Tag: سونیا حسین

  • سونیا حسین نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا

    سونیا حسین نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا کر سب کو حیران کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گزشتہ روز اداکارہ سونیا حسین نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

    سونیا حسین نے کہا کہ مجھے شروع سے شعیب اختر بہت پسند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شعیب اختر لیجنڈ ہیں جب ایک اسٹار آتا ہے تو الگ ہی نظر آتا ہے ابھی بھی وہ ساری کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھڑے ہوجائیں تو الگ ہی نظر آئیں گے۔

    اداکارہ نے کہا کہ شعیب اختر لیجنڈری کھلاڑی ہیں اور اچھے میزبان بھی ہیں۔

    سونیا حسین نے پاکستانی ٹیم کے لیے شعر بھی سنایا جس کے بول کچھ یوں ہیں۔

    سجا کے رکھتے ہیں چہرے پر جو حسیں کی کرن”

    "نہ جانے روح میں کتنے شگاف رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوچکی ہے، پاکستان کو نیوزی لینڈ اور بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایونٹ میں پاکستان اپنا تیسرا اور آخری میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

  • کیا انڈسٹری میں گہری رنگت کی وجہ سے مواقع نہیں ملتے؟ سونیا حسین نے بتا دیا

    کیا انڈسٹری میں گہری رنگت کی وجہ سے مواقع نہیں ملتے؟ سونیا حسین نے بتا دیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے کالا رنگ ہونے کی وجہ سے مواقع نہ ملنے کی تردید کردی۔

    اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور انڈسٹری میں پسند نہ پسند ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    میزبان نے پوچھا کہ آپ انڈسٹری میں نہ چاہتے ہوئے آگئیں لیکن وہ لوگ جو بہت جدوجہد کرتے ہیں اور اداکار بننا چاہتے ہیں انہیں کوئی مشورہ دینا چاہیں گی؟

    سونیا حسین نے کہا کہ میں بہت سارے اداکار کو دیکھتی ہوں کہ شکوے کررہے ہوتے ہیں کہ ہماری رنگت کی وجہ سے آگے نہیں آنے دیا جاتا، یا ہمارا تعلق شوبز بیک گراؤنڈ سے نہیں ہے اور نیپوٹزم کی بات کی جاتی ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ انڈسٹری میں پسند نہ پسند کا کلچر موجود ہے لیکن اگر آپ کو اپنا کرافٹ پتا ہے اپنا کام آپ جانتے ہیں اور اس میں اچھے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں جو آپ کو پیچھے کرسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کو اپنے کام سے مخلص ہونا ضروری ہے نہ کہ یہ دیکھنا کہ دوسرا کیا کررہا ہے، میں اس کو کاپی کرلوں اس کی طرح اپنا رویہ کرلوں ایسا نہیں ہونا چاہیے آپ کو اپنے کام پر توجہ دینی ہے پھر آپ کبھی پیچھے نہیں رہ سکتے۔

  • پاکستان کی پریانکا چوپڑا جو 5 منٹ میں ایک لاکھ روپے کماتی ہیں، ان کا نام ہے۔۔۔۔۔

    پاکستان کی پریانکا چوپڑا جو 5 منٹ میں ایک لاکھ روپے کماتی ہیں، ان کا نام ہے۔۔۔۔۔

    بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ اداکاروں کے مداحوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پاکستانی اداکاراؤں کی خوبصورت نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اور ان کی خوب تعریف کی جاتی ہے۔

    پاکستانی اداکاراؤں کا اکثر بالی ووڈ ستاروں سے موازنہ کیا جاتا ہے مثال کے طور پر ہانیہ عامر کو پاکستان کی عالیہ بھٹ کا خطاب ملا ہے جب کہ سونیا حسین کا موازنہ پریانکا چوپڑاسے کیا جاتا ہے۔

    سونیا حسین ان دنوں پریانکا چوپڑا کی ہم شکل ہونے کی وجہ سے ٹرینڈ کررہی ہیں۔

    چند روز قبل سونیا حسین نے چند تصاویر شیئر کیں جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے انہیں پریانکا چوپڑا کا ہمشکل قرار دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سونیا حسین نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک اشتہار سے کیا یعنی 5 منٹ کے لیے ایک لاکھ روپے کمائے اور ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 57 کروڑ روپے ہے جو کہ مقبول اداکارہ ہانیہ عامر (48 کروڑ روپے) سے بھی زیادہ ہے۔

    سونیا حسین کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 3.1 ملین سے زائد ہے اور وہ اپنی تصاویر اکثر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے خوب سراہا جاتا ہے۔

    اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ انہوں نے کامیڈی فلم ٹچ پٹن میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا۔

  • سونیا حسین کے سابق شوہر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    سونیا حسین کے سابق شوہر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر واصف محمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ کے سابق شوہر واصف محمد نے سال 2023 میں ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کرلی تھی تاہم اب انہوں نے پہلی بیٹی کا استقبال کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Man kiani (@iammantashakiani)

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل  مونوکروم تصاویر میں  فٹنس ٹرینر اپنی نومولود بیٹی کو گود میں لیے مسکراتے نظر آرہے ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں بھی واصف اور منتشا بیٹی کو خوشی سے چومتے دکھائی دیے۔

    انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ماں کی محبت اور والد کی خوبصورتی کے ساتھ ایک ستارہ آسمان سے ہماری بانہوں میں اترا ہے، الحمدللہ۔ اللہ کی رحمت سے ہمارے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اس خوشی کی خبر کے بعد شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

    یاد رہے کہ واصف محمد ماڈل منتشا کیانی سے شادی کرنے سے قبل اداکارہ سونیا حسین کیساتھ نکاح میں منسلک تھے، بعدازاں نہ معلوم وجوہات کی بنا پر اس جوڑے نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اگر چہ علیحدگی کے بعد اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہیں کی لیکن واصف اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں۔

  • عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے کیوں انکار کیا؟ سونیا حسین نے بتا دیا

    عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے کیوں انکار کیا؟ سونیا حسین نے بتا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

    اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    ایک سول کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔

    اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر کم ہونے کی وجہ سے میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کی اس کے علاوہ کچھ پابندیاں میرے گھر والوں کی جانب سے بھی تھیں۔

    اس کے علاوہ شوبز کیریئر کے ساتھ ساتھ میری تعلیم بھی جاری تھی تو اس لیے میں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک مجموعی طور پر بالی ووڈ سے مجھے دو سے تین فلموں کی آفرز ہوچکی ہیں۔

    اداکارہ سونیا حسین نے کسی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام کرنے سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فواد خان بہت اچھے منجھے ہوئے اداکار ہیں لیکن میں علی ظفر کے ساتھ کام کرنا زیادہ پسند کروں گی۔

  • سونیا حسین نے کپتان بابر اعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

    سونیا حسین نے کپتان بابر اعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

    اداکارہ اور ماڈل سونیا حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    اےآروائی نیوز کے خصوصی عید شو میں اداکارہ اور ماڈل سونیا حسین شرکت کی جو کہ عید الضحیٰ کے دوسرے دن اے آر وائی نیوز پر نشر کی جائے گی۔

    شو میں اداکارہ اور ماڈل سونیا حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے کہا کہ کپتان بابراعظم کی پرسنیلٹی بہت بڑی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ بابر اچھے بچے ہیں، کم گو ہیں، ناپ تول کر بولتے ہیں، رات کو زیادہ دیر باہر بھی نہیں رہتے۔

    اس کے علاوہ شادی سے متعلق سوال کہ وہ کیسا لائف پاٹنر چاہتی ہیں جس پر سونیا حسین نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے شرم آرہی ہے۔

  • سونیا حسین نے کامیابی کا راز بتا دیا

    معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ سینئر اداکار محمد احمد کو دے دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں سونیا حسین نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے شوبز سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

    سونیا حسین نے بتایا کہ ’کیریئر کے شروع میں بہت سے لوگوں نے میری مدد کی سب کے ساتھ کچھ سیکھا ہے لیکن اداکار و رائٹر محمد احمد نے بہت ساتھ دیا وہ حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ کردار تم کرسکتی ہو، یہ نہ سمجھو یہ کردار ہے بلکہ یہ محسوس کرو کہ یہ تم خود ہو۔‘

    اداکارہ نے کردار سے متعلق بتایا کہ ’ڈرامے میں باپ کا کردار تھا جس میں لڑکی کام کرتی ہے جب وہ گھر دیر سے پہنچتی ہے تو مختلف سوالات کیے جاتے ہیں؟ ‘

    سونیا حسین نے بتایا کہ ’ہماری سوسائٹی کا ایک یہ بھی پہلو ہے کہ لڑکیاں کمانے بھی جاتی ہیں اور گھر والوں کی باتیں بھی سنتی ہیں۔‘

    اسکرپٹ کے انتخاب سے متعلق سونیا حسین نے بتایا کہ ’بچپن سے اسکول میں مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتی تھی، سبجیکٹ پر بات کرنے کا شروع سے شوق تھا تقاریر میں حصہ لیتے ہوئے یہ سوچتی تھی کہ کالج کی لڑکیوں کو اپنا پیغام پہنچا سکوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’شوبز میں آنے سے یہ فائدہ ہوا کہ جو پیغام میں اسکول یا کالج لیول پر پہنچا رہی تھی اب وہ اداکاری کے ذریعے لوگوں تک پہنچا رہی ہوں۔

    سونیا حسین نے ڈراموں کے پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز ودیگر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ سونیا حسین اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں (نور) کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، دیگر اداکاروں میں عائزہ اعوان (تہنیت)، شہزاد شیخ (مرتضیٰ)، خالد انعم، بشریٰ انصاری، بابر علی، شزا خان، منزہ عارف ودیگر شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

  • سونیا حسین کا والدین کے لیے شاندار تحفہ، والد کے گلے لگ کر رو پڑیں

    سونیا حسین کا والدین کے لیے شاندار تحفہ، والد کے گلے لگ کر رو پڑیں

    معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اپنا دیرینہ خواب پورا کرتے ہوئے اپنے والدین کے لیے گھر خرید لیا، گھر والوں کو سرپرائز دیتے ہوئے وہ جذباتی ہو کر آبدیدہ ہوگئیں۔

    سونیا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں وہ مٹھائی کے ڈبے لیے گھر میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    ان کے والد پوچھتے ہیں کہ کس چیز کی مٹھائی ہے پہلے بتاؤ پھر کھاؤں گا، جس پر وہ بتاتی ہیں کہ انہوں نے گھر خرید لیا۔

    تمام گھر والے نہایت خوش ہوتے ہیں، اس موقع پر سونیا اور ان کے والد آبدیدہ بھی ہوجاتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

    ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہر اولاد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ماں باپ کے لیے کچھ اور نہ سہی مگر ایک چھوٹا سا گھر ضرور بنائیں، وہ گھر جسے دل سے وہ اپنا کہہ سکیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ آج میری زندگی کا سب سے بڑا خواب حقیقت بن گیا، میرے امی ابو کا گھر آشیانہ تسنیم۔

    سونیا نے اسے اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ایسا یادگار لمحہ ہے جسے میں زندگی کی آخری سانس تک یاد رکھوں گی۔

    ویڈیو میں ان کے نئے گھر کے مناظر بھی موجود ہیں جس میں ان کے والدین ربن کاٹ کر گھر میں داخل ہوتے ہیں۔

  • شادی کب کریں گی؟ سونیا حسین نے بتا دیا

    شادی کب کریں گی؟ سونیا حسین نے بتا دیا

    کراچی: معروف اداکارہ سونیا حسین نے بتا دیا کہ وہ کب تک شادی کریں گی، مداحوں کی جانب سے اس سوال پر کہ کیا وہ کسی اداکار سے شادی کریں گی؟ انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سونیا حسین نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے نہ صرف مستقبل میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کھل کر باتیں کیں بلکہ یہ بھی بتایا کہ ان کا کرکٹر شعیب اختر کے ساتھ کیا تعلق ہے اور وہ کن ہولی وڈ اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

    ایک مداح کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے انتہائی کم عمری یعنی 17 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا جبکہ دوسرے سوال پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سائیکالوجی میں بیچلر کر رکھا ہے۔

    سونیا حسین نے ایک مداح کو بتایا کہ وہ جلد ہی عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی جب کہ ان کے تقریباً تمام ڈرامے سماجی مسائل پر بنے ہوئے ہیں۔

    اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ ہولی وڈ سپر اسٹار جونی ڈیپ، ٹام کروز اور ول اسمتھ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ شعیب اختر سے رشتے داری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ وہ صرف بہترین دوست ہیں۔

    شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سونیا حسین نے بتایا کہ وہ جنوری 2023 تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جب کہ اپنے ہونے والے شوہر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ خدا نہ کرے کہ ان کا ہونے والا ساتھی اداکار ہو.

  • ’مادھوری سے مشابہہ‘ پاکستانی اداکارہ کی تصاویر وائرل

    ’مادھوری سے مشابہہ‘ پاکستانی اداکارہ کی تصاویر وائرل

    کراچی: معروف اداکارہ سونیا حسین نے برائیڈل شوٹ میں اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں تو مداحوں نے انہیں بہت سراہا، صارفین نے انہیں بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے مشابہہ قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی نئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، تصاویر برائیڈل شوٹ کی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

    تصاویر میں سونیا حسین نیلے اور سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں، انہوں نے تصویر کے کیپشن میں ایک شعر لکھتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویر ہیں۔

    سونیا کی تصاویر کو مداحوں نے بے حد پسند کیا، صارفین نے توجہ دلائی کہ بعض تصاویر میں وہ بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے مشابہہ لگ رہی ہیں۔

    صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے ان کی تصاویر پر کمنٹ کیا اور انہیں مادھوری کے مشابہہ قرار دیا۔

    یاد رہے کہ سونیا حسین نے 2011 سے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔