Tag: سونیا حسین

  • کیا کبھی محبت ہوئی؟ اداکارہ سونیا حسین نے بتادیا

    کیا کبھی محبت ہوئی؟ اداکارہ سونیا حسین نے بتادیا

    کراچی: اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ انہیں ایک نہیں بلکہ کئی مرتبہ محبت ہوئی ہے لیکن اس کے علاوہ اوربھی بہت سے غم ہیں زندگی میں۔

    معروف اداکارہ سونیا حسین نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب آپ نوجوان ہوتے ہیں تو آپ کے بہت سے لوگ آئیڈیل ہوتے ہیں لیکن اس کو محبت کا نام نہیں دیا جاسکتا۔

    سونیا حسین نے کہا کہ آپ کو بہت سے لوگ زندگی میں ملتے ہیں جنہیں آپ اپنی محبت سمجھ لیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ اس پر ہی زندگی ختم ہوجائے گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ رشتے ناطے ضرورت سے جڑے ہوتے ہیں محبت کچھ نہیں ہوتی صرف ماں باپ اور اولاد کی محبت بغیر کسی غرض کے ہوتی ہے۔

    مزید پڑھیں: اداکارہ سونیا حسین بھی گلوکار علی سیٹھی کی مداح نکلیں

    سونیا حسین کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کسی سے بات بھی کرتا ہے تو ضرورت کے تحت ہی کرتا ہے ایسے ہی کوئی کسی سے بات کرنا بھی پسند نہیں کرتا۔

    انہوں نے کہا کہ زندگی اسی طرح چلتی ہے ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ کسی نہ کسی رشتے کے تحت جڑے ہوتے ہیں لیکن اسے محبت کا نام نہیں دیا جاسکتا۔

    ایک سوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہا کہ پہلے مجھے لگتا تھا کہ میرا دل ٹوٹا ہے لیکن پھر میں نے سوچا کہ اس شخص سے اتنی امیدیں ہی وابستہ کیوں کیں یہ کسی اور کی نہیں میری ہی غلطی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ محبت سے گزرنا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے سبق حاصل ہوتا ہے۔

  • ارطغرل غازی، اداکاروں کی نوک جھوک پر سونیا حسین بھڑک اٹھیں

    ارطغرل غازی، اداکاروں کی نوک جھوک پر سونیا حسین بھڑک اٹھیں

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین ارطغرل غازی پر اداکاروں کے درمیان ہونے والی بحث سے تنگ آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نامور اداکارہ سونیا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مہربانی کر کے جان بخش دیجیئے، ترک اداکاروں کی اور اپنے اداکاروں کی بھی۔’

    سونیا حسین نے لکھا کہ دوسروں کی قدر کرنا سیکھیں، کسی دوسرے اداکار کو نیچا دکھانا درست نہیں۔اداکارہ نے ساتھ ہی مہربان رہنے اور محبت پھیلانے کا بھی پیغام دیا۔

    خیال رہے کہ معروف اداکارہ کا اشارہ سوشل میڈیا پر یاسر حسین اور وی جے انوشے اشرف کے درمیان ترک اداکاروں کو لے کر لفظی جنگ کی جانب تھا۔

    اس سے قبل اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں ترکش ڈرامہ ‘ارطغرل غازی’ کے کرداروں سے مماثل نوجوانوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر۔’

    اداکار کے اس بیان کی وجہ سے مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ٹاپ ٹریند میں یاسر حسین کا نام رہا سرفہرست رہا۔

    یاسر حسین نے انوشے اشرف کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہرت کے لیے لوگ کیا کچھ کر لیتے ہیں، انوشے اگر آپ کو میری پوسٹ سے اتنا مسئلہ تھا تو آپ مجھے واٹس ایپ کر دیتی، بلاوجہ بات کا بتنگڑ بنا دیا۔

  • عورت مرد کے سہارے کے بغیر خود بھی کھڑی ہوسکتی ہے: سونیا حسین

    عورت مرد کے سہارے کے بغیر خود بھی کھڑی ہوسکتی ہے: سونیا حسین

    کراچی: معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ عورت مرد کے سہارے کے بغیر خود بھی کھڑی ہوسکتی ہے، میرے پاس تم ہو کو بہت لوگوں نے پسند کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سونیا حسین کا کہنا تھا کہ عفت رحیم میری بہت اچھی دوست ہیں، میرے پاس تم ہو کو بہت لوگوں نے پسند کیا، عائزہ خان نے ڈرامے میں بہت اچھی اداکاری کی۔

    انہوں نے کہا کہ کیریکٹر اچھا ہو یا برا وہ کیریکٹر ہی ہوتا ہے، آئٹم سانگ عوام دیکھنا چاہتی ہے، آئٹم سانگ والی فلمز کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے، میں نے یہ نہیں کہا کہ میرے پاس تم ہو کے ڈرامے میں عورت کے کردار کو برا دکھایا گیا، عورت مرد کے سہارے کے بغیر خود بھی کھڑی ہوسکتی ہے، مجھے اعتراض صرف یہ تھا کہ ایک مرد کا سہارا پھر دوسرے مرد کا سہارا۔

    معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اسکرپٹ دیکھنے کے لیے 2مہینے کا وقت لیتی ہوں غور کرتی ہوں، خواتین کے لیے آواز اٹھانے پر نہ جانےکیوں اعتراض ہوتا ہے، خواتین کے مارچ میں کچھ زیادہ ہی ہوگیا تھا۔

  • فلم آزادی، سونیا حسین کا پوسٹر جاری

    فلم آزادی، سونیا حسین کا پوسٹر جاری

    کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’آزادی‘ میں کردار ادا کرنے والی سونیا حسین کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور اس کی حقیقت کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے اے آر وائی فلمز نے ‘آزادی‘ کے نام سے فلم بنانے کا اعلان کیا جس کا سنسی خیز ٹریلر گذشتہ ماہ جاری کیا گیا۔

    ٹریلر کے بعد اے آر وائی فلمز کی جانب سے سونیا حسن کے کردار سے متعلق پوسٹر جاری کیا۔

     فلم ’آزادی‘ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنا سب کچھ آزادی کشمیر کے لیے قربان کردیتا ہے اور اس کے نظریے سے متاثر ہوکر دیگر نوجوان تحریک کو آگے لے بڑھاتے ہیں۔

    اداکار معمر رانا اور ندیم بیگ کو فلم میں کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ سونیا حسین پاکستانی نژاد برطانوی صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں جو معمر رانا (آزاد) کا انٹرویو کرنے کے لیے کشمیر تشریف لاتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: آزادی کشمیر پر بنائی جانے والی فلم ’آزادی‘ کا ٹریلر جاری

    فلم کی ہدایت کاری کے فرائض عمران ملک نے انجام دئے جبکہ معمر رانا، سونیا حسین نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، دیگر اداکاروں میں ندیم بیگ، جاوید شیخ، مریم انصاری، علی فتح، ارم اور بلال شامل ہیں۔

    آزادی کا میوزک ساحر علی بھگا نے ترتیب دیا جبکہ فلم میں راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی، قرۃ العین بلوچ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ، فلم کی شوٹنگ آزاد کشمیر اور وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی۔

    ہدایت کار عمران ملک کا ٹریلر جاری ہونے پر کہنا تھا کہ فلم میں حب الوطنی، ایک مضبوط محبت کی کہانی اور ایکشن کے مناظر شامل ہیں، یہ ایک ایسی فلم ہے جو اس سے قبل کبھی پاکستانی سنیما میں ریلیز نہیں کی گئی۔

    صحافی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ فلم میں خواتین کے حوالے سے بھی مضبوط پیغام دیا گیا، میرا فلمی نام ’زارا‘جو ایک خود مختار صحافی کی صورت میں فلم میں نظر آئے گی۔

    ویڈیو دیکھیں

    واضح رہے کہ فلم آزادی رواں سال عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔ خیال رہے کہ اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹیل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’ایسی ہے تنہائی‘ میں اداکار سمیع خان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔