تھیں جب ان کا اسٹال تجاوزات کے خلاف مہم کی زد میں آ گیا تھا۔

    جب سونو سود کو اس کا علم ہوا تو انھوں نے لڑکی کی مدد کے لیے فوراً اپنا ہاتھ آگے بڑھا دیا، انھوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ بھی کیا۔

    سونو سود نے لکھا کہ پریانکا کی چائے کی دکان کے لیے جگہ کا انتظام کر دیا گیا ہے، اب پریانکا کو وہاں سے کوئی نہیں ہٹائے گا۔ اداکار نے ازراہ تفنن یہ بھی لکھا کہ بہار آ کر جلد ہی آپ کے ہاتھ کی چائے پیتے ہیں۔

    دراصل حال ہی میں پٹنہ میونسپل کارپوریشن نے اینٹی اینکروچمنٹ کمپین کے تحت پریانکا کی چائے کی دکان کو ختم کر دیا تھا، اس کے بعد پریانکا نے اپنا ویڈیو بنا کر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسے بار بار پریشان کیا جا رہا ہے، جس سے وہ اپنا بزنس نہیں چلا پا رہی ہے۔